Gilgit Baltistan Express

  • Home
  • Gilgit Baltistan Express

Gilgit Baltistan Express News paper

سٹی ٹریفک پولیس گلگت"ٹریفک پولیس گلگت نےبغیر NOCبائیکا ٹیکسی سروس چلانے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتےہوئے متعدد  موٹ...
24/07/2024

سٹی ٹریفک پولیس گلگت"
ٹریفک پولیس گلگت نےبغیر NOCبائیکا ٹیکسی سروس چلانے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتےہوئے متعدد موٹر سائیکلوں کو کھڑا کیا۔ ایس پی ٹریفک محمد نبی خان نے بغیر NOC بائیکا ٹیکسی چلانے والوں کو سختی کیساتھ ہدایت کی کہ غیر قانونی بائیکا سروس چلانا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ہے۔مختلف چوک چوراہوں پہ کھڑی متعدد بائیکا موٹر سائیکلز عام ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔جس سے پبلک کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلہذا آئندہ بغیر NOCکےکوئی بھی شخص بائیکا ٹیکسی سروس چلانے سے اجتناب کریں۔کھڑے کئے گئے بائیکا موٹرسائیکلز مالکان نے آئندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی پرچالان جرمانہ کاروائی عمل میں لاکر موٹر سائیکلز مالکان کےحوالہ کئے

گلگت۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے سرکاری تعلیمی اداروں کے حالیہ امتحانی نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے تفصیلی رپو...
24/07/2024

گلگت۔
وزیراعلی گلگت بلتستان نے سرکاری تعلیمی اداروں کے حالیہ امتحانی نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔
وزیراعلی کی جانب سے طلب کی گئ تفصیلات میں محکمہ تعلیم پر خرچ کئے بجٹ کی تفصیلات،گزشتہ پانچ سالوں میں بھرتیوں کی تفصیلات،غیر متعلقہ اسٹیشنوں پر تعینات اساتذہ کی تفصیلات،دیگر اہم امور سے متعلق رپورٹ کرنے کا حکم۔

Daily "Gilgit-Baltistan Express" is a Leading News Paper🗞️  of Gilgit -Baltistan daily GB Express is publish From Gilgit...
23/07/2024

Daily "Gilgit-Baltistan Express" is a Leading News Paper🗞️ of Gilgit -Baltistan daily GB Express is publish From Gilgit -Baltistan, Rawalpindi/Islamabad & Karachi.
daily Gilgit-Baltistan Express has joined the Metropolitan Newspapers🗞️ of Pakistan.
Now you can read news from all over Pakistan and publish your news in the newspaper.
You can visit our website for more information
www.dailygbexpress.com
Gilgit Ph #05811-452288
ISB Ph #051-4455166
MoB #0346-2873276
Today Daily Gilgit-Baltistan Express

محرم الحرام بہترین انتظامات پر جناب اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی صاحب کو...
23/07/2024

محرم الحرام بہترین انتظامات پر جناب اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی صاحب کو انجمن امامیہ کے سیکریٹری محمد مہدی انجمن امامیہ کی طرف سے تعریفی سند پیش کر رہے ہیں.
منگل 23 جولائی 2024

Gilgit: The Public Accounts Committee of the Gilgit-Baltistan Assembly held a meeting on audit paras of Tourism Departme...
23/07/2024

Gilgit:
The Public Accounts Committee of the Gilgit-Baltistan Assembly held a meeting on audit paras of Tourism Department under the chairmanship of Muhammad Ayub Waziri.

The meeting was attended by:
- Senior Minister Ghulam Muhammad
- Member GB Assembly Fattullah Khan
- Advisor on IT Suriya Zaman
- Member of GB Assembly Javed Ali Manwa
-Member of GB Assembly Col (R) Ubaid Ullah Baig
-Member of GB Assembly Syed Sohail Abbas
- Representatives of the concerned department.
During the meeting, the committee thoroughly reviewed the audit paras and discussed ways to enhance transparency and accountability in the tourism sector.

لینڈ ریفارمز کے لیے وزیر اعلیٰ نے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
23/07/2024

لینڈ ریفارمز کے لیے وزیر اعلیٰ نے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور  بلتستان ی...
22/07/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کو درپیش مالی بحران کے حل کیلئے گلگت بلتستان کونسل کے فنڈز سے ایک ارب روپے انڈومنٹ فنڈ زکے قیام کیلئے صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی 10ہزار سے زائد طالب علموں کو تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ سال 2018 سے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیلئے گرانٹ 430 ملین پر جمود کا شکار ہے، جس کی وجہ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ اسی طرح بلتستان یونیورسٹی کو بھی آپریشنل اخراجات اور معیار تعلیم برقرار رکھنے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ درپیش مالی بحران کی وجہ سے حکومت گلگت بلتستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ گلگت بلتستان کے طالب علم بلاتعطل اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں۔ محدود وسائل کی وجہ سے صوبائی حکومت کو ان دونوں یونیورسٹیز کیلئے مستقل بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ لہٰذا بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کونسل سے ایک ارب کی رقم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کو منتقل کئے جائیں۔

گلگت :کلثوم مہدی صوبائی صدر پی پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن و انٹی نارکوٹکس معزم...
22/07/2024

گلگت :کلثوم مہدی صوبائی صدر پی پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن و انٹی نارکوٹکس معزم علی احمد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں منشیات کے روک تھام, قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، حکومتوں، اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک اور کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے تعلقات استوار اور برقرار رکھنے اور عوام کو منشیات کے استعمال کے خطرات اور منشیات کی روک تھام اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے سے متعلق تفصیل سے گفتگو ہوئی ساتھ ہی ساتھ منشیات کے کنٹرول سے متعلق متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے پہ بات چیت ہوئی۔

گلگت پولیس :محرم الحرام 2024 کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کمانڈر ایف سی این اے ...
19/07/2024

گلگت پولیس :محرم الحرام 2024 کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل صاحب ڈی آئی جی گلگت راجہ مرزا حسن کو تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں ،

گلگت :مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع گلگت میں عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کے لئے مجالس اور جلوسوں میں بہ...
19/07/2024

گلگت :مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع گلگت میں عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کے لئے مجالس اور جلوسوں میں بہترین انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کو تعریفی سند دے دیا گیا.

گلگت :فورس کمانڈر، ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل ضلع گلگت میں محرم الحرام کے دوران مثالی امن کے تسلسل اور بہترین کار...
19/07/2024

گلگت :فورس کمانڈر، ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل ضلع گلگت میں محرم الحرام کے دوران مثالی امن کے تسلسل اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کو تعریفی سند سے نواز رہے ہیں۔

19/07/2024

خوشخبری
دوبانی پرنٹنگ پریس گلگت نے گلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخبارات کی اشاعت کا آغاز کر دیا ہے
گلگت بلتستان کی صحافتی دنیا میں پرنٹ میڈیا سے وابسطہ افراد اپنی اخبارات کی اشاعت کے لئے رابط کریں #
دوبانی پلازہ اتحاد چوک گھڑی بازار گلگت
فون نمبر #05811452288
موبائل #03555456005

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 الرٹروندو ہرسینگ موڑ پر مال بردار ٹرک الٹ گئی ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کو اطلاع ملتے ہی فوراََ جائے حادثے پر پہنچ کر زخمی...
19/07/2024

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 الرٹ

روندو ہرسینگ موڑ پر مال بردار ٹرک الٹ گئی
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کو اطلاع ملتے ہی فوراََ جائے حادثے پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور سول ہسپتال روندو منتقل کر دیا گیا
اللّٰہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں

میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

Portugal: Syed Asif Ali Rizvi addressing 8th Muharram Majlis in Al-Wali Center Lisbon
18/07/2024

Portugal: Syed Asif Ali Rizvi addressing 8th Muharram Majlis in Al-Wali Center Lisbon

17/07/2024

گلگت :یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امامیہ مسجد سے برآمد ہوا
نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکز جلوس اتحاد چوک گھڑی بازار سے پر امن طریقے سے گزر رہا ہے

Islamabad :On the occasion of the 9th Moharram procession at G-6 Islamabad, the Gilgit Baltistan Cares Volunteers organi...
17/07/2024

Islamabad :On the occasion of the 9th Moharram procession at G-6 Islamabad, the Gilgit Baltistan Cares Volunteers organize a cleanliness drive continuing their previous practice. This event was aimed at promoting unity and highlighting the importance of cleanliness within the community. The cleanliness drive took place during the 9th Moharram procession, a significant and solemn occasion for the Muslim community. GB Cares, known for its dedication to social and environmental causes, saw this as an opportunity to engage the community in a meaningful activity.
The cleanliness drive organized by GB Cares during the 9th Moharram procession was a resounding success. It brought together people from various walks of life, all working towards a cleaner and healthier environment. The event reinforced the significance of unity and cleanliness, setting an example for other communities to follow. GB Cares' initiative is a shining example of how volunteer efforts can bring about positive change in society.


گیارہ محرم کو گلگت میں چھٹی نوٹیفیکیشن جاری.....
16/07/2024

گیارہ محرم کو گلگت میں چھٹی نوٹیفیکیشن جاری.....

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام ہونے۔ والے  ڈسٹرکٹ گلگت جماعت نہم1197 طلباء  نےامتحان میں حصہ۔ لیا جس میں  سے 943 ...
16/07/2024

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام ہونے۔ والے ڈسٹرکٹ گلگت جماعت نہم1197 طلباء نےامتحان میں حصہ۔ لیا جس میں سے 943 بچے کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر نتیجہ87فیصد رہا۔ ڈسٹرکٹ گلگت۔ کے بہترین نتایج۔ پر محکمہ تعلیم کے اعلی احکام مبارک باد کے مستحق ہیں عوامی حلقوں نے خصوصا ڈپٹی ڈائریکٹر۔ ایجوکیشن گلگت کو خراج تحسین پیش کیا پے

وزیر داخلہ جی بی شمس لون نے نگر سپریم کونسل، انجمن حسینیہ اور علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کرنے کے لیے ضلع نگر کا دورہ کیا ...
13/07/2024

وزیر داخلہ جی بی شمس لون نے نگر سپریم کونسل، انجمن حسینیہ اور علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کرنے کے لیے ضلع نگر کا دورہ کیا تاکہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی حمایت کو یقینی بنایا جا سکے۔

قوم پرست رہنما جاوید ناجی وزیراعلی حاجی گلبر خان کے قافلے میں شاملتانگیر:قوم پرست راہنماء اپوزیشن ممبر نواز ناجی کا سنگی...
12/07/2024

قوم پرست رہنما جاوید ناجی وزیراعلی حاجی گلبر خان کے قافلے میں شامل
تانگیر:
قوم پرست راہنماء اپوزیشن ممبر نواز ناجی کا سنگی جاوید ناجی بھی عوامی حقیقی حکمران وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کے تعمیر و ترقی کے ویزن سے متاثر ہوکر انکے قافلے میں شامل ہوگئے وزیراعلی کے سوشل میڈیا پر پر دی گئی خبر کے مطابق ۔اپنی پوری فیملی کے ساتھ ۔تن من دھن تاحیات ساتھ دینے کا اعلان۔

غذرچیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا یاسین میں شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔
11/07/2024

غذر
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا یاسین میں شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔

وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20  اور  25 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
10/07/2024

وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 اور 25 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share