Bajaur Updates

  • Home
  • Bajaur Updates

Bajaur Updates تازہ ترین خبروں کیلے ہمارا پیج کو لائک اور فالو کریں .شکریہ

30/10/2025

امیر جماعت اسلامی باجوڑ و رہنماء باجوڑ آمن جرگہ صاحب ذادہ ہارون الرشید کا اہلیان باجوڑ کے کے نام پیغام.

30/10/2025

آپریشن میں وزیراعظم کا بیٹا یا کسی جرنیل کا بیٹا نہیں مرتا۔۔ سولین مرتا ہے تو وہ غریب ماں کا بیٹا ہے۔۔ فوجی مرتا ہے تو وہ بھی غریب ماں کا بیٹا ہے، سہیل آفریدی

وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان نے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے ہمراہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم ...
30/10/2025

وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان نے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے ہمراہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز-IV کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کو خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کیا تھا۔
تقریب کے دوران وزیرِ مملکت نے وزیراعظم کے ساتھ مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

30/10/2025

خار بازار شینگس مارکیٹ میں اڈہ دوسری جگہ منتقل کرنے کے حوالے سے دکانداروں کا احتجاج ، روڈ ٹریفک کیلئے بند ۔

30/10/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی روڈ بندش کی وجہ سے گاڑی سے اتر کر صوبائی اسمبلی کی طرف پیدل چل پڑے.

29/10/2025

کارِکمال ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے 49 سیلاب زدگان خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
باجوڑ میں فاؤنڈیشن کے نمائندے سلمان محمود سلارزئی اور ضیاءالدین نے تقسیم کا عمل مکمل کیا۔
علاقے کے عوام نے فاؤنڈیشن کے بانی بلال صاحب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

29/10/2025

ضلع باجوڑ///
آج منسٹر مبارک زیب خان کا نمائندہ میاں حبیب گل ،ذاکر خان اور واجد اقبال نے منسٹر صاحب کے ھدایت پر جنت شاہ ،لرہ بانڈہ ،چارمنگ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے آپریشن سے متاثرین رشکئی اور پھاٹک اور دیگر علاقوں میں مقیم متاثرین کے ہاں آمد ۔۔۔۔

متعلقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اپریشن سے متاثرین سکولوں میں مقیم متاثرین کےلئے فوڈ پیکچ ہلال احمر کیطرف سے تیار خوراک تقسیم ہوگا ۔۔

انشاء اللہ منسٹر مبارک زیب خان کیطرف سے بہت جلد چارمنگ ،لرہ بانڈہ اور جنت شاہ وغیرہ کے متاثرین کےلئے سردی پیکچ ، میڈیسن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا ۔۔۔

29/10/2025

برامدک سلارزو میں دو سالہ دشمنی آج دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
دو سال قبل فریقِ اول حفیظ الرحمن اور ٹھیکیدار سادہ خان سلارزئی جبکہ دوسری جانب ملک شمشیر اور نوشیر خان ماموند کے درمیان تنازعہ ہوا تھا۔

تاہم آج ملک نواز خان، مولانا ابراہیم، ملک شہاب الدین اور دیگر علاقائی مشران کی کوششوں سے یہ پرانی دشمنی ختم ہوگئی۔
اس موقع پر علاقے کے تمام مشران نے شرکت کی، جبکہ سلارزو کے مشرانوں نے ایس ایچ او شیرزمین اور تمام ملکان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ صلح ممکن ہوئی۔

جرگے کے دوسرے رکن مولانا محمد ابراہیم درانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
“اگر عدالتوں میں جرگے کے نظام کو باقاعدہ طور پر اختیار کیا جائے تو اس سے دشمنیاں بہت کم وقت میں ختم کی جا سکتی ہیں۔ جرگہ ایک مؤثر اور روایتی نظامِ انصاف ہے جو امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔”

پشاور: پی ٹی آئی باجوڑ کی ترجمان چیئرمین اسحاق ضیاء کا وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی سے ملاقاتانہیں وزیرِاعلیٰ...
29/10/2025

پشاور: پی ٹی آئی باجوڑ کی ترجمان چیئرمین اسحاق ضیاء کا وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی سے ملاقات
انہیں وزیرِاعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور صوبے کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ضلع باجوڑ///آج منسٹر مبارک زیب خان کا نمائندہ میاں حبیب گل ،ذاکر خان اور واجد اقبال ,ملک ایوب خان چیئرمین اتمان خیل سعید...
29/10/2025

ضلع باجوڑ///

آج منسٹر مبارک زیب خان کا نمائندہ میاں حبیب گل ،ذاکر خان اور واجد اقبال ,ملک ایوب خان چیئرمین اتمان خیل سعیداللہ اور دیگر نے منسٹر کے ھدایت پر جنت شاہ ،لرہ بانڈہ ،چارمنگ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے آپریشن سے متاثرین رشکئی اور پھاٹک اور دیگر علاقوں سکولوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم متاثرین کے ہاں آمد ۔۔۔۔

متعلقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اپریشن سے متاثرین سکولوں میں مقیم متاثرین کےلئے فوڈ پیکچ ہلال احمر کیطرف سے تیار خوراک تقسیم ہوگا ۔۔

انشاء اللہ منسٹر مبارک زیب خان کیطرف سے بہت جلد چارمنگ ،لرہ بانڈہ اور جنت شاہ وغیرہ کے متاثرین کےلئے سردی پیکچ ، میڈیسن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا ۔۔۔

پشاور، پاکستان جیمز منرل مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے معروف صنعتکار حاجی سراج الدین خان کو اُن کی شاندا...
28/10/2025

پشاور، پاکستان جیمز منرل مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے معروف صنعتکار حاجی سراج الدین خان کو اُن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں “پروفیسر ایٹلس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا، جناب فیصل کریم کنڈی نے حاجی سراج الدین خان کو پیش کیا۔ تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات، ماہرینِ معدنیات اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر حاجی سراج الدین خان کے ہمراہ اُن کے فرزند خالد خان بھی موجود تھے۔

نوید موبائل ایکسسریز – صدر پشاورہم نے پشاور صدر میں موبائل ایکسسریز کا نیا کاروبار شروع کیا ہے۔تمام اقسام کی موبائل ایکس...
28/10/2025

نوید موبائل ایکسسریز – صدر پشاور

ہم نے پشاور صدر میں موبائل ایکسسریز کا نیا کاروبار شروع کیا ہے۔
تمام اقسام کی موبائل ایکسسریز ہول سیل اور بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

جو دوست یا خریدار موبائل ایکسسریز کا سامان لینا چاہتے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں۔

📍 پتہ: ٹائم سنٹر پلازہ، دکان جی لنک، صدر پشاور
رابطہ: نوید اللہ — 03001818019

Address


Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share