ضلع چارسدہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار — عوام کی صحت خطرے میں!
چارسدہ میں غیر مستند (عطائی) ڈاکٹرز اور جعلی معالجین کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ڈاکٹر عروج اور دیگر عطائی افراد ناقص اور غیر معیاری علاج کے ذریعے عوام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن (HCC) ان افراد سے ماہانہ رقوم تو باقاعدگی سے وصول کرتا ہے، مگر ان پر کوئی موثر نگرانی یا کارروائی نہیں کی جا رہی۔
یہ رویہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کے ساتھ ظلم ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🔹 چارسدہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
🔹 ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے
🔹 عوام کو معیاری اور مستند طبی سہولیات فراہم کی جائیں
---
27/07/2025
Post has been copied
صرف ایک اینٹی بایوٹک کام کر رہی ہے؟ باقی سب ناکام؟ یہ معمولی بات نہیں ہے!
(پوسٹ پڑھیں، شیئر کریں – آپ کی اور آپ کے بچوں کی زندگی کا سوال ہے)
نیچے دی گئی رپورٹ ایک 37 سالہ مریض کی ہے جس کے پیشاب کے کلچر میں بیکٹیریا نے 26 میں سے صرف 1 اینٹی بایوٹک کو مؤثر پایا۔ باقی تمام ناکام (Resistant) ہوگئیں۔
📉 اس خطرناک صورتحال کی بنیادی وجوہات:
❌ عطائی (جعلی ڈاکٹرز)
❌ ہر بخار، کھانسی، یا درد پر اینٹی بایوٹک
❌ بغیر ٹیسٹ یا تشخیص کے دوا دینا
❌ غلط ڈوز، غلط دورانیہ، یا آدھورا علاج
🧠 اب سوچیں...
اگر اس مریض کو کل کوئی شدید انفیکشن ہو گیا تو؟
💉 صرف ایک انجیکشن – کولسٹن – کام کرے گا، جو مہنگا بھی ہے اور خطرناک بھی!
یہی حال ہزاروں لوگوں کا ہو رہا ہے — اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
---
📢 عوام سے اپیل:
✅ عطائیوں سے پرہیز کریں
✅ صرف ماہر، رجسٹرڈ ڈاکٹر سے علاج کرائیں
✅ اینٹی بایوٹک صرف ضرورت پڑنے پر، اور مکمل کورس کے ساتھ استعمال کریں
✅ ہر بیماری میں اینٹی بایوٹک نہیں چاہیے
---
🔴 یہ رپورٹ نہیں، ایک خطرے کی گھنٹی ہے!
🛑 اب بھی وقت ہے – شعور پھیلائیں، اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کو بچائیں۔
📲 شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ہر اس شخص تک پہنچے جو "دو دن میں بخار اتر جائے" کے لیے انجیکشن لگا رہا ہے!
19/07/2025
خیبرپختون خواہ میں معذور افراد کے لئےماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیاہے
وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں.
10/04/2025
اپنے ڈاکٹر کو جانیں! پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے تصدیق کریں۔
آپ کی صحت اہم ہے، اور اپنے طبی پیشہ ور کو جاننا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) پاکستان میں ڈاکٹروں کی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرتا ہے۔
طبی مشورہ یا علاج حاصل کرنے سے پہلے، پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپنے ڈاکٹر کی رجسٹریشن کی تصدیق کے لیے کچھ وقت نکالیں: https://online.pmdc.pk/
یہ ایک سادہ سا قدم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ ایک اہل اور رجسٹرڈ پیشہ ور سے طبی نگہداشت حاصل کر رہے ہیں۔
#پاکستان #صحت #
06/02/2025
رایٔداللہ – انسانیت کی خدمت کا درخشاں چراغ
رایٔداللہ رحم دل، ایماندار اور مخلص انسان ہیں، جو اپنے خلوص اور خدمتِ خلق کے جذبے سے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔ وہ دکھی انسانیت کا سہارا، اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرنے والے، اور ہر ضرورت مند کے لیے امید کی کرن ہیں۔ بے غرضی اور ایثار کی مثال، وہ اپنی مدد آپ کے تحت شیرگڑھ بلڈ بینک چلا رہے ہیں، جہاں تھلیسیمیا اور دیگر ضرورت مند مریضوں کو مفت خون فراہم کیا جاتا ہے۔ ان کی یہ کاوش واقعی ایک عظیم خدمت ہے جو بے شمار زندگیاں بچا رہی ہے۔
عوام سے اپیل
تمام مخیر حضرات، سماجی تنظیموں، اور حکومتی نمائندگان (MNA، MPA) سے درخواست ہے کہ رایٔداللہ کی مدد کریں تاکہ یہ عظیم مشن مزید مستحکم ہو اور کوئی بھی مریض خون کی کمی کے باعث اپنی زندگی نہ کھوئے۔
آئیے، رایٔداللہ کا ساتھ دیں اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں—کیونکہ زندگیاں بچانا سب سے بڑی خدمت ہے!
Be the first to know and let us send you an email when Charsadda hpal news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.