22/02/2024
صاحبان ایمان سے گزارش
مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ کی بنیادی ضروریات کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہیں
حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے آئیں محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مدد کریں
اپنے پڑوس،محلے،اور گاوں میں جو حقیقی ضرورت مند ہیں انکی عزت نفس مجروح کیے بغیر خاموشی کے ساتھ محض الله تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے مدد کریں
رمضان المبارک کی آمد سے قبل کم از کم ایک مستحق گھرانے کے لئے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی اشیاء دینے کی نیت کر لیں
اگر آپ کی وجہ سے کسی ایک خاندان کا مہینہ سکون سے گزر گیا تو یہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث بن سکتا ہے
آئیں بحثیت انسان ایک دوسرے کی مدد کریں
کیونکہ اس وقت سفید پوش لوگ بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں
یہ صرف انکے لئے ہی نہیں ہم سب کی بھی آزمائش ہے
یاد رکھیں الله تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا
اس کی مثال اس کسان کی ہے جو کھیت میں کچھ دانے ڈال کر آتا ہے اور کچھ عرصے بعد ایک تیار فصل اس کی منتظر ہوتی ہے
اور
الله تعالیٰ سے بڑھ کر نیکیوں کا قدر دان کون ہو سکتا ہے
ذاتی طور پر بھی کوشش کریں اور اجتماعی طور پر ایک ٹیم بنا کر بھی ۔۔۔
کیوں کہ اگر صحت،پیسہ اور توفیق سب کچھ میسر ہے کل یہ سب نہ رہے
تو اس وقت پچھتانے کے بجائے اس وقت کو غنیمت تصور کریں
یاد رکھیں سوال صرف حکمرانوں سے ہی نہیں ہو گا
🙏