سیالکوٹ میں ژالہ باری کے مناظر !!!
سیالکوٹ میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر ڈان نیوز کی سکرین پر!!!
سیالکوٹ میں ملکہ کوہسار مری کے نظارے ۔۔۔
رپورٹ:سید عمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316202923
علامہ اقبال چوک میں پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی!!! ومظاھرہ
لیگی رھنما خواجہ آصف نے مہنگائی اور عوامی مشکلات کاواحد حل شفاف اور مداخلت کے بغیر الیکشن قرار دے دیا!!!
سیالکوٹ میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی اور مظاھرہ،خواتین نے خالی برتن بنائے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے، لیگی کارکنوں کے احتجاج کا منفرد انداز ،خواجہ آصف کا چوک علامہ اقبال میں پرجوش خطاب۔۔۔
سید عمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316102923
مئیر چوھدری توحید اختر نے سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن کا چارج سنبھال لیا!!!
05-06-2021
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوھدری توحید اختر نے میونسپل کارپوریشن کے مئیر کا چارج سنبھال لیا، مئیر توحید اختر کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن دفتر میں کابینہ کا اجلاس ھوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے منشاء اللہ بٹ ،سابق ایم پی اے چوھدری اکرام اور ڈپٹی مئیر چوھدری بشیر احمد اور ممبران کی بھرپور تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے چوھدری توحید اختر کا کہنا تھا کہ مئیر شپ کے اڑھائی سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ھے. ھمیں مدت پوری کرنے نہ دی گئی، غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کیا گیا،ھم نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا،سپریم کورٹ کے شکرگزار ھیں کہ بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا۔آج سے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کی حیثیت سے اپنے دفاتر میں آئے ہیں۔ہم عوامی نمائندگان ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔جتنا وقت ملا اس میں عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔
سید عمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316102923
چیف سیکرٹری پنجاب کا سیالکوٹ واقعے پر شدید رد عمل!!!
*چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا سیالکوٹ کے واقعہ پر رد عمل*
■ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔ جواد رفیق ملک
■ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ جواد رفیق ملک
■ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ جواد رفیق ملک
■ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ جواد رفیق ملک
■ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔ جواد رفیق ملک
■ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جواد رفیق ملک
■ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔ جواد رفیق ملک
سید عمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316102923
اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا موقف!!!
دن رات کام کر کر کے ذلیل وخوار ھوگئے ھیں،آرام سے بات بھی ھوسکتی ھے صبح شام ھم ادھر ھوتے ھیں یہ کوئی طریقہ ہیں ھے،گرمی کا موسم ھے اگر فروٹ خراب ھوگیا ھے تو انسانی غلطی پر اتنا ایشو نہیں بنانا چاھئیے۔: اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا موقف
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف پر برس پڑیں!!!
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر برس پڑیں!!!
سیالکوٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور اسموقع ر کہا کہ درجنوں رمضان بازاروں کا دورہ کیاسب سے برا انتظامی بدحالی کا شکار قرار دیا،۔رمضان بازار کی ابتر صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی نہیں اپنی جان کی فکر ہے۔اس بازار کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیف منسٹر کو اپڈیٹ دونگی۔ سستے رمضان بازار میں غیر معیاری فروٹ کی نشادہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی سرزنش،۔سازش کے تحت انتظامیہ حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جھاڑ پلادی۔ناقص و غیر معیاری فروٹ اور انتظامات پر اے سی اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میں سخت جُملوں کا تبادلہ ۔۔اسسٹنٹ کمشنر رمضان بازار سے ناراض ہوکر واپس چلی گئی۔
سیالکوٹ۔دن رات محنت کرتی ہوں گرمی کے موسم میں اگر فروٹ خراب ہوگیا تو یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر
سیدعمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316102923
ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت یا دوھرا معیار!!!
اعتکاف اور شب قدر کے حوالے سے سخت پابندیاں اور سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر میگا اسٹورز پر شہریوں کا خریداری کے لئے رش :سماجی حلقوں تشویش کی لہر
سیالکوٹ: کرونا وائرس کی شدید لہر نجی میگا اسٹور پر شہریوں کا اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے بڑا ھجوم,: فیملیز کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ھے، سماجی حلقوں کا کہنا ھے کہ اسٹور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بل کاونٹرز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ھوئی ھیں ا سسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا چھوٹے اور بڑے دکانداروں کے لئے دوھرا معیار نظر آرھا ھے چھوٹی دکانوں پر 4افراد اکٹھے ھونے پر دکانیں سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جاتے ھیں جبکہ بڑے اسٹور پر سینکڑوں کی تعداد میں افراد اکٹھے ھونے پر ضلعی انتظامیہ نظر انداز کرتی دکھائی دیتی ھے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنے گی۔
سید عمران صادق
نمائندہ ڈان نیوز سیالکوٹ۔
03316102923
عثمان ڈار کا خواجہ صفدر میڈیکل کالج کا دورہ اور پیغام!!!
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اھم پیغام