Yellow Journalism

  • Home
  • Yellow Journalism

Yellow Journalism Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yellow Journalism, Media/News Company, .

08/01/2023

ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔
مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔
مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی!
صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پڑپڑایا۔
مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔
اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔
مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔
مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔
اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔
مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اب مرغے کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی اور وہ بہت زار و قطار رویا۔
مالک نے پوچھا کیا بات ہے؟ موت کے ڈر سے رو رہے ہو؟
مرغے کا جواب بڑا باکمال اور بامعنی تھا۔ کہنے لگا:
*نہیں! میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ انڈے سے بہتر تھا کہ اذان پر مرتا۔*
پہلا غیر قانونی حکم مانو گے تو پھر آرڈر آتے جائیں گے تعمیل ہوتی جائے گی، چمڑی اترتی جائے گی۔
اس لیے اپنے اندر جرأت پیدا کریں حق کو حق کہنے کی۔

اس بندے پر 10لاکھ کا قرضہ تھا۔۔اخر کار جب تنگ ایا تو اس نے خودکشی کا سوچھا۔۔چھت سے چھلانگ لگائی,،نیچھے ایک BMW گاڑی جا ر...
07/01/2023

اس بندے پر 10لاکھ کا قرضہ تھا۔۔اخر کار جب تنگ ایا تو اس نے خودکشی کا سوچھا۔۔چھت سے چھلانگ لگائی,،نیچھے ایک BMW گاڑی جا رھی تھی موصوف گاڑی کے اوپر جا گرے۔۔۔۔جان تو بچ گئی لیکن اب موصوف کا قرضہ 2 کروڑ روپے ہیں۔۔

سبق #1 مشکلات سے بھاگنا اکثر مشکلات بڑھا دیتے ہیں۔ ۔لھذا مشکلات کا سامنا کرنا چاھئے۔

سبق #2 تدبیر ھمیشہ تقدیر سے ھار جاتی ہے۔

ماریہ مہمند کو انصاف دو.... لاہور:تھانہ مناواں کی حدود" شریف پورہ" میں سات سالہ  پختوان خاندان سے تعلق رکھنے والی معصوم ...
05/09/2022

ماریہ مہمند کو انصاف دو....

لاہور:تھانہ مناواں کی حدود" شریف پورہ" میں سات سالہ پختوان خاندان سے تعلق رکھنے والی معصوم ماریہ مہمند کو زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کرنے والے درندہ صفت ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں۔
معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔
احتجاج کرنے والوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب معصوم ماریہ مہمند کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور قاتلوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yellow Journalism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share