27/05/2024
90 کی دہائی کا وہ سپر ماڈل اور مشہور اداکار جس نے اپنی فٹنس سے اچھے اچھوں کو مات دی۔ عمر کے اس مرحلے میں بھی ان کی فٹنس دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ اس فلاپ اداکار نے کبھی صرف ناشتے کی پلیٹ کی وجہ سے عامر خان کی فلم کو مسترد کر دیا تھا۔
ملند سومن ایک معروف اداکار ہیں جنہوں نے بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور آج بھی جب وہ ریمپ پر واک کرتے ہیں تو نوجوان ماڈلز ان کے مقابلے میں پھیکے پڑ جاتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اپنے کریئر میں ملند سومن اپنے کام سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی اور تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ ایک بار انہوں نے اپنے عریاں فوٹو شوٹ سے تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس دور میں ہر طرف صرف ان کی ہی بات ہورہی تھی ۔
ملند اپنے کیریئر میں اس وقت بھی سرخیوں میں چھا گئے تھے جب انہوں نے انکیتا کنور سے شادی کی تھی، جو ان سے 26 سال چھوٹی ہیں۔ 4 نومبر 1965 کو پیدا ہوئے ملند سومن نے ہمیشہ ایسے کام کیے کہ بغیر کام کیے بھی سرخیوں میں رہے۔
یوں تو ملند سومن نے اپنے کریئر میں کافی کام کیا ہے۔ لیکن افسوس کہ اپنے 28 سالہ اداکاری کے کیریئر میں انہوں نے کبھی کسی بڑی ہٹ فلم میں کام نہیں کیا اور بالی ووڈ میں سائیڈ ایکٹر ہی رہے۔ آج برسوں بعد بھی ان کا شمار بالی ووڈ کے فلاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔
ملند کو پہلی بار 1992 کی فلم جو جیتا وہی سکندر میں دیپک تیجوری کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن وہ زندگی میں بہت نظم و ضبط کے ساتھ رہے ہیں، وہ وقت پر کھاتے ہیں ، وقت پر سوتے ہیں ۔ ہر چیز وقت پرکرتے ہیں، لیکن وقت کے پابند ملند سومن کو ان کے وقت سے سیٹ پر ناشتہ نہیں مل رہا تھا، اس لیے انہوں نے فلم کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔ اس کا انکشاف خود دیپک تیجوری نے کیا تھا۔
ایک زمانے میں ملند نے مسلسل کئی فلموں میں کام کیا تھا۔ ان میں ‘اشوکا’، ‘اگنی ورشا رولز’، ‘پیار کا سپر ہٹ فارمولا’، ‘بھرم’، ‘سلام انڈیا’، اور ‘باجی راؤ مستانی’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی لیڈ اداکار نہیں بن سکے۔