Vintage Ptv

Vintage Ptv Pakistan Showbiz News!

گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی رنگت گوری کرنے کے لیے نہ تو کوئی کریم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ چہرے کو چم...
05/01/2024

گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی رنگت گوری کرنے کے لیے نہ تو کوئی کریم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ چہرے کو چمکانے کے لیے دوسری چیز استعمال کرتے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے نئے سال کے حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ چہرہ کس طرح چمکتا ہے اور اتنی گوری رنگت کیسے ہوتی ہے؟

اس پر علی ظفر نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ رنگت کو گورا کرنے اور چمکانے کے لیے کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے لکھا کہ چہرے کی اصل چمک اندر سے آتی ہے اور کریموں پر گلو لکھنے سے نہیں آتی۔

گلوکار نے اعتراف کیا کہ البتہ وہ دھوپ سے بچنے کے لیے سن بلاک اور موئسچرائزر کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

علی ظفر نے سوال پوچھنے والے شخص کو کہا کہ باقی چہرے پر چمک لانے کے لیے اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں، کسی کی غیبت نہ کریں، اچھا سوچیں، روح پاک رکھیں اور والدین کی خدمت کریں۔

علی ظفر کے جواب پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ گوری رنگت والے شخص نے کبھی بھی کسی سوال کا جواب درست نہیں دیا۔

بعض صارفین نے علی ظفر کی بات سے اتفاق بھی کیا کہ چہرے پر چمک اور رنگت گوری کرنے کے لیے اچھی غذا اور ورزش کرنی چاہئیے۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں جب کہ ڈراموں کی بہت ساری اداکارائیں ان سے زیادہ کھلے ک...
05/01/2024

اداکارہ حمائمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں جب کہ ڈراموں کی بہت ساری اداکارائیں ان سے زیادہ کھلے کپڑے پہنتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل سمیت لباس اور کرداروں کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی تصویروں پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے بھائی اداکار فیروز خان کو مینشن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اپنی بہن کو دیکھو۔

ان کے مطابق اسی طرح صارفین ان کے بھائی کی تصویروں پر جاکر انہیں مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی دیندار شخص ہیں، وہ زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتے لیکن لوگوں کو سوچنا چاہئیے کہ ان کے بھائی اور وہ دو الگ الگ انسان ہیں، ان کی الگ الگ ترجیحات ہوں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہیں جب کہ ان کے بھائی اپنے اعمال کے خود جوابدہ ہیں، دونوں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں اور انہیں دوسری اداکارائیں نظر نہیں آتیں۔

انہوں نے مثال دی کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سے متعلق دو نیوز چینلز نے ہیڈلائنز چلائیں کہ حمائمہ ملک سوئمنگ پول سے نکل رہی ہیں، حالانکہ ایسا بلکل بھی نہیں تھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی دوسری بہت ساری اداکارائیں بھی ان کی طرح بولڈ لباس پہنتی ہیں لیکن لوگوں کو صرف وہی نظر آتی ہیں۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی بہت ساری اداکارائیں ان سے زیادہ کھلے کپڑے پہنتی ہیں لیکن ان پر کوئی تنقید نہیں کرتا، لوگوں کو وہ نظر ہی نہیں آتیں، صارفین کو صرف وہی نظر آتی ہیں۔

اگرچہ حمائمہ ملک نے دعویٰ کیا کہ دوسری اداکارائیں ان سے زیادہ بولڈ، کھلے اور مختصر کپڑے پہنتی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لی

Faiza Hasan - A wish for you on your birthday, whatever you ask may you receive, whatever you seek may you find, whateve...
05/01/2024

Faiza Hasan - A wish for you on your birthday, whatever you ask may you receive, whatever you seek may you find, whatever you wish may it be fulfilled on your birthday and always. Happy birthday!

(2003) (2005) (2006) (2015) (2011) (2018) (2020) (2005) (2004) (2005) (2014) (2018) (2020) (2021) (2022) (2023)

(Photo courtesy Syed Zafar of Spot Light Studio)

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ہاتھ میں پہنی گئی رنگ میں میرے دل کے بہت قریب ہے۔اے آر وائی ڈیجی...
05/01/2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ہاتھ میں پہنی گئی رنگ میں میرے دل کے بہت قریب ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں نے ہر کسی سے ڈانٹیں کھائی ہیں اپنی والدہ، بھائی، نانی، ڈائریکٹر سب کی ڈانٹ مجھے فائدہ پہنچاتی ہے لیکن میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ آج کل آپ کسی بچے کو ڈانٹیں تو اس کا موڈ خراب ہوجاتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ آپ کے اندر اتنی برداشت ہونی چاہیے کہ ڈانٹ سنیں تو اس پر عمل کریں اور خود کو ٹھیک کریں۔

ایک سوال کے جواب میں یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں نے اپنے لیے پہلی مرتبہ گولڈ کی رنگ خریدی تھی جسے دس سال ہوگئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ یہ کبھی گم نہ ہو یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہن کی شادی کے دوران یہ رنگ خریدی تھی، یہ رنگ میں ڈراموں میں بھی پہنی رہتی ہوں۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ایسا انسان ہو جیسے میں ابھی زندگی اچھے سے گزاری ہے باقی کی زندگی بھی اسی طرح اچھے سے گزار سکوں۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ناقدین کے کمنٹس پر پریشان نہیں ہوتی بلکہ سوچتی ہوں کہ اگر کوئی کچھ کہہ رہا ہے اور اس کا دل خوش ہوگیا ہے تو کوئی بات نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے گول گپے بہت پسند ہیں، آخری بار گھر پر منگوا کر کھائے تھے۔

اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہے۔بلال قریشی کا پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ...
05/01/2024

اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہے۔

بلال قریشی کا پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکارائیں تنقید سے بچنے کے لیے بولڈ لباس پہننے سے گریز کریں۔ ایک ساتھی اداکارہ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے پریشان تھیں ان کو بھی یہی کہا کہ آپ کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اداکار بلال قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی مذہبی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہیں جن کی عزت اور خیال کرنا چاہیے۔ میری بیوی اور بہنوں نے کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا پھر بھی وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

بلال قریشی نے کہا کہ جب کوئی بولڈ لباس پہننے گا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ بہتر ہے کہ اس طرح کا کام کیا ہی نہ جائے۔

اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ فلم وکھری دیکھتے ہوئے سینما میں ہر کسی کو ایسا لگے گا کہ یہ تو اس کے ساتھ ہوا ہے ، یہ ...
04/01/2024

اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ فلم وکھری دیکھتے ہوئے سینما میں ہر کسی کو ایسا لگے گا کہ یہ تو اس کے ساتھ ہوا ہے ، یہ عورتوں کی بنائی ہوئی فلم ہے اور ہرعورت کو دیکھنی چاہیے۔

سعودی عرب میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی پریمیئر کے بعد فلم وکھری 5 جنوری کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، سال 2024 کی پہلی پاکستانی فلم وکھری سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی۔

اگرچہ یہ فلم قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی نہیں لیکن اس کا مرکزی خیال ان کی زندگی ہی سے لیا گیا ہے، وکھری میں مرکزی کردار اداکارہ فریال محمود ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی کے حوالے سے فریال محمود کا کہنا تھا کہ فلم وکھری میں ایک عورت کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو اسے لوگ بھی دیکھتے ہیں اور ہمارے معاشرے میں حراسانی عام سی بات ہے، فلم میں سماجی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، فلم میں نہ صرف سوشل میڈیا انفلونسر کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے بلکہ غیرت کے نام پر قتل سے لے کر لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق جیسے مسائل پر آواز اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا فلم کے ایک ایک لمحات کو آپ اپنی زندگی سے جوڑسکتے ہیں،کافی وقت سے ہم نے کوئی ایسی فلم نہیں دیکھی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیڈ رول میں یہ میری پہلی فلم ہے اسی لیے پرجوش ہوں،میں فلم کے لیے ہی بنی ہوں کیونکہ فلم کیلئے ایک اداکارہ کو ڈانس آنا چاہیئے ،وہ کریکٹر ایکٹنگ بھی کرسکے، گلیمرس ہو مجھے لگتا ہے میں یہ سب کرسکتی ہوں اور کر چکی ہوں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی بھی کروں گی۔

ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے ڈرامہ رقیب سے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ڈراموں کیلئے کچھ مختلف اسکرپٹ کی تلاش ہے کچھ ایسا جو دل کو لگے جیسا رقیب سے دل کو لگا تھا ۔

اداکارہ فریال محمود ڈرامہ سیریل رقیب سے میں دکھائی دیں گی۔ بی گل کا تحریر کردہ اور کاشف نثار کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل رقیب سے میں فریال محمود نے اہم کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اقرا عزیز، نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور حدیقہ کیانی شامل تھے۔

گزشتہ ماہ اداکارہ فریال محمود نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وکھری‘ سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی۔

اپنی پوسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم میری شادی کے بعد شروع ہوئی اور شادی سے میں نے بہت سیکھا اور سابق شوہر کے نام کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شوہر نے مجھے زندگی میں بہت سبق سکھائے، اور مجھے مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اداکارہ نے کرونا کی وبا کے دوران مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے خاموشی سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے مارچ 2022 میں اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

فریال محمود نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین گھروں سے نکل سکتی ہیں، وہ ان سے یہ درخواست کریں گی وہ سینما جاکر لازمی ’وکھری‘ دیکھیں، وہ مایوس نہیں ہوں گی، انہیں فلم میں اپنی کہانی نظر آئے گی۔

فلم میں معروف ڈائریکٹر عبداللّٰہ صدیقی کی موسیقی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر علی سیٹھی، میشا شفیع اور نتاشا نورانی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ارم پروین بلال کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں فریال محمود، گلشن مجید، سہیل ثمیر، بختاور مظہر، طوبیٰ صدیقی اور منجھے ہوئے فنکار سلیم معراج شامل ہیں۔

پٹیالہ گھرانے کے استاد نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، کلاسیکی موسیقی کے انمول رتن استاد بڑے فتح علی خان کی آج 7 ویں برسی...
04/01/2024

پٹیالہ گھرانے کے استاد نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، کلاسیکی موسیقی کے انمول رتن استاد بڑے فتح علی خان کی آج 7 ویں برسی ہے۔

استاد بڑے فتح علی خان کو کلاسیکی فنِ گائیگی کا سمراٹ مانا جاتا ہے، لمبی تان لگانا ان کا طرہ امتیاز تھا، 17 برس کی عمر میں ہی بڑے فتح علی خان نے شہرت حاصل کر لی تھی، بھارت کے انگریز حاکم لارڈ ایلگِن نے انہیں فن موسیقی کے کرنیل کا خطاب دیا۔

تقسیم ہند کے بعد بڑے فتح علی اپنے بھائی امانت علی کے ساتھ پاکستان آگئے اور یہاں دونوں بھائیوں کو کلاسیکی موسیقی کی باکمال جوڑی قرار دیا گیا، بڑے فتح علی خان نے پی ٹی وی پر بھی پرفارم کیا تاہم زیادہ وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔

استاد بڑے فتح علی خان نے ستّر سے زائد فلموں میں آواز کا جادو جگایا، حکومت سے تمغہ حسن کارکردگی سمیت بیرون ملک بھی انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا، استاد بڑے فتح علی خان 4 جنوری 2017ء کو 82 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے اورلاہور میں آسودہِ خاک ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹ...
04/01/2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کافی دلچسپ گفتگو کی۔

اداکار سے شو کے دوران ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ’سر، آپ پر تو پورے پاکستان کو کرش ہے مگر آپ کو کس کس پر کرش ہے؟‘

اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے میں کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہوں اسی لیے مجھ سے اس طرح سے سوال کیا گیا ہے کہ مجھے کس کس پر کرش تھا۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا یعنی میں انڈسٹری میں نیا تھا تو اس وقت میرا اداکارہ ماہ نور بلوچ پر کرش تھا لیکن ابھی میرا کسی پر کرش نہیں مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔

اُنہوں نے یک طرفہ محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اپنی ایک ناکام محبت کی کہانی بہت دلچسپ انداز میں سنائی۔

اداکار نے بتایا کہ میری پہلی محبت یک طرفہ تھی، مجھے ایک لڑکی اچھی لگتی تھی اسے میں ڈرائیونگ سیکھا رہا تھا جو کہ گاڑی چلاتے ہوئے کہیں بھی ٹھوک دیتی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس کے والدین کو بھی میں پسند تھا لیکن شاید اسے زندگی میں کوئی مجھ سے بہتر چاہیئے تھا تو اس لیے بریک اَپ ہوگیا۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب اس لڑکی نے مجھے یہ بتایا کہ وہ کسی اور سے شادی کر رہی ہے تو میں اپنے دوست کے پاس جا کر بہت رویا تو مجھے دیکھ کر وہ بھی رویا۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے وقت جیسی بات نہیں ہے آج کل کوئی لڑکا اپنے دوست کو جا کر بریک اَپ کے بارے میں بتائے تو اس کا دوست اسے آگے سے گالیاں دے کر کہے گا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ اپنا وقت ضائع نہیں کرو۔

اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی زندگی پر بات کر...
04/01/2024

اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی زندگی پر بات کرکے لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرنا چاہتی لیکن شوبز انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جو اپنی طلاق پر بات کرکے اسپاٹ لائٹ میں آتے ہیں۔

حال ہی میں ایف ایچ ایم کو دیے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اپنے گھر میں اگر طلاق ہوجائے تو وہ بتاتے تک نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ ایسے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق کے بارے میں انہیں بہت دیر بعد معلوم ہوا کیونکہ انہوں نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اب تو ہر کوئی سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی وجوہات اور ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ بتارہے ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

نوین وقار نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں سوشل میڈیا پر نہیں کیں اور نہ وہ کبھی کریں گی، اداکارہ نے کہا کہ ان کےوالدین نے انہیں اپنے گھر کی باتیں گھر تک محدود رکھنے کی تربیت دی ہے کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو اصل بات کے غلط مطلب نکالے جائیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے لوگ طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن انہیں ایسی توجہ نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے کام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بننا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی طلاق کو 7 سال گزر گئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات نہیں کی، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

پاکستانی فلموں کے کئی نغمات سرحد پار بھی مقبول ہوئے اور کئی شعرا اور موسیقاروں کی شہرت کا سبب بنے۔ ’’اگر تم مل جاؤ زمانہ...
03/01/2024

پاکستانی فلموں کے کئی نغمات سرحد پار بھی مقبول ہوئے اور کئی شعرا اور موسیقاروں کی شہرت کا سبب بنے۔ ’’اگر تم مل جاؤ زمانہ چھوڑ دیں گے ہم…‘‘ یہ وہ گیت ہے، جس نے پاکستان اور بھارت میں دھوم مچا دی تھی۔ اس سدا بہار گیت کی موسیقی ناشاد نے ترتیب دی تھی۔ یہ گیت 1974ء میں فلم ’’ایمان دار‘‘ میں شامل تھا۔

موسیقار شوکت علی ناشاد کی آج برسی منائی جارہی ہے۔ وہ 3 جنوری 1981ء کو لاہور میں وفات پاگئے تھے۔ شوکت علی کا تعلق دہلی سے تھا اور اکثر انھیں اسی نسبت سے شوکت علی دہلوی بھی لکھا جاتا ہے لیکن فلمی صنعت اور اخبار و رسائل میں ان کا ذکر شوکت علی ناشاد کے نام سے ہوتا تھا۔ وہ پاکستان سے قبل بھارت کی فلم انڈسٹری میں‌ نام اور شںاخت بنا چکے تھے۔ وہ ان موسیقاروں‌ میں سے ہیں‌ جنھیں‌ بٹوارے کے بعد دونوں فلمی صنعتوں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ناشاد نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1947ء میں کیا تھا۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم ماسٹر غلام حسین اور موسیقار نوشاد علی سے حاصل کی تھی۔

ناشاد 1918ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد غلام حسین خان اپنے دور کے ایک معروف طبلہ نواز تھے۔ 1953ء میں نخشب جارچوی نے فلم ’’نغمہ‘‘ کی موسیقی کے لیے شوکت علی دہلوی کی خدمات حاصل کیں اور انہیں ’’ناشاد‘‘ کا نام بھی نخشب ہی نے دیا۔ اُن دنوں بھارت کی فلمی دنیا میں بطور موسیقار نوشاد کا ڈنکا بج رہا تھا، مگر نوشاد صاحب اُن دنوں نخشب سے ناراض تھے۔ غالباً اسی رنجش نے نوشاد کے سامنے ناشاد کو لاکھڑا کیا اور قسمت دیکھیے کہ فلم ’’نغمہ‘‘ کے گانوں نے بھارت میں دُھوم مچا دی۔ خاص طور پر فلم کا یہ گیت ’’بڑی مشکل سے دل کی بے قراری کو قرار آیا‘‘ شمشاد بیگم کی آواز میں ہٹ ہوگیا۔ شوکت علی کے نام سے ناشاد پہلی بار 1947ء میں فلم ’’دلدار‘‘ کی موسیقی دے چکے تھے۔ دلدار کے بعد بھی جو فلمیں بطور موسیقار کیں ان میں شوکت علی اور شوکت حسین کے نام سے خود کو متعارف کروایا تھا۔ 23 بھارتی فلموں کی کمپوزیشن دینے والے ناشاد نے نام بنانے کے بعد 1958ء میں زندگی یا طوفان کی موسیقی دی۔ اس فلم کے چند مقبول گیتوں میں ’’اے دل والو پیار نہ کرنا‘‘ اور ’’زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے‘‘ شامل ہیں۔

1964ء میں ناشاد پاکستان آئے تھے۔ یہاں سب سے پہلے نخشب کی فلم ’’میخانہ‘‘ کی موسیقی دی۔ اس فلم کے چند گیت بے حد مقبول ہوئے، جن میں بالخصوص ’’جان کہہ کر جو بلایا تو بُرا مان گئے۔‘‘ ناشاد نے پاکستان میں 58 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ آخری بار انھوں نے فلم آزمائش کے لیے موسیقی ترتیب دی تھی۔ ناشاد نے دو شادیاں کیں۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہوا جب کہ دوسری بیوی گلوکارہ پریم لتا تھیں، جنھوں نے اسلام قبول کیا اور شوکت آراء بیگم نام رکھا۔ ان سے ناشاد کو خدا نے پندرہ اولادیں دیں۔

ملکۂ ترنم نور جہاں نے بھی ناشاد کی موسیقی میں کئی لاجواب اور شاہکار گیت گائے۔ 1969ء کی فلم ’’سالگرہ‘‘ کے یہ دو گیت ’’لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں‘‘ اور ’’میری زندگی ہے نغمہ میری زندگی ترانہ‘‘ آج بھی مقبول ہیں۔ ان کے علاوہ احمد رُشدی سے ناشاد صاحب نے فلم ’’تم ملے پیار ملا‘‘ کا گیت ’’گوری کے سر پر سج کے‘‘ جیسا گیت گوایا اور رونا لیلیٰ‌ کو بھی انہی کی موسیقی میں ایک گیت سے راتوں رات شہرت ملی تھی۔

زندگی کے آخری ایّام میں موسیقار ناشاد صاحبِ فراش ہو گئے تھے۔ برین ہیمبرج اور کومے کی حالت میں انھوں نے دنیا سے کوچ کیا۔ انھیں لاہور کے ایک قبرستان میں‌ سپردِ خاک کیا گیا۔

موسیقار ناشاد نے پاکستانی فلموں‌ جلوہ، ہم دونوں، تم ملے پیار ملا، سال گرہ، سزا، افسانہ، چاند سورج، رم جھم، بندگی کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ مسیحی تھیں، جنہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا جب کہ...
02/01/2024

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ مسیحی تھیں، جنہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا جب کہ ان کے ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔

آمنہ الیاس حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔

فریحہ الطاف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوڈکاسٹ کی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے اپنے اہل خانہ سے متعلق پہلی بار کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ وہ چار بہنیں تھیں، جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ ان کے والد کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ محض 4 سال کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا اصل تعلق پنجاب کےشہر ملتان سے تھا، وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے خاندان والوں نے ان کی والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔

ان کے مطابق ایک ایسی خاتون جس غیر مسلم تھیں اور اس کے تمام رشتے دار غیر مسلم تھے وہ اس خاتون سے مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ناراض تھے جب کہ دوسری جانب جن کے لیے مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد اس کے خاندان کے افراد انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔

آمنہ الیاس کے مطابق ان کی والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

ماڈل و ریڈیو جوکی انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں کم عمری...
02/01/2024

ماڈل و ریڈیو جوکی انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔

انوشے اشرف کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کو انہیں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک ہفتہ قبل انوشے اشرف کی جانب سے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

پوڈکاسٹ میں انوشے اشرف نے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک بار رات کو دو بجے پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر ان سے عجیب و غریب سوالات شروع کردیے تھے۔

انوشے اشرف کے مطابق اس وقت گاڑی میں ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا تھا، جس پر پولیس والے کو شک گزرا اور انہوں نے ان سے نامناسب سوالات کرنا شروع کیے۔

ماڈل کے مطابق انہوں نے پولیس والے کو بتایا کہ انہوں نے گاڑی میں شراب نہیں چھپائی ہوئی، نہ سگنل توڑا ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی خلاف قانون کام کیا ہے، ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا ہے، اگر وہ خالہ کا بیٹا نہ بھی ہوتا اور کوئی اور لڑکا ہوتا تو بھی پولیس کو ان سے ان سے متعلق پوچھنے کا حق نہیں۔

اسی شو کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھلتے رہتے تھے،بعد میں انہوں نے بڑے ہوکر اس شخص کو بہت سنائی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی۔

ان کے مطابق اب وہ انکل بڈھے ہو چکے ہیں لیکن اس باوجود ایک بچی کو گود میں لے کر کھیل رہے تھے اور انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ اس انکل کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا اور یہ کہ وہ ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں اور انہوں نے انہیں کھری کھری سنادی تھیں۔

اگرچہ انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتای

ماڈل و اداکار فریال محمود نے کہا ہے کہ انہیں سن کر اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں کہتے ہیں کہ وہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون...
02/01/2024

ماڈل و اداکار فریال محمود نے کہا ہے کہ انہیں سن کر اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں کہتے ہیں کہ وہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح نظر آتی ہیں۔

فریال محمود کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں دپیکا پڈوکون اور اپنے ہم شکل ہونے کی بات پر گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ کو بھارتی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

فریال محمود کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون کی بڑی مداح ہیں اور انہیں یہ سن کر اچھا لگتا ہے کہ وہ ان کی ہم شکل ہیں۔

ویڈیو میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کے لیے اس سے زیادہ اچھی اور خوبصورت بات اور کیا ہوسکتی ہے وہ دپیکا پڈوکون کی طرح نظر آتی ہیں۔

فریال محمود کے مطابق جب بھی کوئی انہیں کہتا ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون کی ہم شکل ہیں تو وہ ایسا کہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور انہیں یہ سن کر اچھا لگتا ہے۔

خیال رہے کہ فریال محمود اس وقت اپنے والی ایکشن فلم وکھری کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کی فلم کو رواں ہفتے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

فریال محمود طویل عرصے بعد اسکرین پر واپس ہوئی ہیں، وہ فلم گنجل میں بھی دکھائی دی تھیں۔

فلم کی پروموشن کے حوالے سے ہی حال ہی میں ان کی ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے مشہور زمانہ میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کو تین دہائیوں کے ...
02/01/2024

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے مشہور زمانہ میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کو تین دہائیوں کے بعد ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’33 برس کا سفر 5 سیکنڈز میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا‘۔

حال ہی میں موسیقار بلال مقصود نے فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بینڈ کو ختم کرنے کے حوالے سے کُھل کر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور فیصل کپاڈیا کے لیے اسٹرنگز ہمیشہ سے بہت خاص تھا اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر عروج کو زوال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے یہ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ اسٹرنگز بینڈ کو اس کے عروج پر ہی ختم کریں گے اور یہ کام ہمارے لیے کوویڈ نے آسان کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب کورونا کے دوران ہم ایک بھی گانا نہیں بنا سکے تھے تو ہم نے پہلے سوچا کہ ہم دو سال کا بریک لے لیتے ہیں لیکن پھر ہم سب نے مل کر مشورہ کیا کہ ہم اسٹرنگز بینڈ کو ختم ہی کردیتے ہیں اور یہ فیصلہ ہم نے صرف 5 سیکنڈز میں لیا۔

گلوکار نے کہا کہ اسٹرنگز کو 33 برس ہوگئے تھے اور اس فیصلے سے ہمارا بینڈ اپنے زوال پر نہیں بلکہ عروج پر ہی ختم ہوا۔

بلال مقصود نے مزید بتایا کہ میرے اور فیصل کے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، ، ہم آج بھی اچھے دوست ہیں لیکن ہم کبھی بھی ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔ آج بھی جب اسٹرنگز کے اکاونٹ میں پیسے آتے ہیں تو فیصل آکر مجھے چیک دے جاتا ہے، اسٹرنگز کے تمام مالی معملات ہمیشہ سے وہی سنبھالتا آیا ہے۔

واضح رہے کہ تین دہائیوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز بینڈ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988ء میں بنایا تھا تاہم چند سال بعد ہی یہ گروپ ٹوٹ گیا اور اس کے بعد بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس بینڈ کے کامیاب 33 سال کے بعد بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے 25 مارچ 2021 کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ہم اسٹرنگز بینڈ کو ختم کررہے ہیں۔

سال 2024 کے شروع ہوتے ہی متعدد شوبز شخصیات نے رواں سال سر انجام دیے جانے والے اپنے کام اور منصوبے بتانا شروع کردیے ہیں ا...
02/01/2024

سال 2024 کے شروع ہوتے ہی متعدد شوبز شخصیات نے رواں سال سر انجام دیے جانے والے اپنے کام اور منصوبے بتانا شروع کردیے ہیں اور ان شخصیات میں ایمن خان اور ان کی بہن منال خان بھی شامل ہیں۔

دونوں بہنوں نے عزم کیا ہے کہ وہ سال 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی اور خود کو فٹ رکھیں گی۔

ایمن خان نے سال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور اپنے دوستوں سے پوچھا کہ وہ رواں سال کیا منصوبہ یا کام مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی تصویر میں ان کا وزن کچھ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کیے، وہیں ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اپنے منصوبے بتائے۔

ان کی پوسٹ پر ان کی بہن اداکارہ منال خان نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد رواں سال اپنا وزن کم کرنے کا کام مکمل کریں گی۔

منال خان کے جواب پر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی رواں سال اپنا وزن کم کریں گی۔

ان کے کمنٹ پر ایمن خان نے بھی جواب دیا کہ وہ بھی سال 2024 میں یہی کام کریں گی۔

خیال رہے کہ دونوں بہنوں کے ہاں 2023 میں بچوں کی پیدائش ہوئی، منال خان کے ہاں نومبر 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر میں ہوئی تھی۔

ان کی طرح ایمن خان کے ہاں بھی دوسرے بچے کی پیدائش اگست 2023 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی،ان کے ہاں اگست 2019 کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد اب سال نو کے موقع پر دونوں اداکارائوں نے سال 2024 میں اپنا وزن کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں کی گئی پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر وہ کم سے کم ایک س...
02/01/2024

مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں کی گئی پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر وہ کم سے کم ایک سال تک روتے رہے تھے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت اپنی پہلی محبت اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے اپنی کامیاب ڈراموں اور فلموں پر بات کرتے ہوئے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ جب بھی کوئی اداکار کام کرنے لگتا ہے اور اس کا کوئی ڈراما یا فلم کامیاب ہوتی ہے تو ہر کوئی اسے ہی ذہن میں رکھ کر کردار لکھنے لگتا ہے اور ان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1996 اور 97 میں جب کیریئر کا آغاز کیا تو انہیں دیکھ کر ہی ہدایت کاروں اور لکھاریوں نے کردار لکھے اور بنائے، پھر اتفاق سے وہ گھر والوں کی دعاؤں سے کامیاب بھی ہوتے گئے۔

ہمایوں سعید نے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کا پہلا کرش اداکارہ ماہ نور بلوچ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا کوئی کرش نہیں رہا لیکن انہیں تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو اچھی ہوتی ہیں۔

پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں یک طرفہ محبت کی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی ہوگئی لیکن اس باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکا دیا۔

اداکار کے مطابق شادی سے قبل کم عمری میں وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ سکھاتے تھے جب کہ وہ گاڑی پر انہیں ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کو کہتی تھی کہ انہیں ہمایوں سعید پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور وہ آج سے ان کی ہوگئی ہیں۔

ہمایوں سعید کے مطابق لڑکی کی جانب سے دوسرے لڑکے کا ہاتھ تھامنے کی بات پر بہت افسردہ ہوئے اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت میں دھوکا ملنے کے غم میں وہ ایک سال روتے رہے، پھر انہوں نے اس لڑکی کو بھلا دیا۔

Asim Bukhari - A wish for you on your birthday, whatever you ask may you receive, whatever you seek may you find, whatev...
02/01/2024

Asim Bukhari - A wish for you on your birthday, whatever you ask may you receive, whatever you seek may you find, whatever you wish may it be fulfilled on your birthday and always. Happy birthday!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا عمر کو  مالدیپ کے سفر کی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانا مہنگا پڑگیا۔ڈراما سیریل 'جیسے...
31/12/2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا عمر کو مالدیپ کے سفر کی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانا مہنگا پڑگیا۔

ڈراما سیریل 'جیسےآپکی مرضی'میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ حرا عمر نے چند دن قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں مالدیپ میں دلفریب مقام پر وقت گزارتے دیکھا گیا۔

جاری کردہ تصاویرمیں اداکارہ مالدیپ کے ساحل پر شرٹ اور شارٹ جینز پہنے حسین موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ ساتھ ہی رکھی شیشے کی بوتل دیکھ کر صارفین نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھڑا کردیا۔

کمنٹ سیکشن میں صارفین نے حرا عمر کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے ان پر جم کر تنقید کی برسات کردی،کوئی اس بوتل کو شراب کی بوتل سے مشابہہ قرار دیتا نظر آیا تو کسی نے اداکارہ پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا۔

ان گنت منفی اور نفرت انگیز تبصروں کے بعدآخر کار حرا عمر نے ان تمام ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکھری کھری سنادی۔

حرا عمر نے منفی تبصروں کے جواب میں لکھاکہ،'یہ ایک فوری نوٹ ان ناقد کیلئے ہے جنہیں شراب اور مشروب میں فرق نہیں معلوم'۔

اداکارہ کا کہناتھاکہ،'ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں، اور کسی کی جسمانی شکل کا مذاق اڑانا اللہ کی کاریگری کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوتاہے'۔

حرا کا شیشے کی بوتل کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ،' اس بوتل میں انگور کا جوس تھا جسے ہلکا رکھنے کیلئے تھوڑا پتلا کیا گیا تھا، لیکن آپ لوگوں کی الکوحل کی مہارت مجھے حیران کردے گی'۔

انہوں نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،' میں دوسرے مسلم ممالک، جیسے متحدہ عرب امارات اور مالدیپ میں مغربی لباس پہنتی ہوں لیکن پاکستان میں نہیں'۔

'اور ہاں، میں ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے لیے معمولی لباس پہنتی ہوں کیونکہ یہ ایک اداکار کے کام کا حصہ ہےتو آئیے نفرت کی بجائے اچھائی کو پھیلاتے ہیں اگر آپ ایک گلاس جوس یا کچھ لباس کے اوپر تنقید کر رہے ہیں تواپنے ایمان کو تھوڑا مضبوط کریں، مجھے آپ لوگوں سے نفرت نہیں ہے لیکن آپ آپکی سوچ سے ہے'۔

2023ء فلم انڈسٹری کےلیے مایوس کُن ثابت ہوا۔ جن پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم نگری سے کروڑوں روپے کمائے، وہ اسے ...
31/12/2023

2023ء فلم انڈسٹری کےلیے مایوس کُن ثابت ہوا۔ جن پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم نگری سے کروڑوں روپے کمائے، وہ اسے بُرے وقت میں تنہا چھوڑ گئے۔

2023ء میں فلمیں ریلیز کرنے کی رفتار نہایت سست روی کا شکار رہی۔ سال کے ابتدائی تین مہینوں میں کوئی اردو فلم ریلیز نہیں کی جا سکی بعد میں بھی سال بھر کوئی قابلِ ذکر باکس آفس رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم، معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد اور کچھ بیرون ملک سے فنانسر بھی آئے لیکن ان سب سے انڈسٹری کو کوئی بڑی اڑان نہیں ملی۔

البتہ 2023ء میں ایک ٹکٹ میں تین فلمیں دکھانے کا تجربہ کامیاب رہا۔ فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ نے سنیما گھروں کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش کی۔

نامور اداکار فواد خان، وہاج علی، شہریار منور، مہوش حیات، رمشا خان، عائشہ عمر اور دیگر نے اپنی لاجواب اداکاری سے انڈسٹری کے ٹائٹینک کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی۔

نئے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے بھی قسمت آزمائی کی۔ مگر اس سے انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ 2023ء میں چند ہفتوں کے علاوہ سال بھر سنیما گھروں میں سناٹوں کا راج رہا۔

کراچی کا خُوبصورت سنیما کیپری بند کرکے فروخت کردیا گیا۔ حسبِ روایت فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے عیدین پر ایک ساتھ کئی فلمیں ریلیز کیں، باکس آفس تقسیم ہوگیا، جس کی وجہ سے کسی ایک فلم کو بھی فائدہ نہیں پہنچا۔

عیدالفطر پر ایک ساتھ چار فلمیں ریلیز کی گئیں، جن میں پروڈیوسر شایان خان اور نئے فلم ڈائریکٹر فیصل قریشی کی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ ماضی کے ہیرو شاہد حمید اور کامران شاہد کی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘، ندیم چیمہ کی ’’دوڑ‘‘ اور ابو علیحہ کی فلم ’’دادل ‘‘ شامل ہے۔

سپر اسٹار فواد خان، کرکٹر وسیم اکرم و دیگر اسٹار کاسٹ کی وجہ سے ’’منی بیک گارنٹی‘‘ نے قابلِ ذکر بزنس کیا لیکن کامران شاہد کی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ سمیت دیگر دو فلموں نے مایوس کن نتیجہ دیا۔ کامران شاہد کو فلم سے بڑی توقع تھی، انہوں نے پہلی بار کسی فلم کی ڈائریکش دی تھی۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ پر بھی ایک ساتھ کئی فلمیں ریلیز کرنے کا پھر تجربہ کیا گیا جس کی وجہ سے باکس آفس پر سب کو نقصان ہوا۔

بڑی عید پر کُل 6 فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں تیری میری کہانیاں، تھری ڈی اینی میٹڈ فلم اللّٰہ یار اینڈ ہنڈریڈ فلاورز آف گاڈ، وی آئی پی، مداری، بے بی لیشیش اور آر پار شامل تھی۔

پاکستان میں پہلی بار کامیاب ڈی او پیز نے فلمیں ڈائریکٹ کرنے کا تجربہ کیا۔ سلیم داد نے فلم آر پار، جبکہ کامران رانا نے فلم ’’وی آئی پی ‘‘ کی ڈائریکشن دی۔ اتفاق سے دونوں فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

پروڈیوسر نوید ارشد کی فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ نے فلم بینوں کی توجّہ حاصل کی۔ اس کی وجہ ایک ٹکٹ میں تین فلمیں شامل تھیں۔ اس میں سپر اسٹار مہوش حیات کے ساتھ نئی نسل کے مقبول ہیرو وہاج علی کو بےحد پسند کیا گیا، حِرا مانی کو بھی سلور اسکرین پر سراہا گیا۔

2023ء کے دسمبر میں بھی فلم انڈسٹری کو بچانے کی کوششیں کی گئیں، نئے ڈائریکٹرز نے ڈھائی چال، گنجل اور جکڑ کے نام سے ریلیز کی، مگر ان فلموں کو کوئی دیکھنے نہیں آیا۔

البتہ رواں برس فلم ’’ان فلیمز‘‘ کو بین الاقوامی فیسیٹول میں شاندار پذیرائی کا سامنا رہا۔ سعودی عرب میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں اس فلم نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام اپنے نام کیا جو پاکستانی 3 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مذکورہ فلم کو کانز کے فیسٹیول میں بھی سراہا گیا۔

2023ء میں بھارتی پنجابی فلمیں پاکستانی سنیما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ بھی کامیاب ثابت ہوا۔

پنجابی فلم ’’کیری آن جٹا‘‘ نے پاکستان میں کروڑوں کا بزنس کیا۔ 2023ء میں فلم بین تشویش میں مبتلا ہیں کہ شاندار ماضی رکھنے والی پاکستان فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر بےپناہ مسائل کا شکار کیوں نظر آرہی ہے۔

$SadiaKhan , Meiraj

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vintage Ptv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Tribute to the stars of Pakistan

Pakistani showbiz legends are still in the air and they are very much popular due to their natural acting and enthusiasm. They worked very hard to, make their place in Pakistani industry and worked with passion and determination. They are still alive in the hearts of their fans due to their talent and skills in their respective fields.

The leading ladies and men of the golden era of Lollywood. The time when Pakistani movies were renowned and considered better than their Bollywood counterparts. Take a look at the actors and actresses that made the big screen come to life.

There are no shortcomings of talented individuals in our country especially in the world of entertainment. The people who are successful and proved their mettle in this tough field of media are known are the real legends that will remain in our heard and minds forever. They are the true entertainers and the real inspiration for many of us with a dream of achieving our targeted goals.