Pakistan Weather News

Pakistan Weather News Weather Forecasting Agency

07/08/2024

Gujranwala Mai Tofani Barish

Hafiz Faisal Shahzad
Gujranwala

07/08/2024

لاہور میں بھی مختلف مقامات پر بارش ☔️ کا سلسلہ شروع
#بارش #موسم

07/08/2024

Heavy Rain in Khaur distt attock

12/07/2024

آج صبح ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کی ویڈیوز
#بارش #موسم

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری
28/04/2024

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

03/04/2024

مری میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع
Murree Weather

03/04/2024

بلکسر اور گردونواح میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے
#

25/03/2024

روزہ داروں کیلئے اچھی خبر😊 ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک⚡️ کیساتھ بارشوں 🌧کی پیش گوئی 😍
تفصیلات کے لئیے کمنٹس میں موجود لنک پر کلک کریں

2 مغربی ہواؤں کے سلسلوں سے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش/ برفب...
08/03/2024

2 مغربی ہواؤں کے سلسلوں سے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری متوقع ہے
Pakistan Weather News
مغربی ہواؤں کا تازہ ترین سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان سے پاکستان میں داخل ہوگا اور11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا جو ملک کے شمالی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا
Murree Weather
بلوچستان کے موسم کی تفصیلات

9 مارچ ( شام/رات) اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارشوں کا امکان۔
10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
Pakistan Tourists Forum
خیبر پختونخوا کے موسم کی تفصیلات

10 مارچ(شام/رات)، 11 اور 12(شام/رات) سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
Weather Guru
گلگت بلتستان/کشمیر کے موسم کی تفصیلات

11 مارچ اور 12 (رات) سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

پنجاب / وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے موسم کی تفصیلات

11 مارچ اور 12 (شام/رات) سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔ 13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ کے موسم کی تفصیلات

10 اور 12 مارچ(شام/رات) کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

09 (رات) اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔جبکہ10 سے13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ۔
13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
Murree Hill Station ⛰️
آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
Weather Gurru ™️

Address

19A
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Weather News:

Videos

Share