Landi KotaL Breaking News

  • Home
  • Landi KotaL Breaking News

Landi KotaL Breaking News LANDIKOTAL KHYBER AGENCY FRESH NEWS dfg

**ضلع خیبر لنڈیکوتل الیاس میاں صاحب عمرہ ادائیگی کے بعد اج  خیریت سے اپنے گاؤں پہنچ گئے ہے  انہوں نے عمرہ ادائیگی کے موق...
22/11/2024

**ضلع خیبر لنڈیکوتل الیاس میاں صاحب عمرہ ادائیگی کے بعد اج خیریت سے اپنے گاؤں پہنچ گئے ہے انہوں نے عمرہ ادائیگی کے موقع پر ملک کے سلامتی علاقے کے امن تمام عوام رشتہ داروں دوستوں کے لئے خصوصی دعائیں کئے گئے.**

الیاس میاں صاحب نے عمرہ ادائیگی کے بعد مبارکباد کے لئے آنے والے تمام رشتہ داروں مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کو ڈیروں سارے دعاؤں سے رخصت کئے گئے

/ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان ولی محمد کور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق خاصہ دار فورس کے (ریٹائر...
22/11/2024

/ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان ولی محمد کور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق خاصہ دار فورس کے (ریٹائرڈ نائب صوبیدار) سید اسلام عرف حاجی شدید زخمی ہو گیا ہے ہسپتال و پولیس زرائع /

**لنڈی کوتل لوئے شلمان ولی محمد کور میں فائرنگ واقعہ میں ذخمی ہونےوالا شخص سید اسلام شلمانی کی پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں شلمان پولیس سٹیشن حکام زرائع **

/ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے سیاسی قائدین نمائندگان دیگر رہنماؤں کے ساتھ تعینات پولیس کے جوانوں گن...
22/11/2024

/ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے سیاسی قائدین نمائندگان دیگر رہنماؤں کے ساتھ تعینات پولیس کے جوانوں گنرز کو پشاور سے دیگر علاقوں میں جلسوں احتجاج میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئ ہیں/

خلاف ورزی کرنے والے پولیس جوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی دفتر سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

**ضلع خیبر ضلعی انتظامیہ  کی زیرنگرانی گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں ضلع خیبر کے تمام اقوام ...
22/11/2024

**ضلع خیبر ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں ضلع خیبر کے تمام اقوام پر مشتمل مشران کیساتھ جرگہ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس خیبر میں ہوا"**

ضلع خیبر. جرگہ میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاسم خان، ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو، ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال، ممبر قومی اسمبلی آقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، نعمان علی شاہ،گل نواز، اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلداران باڑہ، جمرود، لنڈیکوتل ،سیاسی و سماجی شخصیات، باڑہ، جمرود، لنڈیکوتل ملاگوری، تیراہ کے قبائلی مشران اور ملکانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلع خیبر کے ملکانان و مشران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور خصوصی طور پر تیراہ اور باغ میدان میں پچھلے دنوں کے واقعات پر تفصیلی بحث کی اور مشاورت کیلئے مشران کو مدعو کیا گیا کہ ضلع خیبر اور تیراہ باغ میدان کی سرزمین پر آمن کی فضاء قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آمن کا قیام ضلع خیبر کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات، مشران و ملکانان، نوجوانوں اور بلدیاتی نمائندگان کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔ضلع خیبر بشمول وادی تیراہ باغ میدان کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے ہماری پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اقدامات کررہے ہیں۔ضلع خیبر کے بھوٹان شریف اور پیر میلہ کے متاثرین کیلئے 01 کروڑ 30 لاکھ روپے مالی امداد صوبائی حکومت نے منظور کی ہے جو کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد حوالہ کی جائیگی۔ اقوام کیساتھ جرگہ کی روشنی میں مشران و ملکانان کی جانب سے قوم کے سطح پر مشتمل خصوصی کمیٹیوں کے نام پیش کردئیے ہے جو کہ صوبائی اعلی سول و عسکری حکام کیساتھ جرگہ میں شرکت کرینگے جس میں تیراہ، باغ میدان میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر اپنا موقف، سفارشات و گزارشات پیش کرینگے جس کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ قبائلی مشران و ملکانان کی جانب سے اقوام پر مشتمل جرگہ منعقد کرنے اور موقف سننے کیلئے موقع دینے پر کمشنر پشاور ڈویژن، سی سی پی او پشاور اور ضلعی انتظامیہ خیبر کا شکریہ ادا کیا۔

**ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخی سرائے بازار میں رات گئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں و صفائی عملہ بازار کے صفائی میں مصروف ہیں **...
21/11/2024

**ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخی سرائے بازار میں رات گئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں و صفائی عملہ بازار کے صفائی میں مصروف ہیں **

لنڈی کوتل بازار کے تاجروں اور عوام لنڈی کوتل بازار کے صفائی نظام کے بہتری کے لئے کی گئی اقدامات پر ٹی ایم او شہباز خان اور دیگر عملہ کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا

**پاکستان افغانستان ٹریڈ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے سابق کنوینئر شاہد شینواری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
21/11/2024

**پاکستان افغانستان ٹریڈ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے سابق کنوینئر شاہد شینواری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر طورخم پر تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے آسان پالیسیاں بنائی جائے جب تجارت بڑھی گی تو علاقے میں خوشحالی آئیگی اسکے ساتھ مقامی لوگوں کو فائدہ بھی ہو گا ہوٹلز مارکیٹس آباد ہو نگے**

انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف مقامی مزدوروں کے ساتھ نرمی کی جائے دوسرے ممالک کے بارڈرز پر مقامی لوگوں کو روزگار کے لئے استثنی حاصل ہے اس لئے طورخم بارڈر پر مقامی مزدوروں سے مزدوری کا حق نہ چھینا جائے بلکہ انکے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے شاہد شینواری نے کہا کہ مزدور ہاتھ میں سامان لاتا ہے اور فروخت کرکے اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کماتا ہے قبائلی علاقوں میں نہ کارخانے ہیں اور نہ زراعت ہے کہ اپنے بچوں کے لئے کچھ کما سکے واحد زریعہ طورخم بارڈر ہے جو مزدور مزدوری کرکے حلال روزی کماتا ہے

**ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل  میں صوبائی وزیر مزہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری اور ایم این اے اقبال آفریدی کی ہدایت پر ...
21/11/2024

**ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں صوبائی وزیر مزہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری اور ایم این اے اقبال آفریدی کی ہدایت پر 24 نومبر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے رہائی کے لئے فائنل کال احتجاج کے سلسلے میں صوبائی وزیر کے فوکل پرسن مولانا محمد شعیب قادری کے زیرنگرانی میں لنڈی کوتل حمزہ بابا (پارک) میں گرینڈ میٹنگ منعقد ہوا **

میٹنگ میں 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کے طرح ضلع خیبر لنڈیکوتل سے بھی کثیر تعداد میں لوگ 24 نومبر مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ لنڈی کوتل میٹنگ میں پاکستان تحریک کے مشران ورکرز سمیت تنظیم اہلسنت والجماعت کے مشران اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے

**وفاقی مختسب مشتاق جدون خان دورہ ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ جرگہ ہال میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے س...
21/11/2024

**وفاقی مختسب مشتاق جدون خان دورہ ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ جرگہ ہال میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے منعقدہ کھلی کچہری میں ان کے مسائل سنے **

**لنڈی کوتل جرگہ ہال میں وفاقی مختسب کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری. کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز بلدیاتی نمائندگان مزدوروں تاجروں مشران اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی **

**لنڈی کوتل جرگہ ہال میں وفاقی مختسب کے زیراہتمام کھلی کچہری میں بلدیاتی نمائندگان علاقے مشران اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ٹیسکو بجلی . نادرہ. پاسپورٹ آفس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام این ایل سی. سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ سے درپیش مسائل اور شکایات ان کے سامنے اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات بیان کئے

** وفاقی مختسب مشتاق جدون خان نے دورہ ضلع خیبر لنڈیکوتل کے موقع پر منعقدہ کھلی کچہری میں بلدیاتی نمائندگان اور دیگر مشران اور شکایات سنے اور انہیں یقین دلایا کے تمام شکایت اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ عملی اقدامات کی جائے گی تمام ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے مزکورہ شکایت پر قانونی کارروائی کی جائے گی عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے **

**ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں طورخم بارڈر کے مزدوروں کا اپنے مطالبات حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کیا گیا **...
21/11/2024

**ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں طورخم بارڈر کے مزدوروں کا اپنے مطالبات حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کیا گیا **

**لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی قائدین بلدیاتی نمائندگان مزدوروں کے مشران اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی**

**لنڈی کوتل بازار میں مزدوروں کے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر شرکاء نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر مزدوروں پر پابندی ختم کی جائے مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کی جائے اور ان کو ریلیف دیاجائے اور مزدوروں کو بے جاتنگ نہ کریں تاکہ اپنے بچوں کے لئے حلال روزی کماسکے **

**لنڈی کوتل بازار میں طورخم بارڈر مزدوروں کے احتجاجی مظاہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء مفتی محمد اعجاز شینواری ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری چئرمین عبدالرؤف شینواری. طورخم بارڈر مزدوروں کے مشر حضرت سلام شینواری فرمان شینواری اشرف گل تڑون مولانا رحمت اللہ ناصح قاری جہاد شاہ آفریدی عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار افریدی اور دیگر قائدین اور مشران بھی موجود تھے **

**طورخم بارڈر پر زیروپوائینٹ پر اج ضلعی انتظامیہ حکام اور سیکورٹی فورسز کی قیادت کے باہمی تعاون کی بدولت اج افغان حکام ط...
20/11/2024

**طورخم بارڈر پر زیروپوائینٹ پر اج ضلعی انتظامیہ حکام اور سیکورٹی فورسز کی قیادت کے باہمی تعاون کی بدولت اج افغان حکام طورخم بارڈر پر مزدوروں کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور مزدوروں کے مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ طور ان نکات پر اتفاق کیا گیا مزدور مشران زرائع **

1) جو مزدور ویزہ دستاویز کا ہولڈر ہوگا. اس پر افغانستان جانے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی.

2) پاکستانی مزدوروں پر افغان بارڈر اہلکار کوئی تشدد نہیں کرے گا. ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی.

3) ہر مزدور کو 20 کلو سامان لے جانے کی اجازات ہوگی. اس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی.

4) روزانہ بنیاد پر دو مختلف اوقات میں مزدوروں کو تجارتی سرگرمیوں یعنی گھریلوں سامان لے جانے کی اجازات دی جائے گی. صبح اور شام کے وقت!

طورخم مزدور یونین ارکان نے پاکستانی بارڈر ضلعی انتظامیہ اور عسکری قیادت اور حکام جانب اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس معاہدے کے پاسدار رہے گے. تاکہ مزدوروں کو درپیش مسائل کا سدباب ممکن ہوسکے.

(طورخم بارڈر مزدوروں کے چئیرمین زاکر عمر شینواری)

**چیف کلکٹر خیبر پختون خواہ اپریزمنٹ خواجہ خرم نعیم نے طورخم بارڈر کسٹم سٹیشن کا دورہ کیا اور کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس کو در...
20/11/2024

**چیف کلکٹر خیبر پختون خواہ اپریزمنٹ خواجہ خرم نعیم نے طورخم بارڈر کسٹم سٹیشن کا دورہ کیا اور کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مسائل پر بات چیت کی گئی **

طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مجیب شینواری ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری سابق صدر سینئر کسٹم ایجنٹ حاجی ایمل شینواری اور دیگر سینئر کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے چیف کلکٹر خیبر پختون خواہ جو طورخم بارڈر پر گیٹ ان گیٹ اؤٹ سمیت بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنگ میں موجودہ مشکلات اور کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس جو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. چیف کلکٹر خواجہ خرم نعیم نے طورخم بارڈر کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مشران کو یقین دلایا کہ طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہے گی اور کسٹم حکام مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریگی تاکہ دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے طورخم کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مجیب شینواری اور دیگر ایجنٹس نے کسٹم کے چیف کلکٹر کا دورہ طورخم بارڈر کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا

(ریسکیو1122خیبر) **ڈائریکٹر آپریشن سنٹر ڈاکٹر میر عالم کا ریسکیو1122 ضلع خیبر جمرود آفیس کا اچانک دورہ کیا ****خیبر: ڈسٹ...
20/11/2024

(ریسکیو1122خیبر)

**ڈائریکٹر آپریشن سنٹر ڈاکٹر میر عالم کا ریسکیو1122 ضلع خیبر جمرود آفیس کا اچانک دورہ کیا **

**خیبر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر شارض ریاض خٹک نے دورے کے دوران ریسکیو1122 سٹاف اور گاڑیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی**

**خیبر: ریسکیو کنٹرول روم میں انہوں نے ایمرجنسیز، ہیلپ لائن نمبر دیگر سٹیشنز،ریفرل، پوائینٹس کے ساتھ راوبط اور خصوصی طور ریسپانس ٹائم کے حوالے سے ہدایات جاری کئے**

**خیبر:ڈاکٹر میر عالم نے اس موقعے پر ریسکیو1122 سٹاف کو ضلع خیبر کے عوام کو بہترین سروسز فراہمی اور اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر بھی ہدایات جاری کئے۔**

20/11/2024

**کل بروز جمعرات 21نومبر صبح 10بجے وفاقی مختسب حکام ضلع خیبر لنڈی کوتل کا دورہ کریگی اور لنڈی کوتل ضلعی انتظامیہ کے جرگہ ہال میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کے موقع پر عوامی مسائل سن رہے ہیں **

**ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخی سرائے بازار میں سردی کے موسم 40سالوں سے ریحان نامی شخص کی دیسی مرغی. (شوروہ) یخنی) مشران ا...
20/11/2024

**ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخی سرائے بازار میں سردی کے موسم 40سالوں سے ریحان نامی شخص کی دیسی مرغی. (شوروہ) یخنی) مشران اور عوام شوق سے پیتے ہیں **

لنڈی کوتل کے تاریخی سرائے بازار میں گھریلو دیسی مرغی گوشت انڈے اور( یخنی شوروہ) زیادہ تر معمر مشران (کھاتے) پیتے ہیں جبکہ گھروں کو بھی لے جاتے ہیں جوکہ مریضوں کے لئے کافی فائدہ مند ہیں لنڈی کوتل بازار کے تاجر ریحان کا کہنا ہے کہ کہ دیسی مرغی شورہ پینے کےلئے زیادہ تر پرانے مشران اتے ہیں جوکہ سردی کے موسم میں سینے اور کھانسی کے لئے فائدہ مند جبکہ اس سے لنڈی کوتل کے تاریخی سرائے بازار کی پرانی روایت اور رونقیں برقرار ہیں جوکہ خوش آئندہ اقدام ہیں

**سردی کے موسم میں والدین اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کےلئے محکمہ صحت حکام کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں *...
20/11/2024

**سردی کے موسم میں والدین اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کےلئے محکمہ صحت حکام کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں **

**ضلع خیبر لنڈی کوتل موسم سرما کی حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا ہے زیادہ تر بچے نمونیہ سینے کھانسی کے امراض کا شکار ہو گئی ہیں **

محکمہ صحت ڈاکٹر کے مطابق سردی کے موسم میں زیادہ تر بچوں کو سینے اور نمونیہ کی مرض لاحق ہو سکتا ہے جس سے سانس کی تکلیف ہوتی ہیں اور ہسپتال لے جانے والے بچوں کو ڈاکٹرز فوری طور پر نیبو لائزز مشین سے علاج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جوکہ نمونیہ اور سینے کے متاثرہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے. اس لئے نمونیہ اور سینے سے متاثرہ بچوں کے گھر میں نیبو لائزز مشین ضروری ہیں تاکہ روزانہ کے بنیاد پر تکلیف سے بچ سکے اور متاثرہ بچوں کا علاج بروقت ممکن ہو سکے. نیبو لائزز مشین خریدتے وقت ڈاکٹرز سے استعمال کرنے کا طریقہ کار اور مشورہ ضرور کیجئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں بچوں کو نمونیا سینے کھانسی اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے بچوں کو گرم کپڑے اور جوتے پہنائے گرد غبار سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ گھروں سے غیر ضروری طور پر شام کے ٹائم اور صبح کے ٹائم نہ نکالیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ سردی کے موسم میں بچے مختلف بیماریوں سے محفوظ ہوسکے

(**ضلع خیبر.. علاقے کے حجرہ ماحول کے پرانے اوقات اور موجودہ صورتحال پر خصوصی رپورٹ ساجد میاں چیف نیوز رپورٹر ضلع خیبر لن...
19/11/2024

(**ضلع خیبر.. علاقے کے حجرہ ماحول کے پرانے اوقات اور موجودہ صورتحال پر خصوصی رپورٹ ساجد میاں چیف نیوز رپورٹر ضلع خیبر لنڈیکوتل طورخم بارڈر **)

**خیبر پختون خواہ اور بالخصوص قبائلی علاقوں میں حجرہ ماحول انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہیں حجرہ میں ایک طرف مشران کے ساتھ گپ شپ ماحول ہوتا ہے تو دوسری طرف حجرہ میں ملک اور علاقے کے تازہ صورتحال پر بحث مباحثہ ہوتا ہے, اور بہت سے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ہوتا ہیں لیکن بدقسمتی سے قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع خیبر تیراہ. باڑہ جمرود ملاگوری. لنڈی کوتل شلمان اور دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے علاقے کے ہر گاؤں گھروں میں نا اتفاقی آپس میں اختلافات کی وجہ سے زیادہ تر حجرے بند ہو گئ ہیں جبکہ زیادہ تر نوجوان انٹرنیٹ سوشل میڈیا کے استعمال میں مصروف ہوتے ہیں جس کے باعث حجرہ ماحول روز بروز کمزوری کی طرف جاتا ہیں پرانے زمانے میں ہر گاؤں میں حجرہ بہترین ماحول تھا جس میں مشران کشران نوجوانان اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور مہمانوں کی خوب مہمان نوازی کرتے تھے اور سردی کے موسم میں (مرغی شوروہ یعنی یخنی بناتے تھے) اور خوش گوار ماحول میں گپ شپ کا سلسلہ جاری تھا جبکہ مشران حجرہ میں اپنے کشران کو قیمتی مشورے بھی دی جاتے ہیں اور گاؤں علاقے میں جو بھی تنازعات مسائل اتے تھے تو مشران حجرہ میں مشاورت کے ساتھ مزکورہ مسائل کے حل کیلئے مصروف ہوتے اور بہت سے مسائل مشران اپنے تجروبات کے بنا ہر حل کرتے تھے لیکن علاقے میں غربت بے روزگاری اور گاؤں گھروں میں آپس میں نااتفاقی سے ضلع خیبر باڑہ جمرود ملاگوری لنڈی کوتل میں زیادہ تر حجرے بند ہو گئے ہیں. جس کے باعث نوجوان نسل کو انے والے اوقات میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں علاقے میں جرگہ سسٹم مشران کی کوششوں سے بہت سے مسائل حل ہوتے تھے اور حکومت بھی مشران کے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور جب بھی علاقے میں کوئی مشکل آتا تو ہر گاؤں کے مشران حجرہ میں کشران کے ساتھ صلاح و مشورہ کرتے تھے جس کی بدولت مزکورہ مسائل حل ہوتے تھے اس لئے ضلع خیبر مشران اور کشران اور بالخصوص نوجوانان آپس میں اختلافات ختم کرکے امن اور بھائی چارہ قائم کریں اور اپنے مشران کی قدر کریں اور گاؤں میں اپنے حجرے کارسم ورواج بر قرار رکھے کیونکہ حجرہ ماحول سے نوجوان نسل بہت کچھ سیکھنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ انے والی مستقبل روشن ہوسکتا ہے اور حجرہ ماحول برقرار رکھنا امن خوشحالی اور اتفاق اور اتحاد کی نشانی ہے اس لئے علاقے کےمشران اور عوام آپس میں اختلافات ختم کریں اور اپنے حجرے ماحول دوبارہ قائم کریں. اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ملک اور علاقے میں امن اور استحکام قائم کریں اور اللہ تعالیٰ تمام عوام روزگار کے مواقع فراہم کریں اور اللہ تعالیٰ تمام مسلمان دوست بھائیوں کو ہر قسم کے مصیبت اور بیماریوں سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین **

**ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں بروز جمعرات21نومبر کو طورخم بارڈر کے مزدوروں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا **طورخ...
19/11/2024

**ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں بروز جمعرات21نومبر کو طورخم بارڈر کے مزدوروں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا **

طورخم بارڈر مزدوروں کے مشر حضرت سلام شینواری نے بروز جمعرات احتجاجی مظاہرہ کے لئے سیاسی قائدین قومی مشران تاجروں اور عوام کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہیں اج پاک افغان شاہراہ پر اجلاس میں مزکورہ اختجاج کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Landi KotaL Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share