15/12/2024
تازہ ترین تفصیلی اپڈیٹ:
15, 16, 17 دسمبر:
بروز اتوار، پیر، منگل موسم:
آج بروز اتوار افغانستان سے ایک مغربی سسٹم🌧️ کا گزر ہوگا،
جس کے اثرات آج شام یا رات سے پیر صبح دوران:
کوئٹہ، چمن، پشین، چلتن، قلعہ عبداللہ، کانوزئ، کان مہترزئ، کچلاک،
نوشکی، خاران، سوراب، کلات، مستونگ، زیارت، دالبندین، مسلم باغ،
قلعہ سیف اللہ، باسیما، لورلائ،
ان علاقاجات میں گہرے بادل چھائے رہیں گے،
اور چند مقامات پہ ہلکی بونداباندی متوقع ہے،
خشک سائبرین ہوائیں🌬️
آج شام سے مغربی بلوچستان ضلع چاغی سے مکران ساحل تک خشک سائبرین ہواؤں کے جھکڑ شروع ہوجائیں گے،
*رفـــتار 31 سے 48 کلو میٹر فی گھنٹہ*
بالائ بلوچستان کوئٹہ، مچھ، مستونگ، بولان، سمیت گردو نواح علاقوں میں خشک یخ پستہ ہوائیں کل دوپہر شام سے چلیں گی،
*رفـــتار 17 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ*
سبی، تلی، مٹھڑی، مل گشکوری، کچھی، مشکاف، ڈھاڈر، پیرک، سمیت گردو نواح علاقوں میں خشک سائبرین ہوائیں کل دوپہر شام سے شروع ہوں گے،
*رفتـــار 20 سے 31 کلو میٹر فی گھنٹہ*
لہڑی، بھاگ، بیلپٹ، نصیرآباد، ربیع، ڈیرہ مراد، صحبت پور، گردو نواح علاقوں میں یخ پستہ پوائیں کل بروز پیر رات سے چلیں گی لیکن رفتار ہلکی ہوں گی،
*رفتـــار 16 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ*
خضدار، باسیما، کلات، وڈھ، اورناچ، سمیت وسطی بلوچستان خشک سائبرین ہوائیں کل دوپہر سے چلیں گی،
*رفــتار 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ*
لسبیلہ، اوتھل، سمیت جنوب مشرقی بلوچستان میں خشک ہوائیں کل دوپہر شام سے شروع ہوں گی،
*رفتــار 20 سے 29 کلو میٹر فی گھنٹہ*
اور بالائ وسطی سندھ:
جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، میں خشک سائبرین ہوائیں بروزمنگل صبح سے شروع ہوں گی لیکن بالکل ہلکی ہوں گی،
*رفتار 13 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ*
دسمبر سمیت سال 2024 کے آخری الوداعی دنوں میں خلیج فارس سے ایک مغربی نظام بن سکتا ہے جن کی موومنٹ مشرق اور جنوب مشرق سمت ہوگا،
جس سے خلیج ریاستوں میں درمیانے شدت مغربی اسپیل اثرانداز ہوگا،
ایران سے بلوچستان کے مغربی علاقوں پر ان کے کچھ اثرات مرطب ہوسکتے ہیں،
باقی ہم اس حوالے آگاہ کرتے جائیں گے،
واللہ اعلم...
وحیـــد وفـــائی💫