Media Corridor Pakistan

  • Home
  • Media Corridor Pakistan

Media Corridor Pakistan Media page for media lovers
(1)

21/07/2023

*The Future Unleashed: Pakistan Launches World’s First AI TV Talk Show*

Pakistan emerged as world’s leader in AI Technology by launching world’s first AI Talk Show with the name of “AI TALK”. The show is hosted by AI Anchor Dr. Kaiser and the show becomes very interesting when two foreigner AI’s and one Pakistani AI joins the show as a guest and analysts.
Dr. Kaiser Rafiq who’s the CEO of Discover Pakistan HD Tv is a visionary leader with eyes on innovations and new technologies.
It was his idea to develop his own human alike AI with more than 700 facial and body movements with the cloning of his own voice. The show was so real that most of the viewers thought there are no AI is in the show but the show reaches to climax when real Dr. Kaiser - the CEO of Discover Pakistan enters the show and talk to his own AI.
Representative of Discover Pakistan stated that this will be a regular show now on Discover Pakistan and it will be a game changer for media industry. He further stated that we are not going to replace human anchors with AI anchors but through this show we want to prove to the world that AI’s are real and already here. We can use AI’s to increase our productivity and the AI’s can be used to provide education and training at friction of costs.

31/12/2022
20 سال قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ سیاسی انٹرویو۔(انوار ہاشمی)
26/11/2022

20 سال قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ سیاسی انٹرویو۔(انوار ہاشمی)

19/11/2022

26 نومبرکی تاریخ۔ لانگ مارچ یا انتخابی مہم کا آغاز۔ ؟
عمران خان کی 28 اکتوبر سے 26 نومبرتک کی سیاسی کہانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انوار ہاشمی
پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے کپتان عمران خان نے لانگ مارچ کی اصطلاح استعمال کرنے کی بجائے کارکنوں کو 26 نومبر دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک راولپنڈی پہنچے کی ہدایت کردی ہے۔ اگرچہ حکومتی اتحاد کے رہنما بلاول بھٹو اس تاریخ اور راولپنڈی کے مقام کو اہم تعیناتی سے لنک کررہے ہیں۔ مگر عمران خان کے خطاب میں دیئے گئے اشارے اور زمان پارک میں قائدین کے درمیان ہونے والی مشاورت کچھ اور خبر دے رہے ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ راولپنڈی کے پاور شو سے تحریک رکے گی نہیں بلکہ حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔ چند ہفتے قبل وہ اس لانگ مارچ کے بعد سندھ اور پاکستان کے دیگر شہروں میں جلسوں کا بھی اشارہ دے چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان راولپنڈی میں بڑے عوامی اجتماع میں ایک بار پھر تفصیل سے رینجیم چینج اور انصاف پر مبنی نظام کا مقدمہ پیش کرکے کارکنوں کو آئندہ کی حکمت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اب ذہنی طور پر تیار نطر آتے ہیں کہ انکا ٹارگٹ آئندہ عام انتخابات ہیں۔ انکے خیال میں وہ صوبہ کے پی کے اور پنجاب میں ووٹ بنک کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل کرچکے ہیں اس لئے وہ آئندہ انتخابات تک ملک کے دیگر شہروں میں بھی جسلے کریں گے لیکن انکا زیادہ فوکس سندھ پر رہے گا۔۔۔۔دوتہائی کے حصول کےلئے وہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر سندھ سے بھی بڑا حصہ لینا چاہتے ہیں۔
زمان پارک میں ہونے والے مشاورتی اجلاس سے جو اندرونی کہانی سامنے آرہی ہے، اس کے مطابق عمران خان ابھی اسلام آباد کو اپنے لئے ممنوعہ شہر قرار دیتے ہیں۔ انہیں گرفتاری یا انتقامی کارروائی کا خدشہ ہے۔ اس لئے انہوں نے اپنے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی بجائے پنجاب کے بارڈر راولپنڈی تک محدود کرلیا ہے۔ وہ پنجاب اور اسکے بعد کے پی کے تک تو آزادانہ نقل و حرکت کریں گے مگر اسلام آباد اور سندھ کے دوروں کےلئے انہیں ابھی عدالتی تحفظ یا ضمانت حاصل کرنا ہوگی۔۔ اپریل 2022 کو اقتدار سے الگ ہونے کے بعد عمران خان نے مضبوط اعصاب کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھی، جسکا پہلا مرحلہ اب سات ماہ بعد راولپنڈی جاکر ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔ پہلے ساڑھے چھ ماہ تک ملک بھر میں بڑے عوامی جلسے کئے اور اب گذشتہ 21 روز سے لانگ مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران 3 نومبر کو جب عمران خان کا لانگ مارچ وزیرآباد کے قریب پہنچا تو انکے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک کارکن جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے اس واقع سے عارضی طور پر لانگ مارچ کا سفر تعطل کا شکار ہوا۔ ایک ہفتے کے بعد عمران خان نے پارٹی قائدین کو لانگ مارچ جاری رکھنے کی ہدایت کی، یہ مارچ 10 نومبر سے دوبارہ شروع ہوگیا اور عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روزانہ مارچ کے شرکا سے وڈیو لنک خطاب کرتے رہے۔
اب بظاہر عمران خان کی نظر اہم تعیناتی کی بجائے انتخابات پر ہے، مگر انکے سیاسی مخالفین کو ابھی بھی خدشہ ہے کہ 29 نومبر سے پہلے 26 نومبر کو عمران خان کا پاور شو انکے سیاسی اہداف پر اثر انداز نہ ہوجائے۔

https://www.aaj.tv/news/30305898/
19/11/2022

https://www.aaj.tv/news/30305898/

26 نومبر کو عمران خان کا پاور شو ان کے سیاسی اہداف پر اثر انداز نہ ہوجائے

07/07/2022

پنجاب اسمبلی میں پانچ لوٹے دفنانے کی وڈیو.

05/07/2022

اینکر عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرنے کی وڈیو.

08/01/2022
اظہار افسوسپاکستان کے نامور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے ہیں. ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائ...
09/09/2021

اظہار افسوس
پاکستان کے نامور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے ہیں. ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے. اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے.. ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں... مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی ایک غیرجانبدار اور قابل صحافی تھے. خاص طور پر افغان امور پر انہیں دسترس حاصل تھی.... ہم انکی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. آپ سے اپنے اس صحافی بھائی کےلئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے.... انوار ہاشمی.. لاہور

https://youtu.be/4idYIBX8XYkمولانا طارق جمیل کی زندگی بارے سب سے زیادہ دیکھی جارہی وڈیو....زندگی بدلنے والا دوست کون تھا...
19/05/2021

https://youtu.be/4idYIBX8XYk
مولانا طارق جمیل کی زندگی بارے سب سے زیادہ دیکھی جارہی وڈیو....زندگی بدلنے والا دوست کون تھا...والد نے گھر سے کس بےدردی سے نکالا...وہ دل توڑنے والے الفاظ کیا تھے..دل کو چھونے والی یہ وڈیو دیکھیں...دوستوں کو شیئر کرنے اور چینل کو سبسکرائب کرنے کی خاص درخواست ہے.....جزاک اللہ.

Story of Molana Tariq Jameel, why did he left medical collage..? Who did he joined Tableeghi Jamat..? A friend who changed his life...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Corridor Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media Corridor Pakistan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Media Corridor Pakistan

میڈیا کوریڈور پاکستان۔۔۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا سے دلچسپی رکھنے والے فالوورز کےلئے ہے۔۔۔۔یہ ادارہ سینئر صحافی انوارہاشمی کی زیرنگرانی سینئر صحافیوں اور لکھاریوں کی ٹیم کے ساتھ کام کررہا ہے۔۔۔پاکستان بھر سے میڈیا سے دلچسپی رکھنے والوں کےلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔۔۔۔۔اس صفحے کے علاوہ آپ کو ویب سائٹ، یوٹیوب چینل پر بھی پڑھنے، لکھنے، دیکھنے، اور اپنی چیزیں شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔۔۔۔۔۔آپ میں سے اکثر اس پلیٹ فارم کے باقاعدہ ممبر بن سکیں گے۔۔آپ کو بھی لاکھوں افراد پڑھ سکیں گے، آپ کو وڈیو پر دیکھ سکیں گے۔۔اس پلیٹ فارم پر آپ کو آپ کی پسند کے صحافیوں، اینکرز پرسن اور دیگر شعبوں کی اہم شخصیات سے ملنے کا موقع ملے گا۔۔۔۔ہم اس ادارے کو مکمل تیاری کے ساتھ آپ کے سامنے لائیں گے۔۔۔۔۔اس ادارے کا ممبر بننے میں آپ کو بہت آسانی ہوگی۔۔۔اگر آپ اس پیج کو ابھی سے لائق کریں اور اسکی پوسٹس پر کمنٹس کرتے رہیں۔۔شکریہ۔