Zindgi Emthaan Lati Hn

  • Home
  • Zindgi Emthaan Lati Hn

Zindgi Emthaan Lati Hn میں نے اس کو میسج بھیجا اردو میں اشعار لکھے
اس نے مجھ کو اتنا ڈانٹا ،ڈانٹا بھی انگریزی میں!

17/09/2024

رنگ اُکھڑ جائے تو ظاہر ھو پلستر کی نمی
"قہقہہ" کھود کے دیکھو، تو تمہیں آہ ملے

17/09/2024

اے دوست بتا تو کیسا ہے
کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟
وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
کیا اب بھی وہاں سب رہتے ہیں ؟

جن کو میں تب چھوڑ گیا
دوکان تھی جوایک چھوٹی سی
کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی
بسکٹ ، پاپڑ اور گولی
اور گولی کھٹی میٹھی سی ؟

بیری والے گھر میں اب بھی
کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟
اوربوڑھی امّاں کیا اس پر
اب بھی شور مچاتی ہے ؟

بجلی جانے پر اب بھی
کیا خوشی منائی جاتی ہے
پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟
کیا پاس کسی کے ہونے پر
مٹھائی بھی بانٹی جاتی ہے ؟
بارش کے پہلے قطرے پر
کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟

اور غم میں کسی کے اب بھی
کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟
گلی کے کونے میں بیٹھے
کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟
گڈے گڑیوں کی کیااب بھی
بچوں میں شادی ہوتی ہے ؟

اے دوست بتا سب کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
کیا اب بھی شام کو سب سکھیاں
دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟

پرلی چھت سے چھپ چھپ کر
کیا اب بھی انہیں کوئی دیکھتا ہے ؟
کیا اب بھی چھپ چھپ کر ان میں
کوئی خط و کتابت ہوتی ہے ؟
وہ عید پہ بکروں بیلو ں کا
کیا گھر گھرمیلہ سجتا ہے ؟

خاموش ہےتو کیوں دوست میرے
کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟

ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے
سب لوگ پرانے چلے گئے
سب بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
خالہ ، چاچی ، امّاں
سب ملک عدم کو لوٹ گئے

گھر بکے اور تقسیم ہوئے
اپنےحصّے لے کر سب
اپنے مکاں بنا بیٹھے
انجانوں کی بستی ہے وہ

*اب لوٹ کے تو کیا جائے گا*
*دل تیرا بھی بھر آئے گا*

16/09/2024

میں آپ، جی، محترمہ سننے کی عادی ہوں
کوئی تم، توں، تجھے , کہے
میں مخاطب نہیں ہوتی

16/09/2024

‏موت اور حیات! آنکھ مچولی کا کھیل ہے
ہم چھپ گئے تو آپ سے ڈھونڈا نہ جائے گا

04/09/2024

"ہم نے وضاحتوں کے بجائے مختصر کر دی گفتگو
کہ اگر مجبوریاں آئی ہیں تو دل بھی بھر گیا ہوگا__💯🔥

04/09/2024

#

22/07/2024

تم میرے پہلو میں بیٹھو تو یوں لگتا ہے
دسترس میں میری قدرت نےجہاں رکھا ہے

21/07/2024

بارشوں کا موسم ہے
روح کی فضاؤں میں
غم زدہ ہواؤں میں
بے سبب اداسی ہے
اس عجیب موسم میں
بے قرار راتوں کی
بے شمار باتیں ہیں
ان گنت فسانے ہیں
جو بہت خاموشی سے
دل پر سہتے پھرتے ہیں
اور بہ امر مجبوری
سب سے کہتے پھرتے ہیں
آج موسم اچھا ہے
آج ہم بہت خوش ہیں

21/07/2024

غزل

اب کسی سے کوئی گلہ ہی نہیں
جس کو چاہا تھا وہ ملا ہی نہیں

یہ تو سب کھیل ہے نصیبوں کا
اپنی قسمت میں وہ لکھا ہی نہیں

اِک مسافر جو ہم سے بچھڑا ہے
بعد اُس کے تو قافلہ ہی نہیں

ہجر پتھر سا کر گیا ہم کو
اب تو رونے کا حوصلہ ہی نہیں

جُرمِ اُلفت میں عاشقوں کے لیے
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں

پوچھتے ہیں جو،اُن سے یہ کہہ دو
عشق کی کوئی انتہا ہی نہیں

تیرے بن سرفراز ایسا لگے
دل دھڑکنے کا سلسلہ ہی نہیں

20/07/2024

دل مضطر سے کہہ دو تھوڑے تھوڑے سب مزے چکھے
ذرا بہکے..... ذرا سنبھلے...... ذرا تڑپے...... ذراٹھہرے ...!

*🍂ان کہی!!!!!*🍂

20/07/2024

ضبط کھونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
چھپ کے رونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے

گھر کے دالان ! سدا وسعتیں آباد کہ تم
ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے

سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے
تم "نہ ہونے" کی اذیت کو کہاں سمجھو

20/07/2024

یہ تماشا ہے ، تماشے میں یہی ہوتا ہے
تجھ سے بہتر جو نبھائے گا، جگہ پائے گا #

20/07/2024
20/07/2024


صوفی تجھے خبر نہیں راز عشق کی۔ آنا ہمارے پاس کبھی ہم بتائیں گے ہم خود بتائیں گے تمہیں اپنی برائیاں۔ وہ اس لئے کے لوگ تمہیں کم بتائیں گے

19/07/2024

*لوگوں کے لیے امید بن جائیں*
*ٹوٹے دلوں کا حوصلہ بن جائیں*
*لڑکھڑاتے قدموں کی ہمت بن* *جائیں*🤍✨
*اللّٰہ وہاں سے راستہ بنائے گا جہاں آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا۔*
♥️🤲🏻❣️
https://www.facebook.com/sjillch?mibextid=ZbWKwL

میں نے اس کو میسج بھیجا اردو میں اشعار لکھے
اس نے مجھ کو

19/07/2024

مجھ پہ طاری ہے خساروں کی وہ شدت کہ جہاں
رونا چاہوں بھی تو رویا نہیں جاتا مجھ سے...!

🤍⭐ #


Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zindgi Emthaan Lati Hn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share