Sada-e-haq News

  • Home
  • Sada-e-haq News

Sada-e-haq News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sada-e-haq News, Media/News Company, .

12/06/2024

خون مظلوم زیادہ نہیں بہنے والا
ظلم کادوربہت دن نہیں رہنے والا
ان اندھیروں کا جگر چیر کے نور آئے گا
تم ہو فرعون تو موسی بھی ضرور آئے گا ۔۔۔۔۔صحافی
عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

چوھدری عدنان  کی والدہ بھی  بیٹے کی موت کا صدمہ نہ برداشت کرسکی  اور دل کا دورہ  پڑنے  سے موت واقعہ ہوگئی
12/02/2024

چوھدری عدنان کی والدہ بھی بیٹے کی موت کا صدمہ نہ برداشت کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہوگئی

31/12/2023

نئ امیدوں کے ساتھ خوش آمدید 2024....

30/12/2023

پاکستان میں سیل ہونے والی تمام بڑی کمپنیوں کے سولر پینلز کی تصدیق کے لیے نیچے دیے گئے لنک (Link) پر کلک کریں اور پیپلز پر موجود سیریل نمبر ویب سائٹ یا ایپ پر ان پٹ(input) کریں۔
اگر ویب سائٹ پر "A" لکھا ہوا آرہا ہے تو پھر ہی پینل اے گریڈ ہے۔ یہ بھی تصدیق کر لے کے پینلز پر شیشے کے اندر اور باہر ایک ہی.

☀️
" لونجی" کے سولر پینلز کی تصدیق کے لئے.✅✅
For Longi Solar Panels Verification
https://www.longi.com/en/modules-authenticity/

☀️
" جنکو " کے سولر پینلز کی تصدیق کے لئے✅✅
جنکو کے سولر پینلز جنکو کی ایپ (iOS App) پر تصدیق کیے جاسکتے ہیں جو کہ صرف اور صرف آئی فون📱یا آئی پیڈ کے لیے موجود ہے۔
https://apps.apple.com/nz/developer/jinko-solar-co-ltd/id1211143019

☀️
" جے اے " کے سولر پینلز کی تصدیق کے لئے✅✅
https://product.jasolar.com/en.html

☀️
" رایٓزن "کے سولر پینلز کی تصدیق کے لئے✅✅
https://api.risen.com/s?l=2

☀️
" ٹرینا " کے سولر پینلز کی تصدیق کے لئے
https://customerservice.trinasolar.com/ #/moduleQuery/index

☀️
بدقسمتی سے کنیڈین سولر کے پینلز کے تصدیق کے لئے کنیڈین سولر کی طرف سے کوئی نہ ہی کوئی ویب سائٹ ہے اور نہ ہی کوئی ایپ۔
Check out daily solar panels price at this website 👇👇👇👇

https://solarpanelpriceinpakistan.pk/

30/12/2023

صدائے حق نیوز کے ٹیم کا حصہ بن کے مظلوم کے آواز بنیے اور ہر پل کی خبر سے عوام کو باخبر رکھیں۔۔۔اج ہی اپنا مکمل نام+ پتہ+ شناختی کارڈ نمبر + اپنا واٹس ایپ نمبر مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس ایپ کریں
03467017457

30/12/2023

ہر مظلوم کی آواز صدائے حق نیوز۔۔۔۔۔اپنے غم اور درد کو صدائے حق نیوز کے ساتھ شئیر کریں
واٹس ایپ نمبر
03467017457

07/01/2023

کرک ! تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ منصوری کلہ میں چار سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا ۔۔لاش تخت نصرتی ہسپتال منتقل ، لواحقین کا احتجاج !

افسوسناک خبردرہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خطرناک تصادم ۔ضلع کرک نورا کلہ صابرآبا...
02/01/2023

افسوسناک خبر
درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خطرناک تصادم ۔
ضلع کرک نورا کلہ صابرآبادکے ایک ہی خاندان کے مرد، خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی
اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کرک زرحان کلہ چوک میں مولانا عبدل غفور صاحب کے بیٹھے کی گاڑی کی حطرناک اکسیڈنٹ۔ اللّه کی فضل سے مولانا صاحب کا بیٹا موجز...
02/01/2023

کرک زرحان کلہ چوک میں مولانا عبدل غفور صاحب کے بیٹھے کی گاڑی کی حطرناک اکسیڈنٹ۔
اللّه کی فضل سے مولانا صاحب کا بیٹا موجزانہ طور پر بچ گیا۔ دوسرے گاڑی کے زحمیوں كو تشویش ناک حالت میں کے ڈی اے ہسپتال کرک منتقل۔

01/01/2023

نیا سال مبارک ہو اللہ پاک اہل پاکستان کی ہر طرح سے حفاظت فرمائے آمین

01/01/2023

سر زمین شہداء ضلع کرک کے گلشن شہداء میں ایک اور شہید کا اضافہ,تخت نصرتی کے علاقہ خدہ بانڈہ کا رہائشی ایلیٹ فورس کےجوان تحسین اللہ نے دھرتی ماں پر جان نچھاور کردی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔۔۔۔۔۔شہید کا دو ماہ کا بیٹا یتیم ہو گیا اور ان کی جوان بیوی جو کہ بچپن میں ہی یتیم ہو گی تھی آج بیوہ ہو گی۔۔۔۔۔۔اے اللہ اس شہید کی برکت سے ان کی پسماندگان کی مکمل حفاظت و مدد فرما آمین ۔۔۔۔۔مفتی محمد غفران ربانی

اسلام آباد:  خودکش دھماکہ کے بعدحفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہرمیں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی ...
23/12/2022

اسلام آباد: خودکش دھماکہ کے بعدحفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہرمیں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد، خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں ہرقسم کی کارنر میٹنگز،جلسے اور عوامی اجتماعات پہ پابندی ہوگی ،

اسلام آباد دفعہ 144 کا نفاذ لوکل باڈیز انتخابات اور اس سے متعلقہ سیاسی اجتماعات ،جلسوں،کارنر میٹنگز پہ بھی ہوگا،

اسلام آباد ، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،

اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے خطرے کی ایڈوائزری جاری کرنے کےبعد فیصلہ کیا گیا ،

اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایڈوائزیز کے بعد دہشتگردی جیسی کوئی بھی ناگہانی صورتحال خارج از امکان نہیں رہی ،

اسلام آباد، دفعہ 144 اسلام آباد کی حدود میں فوری طور پہ لاگو ہوگی اور یہ 15 دن تک کارگر رہیگی ،

Sad news
23/12/2022

Sad news

فتح شیری چوک میں خطرناک ایکسیڈینٹ جس میں ایک بچی جاں بحق ہوئی , ذرائع
23/12/2022

فتح شیری چوک میں خطرناک ایکسیڈینٹ جس میں ایک بچی جاں بحق ہوئی , ذرائع

04/09/2022

کرک(کرائم رپورٹر)کرک میٹھا خیل میں خون کی ہولی،جائیداد تنازعے پر رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دو راہگیر سمیت تیں افراد زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ کرک سٹی کے حدود میٹھا خیل میں جائیداد تنازعے پر دو رشتہ دار فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں زاہد علی اور عطاء اللہ فریق کے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو راہگیروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے واضح رہے زاہد علی فریق کی جانب سے رفیع اللہ،ارمان اللہ،سائل جبکہ عطاء فریق کی جانب سے ممتاز اور رحیم اللہ جاں بحق ہوئے جبکہ عطاء اللہ فریق کی جانب سے تسلیم زخمی اور دو راہگیر حضرت ولی اور واجد شدید زخمی،واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو کے ڈی اے ہسپتال کرک منتقل کر دیا،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا،تھانہ کرک سٹی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف قتل اقدام قتل کے تخت مقدمات درج کر لئے وجہ عاداوت جائیداد تنازعہ بتایا گیا

24/08/2022

دعوت فکر امداد۔۔۔۔اپنا حصہ ڈال کر اپنا فریضہ پورا کریں

👈1- معدہ ( Stomach ) :  اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہنہیں کرتے ۔👈2 -  گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب...
24/08/2022

👈1- معدہ ( Stomach ) : اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ
نہیں کرتے ۔
👈2 - گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے ۔
👈3 - پتہ ( Gall bladder ) اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
👈4 - چھوٹی آنت ( Small intestines ) اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں،
👈5 - بڑی میں آنت ( Large intestine ) اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
👈6 - پھیپھڑے ( Lungs ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔
👈7 - جگر ( Liver ) اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں
👈8 - دل ( Heart ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
👈9 - لبلبہ ( Pancreas ) لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے
مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو،
👈10 - آنکھیں ( Eyes ) اس وقت تنگ آجاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔
👈11 - دماغ ( Brain ) اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔
👈! اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے ۔
یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔!!!!

بِچھو کے بچے بچھو بچے پیدا کرنے کے بعد اُن کو اپنی کمر پہ بِیٹھا دیتا ہے۔ اور یہ بچے اپنی ہی ماں کی کمر کا گوشت نوچ نوچ ...
02/07/2022

بِچھو کے بچے
بچھو بچے پیدا کرنے کے بعد اُن کو اپنی کمر پہ بِیٹھا دیتا ہے۔ اور یہ بچے اپنی ہی ماں کی کمر کا گوشت نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں ۔ ماں طاقت رکھنے کے باوجود کچھ نہیں کہتی شکوہ نہیں کرتی چپ چاپ تکلیف سہتی رہتی ہے اور یہ بچے اس کا گوشت کھاتے رہتے ہیں ماں چلنے کے قابل نہیں رہتی لیکن بچے خود چلنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔ تب تک ان کی ماں بھی مر جاتی ہے۔ اور یہ بچے اپنی زندگی میں مگن ہوجاتے ہیں۔
آج ہم میں سے بہت سے لوگ بلکل بچھو کی طرح بن چکے ہیں۔ والدین بچہ پیدا ہونے سے بچے کی تعلیم شادی اور چھت دینے کے لیے اپنی اپنی بساعت کے مطابق دن رات دھوپ بارش کی پرواہ کیے بغیر اپنے بچوں کے لیے محنت کرتے ہیں لیکن افسوس
وہی بچے جب بڑے ہوتے ہیں کسی اور کی محبت کو اہمیت دیتے ہیں اور والدین سے ملنا بھی نہیں چاہتے تو کیا وہ یہ سمجھتے ہیں ماں باپ کا دل دکھا کر وہ سکھ اور چین کی زندگی بسر کریں گے تو ہرگز نہیں ۔والدین تو معاف کر دیں تو جو اوپر ہے میرا رب وہ نا انصافی نہیں کرتا جس نے والدین کا درجہ دیا ماں کے پیروں تلے جنت رکھی کیا وہ معاف کر دے گا؟؟ہم میں سے بہت سارے لوگ اپنے بوڑھے والدین کی خبر گیری تک نہیں کرتے اپنے ہی مقاصد کی تکمیل کےلیے کوششاں رہتے ہیں

بلکل بچھو کی طرح ۔۔۔۔

اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ اپنے والدین کے سامنے اونچا نہ بولو اور انکو اف تک نہ کہو۔۔ پھر فرماتے ہیں کہ باپ کی رضا میں اللہ کی رضا ہے پھر فرماتے ہیں کہ والدین کا ہرحکم مانو۔۔۔پھر فرماتے ہیں کہ والدین کے چہرے کی طرف دیکھ کر مسکرا دینا مقبول حج کا ثواب ہے.

شب برات کے کچھ اعمال
18/03/2022

شب برات کے کچھ اعمال

25/01/2022

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ573 ءمیں پیدا ہوئے، آپ کا نام عبداللہ ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق تھا۔ آپ کاپیشہ تجارت تھا، اسلام سے قبل بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا شمار علاقے کے بڑے تاجروں میں ہوتا تھا۔ آپ کی دیانت دار ی ،راستبازی اور امانت داری کا خاص شہرہ تھا ،اہل مکہ آپ کو علم ،تجزیہ اور حسن خلق کے باعث نہایت معزز سمجھتے تھے ،آپ کی حیثیت مکہ مکرمہ واطراف کے چیف جسٹس کی تھی، قبول اسلام سے پہلے بھی آپ تمام رزائل اور غیر اخلاقی افعال سے دور رہتے تھے۔

سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے:
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب ؓنے فرمایا کہ ابو بکر ؓ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہم سب سے زیادہ محبوب تھے، اور ہم سے بہتر اور ہمارے سردار تھے۔ آپؓ گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ فرمایا : مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے حضرت ابو بکرؓ تھے۔(ابن حبان)حضرت ابو یحیی ؒسے روایت ہے انہوں نے حضرت علی المرتضی ؓ کو قسم اٹھا کر یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضرت ابوبکر ؓ کا لقب صدیق اللہ تعالی نے آسمان سے نازل فرمایا۔حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے : حضرت ابوبکر صدیق ؓ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اللہ رب العزت کی طرف سے آگ سے آزاد ہو۔ پس اس دن سے آپؓ کالقب عتیق(آگ سے آزاد) پڑگیا۔(مستدرک حاکم،ترمذی،ابن حبان)
حضرت سھل بن سعدؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابوبکرؓسے محبت اور ان کا شکر ادا کرنا میری امت پر واجب ہے۔(ہیثمی،حاکم،سیرت حلبیہ،البدایہ والنہایہ)

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وزیر:
ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہر نبی کے لئے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو وزیر زمین والوں میں سے ہوتے ہیں۔ پس آسمان والوں میں سے میرے دو وزیر، جبرئیل و میکائیل ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر ہیں۔ (ترمذی، حاکم، مسنداحمد)

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ:
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا : جب غار کی رات تھی تو ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !مجھے اجازت عنایت فرمائیے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے غار میں داخل ہوں تاکہ اگر کوئی سانپ یا کوئی اور چیز ہو تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بجائے مجھے تکلیف پہنچائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : داخل ہو جا۔ حضرت ابوبکرؓ داخل ہوئے اور اپنے ہاتھ سے ساری جگہ کی تلاشی لینے لگے۔ جب بھی کوئی سوراخ دیکھتے تو اپنے لباس کو پھاڑ کر سوراخ کو بند کر دیتے۔ یہاں تک کہ اپنے تمام لباس کے ساتھ یہی کچھ کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر بھی ایک سوراخ بچ گیا تو انہوں نے اپنی ایڑی کو اس سوراخ پر رکھ دیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اندر تشریف لانے کی گزارش کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور دعا کی : اے میرے اللہ!ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قیامت کے دن میرے ساتھ میرے درجہ میں رکھنا۔(حلیة الاولیائ)

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے کہ ایک دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے مسجد میں داخل ہوئے اس دوران حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے، ایک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب تھے اور دوسرے بائیں جانب اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہم قیامت کے روز اسی طرح اٹھا ئے جائیں گے۔(ترمذی،ابن حبان)

حضرت سعید بن المسیب ؒسے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلام لانے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ثانی(دوسرے)تھے، غارِ (ثور)میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ثانی تھے، غزوہ بدر میں عریش (وہ چھپر جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بنایا گیا تھا)میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ثانی تھے، قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ثانی ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان (حضرت ابوبکرؓ)پر کسی کو بھی مقدم نہیں سمجھتے تھے۔ (مستدرک حاکم)

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزاج شناس:
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالی نے ایک بندے کو دنیا اور جو اللہ کے پاس ہے کے درمیان اختیار دیا ہے۔ پس اس بندے نے اس چیز کو اختیار کیا جو اللہ کے پاس ہے۔ حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں، اس پر ابوبکر صدیق ؓ رو پڑے۔ (متفق علیہ،سنن)حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں : حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کو کوئی نہ سمجھا۔ ابوبکرؓ (بات کی تہہ تک پہنچ کر)رونے لگے پھر عرض کیا : ہمارے ماں باپ اور بیٹے آپ پر قربان۔(طبرانی)

سب سے افضل وبہادر:
حضرت محمد بن حنفیہؒ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا : میں نے اپنے والد حضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے بہتر کون ہے؟ انہوں نے فرمایا : ابوبکر رضی اللہ عنہ (صحیح بخاری،ابوداود)
حضر ت علی المرتضی ؓ نے ایک مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے دریافت کیا کہ لوگوں میں سب سے بہادر کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ ہیں۔ آپ نے فرمایا : لوگوں میں سب سے بہادر ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔

امت پرسب سے بڑھ کررحم کرنے والے:
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر ؓ ہیں(طبرانی)

سب سے پہلے قرآن جمع کرنے والے:
حضرت علی المرتضی ؓ سے روایت ہے، آپ نے فرمایا : قرآن کے حوالے سے سب سے زیادہ اجر پانے والے ابوبکر ؓ ہیں کہ انہوں نے سب سے پہلے قرآن کو دو جلدوں میں جمع کیا۔(مسنداحمد،ابن ابی شیبہ)

سب کچھ دین پرنثار:
حضرت ابو بکر ؓجب اسلام لائے تو اس وقت ان کے پاس گھر میں چالیس ہزار درہم موجود تھے، لیکن جب آپؓ مکہ سے ہجرت کے لیے نکلے تو اس وقت آپؓکے پاس صرف پانچ ہزاردرہم رہ گئے تھے، آپ نے یہ کثیر رقم غلاموں کو آزاد کرانے اور اسلام کی خدمت پر خرچ کر دی۔(ابن عساکر)

حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی کے مال نے کبھی مجھے اتنا نفع نہیں دیا جتنا ابوبکر ؓ کے مال نے دیا ہے۔صحابہ کرام ؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو بکر ؓکے مال میں اسی طرح تصرف فرماتے تھے جس طرح اپنے ذاتی مال میں۔(ترمذی،دیلمی،فیض القدیر)

حضرت زیدؓ اپنے والداسلم ؓ سے روایت کرتے ہیں: میں نے حضرت عمرؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ دینے کا حکم ارشاد فرمایا۔ اس حکم کی تعمیل کے لئے میرے پاس مال تھا۔ میں نے کہا، اگر میں ابوبکرؓ سے کبھی سبقت لے جا سکتا ہوں تو آج سبقت لے جاوں گا۔فرماتے ہیں کہ میں اپنا نصف مال لے کر حاضرِ خدمت ہوا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اپنے گھر والوں کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟ میں نے عرض کی : اتنا ہی مال ان کے لئے چھوڑ آیا ہوں۔ اتنے میں حضرت ابوبکر ؓ جو کچھ ان کے پاس تھا وہ سب کچھ لے کر حاضرِخدمت ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اے ابوبکر!پنے گھر والوں کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی : میں ان کے لئے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوڑ آیا ہوں۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں میں نے دل میں کہا، میں اِن سے کسی شے میں آگے نہ بڑھ سکوں گا۔(ترمذی۔مسندبزار)

شاعرمشرق علامہ اقبال نے اسی اندازعشق کویوں بیان کیاہے:

پروانے کوچراغ ،توبلبل کوپھول بس
صدیق ؓ کے لیے ہے خداکارسول بس

جنت کے ہردروازے سے بلاوا:
بخاری کی ایک طویل حدیث میں حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ : میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :جو اللہ کی راہ میں ایک چیز کا جوڑا خرچ کرے گا تو اسے جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا۔ پس حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کی جو اِن سارے دروازوں سے بلایا جائے اسے تو خدشہ ہی کیا۔ پھر عرض گزار ہوئے، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!کیا کوئی ایسا بھی ہے جو ان تمام دروازوں میں سے بلایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اے ابوبکر!مجھے امید ہے کہ تم ان لوگوں میں سے ہو۔حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے : ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اہلِ جنت میں سے ایک شخص تم پر نمودار ہو گا۔ اتنے میں حضرت ابوبکر ؓ نمودار ہوئے، آپ نے سلام کیا اور بیٹھ گئے۔ (ترمذی، حاکم، مسنداحمد)

حضرت ابو سعید خدری ؓسے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنھما کے لیے فرمایا : یہ دونوں عمر رسیدہ اہل جنت کے سردار ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے :ایک موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے ابوبکر! اللہ رب العزت نے تمہیں رضوانِ اکبر عطا فرمائی ہے۔ کسی نے بارگاہِ نبوت میں عرض کی۔ یا رسول اللہ!رضوانِ اکبر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ رب العزت آخرت میں اپنے بندوں کی عمومی تجلی فرمائے گا اور ابوبکرؓ کے لئے خصوصی تجلی فرمائے گا۔(طبرانی، المعجم الاوسط)

امت کے امام اول:
ام المومنین عائشہ صدیقہ ؓسے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرضِ وصال میں ارشاد فرمایا۔ ابوبکر ؓ کو (میری طرف سے)حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ وہ فرماتی ہیں۔ میں نے کہا کہ:ابوبکر رضی اللہ عنہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو وہ کثرتِ گریہ کی وجہ سے لوگوں کو کچھ بھی سنا نہیں سکیں گے،آپ عمر رضی اللہ عنہ کو حکم فرمائیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ مزید فرماتی ہیں: میں نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کریں کہ آپ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حکم فرمائیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، چنانچہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے ایسے ہی کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ابوبکر رضی اللہ عنہ کومیری طرف سے حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔(متفق علیہ، سنن)

صحابہ کرام اس بات کواچھی طرح سمجھتے تھے کہ آپ کونمازکاامام بناکرحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح فرمادیاہے کہ پہلے خلیفہ بھی آپ ہوں گے،جیساکہ حضرت علی ؓ نے فرمایاتھا:”میں اس ابوبکر کی بیعت کیوں نہ کروں جسے مرض الوفات میں میری موجودگی کے باوجود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام نماز ہی نہ بنایا ،بلکہ مجھے اور چچا عباسؓ کو ان کی اقتدا کا حکم بھی دیا۔“(افضل البشربعدالانبیائ)

حبیب کو حبیب سے ملا دو:
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے سفر زندگی کے آخری دنوں میں حضرت علی ؓ کو بلا یا اور وصیت فرمائی کہ اے علی!جب میری وفات ہوجائے تو مجھے تم اپنے ہاتھوں سے غسل دینا، کیونکہ تم نے ان ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا ہے، پھر مجھے میرے پرانے کپڑوں میں کفن دے کر اس حجرہ کے سامنے رکھ دینا جس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مزار ہے ۔ اگر بغیر کنجیوں کے حجرے کا قفل خود بخود کھل جائے تو اندر دفن کردینا ِورنہ عام مسلمانوں کے قبرستان میں لیجا کر دفن کردینا۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ نے 22جمادی الثانی 13ہجری کو وفات پائی۔ آپ کی وصیت کے مطابق آپ کے جنازے کو حجرہ مبارکہ کے سامنے رکھ کر عرض کیا گیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , یہ آپ کے یار غار ابوبکرؓ آپ کے دروازہ پر حاضر ہیں اور ان کی تمنا ہے کہ انھیں آپ کے حجرے میں دفن کیا جائے ، یہ سن کر حجرہ کا دروازہ جو پہلے سے بند تھا، خودبخود کھل گیا اور آواز آئی: حبیب کو حبیب سے ملا دو ،کیونکہ حبیب کو حبیب سے ملنے کا اشتیاق ہے۔ جب حجرے سے حضرت صدیق اکبرؓ کے دفن کرنے کی اجازت مل گئی تو جنازے کو اندر لے جایا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر میں آپ کو دفن کردیا گیا۔( سیرت الصالحین )

اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں ہوں حضرت سیدناابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی اتباع اوران کی عظمت کے تحفظ کے لیے قبول فرمائے (آمین)

  ابن سینا کہتے ہیں کہ جس کی ایک ہی بیوی ہو، وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہے اسے ہڈیوں، کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کی شکای...
16/01/2022



ابن سینا کہتے ہیں کہ جس کی ایک ہی بیوی ہو، وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہے اسے ہڈیوں، کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی مایوسی بڑھ جاتی ہے، محنت کم ہو جاتی ہے، ہنسی اڑ جاتی ہے اور وہ شکوے اور شکایات کا گڑھ بن جاتا ہے یعنی ہر وقت شکوے شکایات ہی کرتا نظر آئے گا

قاضی ابو مسعود کہتے ہیں کہ جس کی ایک بیوی ہو، اس کے لیے لوگوں کے مابین فیصلے کرنا جائز نہیں یعنی اس کا قاضی بننا درست نہیں کہ ہر وقت غصے کی حالت میں ہو گا اور غصے میں فیصلہ جائز نہیں

ابن خلدون کہتے ہیں کہ میں نے پچھلی قوموں کی ہلاکت پر غور وفکر کیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک ہی بیوی پر قناعت کرنے والے تھے

ابن میسار کہتے ہیں کہ اس شخص کی عبادت اچھی نہیں ہو سکتی کہ جس کی بیوی ایک ہو

عباسی خلیفہ مامون الرشید سے کہا گیا کہ بصرہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے تو مامون الرشید نے کہا کہ وہ مرد نہیں ہیں مرد تو وہ ہیں کہ جن کی بیویاں ہوں۔ اور یہ فطرت اور سنت دونوں کے خلاف چل رہے ہیں۔ ابن یونس سے کہا گیا کہ
یہود و نصاری نے تعدد ازواج یعنی ایک زائد بیویاں رکھنا کیوں چھوڑ دیا
۔ انہوں نے جواب دیا، اس لیے کہ اللہ عزوجل ذلت اور مسکنت کو ان کا مقدر بنانا چاہتے تھے

ابو معروف کرخی سے سوال ہوا کہ آپ کی ان کے بارے کیا رائے ہیں جو اپنے آپ کو زاہد سمجھتے ہیں لیکن ایک بیوی رکھنے کے قائل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ زاہد نہیں بلکہ مجنون ہیں۔ یہ ابوبکر وعمر اور عثمان وعلی رضی اللہ عنہم کے زہد کو نہیں پہنچ سکے

ابن فیاض سے ایسے لوگوں کے بارے سوال ہوا کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ وہ مردہ ہیں، بس کھاتے پیتے اور سانس لیتے ہیں

والی کرک ابن اسحاق نے پورے شہر میں مال تقسیم کیا لیکن ایک بیوی والوں کو کچھ نہ دیا۔ جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو کہا کہ اللہ عزوجل نے سفہاء یعنی ذہنی نابالغوں کو مال دینے سے منع کیا ہے کہ وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں

ابن عطاء اللہ نے ایک بیوی رکھنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو بڑا کیسے سمجھ لیں کہ جنہوں نے اپنے بڑوں کی سنت کو چھوڑ دیا یعنی صحابہ کی سنت کو۔ حصری کہتے ہیں کہ جب اللہ نے شادی کا حکم دیا
تواللہ نے دو سے شروع کیا اور کہا کہ دو دوسےکرو، تین تین کرواور چار چار سے شادیاں کرو۔ اور ایک کی اجازت ان کو دی جو خوف میں مبتلا ہوں

تقی الدین مزنی سمرقند کے فقیہ بنے تو ان کو بتلایا گیا کہ یہاں کچھ لوگ ایک بیوی کے قائل ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ پھر اہل شہر کو وعظ کیا تو اگلے چاند سے پہلے تین ہزار شادیاں ہوئیں اور شہر میں کوئی کنواری، مطلقہ اور بیوہ نہ رھی

آخری سیلفی لیتے وقت ان کو کیا پتہ تھا کہ اس کے بعد ان کی زندگی کا چراغ بوجھنے جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔اللہ تمام شہداء کی  مغفرت ...
08/01/2022

آخری سیلفی لیتے وقت ان کو کیا پتہ تھا کہ اس کے بعد ان کی زندگی کا چراغ بوجھنے جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔اللہ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔امین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-haq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share