ماشکیل نیوز Mashkel News

  • Home
  • ماشکیل نیوز Mashkel News

ماشکیل نیوز Mashkel News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ماشکیل نیوز Mashkel News, News & Media Website, .

موجودہ ایم پی اے واشک میر زابد خان ریکی نے اہنے گزشتہ 6 سالا دور اقتدار میں ماشکیل والوں پر تمام روزگار کے دروازے بند کی...
09/07/2024

موجودہ ایم پی اے واشک میر زابد خان ریکی نے اہنے گزشتہ 6 سالا دور اقتدار میں ماشکیل والوں پر تمام روزگار کے دروازے بند کیئے، نوکنڈی ٹو ماشکیل روڈ جو سی پیک منصوبے کے تحت بن رہا تھا اسکو بھی پرسنٹ کے چکر میں بند کروایا،

زیروپوائنٹ بند - مزہ سر بند - راہداری بند - گزر میں ہفتے کے 2 چھٹیوں سمیت بیک و ٹی ٹان گاڑیوں کو دالبندین والوں کے ساتھ ملکر بند کروانا تاکہ ٹی ٹان و بیک گاڑیاں مجبورا واشک کے راستے سے جائے اور بھتہ موجودہ ایم پی اے واشک کو ملے، کیونکہ چاغی سے جناب کو کوئی فائدہ نہیں وہ الگ ڈسٹرکٹ ہے،

اب ایک ایسے شخص کو صوبائی سطح پر قائمہ کمیٹی ہائوسنگ روڈز اینڈ بلڈنگ کے چیئرمین بنانا پورے بلوچستان عوام کے ساتھ زیادتی ہیں،

حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ بھتہ مافیا کو بلوچستان پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے،

28/05/2024

ماشکیل لانگ مارچ شرکاء کا کوئٹہ لکپاس کے مقام پر استقبال کیا جائے گا، کوئٹہ میں بھسنے والے تمام باشعور افراد سے اپیل کرتے ہیں کے وہ آئیں اور ان بےبس اور لاچاروں کا ساتھ دیں،
رابطہ نمبر 03330035306

ماشکیل سے منتخب ایم پی اے واشک وزیراعلی بلوچستان اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قیادت کو اپنی ذاتی مفادات کے لئے بلیک م...
16/05/2024

ماشکیل سے منتخب ایم پی اے واشک وزیراعلی بلوچستان اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قیادت کو اپنی ذاتی مفادات کے لئے بلیک میل کرسکتا ہے لیکن افسوس ماشکیل کے غریب عوام کے آئینی مطالبات کے لئے راہ حل نہیں نکال سکتا،
آج ماشکیل کے اس تپتی گرمی میں 21 دن ہوئے ماشکیل کے غریب عوام سراپا احتجاج ہیں اور پورا شہر شٹرڈاؤن ہڑتال ہیں،
منتخب ایم پی اے میر زابد خان ریکی کے ماسوائے ہوائی باتوں کے گزشتہ 21 دنوں سے کوئی عملی کام نہیں دکھا سکے ہیں، اگر عوام کی خدمت میر زابد خان ریکی اس طرح کرنا چاہتے ہیں تو میرے خیال سے اگلے 2 یا 3 مہینوں میں عوام ہی نہیں رہیگی،
اس اہم ایشو پر میر زابد خان ریکی کی کارکردگی صفر ہے، گزر بارڈر جو گذشتہ 5 سالوں سے صحیح چل رہا تھا اسکو بھی ایم پی اے صاحب نے اب ہفتہ اور اتوار بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ پہلے سے ہی جمعہ والی دن ایران کی طرف سے بارڈر بند ہوتا ہے،
ان تمام حرکتوں سے صاف ظاہر ہے کے منتخب ایم پی اے واشک میر زابد خان ریکی ماشکیل بلکہ پورے واشک کو بیروزگاری کے ایک ایسے دلدل میں دھکیلنا چاہتے جہاں سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو اور جب الیکشن کا وقت آئے تو میر زابد خان واشک کے غیور عوام کے تنگ دستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ووٹوں کو نوٹوں کے ذریعے خرید سکے، جس طرح جناب نے اس دفعہ 2024 کے الیکشن میں کیا تھا،

اس لئے عوام واشک سے اپیل ہے کے ابھی بھی موقع ہے سمجھ جاؤ ورنہ پھر ہمیشہ کے لئے غلامی کے تیار رہنا کیونکہ منتخب ایم پی اے صاحب کو گزر یا علاقائی کاروبار سے کوئی سروکار نہیں جناب کو اربوں روپوں کے فنڈز حکومت کے طرف سے مل رہے ہیں،
پچھلے حکومت میں 11 ارب ملے تھے، اب خود اندازہ لگائیں اس دفعہ کتنا ملے گا ؟؟

ماشکیل کے لوگ گزشتہ 12 دونوں سے سراپا احتجاج ہیں اہلیان ماشکیل کے نام نہاد فرزند میر زابد خان ریکی اپنے ذاتی مقاصد کے اص...
07/05/2024

ماشکیل کے لوگ گزشتہ 12 دونوں سے سراپا احتجاج ہیں
اہلیان ماشکیل کے نام نہاد فرزند میر زابد خان ریکی اپنے ذاتی مقاصد کے اصول کے لئے اپنے ہی وائس کو لیک کرواسکتا لیکن گزشتہ 12 دنوں سے ماشکیل میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے بھوکے لوگوں کے لئے ایک وائس میسج یا اخباری بیان نہیں دے سکتے ہیں افسوس اہلیان ماشکیل کے انتخاب پر

وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئے
عوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

ماشکیل (ماشکیل نیوز) آج ایران بارڈر پر واقع تحصیل ماشکیل میں مزہ سر گیٹ بندش کے خلاف دوسرے روز احتجاج و شٹر ڈاؤن ہڑتال ج...
25/04/2024

ماشکیل (ماشکیل نیوز) آج ایران بارڈر پر واقع تحصیل ماشکیل میں مزہ سر گیٹ بندش کے خلاف دوسرے روز احتجاج و شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے

حالیہ سیلابی ریلوں کے وجہ سے ماشکیل شہر کا رابطہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوچکا ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے ماشکیل میں اشیائے خورد و نوش سبزی ، آٹا گیس سلنڈر بالکل ناپید ہوچکا ہیں،

آج کے احتجاج سے مظاہرین نے مزہ سر گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا، احتجاج سے چیف آف ریکی سردار عبد الرشید خان ریکی ،سابقہ کونسلر میر جہیند خان ریکی ، جنرل کونسلر زاوگ و صدر انجمن تاجران ماشکیل کبیر احمد ریکی ، سابقہ کونسلر میر نور محمد ملنگزی ، ضلعی کونسلر میر محمد ہاشم ریکی،سردار نظر محمد ملنگزی ،میر ظریف احمد بلوچ ،ڈاکٹر اشرف ریکی کونسلر تچاپ حاجی عبدالواحد ریکی و دیگر نے خطاب کیا،

انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی ایف سی ساؤتھ سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی حالت میں مزہ سر گیٹ کو اشیاء خوردونوش کے لیے کھول دی جائے کیونکہ پورے ماشکیل کا حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے پاکستان سے زمینی رابط منقطع ہو چکی ہے ۔ پورے علاقے میں اشیاء خوردونوش کی شدید قلّت پیدا ہوئی ہے،

ماشکیل مکمل طور پہ لینڈ لاک، اشیاء خورد و نوش ناپید، حکام بالا و ذمہداران نوٹش لیں، ریلی سے مقررین کا خطاباشیاء خورد نوش...
24/04/2024

ماشکیل مکمل طور پہ لینڈ لاک، اشیاء خورد و نوش ناپید، حکام بالا و ذمہداران نوٹش لیں، ریلی سے مقررین کا خطاب

اشیاء خورد نوش ناپید اور مریض رل گئے ہیں، ہنگامی بنیادوں پہ مزسر پوائنٹ کھولا جائے۔ میر جیئند خان ریکی

ماشکیل: سیاسی سماجی رہنماء میر جیئند خان ریکی، میر ظریف،ڈسٹرکٹ ممبر محمد ھاشم ریکی میر نور محمد ملنگزی میر حسن مسکانزئی کے زیر قیادت اہلیان ماشکیل کا ریلی میں شرکت ریلی کا بنیادی مقصد حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب اور تحصیل ماشکیل کا مکمل طور پہ لینڈ لاک ہونے یعنی بگ ماشکیل جو سمندر اور اہلیان ماشکیل کےلئے دنیاوی میدان محشر بن چکا ہے جس کی وجہ سے تمام تر زمینی راستے مکمل طور بند ہوچکے ہیں خصوصی طور اشیاء خورد نوش ناپید اور مریض رل گئے ہیں اس ضمن میں حکام بالا کو گوش گزار کرانا تھا کہ زمانہ قدم سے جب بھی ایسی صورتحال ہوتی تھی تو ہمسایہ ملک ایران کے راستے سے اشیاء خورد و نوش کے ترسیل کا سلسلہ جاری رہتا اور ایمرجنسی مریضوں کے لئے بھی سہولت ہوتی مگر اس بار جب کہ تمام راستے بند اور ساتھ ہی ہمسایہ ملک کے ساتھ بھی رستے بند ہیں تو یہ اہلیان ماشکیل کےلئے کسی آفت سے کم نہیں۔ اس لئے اس موقع پہ ہنگامی و ایمرجنسی بنیادوں پہ مزسر بارڑر کو کھولا جائے ساتھ ہی سی پی روڈ کے سست روی کے شکار کام کو تیز کیا جائے مگر سر دست ہنگامی بنیادوں پہ مزسر پوائنٹ کو آمد رفت و اشیاء خورد و نوش کےلئے کھولنا نہایت ضروری ہے نہیں تو ماشکیل میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، اس ضمن میں رخشان ڈویژن کے چند درویش صفت شخصیات خصوصی طور درویش صفت وزیر خزانہ شعیب جان نوشیروانی،ہر دلعزیز شخصیت کے مالک حاجی زابد خان ریکی، رخشان ڈویژن کے خندہ پیشانی ایم این اے الحاج محمد عثمان بادینی، پاکستان کے اعلیٰ ترین عہدے کے سابقہ چیرمین، سابقہ نگران صدر پاکستان و ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی اس مسلہ پہ ہنگامی نوٹس لیں اور علماء کرام صحافی حضرات و سیاسی سماجی رہنماوں سفر خان راسکوئی طارق رفیق، سعید ملنگزی، علی رضا رند، حاجی عارف، علی دوست، وقار ریکی، قمر زمان، نصیب ریکی، عبدالخالق ریکی، سمیع اللہ ریکی، نصیر کبدانی، ظہور احمد، شاہ نزر بادینی، پسند ماندائی، فاروق شاہوانی علاقے کے سیاسی سماجی رہنماوں میر احسان الہی ریکی، چیرمین امان اللہ ریکی، امین اللہ حسنی، میر کبیر ریکی و دیگر تمام بلدیاتی نمائندوں و ذمہداران سے دست بستہ گزارش ہے کہ ہماری آواز بنیں اور ماشکیل کے اس المیہ سے نکالنے کے لئے کردار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ ایرانی گزر بھی نامعلوم وجوہات کے بنیاد پہ بند ہے جسکی وجہ سے زریعہ آمدہ صفر ہو کر رہ گیا ہے، انھوں نے اعلان کیا کہ کل ماشکیل بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جائیگا اور احتجاج کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے بازار میں احتجاجی کیمپ لگا دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر واشک قاضی منصور صاحب نصروئی قوم سے کیئے ہوئے اپنے زبان اور معاہدے کی پاسداری کریں اور ہرماگے آلوچہ سے ساسولی ...
20/12/2023

ڈپٹی کمشنر واشک قاضی منصور صاحب نصروئی قوم سے کیئے ہوئے اپنے زبان اور معاہدے کی پاسداری کریں اور ہرماگے آلوچہ سے ساسولی قوم کے لوگوں اور ان کے خیموں کو نکال دیں بصورت دیگر نصروئی قوم اپنی زمینات کے دفاع کے لئے اقدامات کریں گے ، اور اگر اس دفعہ دونوں فریقین میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان ہوا تو اس کا زمہ دار ڈپٹی کمیشنر واشک - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واشک عمر جمالی اور ساسولی ہونگے،

*ترجمان نصروئی قومی اتحاد ملا جلال نصروئی ریکی*

گزشتہ دنوں ڈپٹی کمیشنر واشک قاضی منصور صاحب کے کہنے پر ایڈیشنل کمیشنر واشک عمر جمالی صاحب کے سربراہی میں نصروئی ریکی اور ساسولی قوم کے درمیان 2 مہینے کا جو تحریری معاہدہ اور جنگ بندی ہوا تھا - نصروئی قوم نے اس تحریر معاہدے اور جنگ بندی اور ڈپٹی کمشنر کے ثالثی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اپنے تمام نصروئی برادری کو ہرماگے آلوچہ سے نکال دیا تھا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جمالی صاحب نے تحریری طور پر اور ڈپٹی کمیشنر واشک قاضی منصور صاحب کے طرف سے ہمیں پیغام دیا تھا کے ساسولی قوم کو 2 مہینے تک اس متنازعہ زمینات پر کسی قسم کی کاروائی کی اجازت نہیں ہوگی اور آلوچہ میں موجود ساسولی کیمپ سے تمام خیمے و بنائے ہوئے گھروں کو مسمار کیا جائے اور دونوں فریقین 2 مہینے تک متنازعہ زمینات سے دور رہیں گے اس فیصلے کے تمام کاروائی تحریری طور پر موجود ہیں جن میں گواہوں سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کے دستخط موجود ہیں - آج 3 دن گزرنے کے بعد بھی ہرماگے آلوچہ میں ساسولی قوم کے خیمے اور لوگ موجود ہیں ۔ ساسولی قوم کے خیمے اور گھروں کی موجودگی سے صاف ظاہر ہے کے وہ ڈپٹی کمشنر واشک کے طرف سے کیئے ہوئے فیصلے کے پابند نہیں رہے اس لئے ہم ڈپٹی کمشنر واشک سے پرزور اپیل کرتے ہیں کے تحریری معاہدے کے تحت وہ ساسولی قوم کے لوگوں کو اور ان کے خیموں کو آلوچہ ہرماگے سے نکال دیں اور نصروئی ریکی قوم سے کی گئی معاہدے کی پاسداری کریں ۔
اگر ڈپٹی کمشنر واشک قاضی منصور صاحب اپنے زبان اور تحریری معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکتے تو نصروئی برادری کو مجبورا اپنے زمینات کے دفاع کے لئے اقدامات کرنے ہونگے اور اگر اس دفعہ کسی بھی فریق کو کچھ بھی نقصان ہوا تو اس کا زمہ دار ڈپٹی کمیشنر واشک اور ساسولی قوم اور ساسولی قوم کا سردار چنگیز خان ہوگا

*ترجمان نصروئی قومی اتحاد ملا جلال نصروئی*

ماشکیل نیوز : ڈپٹی کمشنر واشک منصور احمد قاضی صاحب - 90 ونگ کمانڈر ماجد عجاز صاحب - ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر الہی بخش ریک...
07/12/2023

ماشکیل نیوز : ڈپٹی کمشنر واشک منصور احمد قاضی صاحب - 90 ونگ کمانڈر ماجد عجاز صاحب - ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر الہی بخش ریکی - کیپٹن محمد اظہر - اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل عرفان خلجی - تیل کمیٹی ماشکیل کے سربراہ میر جیند خان ریکی سمیت تمام معتبرین جن کی کوششوں سے ماشکیل گزر بارڈر کا انتہائی اہم مسئلہ حل ہوا ان تمام معتبرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے آئندہ کوئی بھی مسئلہ پیش آجائے تو یونہی یکمشت ہوکر اُن مسائل کو حل کرنے کے لئے یہ تمام معتبرین پیش پیش ہونگے

ماشکیل نیوز ٹیم

ماشکیل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لدگشت ماشکیل کے مڈل سیکشن  طلباء میں ڈرائنگ,پوسٹرسازی اور خطاطی مقابلے کا انعقادماشکیل...
29/11/2023

ماشکیل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لدگشت ماشکیل کے مڈل سیکشن طلباء میں ڈرائنگ,پوسٹرسازی اور خطاطی مقابلے کا انعقاد

ماشکیل(نصیر کبدانی سے)آج گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لدگشت ماشکیل کے مڈل سیکشن طلباء میں ڈرائنگ,خطاطی اور پوسٹر سازی مقابلے کا انعقاد ہوا,پروگرام کے مہمان خاص ماشکیل کے سینئر استاد اور ادیب حسن بسمل تھے,علاوہ ازیں پروگرام میں میر جمیل آحمد ریکی,جمالدین ریکی,الطاف الہی ریکی,ڈی ڈی او ماشکیل آفس کے سٹاف,علاقائی اور سکول ھذا کے اساتذہ کرام شریک رہے,مقابلے میں مقرر کردہ ججز کی چان بین کے بعد ماشاءاللہ ارمان ولد محمد اسحاق کلاس ہفتم اول,ذبیع اللہ ولد محمد حنیف کلاس ہشتم دوئم اور شعیب آحمد ولد عبدالرشید کلاس ششم سوئم قرار پائے,پوزیشن ہولڈر اور مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو انعامات سے نوازا گیا,سنئیر استاد و ادیب حسن بسمل اور ہیڈ ماسٹر عطاءاللہ محمدحسنی نےحاضرین مجلس اور سکول طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے مقابلوں سے طلباء کی تخلیقی صلاحیتں اجاگر ہوجاتی ہیں طلباء کو اپنا علمی ذوق اور تخلیقی سوچ قلم کے زریعےسے آشکار کرنیکا موقع مل جاتا ہے اور طلباء میں پوشیدہ ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آجاتا ہے,ڈرائنگ ماسٹر امیربخش صاحب کی انتھک کوشش اور خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ماشکیل کے طلباء میں دیگر درسی شعبوں کی طرح ڈرائنگ,خطاطی اور پوسٹر سازی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے جو ماشکیل کے مستقبل کے نونہال معماروں کے لئے ایک نیک شگون ہے,انشاءاللہ العزیر مسقبل میں نئے انداز میں اسطرح کے مقابلو ں کا سلسلہ جاری رہیگا

ماشکیل نیوز ٹیم کی سابقہ ایم پی اے واشک کی 5 سالا ناقص کاکردگی اور کرپشن پر ایک تفصیلی تحریر جلد ماشکیل نیوز کے ویبسائٹ ...
22/11/2023

ماشکیل نیوز ٹیم کی سابقہ ایم پی اے واشک کی 5 سالا ناقص کاکردگی اور کرپشن پر ایک تفصیلی تحریر جلد ماشکیل نیوز کے ویبسائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا اینڈلز پر شیئر کیا جائے گا اور کوشش ہوگی دیگر ملکی اخبارات اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر بھی شیئر کیا جائے

تحریر میں سابقہ ایم پی اے واشک کی اسمبلی فلور پر کی جانے والی فلاپ ایکٹنگ ، قمیض اتارنا یا پھر جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کا بل پاس ہونے کے بعد سجدہ کرنا ہو ان ساری حقیقت عوام کے سامنے کھل کر بیان کی جائیگی ، خاص کر عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلٰی بننے کے بعد اربوں روپے کے فنڈز جو واشک کے نام پر جناب نے لیے تھے وہ پیسے کہا خرچ ہوئے یا خرچ ہوئے ہی نہیں سب عوام کو بتا دیا جائے گا،

ماشکیل زیروپوائنٹ کو کس وجہ سے 5 سال تک بند رکھا گیا ؟ مزہ سر گیٹ کو کیوں بند کیا گیا ؟ ماشکیل گزر بارڈر کے آخری 400 ٹوکن اور فی ٹوکن کتنے لاکھ روپوں میں بھیجتے تھے اور اس میں سابقہ ایم پی اے صاحب کا پرسنٹیج کتنا تھا ؟ سابقہ ایم پی اے نے کتنے کروڑ روپے میں سینیٹ کا ووٹ جمعیت کے بجائے مخالف شخص کو دی ؟ نوکنڈی تا ماشکیل سی پیک روڈ کو سابقہ ایم پی اے نے کتنے پرسنٹ نہ ملنے پر بند کروایا ؟ ریکوڈک پروجیکٹ کو ماشکیل کا پانی کتنے کروڑ روپے میں بھیج دیا گیا ؟ اور سب سے اہم آخری 2 سالوں میں بلوچستان حکومت نے سابقہ ایم پی اے واشک کو تقریبا 3 ارب روپوں کے فنڈز دیئے وہ پیسے کہا گئے ؟

*جلد ہی یہ تمام حقائق ایک تحریر کے صورت میں ماشکیل نیوز کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ملکی دیگر اخبارات اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شیئر کئے جائیں گے

ماشکیل سے ریکی کارڈ کا پوری طرح صفایا کر دیا ہے، ان شاءاللہ اس دفعہ الیکشن میں ریکی کارڈ استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھ...
22/11/2023

ماشکیل سے ریکی کارڈ کا پوری طرح صفایا کر دیا ہے، ان شاءاللہ اس دفعہ الیکشن میں ریکی کارڈ استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گی ، ماشکیل برادری پینل کے سرکردہ رہنماء صدام حسین ریکی
ماشکیل (ماشکیل نیوز) ماشکیل برادری پینل کے سرکردہ رہنماء صدام حسین ریکی سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماشکیل سے ریکی کارڈ استعمال کرنے والوں کا پوری طرح سے صفایا کردیا ہے،
اس دفعہ الیکشن میں ریکی کارڈز استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گی،
اہلیان ماشکیل اور قوم نصروئی کو پچھلے 40 سالوں سے اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے والوں کو ماشکیل کی عوام نے مسترد کردیا،
ریکی کارڈ استعمال ہونے سے نصروئی قوم جو نقصان پہنچا ہے وہ سب کے سامنے ہے،
اسی ریکی کارڈ کے وجہ سے 2018 کی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ریکی قوم کے سرکردہ شخصیت نے نصروئی قوم اور ماشکیل کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے،
اب وقت گزر چکا ہے اب اہلیان ماشکیل اور نصروئی قوم کے باشعور عوام نے نام نہاد فرزندان اور سرداران کو پہچان لیا ہے،
گزشتہ 5 سال سے بسر اقتدار رہنے والوں نے سوائے کرپشن اور جھوٹے وعدوں کے کوئی اجتماعی کام نہیں کیا ہے ،
الیکشن کے قریب آتے ہی پھر سے نام نہاد فرزندان و سرداران ماشکیل کے عوام کو ریکی اور علاقہ داری کے بنیاد پر پر سے ووٹ کی بھیک مانگنے آگئے ہیں لیکن اب وہ دور چلا گیا اب عوام آپ دھوکے بازوں کو پہچان چکی ہے اس لئے اس دفعہ کوئی بھی کارڈ آپ لوگوں کو نہیں بچا پائیگی

کوئٹہ(رپورٹ)ماشکیل کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمود نصروئی ریکی اور عبدالخالق نصروئی ریکی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک ...
18/11/2023

کوئٹہ(رپورٹ)ماشکیل کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمود نصروئی ریکی اور عبدالخالق نصروئی ریکی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر الٰہی بخش نصروئی ریکی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی مسائل اور ڈسٹرکٹ واشک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،
میر الٰہی بخش نصروئی ریکی نے اس موقع پر کہا کہ میں بحیثیت ایک خادم واشک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے تمام اختیارات کو بروئے کار لاؤں گا اور اپنے چیئرمین شپ کے دوران جتنا ممکن ہوا اتنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا، ڈسٹرکٹ واشک کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے،
حاجی ملا محمود نصروئی نے اس موقع پر کہا بلوچستان حکومت کی جانب سے واشک میں ترقیاتی کاموں کے لئے دیئے گئے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کے نظر ہوگئے ہیں، ماشکیل میں پچھلے 5 سالوں میں زیروپوئنٹ سمیت مزه سر بارڈر کو بند کرنا ماشکیل عوام کے ساتھ ظلم ہیں،
ماشکیل زیروپوائنٹ سے ماشکیل کے تقریبا 30 فیصد آبادی کا کاروبار منسلک تھا زیروپوئنٹ کی بندش سے نہ صرف ماشکیل والے روزگار سے محروم ہوگئے بلکہ ماشکیل میں مہنگائی آسمان سے بات کرنے لگا
سابقہ نمائندگان ماسوائے ذاتی ترقی کے دیگر کچھ بھی اچھے کام نہیں کرسکے اس لئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں عبرتناک شکست کا سامنا رہا،
آخر میں حاجی ملا محمود نصروئی ریکی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ واشک میر الٰہی بخش نصروئی ریکی سے درخواست کی کہ ماشکیل زیروپوائنٹ اور مزہ سر بارڈر کو کھولنے کے لئے حکام بالا سے بات کرکے ماشکیل کے اس اہم مسئلہ کو حل کریں

آخر میں حاجی ملا محمود نصروئی ریکی نے کہا کہ ماشکیل برادری پینل کو پورے ڈسٹرکٹ واشک میں فعال کرنے کے لئے کوششیں کرنے ہوگی تاکہ ماشکیل برادری پینل صرف ماشکیل تک محدود نہ رہے

جس بھائی نے بھی پاسپورٹ بنوانا ہے 6 دن کے اندر بنوالیں 6 دن کے بعد 3300 سے بڑ کر 9900ہوجاے گی اور 7000والے کی 21ہزار ہو ...
26/01/2023

جس بھائی نے بھی پاسپورٹ بنوانا ہے 6 دن کے اندر بنوالیں 6 دن کے بعد 3300 سے بڑ کر 9900ہوجاے گی اور 7000والے کی 21ہزار ہو جای گی ان قیمتوں کا اطلاق 1تاریخ سے ہو گا پلیز شیر کریں تاکے کسی غریب کا بھلا ہو

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ماشکیل نیوز Mashkel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share