04/03/2025
سعودی عرب میں بارش کا نیا موسم شروع ہوگا جس سے خلیجی ممالک سمیت سعودی عرب کا وسیع رقبہ متاثر ہوگا۔ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’بارش کا نیا موسم مغربی علاقوں سے شروع ہوگا اور کئی دن تک جاری رہے گا‘۔ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بعض دیگر میں تیز ہوگی جبکہ مشرقی ریجن میں موسلادھار ہوگی جہاں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس سے ساحلی علاقے خاص طور پر متاثر رہیں گے‘۔
’گرد و غبار سے ریاض اور نجران کے علاوہ مشرقی ریجن بھی متاثر ہوگا جہاں حد نگاہ محدود رہے گی‘