گلزیب خان تنولی

  • Home
  • گلزیب خان تنولی

گلزیب خان تنولی پاکستان زندہ باد

15/07/2023

#گل
کچھ لوگ آپ کی زندگی میں
تاروں کی طرح ہوتے ہیں...!!
بہت ہی مدھم____ 🖤🥀
مگر ٹھنڈک اور سکون....
بخشنے والے______!!
جو آپ کےساتھ بہت خاموشی
سے سفر کرتے رہتے ہیں...!!
آپ کو احساس بھی نہیں ہونے دیتے نا__
وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں...
اور_____
نا ہی آپ کوکسی بات
پہ مجبور کرتے ہیں...!!
وہ تو بس_____ 🖤🥀
آپ کی راہ کو روشن کر رہے ہوتے ہیں

15/06/2023

حکومت نے shell کمپنی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
😂😂😂
ہن بار جا کے وخا

28/05/2023
30/01/2023

‏ہــــر وہ ســـوچ خـــوبــصــورت ہـــے جـــو انــســانــیــت کــو اپــنــی تــرجــیــحــات مــیــں ســرفــہــرســت رکـــھــے
#گل

حضرت ابوبکرؓ صدیق نے ایک رات کھانے کے بعد زوجہ محترمہ سے میٹھے چیز کی فرمائش کی تو زوجہ نے کہا بیت المال کے راشن میں میٹ...
11/01/2023

حضرت ابوبکرؓ صدیق نے ایک رات کھانے کے بعد زوجہ محترمہ سے میٹھے چیز کی فرمائش کی تو زوجہ نے کہا بیت المال کے راشن میں میٹھی چیز نہیں آتی، ہفتہ بعد گھر کے دسترخوان پر حلوہ دیکھ کر گھر والی سے پوچھا حلوہ کہاں سے آیا،؟ زوجہ محترمہ نے کہا جس دن آپ نے میٹھے چیز کی فرمائش کی تو میں نے اس دن سے راشن میں ملنے والے آٹے سے روزانہ ایک مٹھی آٹا الگ کرنا شروع کیا اور آج بازار سے کجھور کا شیرہ منگوا کر آپ کیلئے حلوہ تیار کیا،، حضرت ابوبکرؓ صدیق نے اگلے روز بیت المال کے انچارج سے کہا کہ میرے گھر بھیجنے والے راشن میں آٹا ایک مٹھی کم کر دو کیونکہ یہ ضرورت سے ذیادہ ہے،،

30/10/2022

ملال ہے مگر اتنا ______ ملال تھوڑی ہے
یہ آنکھ رونے کی شدت سے لال تھوڑی ہے

بس اپنے واسطے ہی فکرمند ہیں سب لوگ
یہاں کسی کو کسی کا خیال تھوڑی ہے

پروں کو کاٹ دیا ہے اڑان سے پہلے
یہ خوف ہجر ہے شوقِ وصال تھوڑی ہے

مزہ تو تب کہ ہار کر بھی ہنستے رہو
ہمیشہ جیت ہی جانا کمال تھوڑی ہے

لگانی پڑتی ہے ڈبکی ابھرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال تھوڑی ہے

01/10/2022

عاجزی اوڑھ کے جو خود کو جھکایا میں نے
لوگ کم ظرف تھے اتنے کہ خدا ہونے لگے 💔

15/09/2022

جناب ایم این اے صاحب اور دیگر اعلیٰ نون لیگی قیادت ایبٹ آباد نے حق نمائندگی۔ادا کر دیا میاں شہباز شریف کی حکومت طرف سے کی گئی تاریخ کی بدترین مہنگائی کے خلاف برس پڑے اگلے چند دن میں مرتضیٰ صاحب اسلام آباد میں صوبہ ہزارہ کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا یا احتجاج بھی کرینگے ۔

#گلزیب #خان #تنولی

15/09/2022

‏مجھ پر نفرتیں اثر نہیں کرتی صاحب
میرا مزاج پتھر بھی ہے اور پانی ہھی

11/09/2022

‎جہاں مخلص میدان سجائیں گے..! ✨
‎وہاں ہم ضرور آئین گے..!🔥

06/09/2022

‏میں چاہتا ہوں -- کہ مجھے لفظوں کے بغیر سمجھا جائے۔۔، میری خاموشی محسوس کی جائی، میرے طلب کی قدر کی جائے۔۔، میری آنکھوں کی نمی کو دیکھ کر میرے دل کا حال جانا جائے،

ہا‍ں میں چاہتا ہوں مجھ سے ایسی محبت کی جائی کیونکہ میں --- واجب المحبت ہونا چاہتا ہوں ❣️

06/09/2022

*رزق کیا ہے؟*

🍃 رزق کا مفہوم اس سے بہت وسیع ہے جو عام لوگوں کے ذہنوں میں ہے۔

🍃 جس وقت آپ سو رہے ہیں، اچانک، ایک دم سے بغیر الارم کےنماز کے لیے بیدار ہو جاتے ہیں۔ یہ بیداری بھی رزق ہے چونکہ بہت سارے لوگ بیدار نہیں ہوتے۔

🍃 جس وقت آپ کسی مشکل میں گِھر جاتے ہیں اللہ تعالی کی طرف سے آپ کو خاص صبر عطا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ یہ صبر بھی رزق ہے۔

🍃 گھر میں آپ ماں باپ کو ایک گلاس پانی پلاتے ہیں۔ نیکی کی یہ جو توفیق حاصل ہوئی ہے یہ بھی رزق ہے۔

🍃 نماز کے دوران آپ کی توجہ صرف خدا کی طرف ہوتی ہے اور پھر کچھ لمحوں کے لیے ہی بے شک، خشوع وخضوع کے ساتھ اپنے رب سے تنہائی میں ملاقات ہوتی ہے۔ یہ بھی خاص رزق ہے۔

🍃 ایک مدت سے اپنے کسی عزیز سے آپ بے خبر ہیں۔ اچانک ان کی یاد آجاتی ہے۔ فون اٹھاتے ہیں اور ان کا حال احوال پوچھتے ہیں۔ یہ صلہ رحمی بھی رزق ہے۔

🍃 اصل رزق، نیکیوں کا رزق ہے۔ گاڑی، تنخواہ، مال و دولت وغیرہ مال کا رزق ہے جو ممکن ہے خداوند متعال سب کو عطا کرے۔ اپنے دشمن کو بھی۔ لیکن نیکیوں کا رزق صرف اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے۔

🍃 آخری نکتہ:
آپ کے عزیز، آپ کے رشتہ دار، آپ کے والدین کا سایہ آپ کے سر پر برقرار ہے۔۔ تو یہ بھی سب سے بڑا رزق ہے۔

🙏 ان نعمتوں کی قدر کیجیے۔۔۔

31/08/2022

جرات، تحمل اور خاموشی ایمان ہے ہمارا،،
اُونچی آواز میں تو ہم صرف آذان سُنتے ہیں

30/08/2022

کل ایک پٹواری بول رہا تھا کہ مریم صاحبہ تونسہ کو دس عرب دے آئی

اے لو ڈاڈی بڈھی دی گل سنڑ لو

خالی ہتھ ملا کیں ٹر پئی ہے

22/08/2022

‏‎سُلطان صلاح الدین ایوبی سے کہا گیا کہ جنگ روک دیں کیونکہ سارے دشمن ہمارے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں
صلاح الدین ایوبی نے مُسکرا کر تاریخی جواب دیا: یہی تو بہترین وقت ہے جنگ کا، اب ہمیں دشمن کو ڈھونڈنا نہیں پڑے گا۔

عمران خان بھی سب دشمنوں سے ایک ہی وقت میں لڑ پڑا ہے، اللہ حفاظت فرمائے.. 🌹🇵🇰🌹انشاءاللہ ♥️♥️
میرا کپتان تو چمکے گا ہر بار نئے سورج کی طرح*_
copied

22/08/2022

ہر روز اک نئے ڈھب سے آزمایا جاتا ہوں میں،
ہر صبح اک تازہ عزم لے کے ابھر آتا ہوں میں

21/08/2022

#گل
زندگی میں اچھے برُے وقت آتے رہتے ہیں ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اللہ سے اُمید رکھنی چاہیے سب ٹھیک ہو جائے گا~وقت ایک جیسا نہیں رہتا ایک دن وقت ضرور بدلے گا پریشانی دکھ غم انسانی زندگی کا حصہ ہیں چھوٹی چھوٹی باتیں دِل پہ نہیں لینی چاہیے!! اللہ آپ سب کی پریشانیاں دور کرے آمین♥️✨

19/08/2022

*ایک نہایت سبق آموز تحریر*

💞ایک بزرُ گ بیمار ہوئے تو ان کی والدہ ان کی عیادت کو تشریف لائیں وہ بزرگ اپنی والدہ کی آمد کا سُن کر ہشاش بشاش ہو کر اٹھے اور والدہ کے سر کا اور پاوں کا بوسہ لیا اپنی حالت کا ادراک ان کو نہ ہونے دیا اور نہایت چستی کی حالت میں بیٹھ کر والدہ سے بات چیت کرتے رہے مگر جونہی والدہ گھر سے رخصت ہوئی یہ تکلیف کی وجہ سے بستر پر گر پڑے اور ان پر غشی طاری ہو گئ۔ جب ہوش آیا تو اہل خانہ نے پوچھا کہ آپ نے اس طرح اپنے آپ کو مشقت میں کیوں ڈالا ؟؟
تو فرمانے لگے کہ بچے کی ہر ہائے اور درد بھری آواز والدین کے دل میں زخم کر دیتی ہے اس لیے میں اپنی والدہ کو اس عذاب سے گزارنا نہیں چاہتا تھا ۔

شاید آپ کے والدین نے آپکی توقعات کو پورا نہ کیا ہو ؛؛ مگر یقین کریں ان کے پاس جو بھی تھا انہوں نے وہ سب آپ پر لٹا دیا ہے ۔۔
جب ہم زندگی کی رونقوں میں مشغول ہوتے ہیں تو بھلے والدین کو بھول جائیں لیکن دکھ میں سب سے پہلے وہی یاد آتے ہیں ۔۔!!
والدین کی قدر کرو۔ یہ وہ درخت ہے جو اکھڑ جائے تو پھر کبھی نہیں لگتا ۔۔
ان کی خدمت کر کے دعاؤں کے پھل سمیٹ لو ۔۔!!
ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے ؛؛ اور باپ ٹھوکروں سے بچانے والا مضبوط سہارا ہے...

*💞

18/08/2022

Heart touching love story

کاشف ایک گاؤں کا غریب لڑکا تھا ۔ عمر کچھ 18 سال تھی ۔ بے انتہا شریف اور سادہ مزاج ۔ اس کے والد مزدوری کرکے اپنا گھر خرچ چلاتے تھے ۔ کاشف کی خواہش تھی کہ شہر جاکر تعلیم حاصل کرے لیکن اس کے والد کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنے لاڈلے بیٹے کی تعلیم کا خرچ برداشت کر سکے ۔۔ پھر بھی انہوں نے کسی سے قرض لے کر کاشف کو شہر روانہ کردیا ۔۔۔

آج کاشف کا اک انجان شہر میں پہلا دن تھا ۔ وہ کالج روانہ ہوگیا ۔ کالج واقعی بہت بڑا تھا ۔ ایک وسیع علاقہ میں پھیلا کالج کا میدان بھی بہت خوبصورت تھا۔

وہ اپنی کلاس میں داخل ہوا ۔ سب اسٹوڈنٹس اس کے لیے اجنبی تھے ۔ وہ خاموشی سے اپنی جگہ جاکر بیٹھ گیا ۔ آج پہلا دن تھا اس لیے سر نے اپنا اپنا تعارف کروانے کے لیے کہا ۔ سب سے آخر میں کاشف نے اپنا تعارف کروایا ۔ اس کا percentage پوری کلاس میں سب سے زیادہ تھا ۔ اور دوسرے نمبر پر ایک لڑکی تھی ، جسکا نام تھا صالحہ ۔

6 مہینے بعد semester exam شروع ہوگۓ ۔۔۔۔چونکہ کاشف ایک ہونہار طالب علم تھا اس لیے اس نے اس بار بھی semester exam میں Top کیا ۔۔۔ اور صالحہ اس بار بھی دوسرے نمبر پر تھی ۔۔۔

صالحہ بھی بہت شریف ،سنجیدہ اور ہونہار لڑکی تھی ۔۔ اس کے والد شہر کے بہت بڑے بزنس مین تھے ۔۔۔ چونکہ کاشف اور صالحہ کا مزاج ایک جیسا تھا اس لئے کاشف اسے پسند کرنے لگا ۔۔ لیکن اس میں یہ ہمت نہیں تھی کہ وہ صالحہ سے کچھ کہہ پاتا ۔۔ اور دوسرا ڈر یہ تھا کہ وہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتا تھا جبکہ صالحہ ایک امیر بزنس مین کی لڑکی تھی ۔۔۔
صالحہ کے والد کا نام محمد نظیر تھا جو شہر کے بہت بڑے آدمی تھے ۔۔۔۔۔

وقت گزرتا رہا اور final exam سر پر آگۓ۔۔۔۔لیکن final exam میں ایک subject ایسا تھا جس میں کاشف بہت کمزور تھا اور صالحہ کو اس subject میں عبور حاصل تھا ۔۔ چونکہ کاشف فیل نہیں ہونا چاہتا تھا اسلیۓ اس نے بہت ہمت کرکے صالحہ سے کہا
"صالحہ مجھے آپ کے Notes چاہیے ۔۔۔میں بعد میں آپ کے Notes واپس کردوں گا "
صالحہ نے Notes دے دیۓ ۔۔۔۔۔

آخر وہ دن بھی آ پہنچا جب final exam کا رزلٹ آیا لیکن اس بار کاشف دوسرے نمبر پر تھا اور صالحہ نے پوری کلاس میں top کیا تھا ۔۔۔۔

کاشف بڑی ہمت جٹا کر صالحہ کے پاس پہنچا اور کہا "مبارک ہو آپ نے کلاس top کیا ہے" ۔۔۔
صالحہ نے صرف اتنا کہا "شکریہ" اور چلی گئ ۔۔۔
کالج کی پڑھائ ختم ہوچکی تھی ۔۔ صالحہ اس دن کے بعد کبھی نظر نہیں آئ ۔۔۔اور صالحہ کے Notes کاشف کے پاس امانت رہ گۓ ۔۔۔۔ اس نے سوچا کہ یہ Notes کبھی نہ کبھی واپس کردوں گا ۔۔۔۔

وقت گزرتا رہا اور کاشف کی معصوم محبت پروان چڑھتی رہی ۔۔۔۔

کاشف کے دماغ میں بہت سے سوالات گردش کرتے رہے ۔۔۔ وہ سوچتا رہا کہ کاش وہ بھی اک امیر گھر سے تعلق رکھتا اور صالحہ کے گھر شادی کے لئے رشتہ لے جاتا ۔۔ آخر اس نے طے کیا کہ وہ بھی ایک بڑا آدمی بنے گا ۔۔۔۔

کاشف کو ایک اچھی کمپنی میں جاب مل گئی اور مسلسل محنت کی بدولت وہ تین سال کے عرصے میں ہی اس کمپنی کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوگیا ۔۔۔۔

کاشف ایک بڑا آدمی بن چکا تھا ۔ اس کا گھر جھونپڑے سے ایک عالیشان عمارت میں تبدیل ہوگیا ۔۔۔ اس کے والدین نے اس سے کہا بیٹا شادی کب کر رہے ہو ۔۔۔
کاشف نے انہیں بتایا کہ اسے ایک لڑکی پسند ہے اور وہ اس لڑکی کے گھر رشتہ لے کر جانا چاہتا ہے ۔۔۔ اس کے والدین بھی راضی ہو گئے۔۔
لیکن کاشف کے ذہن میں اچانک اک خیال آیا کہ کہیں صالحہ کی شادی تو نہیں ہوگئ ؟
پھر وہ خود ہی اپنے دل کو تسلی دینے لگا اور سوچنے لگا کہ صالحہ تو بہت ہونہار لڑکی تھی اسلئے ہو سکتا ہے کہ مزید تعلیم حاصل کررہی ہوں گی اور شاید اس کی شادی بھی نا ہوئ ہو ۔۔۔

اس نے سوچا کہ رشتہ لے جانے سے قبل تحقیق کی جائے کہ کہیں صالحہ کی شادی تو نہیں ہوگئ ۔۔۔۔ وہ صالحہ کے شہر کی طرف روانہ ہوا ۔۔۔ اسکا پورا سفر بہت بے چینی سے کٹا ۔۔۔

صالحہ کے گھر کے قریب پہنچا تو دل کی دھڑکن تیز ہوگئی اور بے شمار خیالات اس کو پریشان کرنے لگے۔۔ اس نے پوری ہمت جٹائ اور باہر کے گیٹ پر دستک دی ۔۔۔ چوکیدار نے دروازہ کھولا اور پوچھا
"آپ کو کس سے ملنا ہے ؟ "
کاشف نے کہا کہ مجھے محمد نظیر سر سے ملنا ہے ۔۔
چوکیدار اسے اندر لے گیا۔۔۔ بہت خوبصورت گھر تھا ۔۔۔
چوکیدار نے کہا آپ اس کمرے میں انتظار کیجئے ، سر تھوڑی دیر میں آئیں گے۔۔

تھوڑی دیر بعد محمد نظیر صاحب آگۓ اور مسکرا کر مصافحہ کیا اور پوچھا "کیا نام ہے بیٹا تمہارا" ؟
جاری ہے

09/08/2022

۔۔۔!!!!
ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی،نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا،
قابلیت پوچھی گئ، کہا ،سیاسی ہوں ۔۔
(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں)
بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھر مار تھی،
اسے خاص " گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج " بنا لیا
جو حال ہی میں فوت ھو چکا تھا.
چند دن بعد ،بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا،
اس نے کہا "نسلی نہیں ھے"
بادشاہ کو تعجب ھوا، اس نے جنگل سے سائیس کو بلاکر دریافت کیا،،،،
اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئ تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ھے.
مسئول کو بلایا گیا،
تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ھے؟؟؟
اس نے کہا،
جب یہ گھاس کھاتا ھےتو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے
جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لےکر سر اٹھا لیتا ھے.
بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا،
مسئول کے گھر اناج،گھی،بھنے دنبے،اور پرندوں کا اعلی گوشت بطور انعام بھجوایا.
اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا،
چند دنوں بعد، بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی،
اس نے کہا.
طور و اطوار تو ملکہ جیسے ھیں لیکن "شہزادی نہیں ھے،"
بادشاہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ، حواس بحال کئے، ساس کو بلا بیجھا،
معاملہ اس کے گوش گذار کیا. اس نے کہا ، حقیقت یہ ھے تمہارے باپ نے، میرے خاوند سے ھماری بیٹی کی پیدائش پر ھی رشتہ مانگ لیا تھا، لیکن ھماری بیٹی 6 ماہ ہی میں فوت ھو گئ تھی،
چنانچہ ھم نے تمہاری بادشاہت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی کی بچی کو اپنی بیٹی بنالیا.
بادشاہ نے مصاحب سے دریافت کیا، "تم کو کیسے علم ھوا،"
اس نے کہا، اس کا "خادموں کے ساتھ سلوک" جاہلوں سے بدتر ھے،
بادشاہ اس کی فراست سے خاصا متاثر ھوا، "بہت سا اناج، بھیڑ بکریاں" بطور انعام دیں.
ساتھ ہی اسے اپنے دربار میں متعین کر دیا.
کچھ وقت گزرا،
"مصاحب کو بلایا،"
"اپنے بارے دریافت کیا،" مصاحب نے کہا، جان کی امان،
بادشاہ نے وعدہ کیا، اس نے کہا:
"نہ تو تم بادشاہ زادے ھو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ھے"
بادشاہ کو تاؤ آیا، مگر جان کی امان دے چکا تھا،
سیدھا والدہ کے محل پہنچا، "والدہ نے کہا یہ سچ ھے"
تم ایک چرواہے کے بیٹے ھو،ہماری اولاد نہیں تھی تو تمہیں لے کر پالا ۔
بادشاہ نے مصاحب کو بلایا پوچھا، بتا،
"تجھے کیسے علم ھوا" ؟؟؟
اس نے کہا،
"بادشاہ" جب کسی کو "انعام و اکرام" دیا کرتے ھیں تو "ہیرے موتی، جواہرات" کی شکل میں دیتے ھیں،،،،
لیکن آپ "بھیڑ ، بکریاں، کھانے پینے کی چیزیں" عنایت کرتے ھیں
"یہ اسلوب بادشاہ زادے کا نہیں "
کسی چرواہے کے بیٹے کا ہی ھو سکتا ھے.
عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں ۔۔۔
۔۔۔ خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ھیں ۔

08/08/2022

#گل
بینائی دو قسم کی ہے،،،
ایک آنکھوں کی بینائی، اسے بصارت کہتے ہیں اور ایک دل کی بینائی، اسے بصیرت کہتے ہیں۔
اسی طرح اندھا پن بھی دو قسم کا ہے،
ایک آنکھوں کا اندھا ہونا اور ایک دل کا اندھا ہونا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا، حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔
یہاں آنکھوں کے اندھا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ آنکھیں اندھی ہونے سے کچھ نقصان نہیں، اصل نقصان دل اندھا ہونے اور بصیرت سے محروم ہونے کا ہے۔🥀

آئیں اپنی آزادی کی قدر کریں.آزاد ملک کے باسی ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو جنت یا جہنم بنانے کے خود ذمہ د...
07/08/2022

آئیں
اپنی آزادی کی قدر کریں.

آزاد ملک کے باسی ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو جنت یا جہنم بنانے کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں.
ہم بہت سے مسائل میں گھرے ہونے کے ساتھ ماحولیاتی مسائل کا بھی شکار ہیں.
مجھے اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے.
مقصد آپ سب دوستوں اور ان سب کو جو میرے لیے مشعل راہ ہیں یہاں پر
آپ سب کو اپنی ایک تحریک میں شامل کرنا ہے.

آئیں
ایک نئی زندگی کی تخلیق کا باعث بنیں .

میرے نزدیک صوفی وہ ہوتا ہے جسکا ہر قدم بنی نوع انسان کی بہتری اور بھلائی کے لیے اٹھے .
ہم اس بار جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے ملک کو فطرت کا تحفہ دیں گے
سر سبز پرچم کی طرح سر سبز خوشحالی کا تحفہ !

آئیں ہم زمینی بنیں .

ہماری جڑیں زمین میں پیوست ہیں . ہم جتنا بھی بلندی پر چلے جائیں. ہمارا اصل ہماری مٹی ہے. جس نے ایک رحمدل ماں کی طرح بالاخر ہمیں اپنی آغوش میں چھپا لینا ہے .آئیں اس ماں کے چہرے پہ پھیلتی زردی کو مزید زرد ہونے سے بچائیں.
اسکے چہرے کی جھریوں میں زندگی کی مسکراہٹ سجائیں.
جو مسکراہٹ اپنے نو مولود کو دیکھ کر ایک ماں کے چہرے پہ آتی ہے.

آئیں اپنی فطرت سے انصاف کریں

ہم اشرف المخلوقیت کے تاجور ہیں . ہمیں اس دھرتی کے لیے تعمیری اور مثبت ہونا چاہئیے

آئیں .........ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں.

میں خود سے شروعات کروں گا. اپنے گاؤں میں پودے لگانے کی مہم سے آغاز کروں گا.
آپ بھی میرا ساتھ دیں.
اپنے ارد گرد کی زمین کا انتخاب کر کے پودے لگائیں.
ہم سب کی جڑیں اس زمین میں ہیں.
ہم ایک دوسرے سے ان دیکھی محبتوں کے ساتھ جڑے رہیں گے.

ابنِ فطرت ۔ گل زیب خان تنولی

06/08/2022

#گل
میں نے جانا ہے کہ لوگوں کو فرق نہیں پڑتا۔ ہم ساری زِندگی اسی خوش فہمی میں گزار دیتے ہیں کہ ہمارے چلے جانے پر فلاں فلاں ہمیں یاد کر کے روئے گا، ہر ناقدرے شخص کو ہماری قدر ہو گی اور وہ عمر بھر ہمارے روگ میں پچھتاتا رہ جائے گا مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ لوگ بڑی آسانی سے ہمارا نعم البدل تلاش کر لیتے ہیں۔ ہمارے جاتے ہی ہماری کمی پوری کرنے والوں کی ایک لمبی قطار لگ جاتی ہے جس میں ہر شخص ہی اِس خوش فہمی میں مبتلا نظر آتا ہے کہ اُس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

کسی کو آدھے راستے پر مت چھوڑو، ہو سکتا ہے کہ وہ اُس کا راستہ ہی نہ ہو اور محض تمھاری وجہ سے وہ اُس راستے پر چل رہا ہو 🖤

28/07/2022

مُخلص چھوڑ جائیں تو منا لیا کرو؛
منافق چھوڑ جائے تو اللہ کا شُکر ادا کیا کرو۔❣️ 🔥

Address


Telephone

03449441243

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گلزیب خان تنولی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share