786 News
- Home
- 786 News
خبر کو خبروں سے نکال کر پہنچائے آپ تک ،
ہم پہنچائیں گے آپ کو دنیا بھر کی خبریں آپ کی اپنی زبان میں
(1)
Address
Website
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when 786 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to 786 News:
Videos
Amjad Ali Khan Niazi Surrendered before ATC Court
سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا سرگودھا(786نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے آج خود کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں خود کو سرنڈر کو کردیا، ان کا کہنا تھا خدا کیلئے ہمیں دہشتگرد مت کہیں ہم محب الوطن پاکستانی ہیں۔ ریاست ماں کی طرح ھوتی ھے ۔اگر ہم نے دہشتگردی کی ھے تو ہمیں گولی ماردیں ۔ اج کے بعد اگر یہ لوگ مجھے اغواء کرتے ہیں یا مجھ سے بیان دلاتے ہیں تو اس بیان کیساتھ میرا تعلق نہیں ھوگا۔۔۔
Australia beat India in CWC2023 final at Ahmad Abad
آسٹریلیا نےکرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا ٹائٹل جیت لیا۔ احمد آباد(786)آسٹریلیا نے بھارت کو نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے دی، چھٹی دفع کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ فائنل میچ کا اہم ٹاس پیٹ کمنز نے جیتا اور باولنگ کا فیصلہ کیا جوبعد میں درست ثابت ہوا، انڈین ٹیم نے اسٹارٹ اچھا لیا لیکن آسٹریلیاکی بہترین فیلڈنگ اور باولنگ کی وجہ سے صرف 240 رنز کا ٹارگٹ ہی دے پائی، آسٹریلیا کا اسٹارٹ بھی اچھا نہیں تھا صرف47 کے مجموعہ پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن ٹریوس ہیڈ اور لابوشین نے عمدہ پارٹنرشپ کی بدولت میچ کو آسان بنادیا۔ٹریوس ہیڈ نے137رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے،
🛑تازہ ترین : اسلام آباد(786نیوز)اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری، موسم سرد ہوگیا۔۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آئندہ 2 روز کے دوران مزید بارشوں کا سبب بنے گا۔۔
پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا
اسلام آباد(786نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ(اے ایس ایف سی) کے کمانڈر نے ویپن کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ لانچنگ کے دوران سٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمانڈر اے ایس ایف سی نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔ دوسری جانب صدر، وزیراعظم پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل لانچ کی کامیابی پر ٹروپس، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غوری ویپن سسٹم کے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو پرکھنا تھا۔
Nawaz Sharif's arrivals at Accountability Court IslamAbad
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پہلی مرتبہ احتساب عدالت پیشی کے مناظر یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی
Pervez Elahi talked about Nawaz Sharif
نیلسن منڈیلا آگئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی عدالت پیشی پر گفتگو
Nawaz Returns after 4 Years Exclusive on 786News
لاہور (786نیوز)نواز شريف کا مينار پاکستان ميں جلسہ عام سے 4سال بعد پہلا خطاب Courtesy PTV News
Nawaz Returns after 4 Years Exclusive on 786News
پاکستان مسلم ليگ ن کے سربراہ مياں نواز شريف کي 4 سال بعد پاکستان واپسي Courtesy PTV News
پاکستان کا ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
اسلام آباد(786نیوز) پاکستان کا ابابیل میزائیل اور اس کے تکنیکی ڈیزائن اور مختلف پیرا میٹرزکا تجربہ۔ میزائیل سسٹم اور ٹیسٹ کا مقصد خطے میں ڈیٹرینس کو قابل عمل بنانا ھے۔ ابابیل لانگ رینج میزائیل ھے جو کہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جا سکتا ھے،آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ابابیل ’’زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس سے 2200 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘‘ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل ایک سے زائد اور جوہری اور دیگر ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے اور یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ یاد رہے کہ میزائل تجربہ کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے کے بعدہوا جس میں آرمی چیف نےفلسطینیوں کو بھر پور حمایت کا یقین دلایا تھا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور تجربے میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد دی ۔دفاعی تجزیہ کاروں کی رائے میں پاکستان کی افواج کی جانب سے 22 سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ابابیل بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے سے دفاعی اعتبار سے پاکستان کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹرنس کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔
Afghani kahan jayen gay | Crack Down mein taizi
غیر قانونی تارکینِ وطن کو پاکستان سے جانے کے لیے دی گئی مہلت میں 19 دن باقی ہیں لیکن ملک میں افغان باشندوں کی ملک بدری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا بچپن پاکستان میں گزارا ہے، یہاں زندگی بنائی ہے اب وہ کیسے واپس افغانستان چلے جائی
سرگودھا(786نیوز)حماس کی کال پر دنیا بھر میں آج جمعتہ المبارک کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کےخلاف احتجاجی ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا، آج سرگودھا میں غزہ میں نہتے معصوم مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر غزہ کے نہتے مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے، اور شرکاء کا حکومت سے یہی مطالبہ تھاکہ مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ،ہمیں اسلام بھی اس بات کر درس دیتا ہے کہ مومن ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہوتاہے تو پورےجسم میں اسکا احساس ہوتاہے، اسرائیل مردہ باد ، امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج رہی تھی
Video Courtesy Aljazeera TV |
غزہ(786 نیوز۔ویب ڈیسک) الجزیرہ ٹی وی کی لائیو کوریج کے دوران غزہ کی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا وہاں قریب ہی ایک دوسری عمارت سے الجزیرہ کی رپورٹر یمنی السید لائیو بیپر دے رہی تھیں۔ عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پر الجزیرہ کی رپورٹر چیخ پڑیں اور کیمرے سے پیچھے ہٹ گئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس واقعے سے متعلق رپورٹ کرنا شروع کردیا۔ یمنی السید نے بتایا کہ یہ ایک میزائل حملہ تھا جس میں غزہ کے وسط میں فلسطین ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سٹوڈیو میں موجود اینکر نے انکو ٹیم سمیت محفوظ مقام پر جانے اور سانس بحال کرنے کا کہا۔ بعد ازاں اسرائیل کی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دو بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں حماس کا فوجی ڈھانچہ موجود تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان عمارتوں میں فلسطین ٹاور شامل ہے یا نہیں۔
Ex MNA Ajmal Khan
سابق ایم این اے اور جنرل سیکریٹری باجوڑ اجمل خان، آج تک میرے لیڈر عمران خان نے مجھے نہ کسی قسم کی تشدد، اشتعال انگیزی اور نفرت کی سیاست کے احکامات دئیے اور نہ ہی اس کی ترغیب دی۔
Zartaj Gul
زرتاج گل کا بیان حلفی۔ میں سٹوڈنٹ لائف سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور انشااللہ حصہ رہوں گی۔
Major Tahir Sadiq PTI
سابق ایم این اے و رہنما پاکستان تحریک انصاف میجرطاہر صادق کا بیانِ حلفی منظر عام پر آگیا یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماوں کے بیان حلفی کا سلسلہ عثمان ڈار کے چیئرمین تحریک انصاف پر لگائے گئے الزامات کے بعد شروع ہوا
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر علی امین گنڈا پور کا نامعلوم مقام سے حلفیہ بیان ویڈیو پیغام کی صورت میں جاری یاد رہے کہ جب سے عثمان ڈار وعدہ معاف گواہ بنے ہیں اسوقت سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں کے بیان حلفیہ کے وڈیو پیغامات کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر کا خفیہ مقام سے بیان حلفی ، ویڈیو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوا
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا نامعلوم سے مقام سے حلف نامہ ویڈیو پیغام کی صورت میں وائرل #listentothis
عمران خان کی سالگرہ منانے پر بنوں کالج سے پاکستان تحریک انصاف کی طلباء تنظیم آئی ایس ایف کے 11 طلبا گرفتارکو کر لیا گیا۔
سرگودھا (786 نیوز)آر پی او نوٹس سرگودھا ضلع کچہری میں قتل کا معاملہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب سرگودھا وقوعہ کی مکمل انکوائری کا حکم جاری سرگودھا پیشی پر آئے شخص کو مخالف نے فائرنگ کرکے قتل کر دیاسرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او موقعہ پر پہنچ گئےسرگودھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہےسرگودھا ملزم وکیل کے روپ میں کچہری میں داخل ہوا سرگودھا تمام کچہریوں کی سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا جائےآر پی اوسرگودھا سیکیورٹی انتظامات کو مزید بڑھایا جائے آر پی اوسرگودھا غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے (آر پی او شارق کمال صدیقی )
Shortcuts
- Address
- Alerts
- Contact The Business
- Videos
- Claim ownership or report listing
-
Want your business to be the top-listed Media Company?
786News web channel for truth news
786news is most popular channel for international, national, technology, science, health, entertainment and fashion related news