10/09/2021
ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کوہاٹ کے حوالے سے کوہاٹ کی عوام کو خصوصی پیغام۔
کوہاٹ کنٹونمنٹ کے تینوں وارڈز کو میں نے اپنے حلقہ کا الگ یونین کونسل بنا دیا ہے۔ اب میرے حلقہ میں 10 نہیں 11 یونین کونسل ہونگیں، ضیاء اللہ بنگش
کنٹونمنٹ پر مشتمل نئے یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے لئے مزید 2 کروڑ روپے بھی مختص کر دیئے ہیں، ضیاء اللہ بنگش
اس سے پہلے کنٹونمنٹ ایریا میں تقریبا 80 فیصد ترقیاتی کام کرچکا ہوں اور باقی 20 فیصد پر کام جاری ہے اور آئندہ 2 سالوں میں انشاءاللہ 100 فیصد مکمل کرونگا، ضیاء اللہ بنگش
میری تمام پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز وورکز سے گزارش ہے کہ 12 ستمبر کو کنٹونمنٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں، ضیاء اللہ بنگش
حلقہ پی کے 80 کے ایم پی اے کو مشورہ دونگا کہ وہ اپنے حلقہ میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں نا کے حلقہ پی کے 82 میں آ کر اپنی سیاست چمکائیں۔ ضیاء اللہ بنگش
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی حکومت کوہاٹ کے تمام علاقوں بشمول کنٹونمنٹ ایریا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا چکی ہے اور آئندہ بھی انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ضیاء اللہ بنگش
کنٹونمنٹ الیکشن میں انشاءاللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی کیونکہ عوام کو پتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد ایسی جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل حل کر رہی ہے، ضیاء اللہ بنگش