12/06/2024
محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے 728 گ ب میں محکمہ جنگلات کے رقبے میں نہ صرف ریاشی مکانات تعمیر کرائے گئے بلکہ اینٹوں والے بھٹے کو بھی وہاں سے مٹی اٹھانے کی اجازت دی گئی جبکہ محکمہ جنگلات کے اعلی افسران دفتروں میں بیٹھ کے سب اچھے کی رپورٹ لیتے رہے یاد رہے کہ محکمہ جنگلات کے سابق چیف مقامی طور پر اسی علاقے میں رہنے والے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کام میں ان کی مرضی شامل نہیں کیا یہ ممکن ہے کہ بلاک افیسر اور ایس ڈی ایف او اور ڈی ایف او ان واقعات سے لاعلم ہیں ۔سماجی فلاحی تنظیموں کی طرف سے سیکرٹری جنگلات، وزیر جنگلات مریم اورنگزیب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان قبضہ مافیا کے ساتھ ساتھ جو محکمے کی کالی بھیڑیں ملوث ہیں ان کو نہ صرف نوکریوں سے فارغ کیا جائے بلکہ ان کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمے بھی درج کرواٹے جائیں۔