The Voice of Sunnis, promotes peace, harmony and rejects every kind of excommunication.
"صدائے اہل سنت " ماہانہ بنیادوں پر پاکستان سے شایع ہونے والا سنّی جریدہ ہے - یہ عقائد اہل سنت کی ترویج کے لیے شایع ہوتا ہے ، اس کا مقصد عوام اہل سنت میں ان کے حقوق کے حوالے سے بیداری اور شعور پیدا کرنا ہے ، یہ سنّی شناخت کو درپیش دیوبندی ، وہابی تکفیری اور خارجی فکر کی جانب سے چیلنجز کا فکری سدباب کرنے والی تحریروں کو شایع کرتا ہے اور تکفیری آئیڈیالوجی اور اس کے حاملین کو بے نقاب کررہا ہے - یہ جری
دہ اہل سنت کے مدارس کے اساتذہ ، طلباء و طالبات ، یونیورسٹی و کالجز کے سنّی طالب علموں و طالبات ، تاجروں اور دیگر سول سوسائٹی کے سنّی خواتین و حضرات کو ارسال کیا جاتا ہے - تاحال اس کی پانچ ہزار کاپیاں شایع کی جارہی ہیں ، جلد ہی یہ جریدہ آن لائن آزاد ، خود مختار ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا ، صدائے اہل سنت اپنی نوعیت کا واحد اہل سنت کا ترجمان جریدہ ہے جو تکفیری ائیڈیالوجی ، بے دینی اور گمراہی پر مبنی وہابی ،دیوبندی پروپیگنڈے کا مقابلہ کررہا ہے اور محدود وسائل میں کامیابی سے اشاعت کا سفر جاری رکھے ہوئے - اس جریدے کی ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ اس وقت وہابی -دیوبندی تکفیری حارجی عسکریت پسند فکر وہ فتنہ اور وہ نام نہاد مذھب ہے جس سے عوام اہل سنت کی صرف جان ، مال ، عزت ، آبرو ہی خطرے میں نہیں ہیں بلکہ ان کی شناخت بھی خطرے میں پڑی ہوئی ہے - اور وہابی - دیوبندی تکفیری فتنے نے پوری دنیا میں سنّی اسلام کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے - دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ سنّی اسلام کا دھشت گردی ، مزارات ، و مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے - سنّی اسلام ہرکز دوسرے مسالک اور مذاہب کو محض ان کے عقائد کی بنیاد پر قتل کرنے اور ان کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کی تلقین نہیں کرتا - سنّی اسلام کا کوئی تعلق نہ تو القائدہ سے ہے ، نہ ہی جبہۃ النصرہ ، داعش ، تحرک طالبان ، لشکر جھنگوی ، سپاہ صحابہ ، جیش محمد سمیت کسی دیوبندی - وہابی تکفیری تنظیم سے نہیں ہے - سنّی اسلام تصوف کو اسلام کی روح خیال کرتا ہے اور اس کے بغير اسلام ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم
Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sunnis posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.