Pir Sardar Ahmad

Pir Sardar Ahmad Chancellor
Of
Jamia-Al-Habib

Chancellor and Patron of JAMIA-AL-HABIB Pir Sardar Ahmad Aalam Qadri, his constant and continuous religious efforts and services for preaching of Islam are acknowledged by present era.

04/01/2025

دعاء
حضرت خواجہ سائیں سردار احمد عالم قادری رحمۃاللہ علیہ
سلانہ عرس پاک 04 جنوری 2024

25/12/2024

کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے

ایمان و کفر اور نہ دنیا و دیں رہے
اے عشق شاد باش کہ تنہا ہمیں رہے

عالم جب ایک حال پہ قائم نہیں رہے
کیا خاک اعتبار نگاہ یقیں رہے

میری زباں پہ شکوہ درد آفریں رہے
شاید مرے حواس ٹھکانے نہیں رہے

جب تک الٰہی جسم میں جان حزیں رہے
نظریں مری جوان رہیں دل حسیں رہے

یارب کسی کے راز محبت کی خیر ہو
دست جنوں رہے نہ رہے آستیں رہے

تا چند جوش عشق میں دل کی حفاظتیں
میری بلا سے اب وہ جنونی کہیں رہے

جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر
اے عشق ہم تو اب ترے قابل نہیں رہے

مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیں
قسمت میں کوئے یار کی دو گز زمیں رہے

اے عشق نالہ کش تری غیرت کو کیا ہوا
ہے ہے عرق عرق وہ تن نازنیں رہے

درد و غم فراق کے یہ سخت مرحلے
حیراں ہوں میں کہ پھر بھی تم اتنے حسیں رہے

اللہ رے چشم یار کی معجز بیانیاں
ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے

ظالم اٹھا تو پردۂ وہم و گمان و فکر
کیا سامنے وہ مرحلہ ہائے یقیں رہے

ذات و صفات حسن کا عالم نظر میں ہے
محدود سجدہ کیا مرا ذوق جبیں رہے

کس درد سے کسی نے کہا آج بزم میں
اچھا یہ ہے وہ ننگ محبت یہیں رہے

سر دادگان عشق و محبت کی کیا کمی
قاتل کی تیغ تیز خدا کی زمیں رہے

اس عشق کی تلافئ مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے

جگر مراد آبادی

25/12/2024

اللہ رے چشم یار کی معجز بیانیاں
ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے
جگر مراد آبادی

15/12/2024
14/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

13/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

11/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

10/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

09/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

08/12/2024

آشنائے رمز سر مثنوی بود آں سردار عالم قادری | علامہ خالد رومی راولپنڈی

08/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

07/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

06/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

05/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

04/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

04/12/2024

پیر سائیں سردار احمد عالم
#مثنوی #رومی #اقبال

حاصل تھی جن سے قلب کو راحت چلے گئےوہ میر کاروانِ محبت چلے گئے ہر لمحہ جن کا یادِ خدا میں بسر ہواتھی عمر جن کی وقفِ عبادت...
04/12/2024

حاصل تھی جن سے قلب کو راحت چلے گئے
وہ میر کاروانِ محبت چلے گئے

ہر لمحہ جن کا یادِ خدا میں بسر ہوا
تھی عمر جن کی وقفِ عبادت چلے گئے

سرشار وہ حُبِّ حبیبِ کریم سے
کرنے کو مصطفی کی زیارت چلے گئے

دیتے رہے جو درس نصابِ سلوک کا
وہ واقفِ رموزِ طریقت چلے گئے

فائز تھے جو مقامِ فنا فی الرسول پر
وہ جو فدائے سیرت و سنت چلے گئے

ہر فرد ان کے گھر ان کا ہی جانشین
کیا چھوڑ کے وہ زندہ کرامت چلے گئے

محسوس ہو رہا تھا دمِ سفرِ آخرت
اک نائب حضورِ رسالت چلے گئے

دامن میں بھر لوٹے ہیں موتی مراد کے
مرقد پہ ان کی لے کے جو حاجت چلے گئے

مرتے نہیں خدا کی قسم یہ فقیر لوگ
محفل بدل کے وہ سوئے جنت چلے گئے

حاصل تھی جن سے قلب کو راحت چلے گئے
وہ میرِ کاروانِ محبت چلے گئے

بیاد : حضور خوشبوئے رومی خواجہ سائیں سردار احمد عالم قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ
کلام : فقیر محمد اسماعیل حسنی حفظہ اللہ تعالیٰ
آستانہ عالیہ شاہ والا شریف

Address

Dubai

Telephone

+923054704763

Website

https://youtube.com/channel/UC9eu5U0PICMK1ag0DZRgjPQ, https://youtube.com/channel/UCgO4Q_X

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pir Sardar Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pir Sardar Ahmad:

Videos

Share