HM Digital Booster

HM Digital Booster I am Hajra Manzoor. �
Digital Creator
content writer
fb page manager
instagram account manager
business promoter by ads..
(19)

کل میں نے ایڈ رزلٹس کی پوسٹ کی تھی جس کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پوسٹ پہ عوام اکٹھی کرنا تو کوئی بڑی بات نہیں ...
01/09/2024

کل میں نے ایڈ رزلٹس کی پوسٹ کی تھی جس کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پوسٹ پہ عوام اکٹھی کرنا تو کوئی بڑی بات نہیں ہے ایڈ کا فائدہ بھی ہو تو پتا چلے۔ تو آپ سب یہ ریویو دیکھیں۔
سورج میرے ریگولر کلائنٹ ہیں اور سورج کی ریکومنڈیشن پہ اور بھی لوگ مجھ سے کام کروا رہے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں زیادہ کسٹمرز پانا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں۔

میں رات سونے سے پہلے کلائنٹ کے لئے ایڈ چلا کر سو گئی اور ایڈ کا سکرین شوٹ پروف سینڈ کر دیا۔۔  صبح کلائنٹ نے رزلٹ کا سکری...
31/08/2024

میں رات سونے سے پہلے کلائنٹ کے لئے ایڈ چلا کر سو گئی اور ایڈ کا سکرین شوٹ پروف سینڈ کر دیا۔۔ صبح کلائنٹ نے رزلٹ کا سکرین شوٹ سینڈ کیا ۔ آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کیسے کسٹمرز ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنا بزنس بڑھانا چاہتے ہیں زیادہ کسٹمرز پانا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں۔
جزاک اللہ۔۔۔

29/08/2024

آن لائن کمانے کی بہترین فیلڈ کونسی ہے؟

مونیٹیائزیشن

یوٹیوب آٹو میشن ہو یا فیسبک مونیٹائزیشن یا پھر بلاگ ویب سائٹ مونیٹائزیشن یا پھر ٹک ٹاک مونیٹائزیشن کسی ایک پر بھی کام کر لیں یہ آن لائن ارننگ کی پہلے نمبر کی فیلڈ ہے

ای کامرس
اپنے فیسبک پیج انسٹاگرام اور شوپیفائی ویب سائٹ پر کوئی پراڈکٹ سیل کریں مطلب اپنا آن لائن بزنس کریں یہ آن لائن ارننگ کی دوسری بہترین فیلڈ ہے

فری لانسنگ
تیسرے نمبر پہ کوئی سکل سیکھیں اور اس سکل کی سروسز سیل کریں یہ آن لائن ارننگ کی تیسری بہترین فیلڈ ہے

ڈیجیٹل مارکیٹنگ
اوپر والی تینوں فیلڈ میں جس بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہوں لیکن ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سکل ضرور سیکھیں اور یہ اس لئے سیکھیں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے جو چھوٹے بڑے امیر غریب ڈگری ہولڈر پرائمری پاس یہاں تک کے ایک ریڑھی لگانے والے کو بھی سیکھنی چاہئے کیونکہ جس کو بیچنا آ گیا اسے سب کچھ آ گیا

جواد شاہ

Hey! When it comes to making a lasting impression, your business card is key! Introducing our top-notch business card de...
27/08/2024

Hey! When it comes to making a lasting impression, your business card is key! Introducing our top-notch business card design services - where creativity meets professionalism. Stand out from the crowd with custom designs that reflect your unique style and brand identity. Let your business cards speak volumes about your business. Contact us today and leave a memorable mark with every card you hand out!

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس  کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقری...
30/07/2024

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا 5 کروڑ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ آپ مناسب قیمت میں فیس بک ایڈز سے اپنا کاروبار لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں جو کہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقوں سے نا صرف سستا، بلکہ آسان اور موثر بھی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے کاروبار کو آنلائن کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی HMdigitalBooster پہ رابطہ کریں. اور سپیشل ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
یہ آفر صرف 2 دن کے لئے ہے۔

14/07/2024

Hard Work Pays off.. 💥
Alhamdulillah.
Review by Zulfiqar Goheer

10/07/2024
SPECIAL OFFERfirst five clients can get 30%off .Send Special Wishes to your friends &family, so that they can feel the w...
07/07/2024

SPECIAL OFFER
first five clients can get 30%off .
Send Special Wishes to your friends &family, so that they can feel the warmth of your love for them.

سنڈے سپیشل آفر۔کیا آپ نے نیا کاروبار شروع کیا ہے اور سیلز نا ہونے کے برابر ہیں؟کیا آپ اپنے بزنس کو پورے ملک میں تک پھیلا...
25/02/2024

سنڈے سپیشل آفر۔
کیا آپ نے نیا کاروبار شروع کیا ہے اور سیلز نا ہونے کے برابر ہیں؟کیا آپ اپنے بزنس کو پورے ملک میں تک پھیلانا چاہتے ہیں؟
یا اپنے آنلائن کاروبار کے لئے زیادہ کلائنٹس لانا چاہتےہیں؟
تو آج ہی ڈسکاونٹ آفر سے فائدہ اٹھائیں، ہم آپ کے کاروبار کو لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچائیں گے اور زیادہ سے زیادہ کسٹمرز لا کر دیں گے۔
25% ڈسکاؤنٹ آفر صرف 1 دن کے لئے ہے۔
برائے رابطہ
00923067450004

ان سے ملئے یہ ہے چائنہ کا انفلنسر Austin li jiaqi اس نے لائیو آ کر لپسٹک 💄 کے بارے میں انفارمیشن دینا شروع کی، یہ مختلف ...
16/12/2023

ان سے ملئے یہ ہے چائنہ کا انفلنسر Austin li jiaqi اس نے لائیو آ کر لپسٹک 💄 کے بارے میں انفارمیشن دینا شروع کی، یہ مختلف لپسٹکس سامنے رکھتا اور لائیو ویڈیو میں ہر کلر شیڈ کے بارے میں بتاتا رہتا اور خود پر بھی وہ لپسٹک لگا کر دکھاتا سلو سلو یہ وائرل ہونا شروع ہو گیا پھر اتنا وائرل ہو گیا کے چائنا میں لوگوں نے اس کا نام چائنہ لپسٹک کنگ رکھ دیا، پھر ایک دن اس نے اعلان کیا کے وہ لائیو آ کر یہ لپسٹک آن لائن بیچے گا، اور اس لائیو میں اس نے 12 گھنٹے کے دوران پاکستانی 4 سو ارب روپے کی لپسٹک آن لائن سیل کیں🤦 بزنس یا سروس سیل کرنے کے لئے برانڈنگ ضروری ہے پہلے لوگوں کہ ذہن میں اپنی خاصیت کو بٹھایا جائے

جواد شاہ

فیس بک مارکیٹنگ کے بغیر فالورز حاصل کرنا بہت مشکل اور صبر آزما کام ہے۔ آ پ کو ہر کسی سے  کہنا پڑتا ہے کہ میرا پیج فالو ک...
16/12/2023

فیس بک مارکیٹنگ کے بغیر فالورز حاصل کرنا بہت مشکل اور صبر آزما کام ہے۔ آ پ کو ہر کسی سے کہنا پڑتا ہے کہ میرا پیج فالو کرو یا سب کو انوائیٹ سینڈ کرنا پڑتا ہے جس میں بہت ٹائم لگتا ہے اور بار بار منتیں کرنے کی وجہ سے عزت نفس بھی مجروع ہوتی ہے۔
اس لئے تھوڑے سے پیسے خرچ کر کے آپ بہت آسانی سے کم وقت میں من چاہے فالورز حاصل کر سکتے ہیں۔
HM Digital Booster
سے مناسب قیمت میں آرگینک، یا جنرل فالورز کے لئے ایڈ لگوائیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

فیس بک مارکیٹنگ کے ذریعے اپنے کاروبار کی لاکھوں کروڑوں لوگوں تک تشہیر کروائیں اور کاروبار بڑھائیں۔پہلے 3 کسٹمرز کے لئے 5...
09/09/2023

فیس بک مارکیٹنگ کے ذریعے اپنے کاروبار کی لاکھوں کروڑوں لوگوں تک تشہیر کروائیں اور کاروبار بڑھائیں۔
پہلے 3 کسٹمرز کے لئے 5% اضافی ڈسکاؤنٹ۔
تو دیر کس بات کی پہلے آئیں پہلے پائیں

17/08/2023

‏" يا رب عندما اموت اجعل ذنوبي تموت معي ولا تجعل ذنباً لي يبقى جارياً وانا تحت التراب ".

اے رب جب میں مر جاؤں تو میرے گناہ بھی میرے ساتھ مرجاویں،اور نہ بنا میرے گناہوں کو (اس طرح )کہ میں مٹی کے نیچے ہوں اور وہ باقی رہ کر جاری ہوں۔
آمین یا ربی..🥀🤲

17/08/2023


کسٹمر نیگیٹو ریویو دیتے ہیں۔
لیکن ان کا حل کیا نکالنا ہے؟🤔
یہ ایک بلنڈر ہے کہ کسٹمر جس چیز پر غیر مطمئین ہے آپ اس پر غیر ضروری توجیہات پیش کریں۔
نیگیٹو ریویو کو نہ اگنور کریں نا ہی mis-deal کریں
بلکہ effectively deal کریں۔
اس کے لئے ؛
سب سے پہلے تو:
پریشان نہ ہوں۔ سب سے پہلے تو اپنے آپ پر قابو رکھیں۔ غصّے اور پریشانی میں اس صورتحال میں involve نہ ہوں۔
اپنے آپ کو کمپوز کریں۔

✨ معاملے کو سمجھیں؛
کسٹمر کی بات دھیہان سے سنیں اور سمجھیں۔ ان کو کیا پریشانی ہوئی۔ کیوں ہوئی؟
ان کے کیا خدشات ہیں ان کو اچھی طرح سمجھیں!

✨ فوری جواب دیں؛
جواب دینے میں دیر نہ کریں اور بات سمجھ کر جلد از جلد نرمی سے اور پروفیشنلی (professionally) مئسلے کی وجہ بتائیں۔

✨اگر ضروری ہو تو معذرت کریں؛
اپنے کسٹمر کے ہمدرد بنیں، ان سے تعلق کبھی ٹوٹنے نہ دیں۔ ان کو جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اس پر معذرت کریں

✨مئسلے کا حل پیش کریں؛
در حقیقت کسٹمر مئسلے کا حل چاہتا ہے، اس لئے صرف باتوں سے تسلّی نہ دیں بلکہ مئسلے کا حل تجویز کریں۔

✨اسے سیکھنے کا موقع سمجھیں؛
پریشان ہونے یا demotivate ہونے کی بجائے اسے اپنی پراڈکٹ اور سروس کو بہتر بنانے کا ایک موقع سمجھیں اور گرو کریں۔

✨دوبارہ ریویو لیں؛
کسٹمر کا مئسلہ حل کرنے کے بعد اُس سے دوبارہ ریویو لیں، یہ پازیٹیو اور شکایت سے مبرّا ریویو نیگیٹو ریویو نیگیٹو ریویو کی وجہ سے پیدا ہوئی پریشانی کو ختم کر دے گا۔

📌ان سب باتوں پر عمل کرنے سے آپکا کسٹمر ریلیشن بھی برقرار رہے گا اور برینڈ ریپوٹیشن بھی خراب نہیں ہوگی!!!! ❤️✨

۔
۔
۔















16/08/2023

آن لائن بزنس کرنے والوں سے گزارش اپنے مارکیٹرز کو کچھ وقت دیا کریں کہ وہ آپ کے لئے بہتر رزلٹس حاصل کر سکیں، ایڈز کوئی لائٹ کا سوئچ نہیں ہیں، آپ انہیں صرف آن کر کے فوری ROI کی توقع نہیں کر سکتے۔ آپ کا بزنس آپ کا برانڈ بالکل نیا ہے یا آپ نے پہلے کبھی اپنے برانڈ کی مارکیٹنگ نہیں کی جس کا مطلب ہے کہ کسی نے ابھی آپ کے برانڈ کے بارے میں نہیں سنا ۔ ان چیزوں میں وقت لگتا ہے۔ ہاں اگر آپ کا مارکیٹر تین مہینوں میں مثبت ROI نہیں لے پا رہا تو پھر آپ اپنے مارکیٹر سے سوال کر سکتے ہیں یا کسی اور مارکیٹر کو ہائیر کر سکتے ہیں
پاکستانی کلائنٹ جو تین سو کے بجٹ سے مارکیٹر سے توقعات لگا کر بیٹھ جاتے ہیں تو آپ سے گزارش ہے کہ آپ اتنے بڑے سائنسدان ہیں تو خود مارکیٹنگ سیکھ لیں

جواد شاہ

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎امیریکن سٹڈی ہےکہ کوئی بھی شخص آپ کا ایڈ پہلی بار دیکھ کے آرڈر نہیں ک...
12/08/2023

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

امیریکن سٹڈی ہےکہ کوئی بھی شخص آپ کا ایڈ پہلی بار دیکھ کے آرڈر نہیں کرتا۔
کسی بھی نئے برانڈ کو لوگ سات سے آٹھ بار دیکھنے کے بعد دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں یا خریداری کرتے ہیں۔
اور پاکستانی بزنسز کو ایک ہی دن میں سوشل میڈیا پہ اکاؤنٹس بنا کہ اگلے ہی دن 300 یومیہ بجٹ کے ساتھ ایڈ چلوا کے بے شمار سیلز چاہیے ہوتی ہیں۔
جب کہ مارکیٹنگ جب تک اپنا فنل پراسس مکمل نہ کرے ، آپ کو رزلٹس نہیں ملتے۔



11/08/2023

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔

(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)

کیا آپ اپنے کاروبار کو گوگل پہ لانا چاہتے ہیں؟سادہ جواب ہاں ہے! تو اس کے لیے آپ کی اپنی ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے۔یہاں ک...
26/07/2023

کیا آپ اپنے کاروبار کو گوگل پہ لانا چاہتے ہیں؟
سادہ جواب ہاں ہے!
تو اس کے لیے آپ کی اپنی ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے۔
یہاں کچھ دوسری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کے پاس اپنے کاروبار کے لیے ویب سائٹ ہونی چاہیے:
✓ یہ آپ کا شاپ فرنٹ ہے اور کاروبار پرفیشنل نظر آتا ہے۔
✓ آپ اپنی پراڈکٹ اور سروسز کو واضح طور پر ظاہر کر سکتے ہیں۔
✓ آپ اپنے کلائنٹس کے ریوز کو نمایاں کر سکتے ہیں۔
✓ صحیح کال ٹو ایکشن کے ساتھ آپ کی ویب سائٹ گاہکوں/کلائنٹس کو آپ سے رابطہ کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔
✓ آپ کی ویب سائٹ آپ کے کاروبار کوبااعتبار بناتی ہے.
✓ آپ کی ویب سائٹ گوگل کے ذریعے نئے کاروبار کو راغب کر سکتی ہے۔ 🤔 اس کے بارے میں سوچیں … لہذا آپ کے کاروبار کے لیے ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ بھی ایک معیاری ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس  کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقری...
26/07/2023

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا 5 کروڑ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ آپ مناسب قیمت میں فیس بک ایڈز سے اپنا کاروبار لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں جو کہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقوں سے نا صرف سستا، بلکہ آسان اور موثر بھی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے کاروبار کو آنلائن کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی HMdigitalBooster پہ رابطہ کریں. اور سپیشل ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
یہ آفر صرف 2 دن کے لئے ہے۔

21/07/2023

پوسٹ بنام قابل صد احترام کلائنٹس۔۔

اگر آپ آن لائن کوئ بھی بزنس کر رہے ہیں۔۔اور اکثر و بیشتر سوشل میڈیا مارکیٹرز/ڈیجیٹل مارکیٹرز کی سروسز لیتے رہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہی ہے۔۔

سب سے پہلے تو آپ تعریف کے حق دار ہیں کہ آپ نے اس ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں اپنے کاروبار کو آن لائن لے کر آنے کا فیصلہ کیا۔۔یقین کیجیے یہ آپ کا ایک بہترین سٹیپ ہے جو آنے والے دنوں میں آپ کے کاروبار کو عروج بخشے گا ان شاء اللہ

لیکن اس عروج تک پہنچنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال لازمی رکھنا چاہیے‌۔۔

1.سب سےپہلے آپ کے لیے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بنانا بے حد ضروری ہے۔۔خصوصا وہ پلیٹ فارمز جہاں پر عام عوام کا رش موجود ہے مثلاً فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب۔۔۔یوٹیوب آپشنل ہے آپ کی مرضی ہے اگر ہو تو زیادہ بہترین ہے۔۔

2.کچھ حد تک بچت کرکے ورڈ پریس پر ایک اچھی سی ویب سائٹ بھی بنوالیں اس سے آپ کا بزنس پروفیشنل لک دیتا ہے اور سنجیدہ کسٹمرز کا رش بڑھاتا ہے۔۔

3.اب آپ کسی مارکیٹر کی تلاش میں ہیں تو اپنا بجٹ دیکھ لیں۔۔اگر زیادہ خرچ کرکے جلد رزلٹس لانا چاہتے ہیں تو کسی بہترین مارکیٹنگ ایجنسی کو اپنا پروجیکٹ دیں۔۔اور اگر بجٹ مناسب ہے تو کسی نیو مارکیٹر کو بھی پروجیکٹ دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ محنتی، قابل اور اپنے کام سے لگن رکھنے والا ہو۔۔ایسے لوگ زیادہ دل جمعی سے کام کرتے ہیں۔۔

4.پروجیکٹ دینے کے لیے مارکیٹر منتخب کرنے کے بعد اس کے ساتھ کم ازکم دو میٹنگز رکھیں۔‌تفصیلات لیں کہ وہ آپ کے بزنس کے لیے کیا کرسکتا ہے؟ اس کے بہترین مشوروں کو اگنور کرنے کی غلطی نہ کریں کیوں کہ وہ اس فیلڈ میں ہے وہ جانتا ہے کہ آپ کے بزنس کے لیے کیا بہتر ہوسکتا ہے۔۔

5.ایک ایک ایڈ چلانے کے لیے مارکیٹر ہائر کرنا پروفیشنل ازم نہیں ہے نہ ہی اس سے کوئی خاطر خواہ رزلٹس سامنے آسکتے ہیں۔‌کیوں کہ مارکیٹرز کے پاس پورا پلان ہوتا ہے کہ کس حساب سے ایڈ کاپی لکھی جاۓ، کس حساب سے بزنس کی گرافکس بنائ جائیں۔‌سو اگر آپ مارکیٹنگ سے قطعاً ناواقف ہیں تو اپنے بزنس کا بیڑہ غرق کرنے کی بجائے کچھ پیسے خرچ کریں اور یہ کام مارکیٹر کے حوالے کردیں کہ وہی آپ کے پیج کو ماہانہ بنیادوں پر مینیج کرے۔۔

6.پروجیکٹ ڈن کرنے سے پہلے مارکیٹر سے کہیں کہ آپ کو روڈ میپ ضرور بنا کردی۔۔یعنی مارکیٹنگ پلان جس میں وہ بتائیں کہ انھوں نے آپ کے بزنس کے لیے کیا کیا کرنا ہے۔۔آپ چاہیں تو کسی معروف مارکیٹنگ ایجنسی سے یہ پلان بنوا کر بھی انھیں دے سکتے ہیں۔۔یاد رکھیں کہ بغیر مارکیٹنگ پلان کے آپ کا بزنس پر پیسے خرچ کرنا ایسا ہے جیسے آپ گھر کی بنیاد بغیر نقشے کے ٹیڑھی میڑھی اینٹوں کے ذریعے رکھوا رہے ہیں۔۔

7.ایک بار پروجیکٹ ڈن ہوجاۓ تو بسم اللہ پڑھ کر کام شروع کروادیں۔۔تاکہ دن ضائع نہ ہوں اور ہاں خدارا سیلز کی جلدی نہ مچائیں۔۔پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر Awareness اور Engagement کی کمپین چلوائیں۔۔بغیر فالورز کے یا کم فالورز کے ساتھ سیلز کی کمپین چلا دینے کا مطلب آپ ایک آگ کی بھٹی میں اپنے پیسے فضول میں جھونک رہے ہیں کیوں کہ جب آپ کے پاس آڈینس ہی نہیں ہے۔۔لوگوں کا آپ پر اعتماد کیسے بحال ہوگا؟؟؟

8. سو لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آپ کے پاس آڈینس کا یعنی فالوورز کا ہونا ضروری ہے اس میں کنجوسی نہ کریں۔۔کیوں کہ آج کل اسکامرز یہی تو کرتے ہیں نیو پیج بنا کر کمپین چلا کر لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں ان کا کون سا پیج پر پیسہ لگا ہوتا ہے وہ بند کرکے پھر دوسرا پیج بنالیتے ہیں سو عوام اب سیانی ہورہی ہے اور انھیں ہونا بھی چاہیے کہ جب تک اچھے فالوورز +ریویوز نہ دیکھ لیں آرڈر ڈن نہ کریں۔۔

9.پراجیکٹ مارکیٹر کے حوالے کرکے غائب نہ ہوجائیں بلکہ وقتاً فوقتاً رپورٹ لیتے رہیں۔۔ہاں اتنی بھی نہ لیں کہ اگلے کو لگے کہ پتا نہیں کیا مصیبت ہے۔۔سو آرام اور سکون سے روزانہ کی رپورٹ لیں۔۔اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔۔

10. اپنے بزنس کو آن لائن دنیا میں کامیاب بنانے کے لیے کم ازکم چھ ماہ دیں۔۔تاکہ آپ کا کاروبار بھرپور طریقے سے سامنے آۓ۔۔جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔۔یہ گڑ آپ کا وقت بھی ہے اور پیسہ بھی۔۔۔یہاں پر آپ دکان کا کرایہ بجلی کا بل نہیں دے رہے ہوتے سو اسی رقم کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کریں۔۔

11.آخری مگر سب سے ضروری بات۔۔مارکیٹر کو یا کسی بھی سروس دینے والے کو اس کے مکمل چارجز بروقت ادا کریں۔۔یہ عادت آپ کے رزق میں خیر و برکت کا سبب بنے گی‌‌وگرنہ چند پیسے بچاکر آپ اپنے کاروبار کی ترقی اور برکت کو خود اپنے ہاتھوں سے ختم کر رہے ہوتے ہیں۔۔سو اس بات کا خیال رکھیں❣️

امید ہے یہ باتیں آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی اللہ پاک آپ کے رزق میں بے تحاشا برکت اور سکون عطا فرمائے آمین ثم آمین

سلامت رہیں

سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹر، انٹرپرینیور، ٹرینر

12/06/2023

اگر آپ وقت کی قیمت اور اہمیت جان لیں تو پیسہ آپکا غلام بن کر رہے گا۔
اور اگر آپ یہ اہمیت نہیں جانتے تو آپ پیسے کے غلام بن کر رہیں گے۔
زندہ باد مردہ باد، فلاں ایسا فلاں ویسا سے باہر نکل کر اپنے آپ پر فوکس کریں۔ خود کو پہچانیں۔ اپنی شخصیت کو نکھاریں۔ اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیں۔

✍️سلمان صدیقی

#صدیقی

Grow your Business with Us in reasonable Price.
04/06/2023

Grow your Business with Us in reasonable Price.

30/05/2023

اکثر فری لانسرز کو کلائنٹ ڈیلنگ یا کلائنٹ سے کمیونیکیش کا ایشو رہتا ہے اس کے لئے کچھ ٹپس بتا رہا ہوں
1. سب سے پہلے کلائنٹ سے اس کی ریکوائرمنٹس پوچھیں کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے کیا چیز اچیو کرنا چاہتا ہے

2. پھر کلائنٹ سے مزید ڈیٹیل لے کر اس کے بزنس، پراجیکٹ،کام کا پراپر انیلسز کریں

3. انیلسز کے بعد آپ کو جو پرابلمز سمجھ آئیں کلائنٹ کے بزنس کے حوالے سے کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں

4۔ اس کے بعد کلائنٹ کو ان پرابلمز کا سولیوشن بتائیں کہ ہم کس طرح اسے بہتر کر سکتے ہیں

5۔ اس کے بعد ڈیل کلوز کرنے کی طرف آجائیں زیادہ لمبی چوڑی بحث میں نا پڑیں مثال کہ طور پر اوپر بتائے گئے پوائنٹس کے بعد کلائنٹ کو بولیں ڈیل فائنل کرتے ہیں تاکہ کام شروع کیا جا سکے

کبھی بھی کلائنٹ کو یہ نا شو کروائیں کہ آپ کو کام کی ضرورت ہے بلکہ اسے آپ کی بات سے اپنی سکل سے ریلیٹڈ نالج سے فیل ہونا چاہئے کہ اسے آپ کی ضرورت ہے بلکہ آپ ہی ہیں جو اس کہ کام کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں

جواد شاہ

28/05/2023

You’re different. Move forward with your own pace and try to build it over a period of time. Success requires consistency, don’t fall for rat race.

Address

Street C
Dubai
71705

Telephone

+923067450004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HM Digital Booster posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HM Digital Booster:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Social Media Agencies in Dubai

Show All