Daily employees news

  • Home
  • Daily employees news

Daily employees news It is a page that provide you information about government employees news , notification and informa

17/03/2025
17/03/2025

اداروں کا انضمام، آؤٹ سورسنگ اور ملازمین کا احتجاج
Daily employees news

14/06/2024

*ہر تل پہ ہر رخسار پہ بھی ٹیکس لگے گا*
*اب وصل کے اصرار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*محبوب کی گلی میں بھی اب جانا سنبھل کے*
*سنتے ہیں کہ دیدار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*اب ٹیکس اداؤں پہ بھی دینا ہی پڑے گا*
*بے وجہ کے انکار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*بھر جائے گا اب قومی خزانہ یہ ھے امکاں*
*ہر عشق کے بیمار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*اب باغ کی رونق کو بڑھائے گا بھلا کون*
*ہر پھول پہ ہر خار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*جس زلف پہ لکھتے ہیں صبح و شام سخن ور*
*اس زلف کی ہر تار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*دل بھر کے دیکھ لو جتنا بھی اب چاھو*
*ہر تل پہ ہر رخسار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*اٹھ جاو میاں دیوان کو اب اپنے سمیٹو*
*کہتے ہیں کہ اشعار پہ بھی ٹیکس لگے گا*

*گروپ میں کبھی آؤ تو یہ سوچ کے آنا*
*ہر پوسٹ پہ ہر سوچ پہ اب ٹیکس لگے گا
Copid Copid

21/05/2024

09/01/2024

‏کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔

کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد آپ نے فیس بک پر سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج مجھے آلو،بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؟

کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہے کہ ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔

یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟

تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دوکاندار نےکونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔

سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کیا ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟
بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں،کرایہ دیا ہے ان کو ہم نے۔

بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف

آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟
یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔

تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کریں،
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ہم ان کو اپنا مسیحا سمجھیں ؟

توکیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کی دست بوسی کیلئے مر رہے ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ بجلی پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کی ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟

کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرواتے ہیں۔
اپنے بچوں کو بڑے بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔

دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑے محلات،گاڑیاں،گارڈز،سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔

ان کا پیٹرول ڈیزل فری،ٹیلیفون کالز فری،ملکی سفر فری،علاج معالجہ فری ۔
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔

اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے،نالی بننے پر ایم پی ایم این کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہےہیں۔

سمجھو اپنی اہمیت کو.....

یہ غلامانہ سوچ چمچہ گیری ختم کرو کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں لکھنے کی بجاۓ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھو اور اپنا حق ان سے اس طرح مانگو جس طرح یہ ووٹ آپ سے مانگتے ہیں....
‎منقول

19/12/2023

اگر آپ سرکاری ملازم یا پرائیویٹ ملازم ہیں تو آپ کو دفاتر میں ہونے والی سیاست یا منافقت سے ضرور سامنا کرنا پڑا ہو گا یا سامنے کر رہے ہیں یا پڑ سکتا ہے
تو اس سے کیسے بچا جائے اسکے 10 طریقے ہیں اسکو دیکھنے کے لیے آپ یو ٹیوب پر daily employees news پر دیکھ سکتے ہیں

ویڈیو لنک کمنٹس میں ہے

17/12/2023

For more news and information
Visit Daily employees news
لنک کمنٹس میں ہے

20/09/2023

🎀 سکولز، پلےگروپ اور پری سکول بچوں کے لیے شاندار کتب

🎗️بچوں کے لیے چار میجک پریکٹس کتب 1
مارکر 10 ریفل اور 1کلپر کا ایک انتہائی خوبصورت اور دلچسپ سیٹ

🎀 جس پر بار بار لکھا جا سکتا ہے اور خود بخود کچھ دیر بعد غائب ہو جاتا ہے

🎀 بچوں کی لکھائی بہتر بنانے کے لیے جادوئی سیاہی والی کاپیوں کا سیٹ

🎀 بچوں کے لیے گہری نالی دار لکھائی پر لکھنا زیادہ آسان اور پر لطف ہے

🎗️رعایتی قیمت - /800

وٹس اپ پر رابطہ

ڈلیوری چاجز 270

کتب کی تفصیل
1- Number
2- Drawing
3- Math
4- Alphabet
5- 1 Gripper
6- 10 refill

Professional T9 Trimmer Metal Shaver Mens Cordless Hair Beard Trimmer For Men Haircut Shaving MachineMaterial: metalPowe...
29/08/2023

Professional T9 Trimmer Metal Shaver Mens Cordless Hair Beard Trimmer For Men Haircut Shaving Machine

Material: metal
Power: 5W
Voltage: DC5V
Battery capacity: 1200mAh
Charging time: Approx. 3 hours
Using time: Approx. 60 minutes
Charging indicator: red light on while charging, green light on when fully charged
USB cable length: 57cm±2cm
Item size: 14.3×3.9×2.4 cm

Superior Blade: Precise steel cutter head made of titanium material is safe and sharp, not easy to heat up, ensuring efficiency and durability.

Price 1149

محترم سرکاری ملازمین و پنشنرز آپ سے تعاون درکار ہے
اگر آپ میں سے کوئی بھائی لینا چاہیے تو کمنٹس سیکشن میں بتائیں
ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کر لے گی

18/08/2023

⬅️جب بھی پٹرول کا نرخ بڑھتا ہے مہنگائی بڑھتی ہے

⬅️اشیاء خوردونوش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی ہے اور کرایہ زیادہ ہونے سے ہر چیز کے نرخ بڑھ جاتے ہیں
اور سونے پر سہاگہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی چیز 5 روپے مہنگی ہونی چاہئے تو وہ 50 روپے بڑھ جاتی ہے
⬅️ ان حالات میں عوام ایک دوسرے سے تو لڑتی جھگڑتی ہے لیکن ذمہ داروں کا محاسبہ نہیں کرتی بلکہ انہیں پروٹوکول دیا جاتا ہے

⬅️سرکاری ملازمین جو ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں وہ بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ایمانداری میں کچھ نہیں رکھا کوئی رستہ ہم بھی کیوں نہ اپنا لیں؟
⬅️ جینا اور مرنا دونوں بہت مشکل ہو گئے ہیں ایمانداری، رشوت نہ لینے اور دینے والے والے ملازمین و عوام کے لیے

⬅️ سرکاری ملازمین و پنشنرز و عوام ایسا کیا کریں کہ دھرم بھی باقی رہ جائے اور بھرم بھی؟
اپنی رائے ضرور دیجئے نیچے کمنٹس میں
DAILY EMPLOYEES NEWS

17/08/2023

ملازمین کا اعتماد اپنی تنظیموں پر کیسے بڑھ سکتا ہے

بہت سے سرکاری ملازمین کے مسائل چارٹر آف ڈیمانڈ میں تنظیمیں رکھتی ہیں لیکن جب حکومت سے مذاکرات کا وقت آتا ہے تو انہیں نکال دیا جاتا ہے اور صرف ایک دو پوائنٹ پر بات چیت ہوتی ہے. ملازمین و پنشنرز سمجھتے ہیں کہ انہیں صرف استعمال کیا جاتا ہے ایک دو پوائنٹس پر لیکن ان کے وہ ایشوز جو دہائیوں سے حل نہیں ہوئے ان پر توجہ نہیں دی جاتی مثلاً
ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کی اپگریڈیشن
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی
فیلڈ سٹاف کے لئے الاؤنس
سروس سٹرکچر کا نہ ہونا
ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی
سرکاری ملازمین سے وہ کام کروانا جو انکے فرائض منصبی میں بھی نہیں

و دیگر مسائل
ان مسائل کے حل کے لئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے علاوہ بھی حکومت سے مذاکرات سنجیدگی سے کئے جائیں اور انہیں حل کروایا جائے پورے سال میں ایک ایک کر کے مسائل حل کیلئے سنجیدہ کوششیں ہوں تو لوگ آپ کے ساتھ جڑ جاتے ہیں

آپ کی کیا رائے ہے نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیے گا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily employees news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily employees news:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share