دی نیچر نیوز-اردو

  • Home
  • دی نیچر نیوز-اردو

دی نیچر نیوز-اردو دی نیچر نیوز ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی قسم کا پہلا اوروا?

دی نیچر نیوز ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی قسم کا پہلا اورواحد آن لائن اخبار ہے جو خالصتاً سائنس، کلائمٹ چینج اور ماحولیات کو کور کرتا ہے۔

چونکہ ہم ماحول اورفطرت کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں اس لئے ہم اخبار ہونے کے باوجود اسے کاغذ پر نہیں چھاپتے کیونکہ کاغذ درختوں سے بنتے ہیں۔ ہم کاغذ بچاؤ! درخت بچاؤ! اور ماحول کی مدد کرو ! کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ منفرد آن لائن پورٹل آپ کو آن لائن خبریں

، بریکنگ نیوز، فیچر اسٹوری، ماحولیات سےمتعلق تحقیقاتی خبریں، زمین، ماحولیاتی تبدیلیاں، توانائی، پانی اور حفظان صحت اور عام ماحولیاتی مسائل سے متعلقہ معلومات فراہم کرتا ہے، ہم صرف پاکستان کے ان تمام مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔

پاکستان کے 36 شہروں سے 46 صحافی اس وقت ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں۔ جن میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے مرکزی دھارے میں شامل انتہائی سینئر صحافیوں سے لے کر جونئیر سطح کے صحافی بھی شامل ہیں۔ ہمارے ساتھ سٹیزن جرنلسٹ اور بلاگرز بھی شریک ہیں جو ان مسائل پر جامع خبریں اور خصوصی خبریں فراہم کرتے ہیں-

ہمارے رپورٹرز گلگت بلتستان کے گلیشیر سے لےکر ، سندھ کے صحرائے تھر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں سے، پنجاب کے زرخیز علاقوں جیسے ملتان اور لاہور اور حتٰی کہ کوئٹہ سے بھی رپورٹنگ کرتے ہیں، جہاں اکثر رپورٹر صرف جرائم کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

ہم اس اردو اور انگریزی پورٹل کے ذریعےپاکستان کے عوام الناس کے لئے اردو میں خبریں فراہم کرتے ہیں۔ اور دیگر ممالک کے لوگوں کے لئے انگریزی میں خبریں فراہم کرتے ہیں جوکہ پاکستان کی ماحولیاتی خبریں پڑہنا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔

2010 کے بعد سے پاکستان کو تقریباً ہر سال بد ترین سیلاب کا سامنا ہے جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ماحولیاتی ابتری کے ساتھ دریاؤں کے بہاؤ میں کمی، میٹھے پانی کے ذرائع میں آلودگی، جنگلات میں کمی، ماہی گیری کی زیادتی، صحرائیت میں اضافہ، غذائی عدم تحفظ، پینے کے پانی کی کمی اور پاکستان بھر میں حفظان صحت کابگڑتا ہوا نظام ، پاکستان کے اہم ماحولیاتی مسائل بنتے جارہے ہیں ۔ان قابل توجہ مسائل کے باوجود حکومت پاکستان نے ان مسائل سے پیدا شدہ اثرات کو کم کرنے کے لئے کوئی بھی ضروری اقدامات نہیں کئےہیں .

2002کے بعد سے، پاکستانی میڈیا ایک بااختیار اور آزاد شعبہ بن گیا ہے- پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 2000میں محض تین سرکاری ٹی وی چینل تھے۔ نجی ٹی وی چینلوں کے کھلنے سے یہ تعداد 2012تک 89 تک پہنچ چکی تھی۔ تاہم ٹی وی چینلز کی اتنی بڑی تعداد ہونے کے باوجود ماحولیاتی مسائل کو کوریج حاصل نہیں ہےنہ ہی ان کی اہمیت کواجاگر کیا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی صحافیوں کے ایک گروپ کی طرف سے کئے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق نجی ٹی وی چینلز اپنے ائیر ٹائم کا 86 فیصد حصہ صرف تین مسائلجرائم، سیاست اور عدالت کی کارروائی کا احاطہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہماحولیات کو مجموعی ائیر ٹائم کا صرف 2.8 فیصد دیا جاتا ہے۔ حالا نکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنزلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔مگر اس کے باوجود اتنے اہم مسائل کو پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مرکزی دھارےکی طرف سے نظر انداز کرنا حیرت انگیز ہے. ہماری یہاں موجودگی اس خلا کو پر کرنے اور ماحولیاتی مسائل کا احاطہ کرنے کی ایک ادنٰی کوشش ہے۔

معروف صحافیوں کے عملے کے ساتھ، ہمارا مشن موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کی میڈیا کوریج میں اضافہ کرنا ہے. ہم ناظرین کو ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاکستان میں کیا ہو رہا ہے کی واضح تصویر پرنٹ، آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے فراہم کرتے ہیں. ہم روزانہ کی بنیادپر اپنے ویب پورٹل کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں ہماری خبریں مستند ہوتی ہیں اور ہم اپنے رپورٹرز کے علاوہ کسی دوسرے ذریعہ کی خبروں پر انحصار نہیں کرتے۔ ہماری تمام خبریں سوشل میڈیا متحرک ہوتی ہیں ہمیں لوگ فیس بک، ٹوئیٹر اور دیگر سرچ انجن پر فالو کرتے ہیں۔

ہم پاکستان کے تمام علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں اور جو کچھ ہورہا ہے اسے جزئیات کے ساتھ اجاگر کرتے ہیں. ہم اپنے ناظرین کو ضروری خبر صرف ایک کلک کے ذریعے اردو یا انگریزی میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ہم ہر طرح کے ماحولیاتی موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں ،

ہماری ویب سائٹ مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔ ہم نے اسے جغرافیائی بنیاد پر تقسیم کیا ہے جو کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان ہیں۔ ہم نے جنگلی حیات، موسمیاتی تبدیلی، حفظان صحت اور دیگر عنوانات کے مطابق بھی بالترتیب کیٹیگریزکو تقسیم کیا ہے۔ ہمارے پاس پلگ انز بھی ہیں اورہم سلگتے موضوعات کو ہیڈ لائنز کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں۔ ہم موقع پر جا کر لوگوں سے سوالات پوچھتے ہیں وہاں کے رہائشیوں کا نکتہء نظر حاصل کرتے ہیں اور اسے خبر کے شکل میں آپ تک پہنچاتے ہیں۔ موقع سے ہی اصل تصاویر حاصل کر کے آپ تک پہنچاتے ہیں۔ ہمارے بلاگ پر مختلف لوگ حالات حاضرہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ تازہ خبروں سے آگاہ رکھنے کے لئے ہماری پوری ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہے۔ ہمیں اپنی ویب سائٹ پر کام کو جاری رکھنے اور نئی خصوصیات کا اضافہ کرنے کے لئے آپ کی رائے کا انتظار رہتا ہے۔یہ تمام خدمات ہم مفت میں فراہم کرتے ہیں اور اس ذمہ داری کو اپنی مدد آپ کے تحت چلاتے ہیں لہذا ہر طرح کی مالی معاونت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

http://thenaturenews.com/ur/%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA/

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دی نیچر نیوز-اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to دی نیچر نیوز-اردو:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share