Gwadar Press Club is consists of a group of journalists related to Gwadar. Each of the journalists i
18/03/2023
07/01/2023
حق دو تحریک کے رہنما بشیر ہوت نے اپنے ایک بیان میں کہا 26 دسمبر کی رات سے لیکر اب تک حق دو تحریک (بلوچستان) پر ریاستی جبر اور تشدد جاری ہے۔ چھاپے، گرفتاریاں، گھروں میں چھاپے کے بہانے توڑپھوڑ اور گھروں میں چھاپوں کے بہانے چوریاں بھی جاری ہیں اور اس وقت بھی کئی سیاسی کارکنان سلاخوں کے پیچھے بند ہیں بغیر کسی کیس یا ایف آئی آر کے انہیں ماورائے آ ئیںن و قانون بلوچستان کے مختلف جیلوں میں ٹھونسنا گیا ہے اور تاحال وہ پابند سلاسل ہیں۔
آج انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تھانے میں احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور بلوچستان کے مختلف پریس کلب کے ممبران سے شکوہ کیا ہے اگر اس ریاست کے ادارے آزاد ہیں تو وہ وہ ہماری آواز میں کہ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے معاشرے اور لوگوں کے آنکھ اور کان کی مانند بن کر اس ظلم و زیادتیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
یہ ہر ذی شعور انسان کی زمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہر معاملے میں حالات کی خبر لوگوں اور دنیا تک پہنچائیں مگر اس زمن میں بلوچستان کے تمام پریس کلب اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور ماورائے آ ئیں و قانون بے گناہ قیدیوں کے بارے میں اس ملک اور دنیا کو دکھائیں کہ ان کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جا رہا ہے میڈیا کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ غیرجانبدارانہ اپنا کردار ادا کریں اور وہ ہر ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ظالم قوتوں کو معلوم ہو کہ وہ معاشرے میں کس طرح اس ملک کے آئین و قانون کا مزاق اڑا رہے ہیں۔ معصوم اور بے گناہ افراد لاٹھیاں برسائے گئے ہیں۔اور انہیں جیلوں میں ٹھونسنا کہاں کا انصاف ہے اور بغیر کسی تحقیق کے ان پر کئی کئی دفعات لگائے گئے ہیں ان حالات میں ہم قیدیوں کے پاس ایک ہی اوپشن بچا ہے کہ ہم تا دم مرگ بھوک ہڑتال کریں اس کی تمام تر ذمہ داری بلوچستان کے ظالم و جابر اداروں پر ہوگی
26/12/2021
گوادر
دوستوں نے جو ذمہ داریاں دی ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گوادر پریس کلب کے نومنتخب صدر سلیمان ہاشم نے الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری نومنتخب کابینہ کے ناموں کے اعلان کے بعد میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت صدر گوادر پریس کلب دوستوں نے مجھ پر اور میری کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پریس کلب ہمارا مشترکہ ادارہ اور گھر ہے ہم باہم مل کر اپنے ادارے کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ گوادر پریس کلب کے تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی مجموعی فعالیت کے حوالے سے کوشاں رہیں گے اوراپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when Gwadar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.