08/04/2024
80 اور 90 کی دہائی میں جو لوگ پیدا ہوئے انہیں جنریشن ایکس (Generation X) کہا جاتا ہے۔ اس جنریشن نے اپنی زندگی میں دو ادوار کا تجربہ کیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جب انہوں نے دنیا میں آنکھ کھولی تو یہ ریڈیو، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن، اور کمپیوٹر کا ابتدائی دور تھا جن کی سہولیات بہت کم لوگوں کو میسر تھی۔ اس دور میں لوگ رات کو لالٹین اور موم بتی جلاکر رات کو روشنی کا انتظام کرتے تھے۔ گاؤں میں کسی ایک دو گھروں میں ٹیلی فون یا ٹیلی وژن کی سہولت موجود تھی۔ ریڈیو دنیا سے باخبر رہنے کا نامور ذریعہ تھا۔ کچے مکان، مٹی میں کھیلنا اور رات کو جلدی سونے کا رواج تھا۔
2,000ء چونکہ نئی صدی کا آغاز تھا اور صدی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی بڑے پیمانے پر چیزیں بدل گئی۔ یہ ٹیکنالوجی کے عروج کا ابتدائی مرحلہ تھا جس میں ڈرون جہاز، موبائل فون، انٹرنیٹ اور جدید خودکار آلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہوا۔ ٹیکنالوجی اور جدید آلات تک عام لوگوں کی رسائی ممکن ہوئی۔
ان سب کے بعد موبائل فون سمارٹ فون میں بدل گئے، WIFI کا دور آ گیا، Robotics اور Artificial Intelligence نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ Generation X نے ان سب تبدیلیوں کو اپنے زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا۔
دنیا پچھلے تین سو سالوں میں اتنی تیزی کے ساتھ نہیں بدلی جتنی ان 30 اور 40 سالوں میں بدل چکی ہے۔
مشہور فارسی کہاوت ہے۔ "ہر کمالے را زوالے" مطلب ہر عروج کو زوال ہے۔ جس رفتار سے یہ ٹیکنالوجی اور سائنس میں دنیا ترقی کررہی ہے شاید یہ اپنے ترقی اور اونچائی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے۔