15/01/2025
، پہچان اور وقار میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اسکے پیچھے بہت محنت درکار ہوتی ہیں۔ جیسا کہ گاوں آمانکوٹ کے نام کے پیچھے بہت سے شخصیات کے نام ہیں۔ جنہوں نے مختلف شعبوں مذہبی, سماجی، سیاسی، ثقافتی اور کھیلوں کے میدانوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان شخصیات نے نہ صرف آمانکوٹ بلکہ پورے علاقے اور پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔ جس میں مولانا عبد الرحمن جو کہ رائیونڈ کے محتمم تھے دین اسلام کیلئے بہت خدمات دیے ہیں۔ اکرم خان جو 15 سال تک واپڈا کے چیرمین رہے۔ بعد میں ممبر آف پاور رہیں۔ ہزاروں لوگوں کو نوکریاں دی ہیں۔ عمر خان بابا (مرحوم) سابقہ (MLA) کے خاندان کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جنہوں نے پورے علاقے کی خدمت کی۔ انکی نسل میں انجینئر ذوالفقار عزیز یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ برگیڈیر لائق علی خان نے بہت سے لوگوں کو بہترین نوکریاں دی آمانکوٹ اسٹاپ میں بنانے کا کردار بریگیڈیئر لائقِ علی کے کردار شامل ہیں۔ C&W چیف انجینئر احمد علی خان نے بہت سے لوگوں سرکاری محکموں میں بھرتی کیا۔کھیلوں کی شعبوں میں خان شبیر، شبیر حسین, حضرت حسین، رضا محمد استاد جی۔ اسکے علاؤہ بہت سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اور پاکستان کا نام روشن کیا۔اور آل پاکستان ٹورنامنٹ منعقد کیے۔ اسکے علاؤہ بہت سے محکموں کے افسران، سیاسی شخصیات جسکا تعلق آمانکوٹ سے ہیں۔ علاقے کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سرزمین کیلئے آمانکوٹ کے جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ جس میں کیپٹن پرویز (شہید)،SSG کمانڈو حضرت علی شہید، کیپٹن حلیم اللہ (شہید) اور بہت سے جوان شامل ہیں۔
تحریر: انجینئر وقاص وردگ