Pasa HD Tv

Pasa HD Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pasa HD Tv, TV Channel, Johannesburg.

14/12/2023
Download This App to Make New FRiends And Earn MOney Online Using The Playstore link !
13/12/2023

Download This App to Make New FRiends And Earn MOney Online Using The Playstore link !

Download This App to Make New FRiends And Earn MOney Online Using This App Clik on the Link ! https://shorter.me/B1u0a
12/12/2023

Download This App to Make New FRiends And Earn MOney Online Using This App Clik on the Link !
https://shorter.me/B1u0a

02/10/2023

پرانے وقتوں میں عورت کا اپنے شوہر کا نام لینا
بہت معیوب سمجھا جاتا تھا۔
ایک خاتون کے شوہر کا نام مکھن تھا۔ لہذا لفظ مکھن
اس نے کبھی اپنی زبان پر نہ لایا تھا۔
ایک دفعہ وہ لسی رڑک رہی تھی ۔ ایک پڑوسن اسکے
پاس آ کر بیٹھ گئی اور اس نے تہیہ کیا کہ آج تو اس سے
شوہر کا نام کہلوا کے رہوں گی 😇😇
جب خاتون نے سارا مکھن اکھٹا کیا تو وہ پیڑا بن کر
ڈولی کے عین وسط میں تیرنے لگا۔۔۔
پڑوسن نے جھٹ سے پوچھا 'یہ لسی کے اوپر کیا تیر رہا ہے'
خاتون نے جواب دیا "یہ امجد کے ابا تیر رہے ہیں"🤦🤦🤦

❤️
🥰🥰

27/09/2023

(1) ہر سال جشن سعودیہ منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔
2۔ ہر سال خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔
3۔ ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔
4۔ غلاف کعبہ پر آیات لکھی جاتی ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
5۔ مدارس کا موجودہ راءج طرز تدریس کا قرآن و حدیث میں کہیں ثبوت نہیں ۔
6۔ ۔مدارس میں ہر سال ختم بخاری ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ۔
7۔ محافل سجائی جاتی ہے جلسہ عام ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔
8۔ ہر سال تبلیغی اجتماع ہوتا ہے چلّے لگائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں۔
9۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان کے وصال کے ایام منائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں۔
10۔ جشن دیوبند و اہل حدیث منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں۔
11۔موجودہ طرز پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سید البشر کانفرنس کسی صحابی کے دور میں نہیں منائ گئ ۔
12۔مساجد کئ موجودہ طرز کی تزئین،قالین،منارے،مائیک سسٹم کا بھی قرآن و سنت میں کوئی ثبوت نہیں۔
اور بھی سینکڑوں دین سمجھ کر اور ثواب کی نیت سے پوری دنیا میں کام کیے جا رہے ہیں،حالانکہ ذکر میلادِ مصطفیٰ صلی الله عليه وسلم منانے کا کسی صحابی ائمہ محدث و بزرگان دین نے منع کیا ہو اس کا بھی قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ۔
لیکن جیسے ہی میلادالنبی صلی الله عليه وسلم منانے کی بات آ جائے سارے نام نہاد مفتی دین کے ٹھیکیدار کھڑے ہو جاتے ہیں اور شرک و بدعت کا شور الاپنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب کہ انہیں خود شرک و بدعت کی تعریف نہیں معلوم ۔

ہم اپنے نبی پاک سے یوں پیار کریں گے
ہر حال میں سرکار کا میلاد کریں گے❣️❣️

مرحبا صد مرحبا میلاد کا موسم آیا ہے۔

http://independentpress.cc/sikh-muslim-leaders-call-for-act
26/09/2023

http://independentpress.cc/sikh-muslim-leaders-call-for-act

Wed 20 September 2023:Canada PM Trudeau urges New Delhi to take issue seriously after India rejects accusations of involvement in killing.Sikh and Muslim leaders in Canada have called on the government to do more to prevent potential threats against their communities, after Ottawa announced

26/09/2023
21/09/2023

‏” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا

ایک بزرگ سعودی شہری کی طبیت خراب ہو گئ،  ہسپتال پہنچنے پر اس کو 24 گھنٹے آکسیجن پر رکھا گیا تو اس کی جان میں جان آئی۔  ڈ...
10/09/2023

ایک بزرگ سعودی شہری کی طبیت خراب ہو گئ، ہسپتال پہنچنے پر اس کو 24 گھنٹے آکسیجن پر رکھا گیا تو اس کی جان میں جان آئی۔ ڈسچارج ہونے کے وقت اسے 600 سعودی ریال بل دیا گیا، بل دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ ڈاکٹر نے تسلی دیتے ہوے کہا اگر اپ کے پاس پیسے نہیں تو کوئی بات نہیں۔ بزرگ نے کہا میں یہ سارا بل دے سکتا ہوں، آپ نے 24 گھنٹے مجھے آکسیجن پر رکھا جس کے آپ 600 ریال چارج کر رہے ہیں، میری عمر 80سال ہو گئ ہے اور ان 80 سالوں میں سانس لینے کے لئے نجانے کتنی آکسیجن مجھے میرے رب نے دی ہو گی لیکن ایک پیسا بھی اس پاک پروردگار نے نہیں مانگا اور نا ہم نے کبھی اسکا شکر ادا کیا ھے۔

فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
"اور تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے"

تاش کھیلتے ہوئے کسی جوارئیے کو خبر ملی کہ اس کی ماں مر گئی ہے،اس نے پیام دیا کہ قبر کشائی کروائیں، میں بازی ختم کر کے پہ...
04/09/2023

تاش کھیلتے ہوئے کسی جوارئیے کو خبر ملی کہ اس کی ماں مر گئی ہے،
اس نے پیام دیا کہ قبر کشائی کروائیں، میں بازی ختم کر کے پہنچ رہا ہوں، پھر خبر آئی کہ قبر کشائی ہو گئی، اس نے پھر پیام دیا، غسل اور کفن کا انتظام کریں، میں پہنچتا ہوں، خبر آئی کہ وہ بھی ہو گیا ہے، کہنے لگا، جنازہ اٹھائیں، میں پہنچنے لگا ہوں، پھر خبر ملی کہ جنازہ روانہ ہو گیا ہے،
کہنے لگا،مولوی کو کہیں، شروع کرے، میں بس آیا ابھی پہنچا،
آخری خبر آئی کہ جنازہ ہو گیا ہے،اور تدفین کر دی گئی ہے،
بولا،چلیں اللہ مغفرت فرمائے،،
چلو بھئی نئی بازی شروع کرو،،
احباب ذی وقار ________!!
پاکستان وہ مرنے والی ماں ہے،اورجبکہ اسٹیبلیشمنٹ ، عدلیہ اور سیاستدان سب اس ماں کی "جواری اولاد "ہیں، جن کے سامنے ماں مر رہی ہے، اور یہ سب بازیاں کھیل رہے ہیں،،!!✍️⚖️✍️

18/08/2023

کل فیکے کمہار کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔

سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔

جانے کون ملنے آیا تھا۔۔

میں جانتا تھا فیکا پہلی فرصت میں آ کر مجھے سارا ماجرا ضرور سناۓ گا۔۔۔

وھی ھوا شام کو ڈیرے پر آ کر بیٹھا ھی تھا کہ فیکا چلا آیا۔۔۔ حال چال پوچھنے کے بعد کہنے لگا۔۔۔ صاحب جی کئی سال پہلے کی بات ھے آپ کو یاد ھے ماسی نوراں ہوتی تھی وہ جو بٹھی پر دانڑیں بھونا کرتی تھی۔۔۔ جس کا اِکو اِک پُتر تھا وقار۔۔۔

میں نے کہا ہاں یار میں اپنے گاؤں کے لوگوں کو کیسے بھول سکتا ھوں۔۔۔

اللہ آپ کا بھلا کرے صاحب جی، وقار اور میں پنجویں جماعت میں پڑھتے تھے۔۔۔
سکول میں اکثر وقار کے ٹِڈھ میں پیڑ ھوتی تھی۔۔۔
صاحب جی اک نُکرے لگا روتا رہتا تھا۔۔۔
ماسٹر جی ڈانٹ کر اسے گھر بھیج دیتے تھے کہ جا حکیم کو دکھا اور دوائی لے۔۔۔

اک دن میں ادھی چھٹی کے وقت وقار کے پاس بیٹھا تھا۔۔۔ میں نے اماں کے ہاتھ کا بنا پراٹھا اور اچار کھولا۔۔۔
صاحب جی اج وی جب کبھی بہت بھوک لگتی ھے نا۔۔۔ تو سب سے پہلے اماں کے ہاتھ کا بنا پراٹھا ھی یاد آتا ھے۔۔۔اور سارے پنڈ میں اُس پراٹھے کی خوشبو کھنڈ جاتی ھے۔۔۔
پتہ نئیں صاحب جی اماں کے ہاتھ میں کیا جادو تھا۔۔۔

صاحب جی وقار نے پراٹھے کی طرف دیکھا اور نظر پھیر لیں ۔۔۔ اُس ایک نظر نے اُس کی ٹِڈھ پیڑ کے سارے راز کھول دیئے۔۔۔ میں نے زندگی میں پہلی بار کسی کی آنکھوں میں آندروں کو بھوک سے بلکتے دیکھا۔۔۔ صاحب جی وقار کی فاقوں سے لُوستی آندریں۔۔۔ آنسوؤں کے سامنے ہاتھ جوڑے بیٹھی تھیں جیسے کہتی ھوں۔۔۔ اک اتھرو بھی گرا تو بھرم ٹوٹ جاۓ گا۔۔۔

وقار کا بھرم ٹوٹنے سے پہلے ھی میں نے اُس کی منتیں کر کے اُس کو کھانے میں ساتھ ملا لیا۔۔۔
پہلی بُرکی ٹِڈھ میں جاتے ہی وقار کی تڑپتی آندروں نے آنکھوں کے ذریعہ شکریہ بھیج دیا۔۔۔
میں نے چُپکے سے ہاتھ روک لیا اور وقار کو باتوں میں لگاۓ رکھا۔۔۔

اس نے پورا پراٹھا کھا لیا۔۔۔ اور فر اکثر ایسا ہونڑے لگا۔۔۔ میں کسی نہ کسی بہانے وقار کو کھانے میں ملا لیتا ۔۔۔
وقار کی بھوکی آندروں کے ساتھ میرے پراٹھے کی پکی یاری ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔ اور میری وقار کے ساتھ۔۔۔

خورے کس کی یاری زیادہ پکی تھی۔۔۔؟

میں سکول سے گھر آتے ھی بھوک بھوک کی کھپ مچا دیتا ۔۔۔ ایک دن اماں نے پوچھ ھی لیا۔۔۔ پُتر تجھے ساتھ پراٹھا بنا کے دیتی ھوں کھاتا بھی ھے کہ نہیں۔۔۔ اتنی بھوک کیوں لگ جاتی ھے تجھے۔۔۔؟ میرے ہتھ پیر پھول جاتے ہیں تو آتے ھی بُھوک بُھوک کی کھپ ڈال دیتا ھے ۔۔۔ جیسے صدیوں کا بھوکا ھو ۔۔۔

میں کہاں کُچھ بتانے والا تھا صاحب جی۔۔۔ پر اماں نے اُگلوا کے ھی دم لیا۔۔۔ ساری بات بتائی اماں تو سن کر بلک پڑی اور کہنے لگی۔۔۔ کل سے دو پراٹھے بنا دیا کروں گی۔۔۔ میں نے کہا اماں پراٹھے دو ھوۓ تو وقار کا بھرم ٹوٹ جاۓ گا۔۔۔

میں تو گھر آ کر کھا ھی لیتا ھوں۔۔۔ صاحب جی اُس دن سے اماں نے پراٹھے کے ول بڑھا دیئے اور مکھن کی مقدار بھی۔۔۔

کہنے لگی وہ بھی میرے جیسی ماں کا پتر ھے۔۔۔
مامتا تو وکھری وکھری نہیں ہوتی پھیکے۔۔۔
مائیں وکھو وَکھ ہوئیں تو کیا۔۔۔؟

میں سوچ میں پڑ گیا۔۔۔ پانچویں جماعت میں پڑھنے والے فیکے کو بھرم رکھنے کا پتہ تھا۔۔۔

بھرم جو ذات کا مان ہوتا ہے۔۔۔ اگرایک بار بھرم ٹوٹ جاۓ تو بندہ بھی ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔ ساری زندگی اپنی ہی کرچیاں اکٹھی کرنے میں گزر جاتی ہے۔۔۔ اور بندہ پھر کبھی نہیں جُڑ پاتا۔۔۔ فیکے کو پانچویں جماعت سے ہی بھرم رکھنے آتے تھے۔۔۔ اِس سے آگے تو وہ پڑھ ہی نہیں سکا تھا۔۔۔ اور میں پڑھا لکھا اعلی تعلیم یافتہ۔۔۔ مجھے کسی سکول نے بھرم رکھنا سکھایا ہی نہیں تھا۔۔۔

صاحب جی اس کے بعد امّاں بہانے بہانے سے وقار کے گھر جانے لگی۔۔۔ “دیکھ نوراں ساگ بنایا ھے چکھ کر بتا کیسا بنا ھے” وقار کی اماں کو پتہ بھی نہ چلتا اور اُن کا ایک ڈنگ ٹپ جاتا۔۔۔

صاحب جی وقار کو پڑھنے کا بہت شوق تھا پھر اماں نے مامے سے کہہ کر ماسی نوراں کو شہر میں کسی کے گھر کام پر لگوا دیا۔۔۔ تنخواہ وقار کی پڑھائی اور دو وقت کی روٹی طے ہوئی۔۔۔ اماں کی زندگی تک ماسی نوراں سے رابطہ رہا۔۔۔ اماں کے جانے کے چند ماہ بعد ہی ماسی بھی گزر گئی۔۔۔ اُس کے بعد رابطہ ہی کُٹ گیا۔۔۔

کل وقار آیا تھا۔۔۔ ولایت میں رہتا ھے جی۔۔۔۔ واپس آتے ہی ملنے چلا آیا۔۔۔ پڑھ لکھ کر بڑا وڈا افسر بن گیا ھے جی۔۔۔ مجھے لینے آیا ھے صاحب جی۔۔۔ کہتا تیرے سارے کاغزات ریڈی کر کے پاسپورٹ بنڑوا کر تجھے ساتھ لینے آیا ہوں

اور ادھر میری اماں کے نام پر لنگر کھولنا چاہتا ھے جی۔۔۔

صاحب جی میں نے حیران ہو کر وقار سے پوچھا۔۔۔ یار لوگ سکول بنڑواتے ہیں ہسپتال بنڑواتے ہیں تو لنگر ھی کیوں کھولنا چاہتا ھے اور وہ بھی امّاں کے نام پر۔۔۔؟

کہنے لگا۔۔۔ فیکے بھوک بڑی ظالم چیز ھے، چور ڈاکو بنڑا دیتی ھے۔۔۔۔خالی پیٹ پڑھائی نہیں ہوتی۔۔۔۔ ٹِڈھ پیڑ سے جان نکلتی ھے۔۔۔۔۔۔ تیرے سے زیادہ اس بات کو کون جانتا ھے فیکے ۔۔۔ سارے آنکھیں پڑھنے والے نہیں ھوتے۔۔۔ اور نہ ہی تیرے ورگے بھرم رکھنے والے۔۔۔ پھر کہنے لگا۔۔۔ یار فیکے تجھے آج ایک بات بتاؤں۔۔۔ جھلیا میں سب جانتا ہوں۔۔۔ چند دنوں کے بعد جب پراٹھے کے ول بڑھ گئے تھے اور مکھن بھی۔۔۔ آدھا پراٹھا کھا کے ھی میرا پیٹ بھر جاتا تھا۔۔۔ اماں کو ھم دونوں میں سے کسی کا بھی بھوکا رہنا منظور نہیں تھا فیکے ۔۔۔ وقار پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا۔۔۔

اماں یہاں بھی بازی لے گئی صاحب جی۔۔۔

اور میں بھی اس سوچ میں ڈُوب گیا کہ
لُوستی آندروں اور پراٹھے کی یاری زیادہ پکی تھی یا ۔۔۔
فیکے اور وقار کی۔۔۔

بھرم کی بنیاد پر قائم ہونے والے رشتے کبھی ٹوٹا نہیں کرتے۔۔۔

فیکا کہہ رہا تھا مُجھے امّاں کی وہ بات آج بھی یاد ھے صاحب جی۔۔۔ اُس نے کہا تھا۔۔۔ مامتا تو وکھری وکھری نہیں ہوتی فیکے۔۔۔ مائیں وکھو وَکھ ہوئیں تو کیا۔۔۔

بھرم ھی تو ھے جو رشتے اور دوستیاں قائم رکھتا ھے ۔۔۔اور اگر یہ ٹوٹ جائے تو بندہ ککھ سے ہولا ہو جاتا ہے اندر سے مر جاتا ہے

مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قاد یانی جج نے پوچھا:"نبوت کیا چیز ہے؟"*مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:"نبوت اعلٰی منص...
23/07/2023

مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قاد یانی جج نے پوچھا:
"نبوت کیا چیز ہے؟"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:
"نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔"
*قاد یانی بولا:
*"جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا:
*"یہ نوٹ کیساہے؟؟"
*اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔
*قاد یانی بولا:
*"یہ تو اعلٰی چیز ہے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
*"جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔"
قاد یانی جج بولا:
"یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔۔"
مولاناشمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
ٹھیک ہے۔۔
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔۔۔*

اس تحریر کی ہر صاحبِ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ محمد صلى الله عليه واله و

22/07/2023

دنیا میں سب سے بڑی توہین رسالت کربلا کے میدان میں ہوئی
اس گلے کو کاٹا گیا جس کو رسول ص چوما کرتے تھے 🥹

21/07/2023

*ملک ڈیفالٹ کرے نہ کرے سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے*

*تنخواہ چار سال پرانی والی، سال پہلے مالک مکان نے کرایہ 10 فیصد بڑھایا اب کہہ رہا ہے ڈبل کرو یا خالی کرو کم میں وارا نہیں،*
*اسکول والوں نے فیسسں 80 فیصد بڑھا دی ہیں، 1000 والی کاپیاں کتابیں 3500 روپے، 300 والا گیس بل 3000 روپے، 2000 والا بجلی بل 6000 روپیے، 800 والا آٹا 2800 روپے، 150 والا گھی 600 روپے، 6 والی روٹی 20 روپے، 10 والا نان 30 اور 40 والی چنے کی پلیٹ 100 روپے، 2200 والا موٹر سائیکل ٹائر ٹیوب 4400 روپے، 150 والا پٹرول 272 روپے لیٹر، 20 والا چنگچی کرایہ 40 روپے، 200 والا جوتا 600 روپے، 1500 والی شلوار قمیض 3000 روپے، 150 والا ڈاکٹر 500 روپے، 150 والی دوا 600 روپے، ایک کلو والے چاول 400 روپے،ایک دال چنا 120 والی 280 روپے، 180 والی دال ماش 550 روپے، 90 والی ڈھیڑ لیٹر کوک بوتل 180 روپے، 70 والی چینی 160 روپے، 20 ہزار والا موبائل فون 50 ہزار روپے ، 2500 والا پنکھا 15 ہزار روپے، 40 ہزار روپے والی فریج اب 1 لاکھ روپے سے اوپر ، 100 والی ٹوتھ پیسٹ 250 روپے، 50 والا ٹوٹا چاول 240 روپے، 200 والی سرخ مرچ 1 ہزار روپے، 600 والا زیرہ سفید 3000 روپے، 700 والا گرم مصالحہ 2700 روپے، 180 روپے والی ہلدی 700 روپے، 5 روپے بجلی یونٹ 52 روپے، 50 والا سیف گارڈ صابن 200 روپے، 40 والا تبت صابن 120 روپے، 170 روپے فی کلو والا سرف ایکسل 650 روپے، ایک پاؤ والی لپٹن 150 روپے والی 500 روپے، 70 ہزار روپے والا ہنڈا موٹر سائیکل 70 اب ایک لاکھ 60 ہزار روپے، 95 ہزار روپے والا ون ٹو فائیو ہنڈا موٹر سائیکل 2لاکھ 70 ہزار روپے، 30 روپے والا پنکچر 100 روپے، گھریلو استعمال ہونے والی سائیکل 5 ہزار روپے سے اب 30 ہزار روپے، 5 روپے ریمورٹ سیل اب 40 روپے، دس روپے والی ایلفی اب 30 روپے، 5 والا بلیڈ اب دس روپے، 20 روپے پیمپر اب 50 روپے، 20 روپے والا سوپر بسکٹ 40 روپے، ایک روپے والی کینڈی اب 5 روپے، 20 روپے ٹی میکس دودھ اب 50 روپے، 150 روپے والی گولڈن پرل کریم اب 340 روپے، 120 روپے والا اولیویا ہئیر کلر اب 300 روپے، 5 روپے والی کنور چکن ٹکی اب 40 روپے، 10 روپے والا باریک سیویاں پیکٹ اب 50 روپے، 70 روپے کلو والی موٹی صوفی سیویاں اب 300 روپے، 50 روپے فی کلو والی سوجی اب 200 روپے، ایک کلو سفید چنے 80 روپے والے اب 450 روپے، کالے چنے 120 روپے والے اب 280 روپے، 20 روپے والا نیسلے جوس کا چھوٹا ڈبہ اب 60 روپے، لیکٹو جن ون بچوں کا دودھ والا ڈبہ 170 روپے والا اب 570 روپے، 80 روپے والا شیلڈ فیڈر اب 25 0روپے، 20 روپے والا شیگڈ نپل اب 50 روپے، 300 روپے موبل ائل موٹر سائیکل ون ٹو فائیو والا اب 1000 روپے، دو سو روپے والا لاک اب 800 روپے ، 100 روپے والا لیٹر جوس فروٹا وائیٹل اب 450 روپے میں یہ سب ہوگا تو سفید پوش انسان ماہانہ 30000 کمانے والا کیا کریگا کہاں جائےگا؟*
*غریب کے پاس خود کشی یا جرم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، مکمل تباہی یقینی لگنے لگی ہے۔*

* اپنے صدقات خیرات زکوۃ راشن وغیرہ جھگیوں میں بیٹھے نشئی اور جرائم پیشہ ٹبروں کو نہیں بلکہ پردہ داری کے ساتھ سفید پوش گھروں میں پہنچاؤ .*

*اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور رحم فرمائے۔* آمین

واپڈا آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھاواپڈا کے ایک بڑے افسر نے پوچھا کیلے کیسے دیتے ہو؟ *کیلے کس کے لئے خرید رہے ہو...
16/07/2023

واپڈا آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھا
واپڈا کے ایک بڑے افسر نے پوچھا کیلے کیسے دیتے ہو؟
*کیلے کس کے لئے خرید رہے ہو صاحب؟*

افسر۔ کیا مطلب ؟

*کیلے والا :*
مطلب یہ کہ
یتیم خانے کے لئے لے رہے ہو تو *40 روپیہ درجن*
اولڈ ہوم کے لئے لے رہے ہو تو *50 روپیہ درجن*
بچوں کے ٹفن کے لئے *60 روپیہ درجن*
گھر کھانے کے لئے لے رہے ہو تو *70 روپیہ درجن*
اگر پکنک کے لئے خریدنے ہوں تو *80 روپیہ درجن*

*افسر یہ کیا بیوقوفی ہے؟*
ارے بھائی جب سب کیلے ایک جیسے ہیں تو ریٹ الگ الگ کیوں؟
*کیلے والا:*
پیسے کی وصولی کا اسٹائل تو آپ لوگوں والا ہی ہے
جیسے
*1 سے 100 یونٹ کا الگ ریٹ*
*100 سے 200 کا الگ*
*200 سے 300 کا الگ*
*300 سے 400 کا الگ*

*بجلی تو آپ ایک ہی کھمبے سے دیتے ہو ؟*
تو پھر گھر کے لئے الگ ریٹ
دکان کے لئے الگ ریٹ
کارخانے کا الگ ریٹ

*اور ایک بات۔۔*
میٹر کی قیمت ہم سے لیکر پھر میٹر کا کرایہ الگ لیتے ہو۔۔۔
انکم واپڈا کو ہوتی ہے اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ہم سے الگ لیتے ہو
سرچارج اور ایکسٹرا سرچارج کیا بلا ہے جو ہم سے لیتے ہو؟

میٹر کیا امریکہ سے امپورٹ کیا ہے 25 سال سے میٹر خرید کر بھی اس کا کرایہ بھر رہا ہوں ۔۔۔
آخر میٹر کی قیمت کتنی ہے؟ آپ بتا دو مجھے ایک ہی بار
*کڑوا سچ*

13/07/2023

ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﻏﺰﻧﻮﯼ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ
ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻏﻼﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻟﮕﺘﺎ ہے کہ ﮐﺴﯽ مظلوم ﭘﺮ ﺁﺝ ﮐﻮﺋﯽ ﻇﻠﻢ ہوا ہے۔ ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﮔﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩﯼ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍُﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﺁﺅ۔
ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺳﺐ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ : " ﺳﻠﻄﺎﻥ، ہمیں ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ، ﺁﭖ ﺁﺭﺍﻡ ﺳﮯ ﺳﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ "
ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﻮ ﺟﺐ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﭙﮍﮮ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﻣﺤﻞ ﺳﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﻧﮑﻼ۔ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﭘﭽﮭﻮﺍﮌﮮ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﻡ ﺳﺮﺍ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍُنہیں ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺩﯼ : " ﺍﮮ اللہ ! ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ
ﻣﺼﺎﺣﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﻋﯿﺶ ﻭ ﻋﺸﺮﺕ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﺭہا ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﻋﻘﺐ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ یہ ﻇﻠﻢ ﺗﻮﮌﺍ ﺟﺎ ﺭہا ہے۔ "
ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : "ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮐﺮرہے ہو؟ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻤﻮﺩ ہوﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻓﺮﯾﺎﺩﺭﺳﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺁﯾﺎ ﮬﻮﮞ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﯿﺎ ﻇﻠﻢ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ؟ "
" ﺁﭖ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺹ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ہر ﺭﺍﺕ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﺁﺗﺎ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﻭ ﺗﺸﺪّﺩ ﮐﺮﺗﺎ ہے۔ "
"ﺍِﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﮐﮩﺎﮞ ﮬﮯ؟"
" ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺏ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﮬﻮ۔"
" ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﺁ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻃﻼﻉ ﮐﺮ ﺩﻭ۔ " ﭘﮭﺮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﺩﺭﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ ﺟﺐ بھی یہ دربار ﺁﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﻭ۔ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮬﻮﮞ ﺗﻮ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ۔
ﺍﮔﻠﯽ ﺭﺍﺕ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺘﺎﯾﺎ کہ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ہے۔
ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺗﻠﻮﺍﺭ ہاتھ ﻣﯿﮟ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﮔﮭﺮ کے ﺳﺎﺭﮮ ﭼﺮﺍﻍ ﺑﺠﮭﺎ ﺩﻭ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮬﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﺳﺮ ﺗﻦ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﭘﮭﺮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ کہ ﭼﺮﺍﻍ ﺭﻭﺷﻦ ﮐﺮ ﺩﻭ۔ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﮔﺮ ﭘﮍﺍ۔
ﭘﮭﺮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ : " ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮬﮯ ﺗﻮ ﻟﮯ ﺁﺅ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺨﺖ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﯽ ﮬﮯ۔ "
" ﺁﭖ ﺟﯿﺴﺎ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺠﮫ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ؟"
" ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ہے، ﻟﮯ ﺁﺅ "!
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﮐﮭﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺍﭨﮭﺎ ﻻﯾﺎ ﺟﺴﮯ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﻏﺒﺖ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ کہ ﭼﺮﺍﻏﻮﮞﮐﻮ ﺑﺠﮭﺎنا، ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﭨﯽ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺧﺮ ﮐﯿﺎ
ﻣﺎﺟﺮﺍ ﮬﮯ؟ سلطان نے فرمایا:
"ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﺳﻨﯽ ﺗﻮ ﺳﻮﭼﺎ کہ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻇﻠﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ہمّت ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺴﯽ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ہوﺳﮑﺘﯽ ﮬﮯ۔ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﺪﺭﺍنہ ﺷﻔﻘﺖ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺋﻞ نہ ہوجائے۔ ﭼﺮﺍﻍ ﺟﻠﻨﮯ ﭘﺮ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ کہ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﻧﮩﯿﮟ ہے ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺪۂ ﺷُﮑﺮ ﺑﺠﺎﻻﯾﺎ۔ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﺎﻧﮕﺎ کہ ﺟﺐ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ہوا، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍللہ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻗﺴﻢ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ کہ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻭﭘﺮ ﺭﻭﭨﯽ ﺣﺮﺍﻡ ہے۔ ﺍُﺱ ﻭﻗﺖ
ﺳﮯ ﺍﺏ ﺗﮏ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ نہ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ نہ
پانی ﭘﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔اور آج کل کے حکمران، میں اس سے ذیادہ کچھ نھیں لکھوں گا
اگر یہ لطیفہ ہوتا تو ہر کوئی شئیر کرتا آج دیکھتا ھوں یہ پوسٹ کون کون شئیر کرتا ہے (معز اعظم)

Address

Johannesburg
0001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasa HD Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category