04/01/2025
(خوازہ خیلہ پریس کلب)
اج خوازہ خیلہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے MPA علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے حلف لیا اس سلسلے میں اج خوازہ خیلہ پریس کلب میں ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا تقریب کا آغاز مفتی رحمت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد مہمان خصوصی ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے کابینہ ممبران سے باقاعدہ حلف لیکر مبارکباد پیش کی اور علاقے کے مسائیل کے حل کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نظام الدین نے مہمان خصوصی کو سپاس نامہ پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید عادل شاہ نے سرانجام دئے ۔ صحافی حسین احمد نے مہمان خصوصی علی شاہ خان ایڈوکیٹ ، ضلعی زکوات چیرمین آصف شہزاد ، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر خان ، مفتی اسداللہ خان ، ڈاکٹرانوارالحق ، خوازہ خیلہ ٹرسٹ چیرمین سیداکبر شاہ ، ڈی ار سی ممبران ، وکلا برادری ،ہیومن رائٹس عہدیداران ، سیاسی وسماجی مشران ، ٹریڈ فیڈریشن و تاجربرادری کے ذمہ داران ، خوازہ خیلہ ٹرانسپورٹ صدر ، ہیومن رائٹس کے عہدیداران اور تمام معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا اور مہمانوں کا پروگرام کو عزت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب حلف برداری سے پریس کلب صدر امجد خان شاپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ذمہ دارانہ صحافت کرکے عوام کی بے لوث خدمت کریگی ہم حق بینی اور حق گوئ پر یقین رکھتے ہیں ذاتی مفادت پر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینگے اور عوام کی ترجمانی و رہنمائ ، حقیقی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کا عزم کیا اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مقررین نے کابینہ کو مبارکباد پیش کی تعمیری صحافت ، تنقید برائے اصلاح اور صحافیوں سے حقیقی اور ذمہ دارانہ صحافت کی توقع ظاہر کی یہ پروقار تقریب ممتاز عالم دین مفتی اسداللہ خان کے اختتامی کلمات و دعا سے اختتام پذیر ہوا۔