Gujar Khan Press Club

  • Home
  • Gujar Khan Press Club

Gujar Khan Press Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujar Khan Press Club, Media/News Company, .

ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب                    ...
10/04/2023

ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب

+++++++++

(اسلام آباد سے خالد جنجوعہ کی رپورٹ ) : سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ میں 2014 سے آپ کا ہمسایہ ہوں،کبھی پیدل جاتا ہوں گرمیوں میں زیادہ مشکل ہوتی ہے،ہمیشہ سوچا اندر کیا ہوتا ہے،آپ نے پہلی دفعہ ہمیں یاد کیاتو ہم حاضر ہوںاس لئے نہیں کہ میں کوئی سیاسی تقریر کرنا چاہتا ہوں،اس لئے کہ میں اپنی اور اپنے ادارے کی طرف سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کتاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اللہ کے سائے کے بعد اس کتاب کا سایہ ہمارے سر پر ہے،یہ کتاب ہماری پہچان ہے،یہ کتاب پاکستان کی پہچان ہے،اس کتاب کو اس وقت کے منتخب قیادت نے باہمی اتفاق سے ووٹ کیا،کوئی نیگٹیو ووٹ نہیں تھا

17/11/2022

اسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے سوار محمد حسین جنجوعہ شہید کرکٹ اسٹیڈیم گوجرخان کی مالکیت کمرشل دوکانوں کے بقایاجات کرایوں کا نوٹس لے لیا

+++++++++

جبکہ سپورٹس آفیسر گوجرخان ،، عثمان ،، کا موقف ہے کہ دوکاندار بروقت کرایہ ادا کر رہے ہیں

++++++++++++++

( گوجر خان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : کرکٹ اسٹیڈیم گوجر خان پر قائم ہوٹل مالکان کے بقایاجات کی طویل فہرست انتظامی افسران سے ملی بھگت کے سبب کروڑوں کا نقصان ریاست کے ذیلی اداروں کو پہنچ رہا ہے ، سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کرکٹ اسٹیڈیم گوجرخان میں دوکانوں میں قائم ہوٹل مالکان کے زمہ کرایے کی مد میں کروڑ سے زاہد رقم کرایہ داروں کے زمہ بقایاجات ، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کا نوٹس ریکارڈ طلب کر لیا ،اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں کہا کہ تحصیل اسپورٹس آفیسر سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے اسٹیڈیم کے کمرشل حصے کو استعمال کرنے والوں سے کرایہ بروقت ادا کریں اس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے بقایاجات کی وصولی کا کام کیا جائے ،، ے ۔

( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : قوم نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے پورے ملک کے عوام نے لانگ ...
16/11/2022

( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : قوم نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے پورے ملک کے عوام نے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے قوم نے عمران خان کی احتجاجی سیاست سے بیزاری کا اعلان کر دیاہے اپنے دور اقتدار میں انھوں نے ملک کی کوئی خدمت نہیں کی ان کا ساڑھے تین سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا بدترین دور ہے ملک میں بدترین کرپشن کی گئی عمران خان کا جمہوریت پر کوئی یقین نہیں وہ اسمبلیوں سے بھاگ گئے ہیں ان کی احتجاجی سیاست ملک کے تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے عوام کا روزگار تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملکی اداروں کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں میاں شہباز شریف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے ملک میں معاشی استحکام بھی مسلم لیگ ن کی حکومت لائے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ہوگی تمام سیاست دانوں پر کرپشن کے الزام لگانے والا خود پاکستان کا سب سے کرپٹ نکلا مسلم لیگ ن کاماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ملک کی سب سے زیادہ تعمیر و ترقی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہوئی مسلم لیگ نون تحصیل گوجرخان کے ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا گڑھ ہے کارکنوں کے جوش و جذبے نے ثابت کردیا کہ گوجر خان نواز شریف کے جان نثاروں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار گوجر خان کے ورکرز کنونشن سے سابقہ وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر حنیف عباسی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابراراحمد مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر راجہ قمر اسلام سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی عمر فاروق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن میں سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف سینئرمسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد وارثی مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سرپرست اعلی خواجہ محمد اعجاز مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر وقار کاظمی نائب صدر حاجی طیب قریشی مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 8کے سابق چودھری خالد محمود حلقہ پی پی9 کے صدر راجہ فیصل بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عامر میرمسلم لیگ تحصیل گوجرخان کی صدر شازیہ سلطانہ بٹ سٹی صدر شمشاد بیگم ی سابقہ یوسی چیرمین سید قلب عباس سابقہ ،چیرمین مرزا ارشدقبال سابقہ ،چیرمین یحییٰ فیض ایڈووکیٹ ، سابقہ چیرمین راجہ ابرار، سابقہ چیرمین راجہ سجاد سرور، سابقہ چیرمین مرزاعنایت اللہ سابقہ،چیرمین چوہدری الطاف سابقہ ،چیرمین طاہر مغل سابقہ چیئرمین راجہ ندیم سابقہ ،چیرمین نوید سجاد، سابقہ چیرمین امیر کاظم سابقہ،چیرمین رمضان جانی سابقہ وائس چیئرمین حاجی یاسین ،نعمان بھٹی،غضنفر کیانی مسلم لیگ یوتھ ونگ ن تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر سابق کونسلر راجہ آفتاب احمد صدر شیخ طارق محمود سیٹھی مسلم لیگ یوتھ ونگ سوشل میڈیا کے تحصیلی صدر چوہدری ضیافت حسین گجر چوہدری پرویز،کونسلرچوہدری محمود راجہ ظفر چوہدری شاہد اعجاز حیدر بھٹی،ملک فیاض آف موڑہ سندھو ،یوتھ ونگ کے رہنما دانش اعجاز بٹ راجہ ابرار نصیر بھٹی وقاص ضیاءقاضی،چوہدری رضوان،حمزہ جٹ،کے علاؤہ دیگر مسلم لیگی کارکنان نے بڑی تعداد میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

12/11/2022
طارق شریف سمارٹ سٹی گوجرخان کے نام پر بنی والی ہاؤسنگ سوسائٹی پر محکمہ جنگلات نے الزام لگایا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا...
12/11/2022

طارق شریف سمارٹ سٹی گوجرخان کے نام پر بنی والی ہاؤسنگ سوسائٹی پر محکمہ جنگلات نے الزام لگایا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے

++++++++++++

گوجر خان محکمہ فاریسٹ پنجاب نے سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے ہیوی مشینری لگا کر جنگل کا رقبہ پر کام رکوانے کے لئے تھانہ گوجر خان میں درخواست دائر کر دی ،

++++++++++++++++


( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ): محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر نے تھانہ گوجر خان میں تحریری درخواست جمع کرواتے ہوئے محکمانہ موقف مالکیت اراضی جنگلات پر جاری کام کو بند کروانے کی استدعا کی رات کے اوقات میں گوجر خان و پاکستان کے مشہور معروف کاروباری و سیاسی شخصیت و اورسیز پاکستانی طارق شریف بھٹی کی طرف سے متعارف کروائی گئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات کے اندھیرے میں ہیوی مشینری سے پہاڑی سلسلے کو توڑا جاتا ہے بلاک آفیسر نے دوران گشت رات کو جنگلات کے رقبے پر ہیوی مشینری سے جاری کام کو دیکھ کر 15 پر کال کر کے کام کو بند کروایا ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں تھانہ گوجر خان میں تعینات سب انسپکٹر ناصر محبوب نے بتایا کہ موصول درخواست پر درج ایشو اراضی سے منسلک ہے اس سبب درخواست محکمہ مال گوجرخان کو سرکاری طور پر ارسال کی ہے اراضی کی نشاندھی کے لئے تاکہ تعین کیا جا سکے ذرائع کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا اراضی مالکیت کا ایک کیس عدالت میں زیر سماعت بھی ہے جس پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر طارق شریف بھٹی و محکمہ فاریسٹ پنجاب دونوں مالکیت کے دعویدار ہیں محکمہ فاریسٹ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ آفس میں تعینات ڈویژن آفیسر نے ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ جنگلات کا رقبہ سرکاری ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق جنگل کے رقبے پر کسی بھی قسم کی تعمیرات و اس کی موجودہ پوزیشن کو بدلنے کی اجازت نہیں ہے سرکاری اراضی پر قبضے کا بھر پور دفاع کریں گے ،, GPC نیوز ,, نے اس سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو طارق شریف بھٹی سے محکمہ فاریسٹ کی طرف سے انکے خلاف دائر درخواست پر موقف لینے کے لئے دستیاب نمبر پر رابطہ کیا جو ممکن نہ ہو سکا ۔,,,

12/11/2022

Imran Khan Back Door Contacts!! Difference Between Imran Khan & Khurram Rokhri | Salim Bokhari Show | 11 Nov 2022 | 24 News HD24 News HD Is One Of The Leadin...

https://youtu.be/95HcNOa5Jz4
12/11/2022

https://youtu.be/95HcNOa5Jz4

Imran Khan Back Door Contacts!! Difference Between Imran Khan & Khurram Rokhri | Salim Bokhari Show | 11 Nov 2022 | 24 News HD24 News HD Is One Of The Leadin...

11/11/2022

( گوجر خان سے نوید ملک کی رپورٹ ): ملک بھر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئے ، گوجر خان میں بھی سیاسی سماجی ادبی و صحافتی شخصیات کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی سبز ہلالی پرچم تھام کر سڑکوں پر نکل آئے جی ٹی روڈ گوجر خان سٹی و دیگر بڑے علاقوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا فضا نعرہ تکبیر پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں سماجی سیاسی شخصیات و یوتھ نے کہا کہ مسلح افواج سے ارض پاک کی وقار شان و بقا وابسطہ ہے کسی کو بھی پاک فوج کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔،،،

غور سے سنیئے سلیم بخاری کی گفتگو
11/11/2022

غور سے سنیئے سلیم بخاری کی گفتگو

Who Will Be New Army Chief? Big Decisions In Meeting Of PML-N | Saleem Bokhari Huge Revelations | Saleem Bokhari Show24 News HD Is One Of The Leading News Ch...

10/11/2022

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میری ووٹ سے منتخب ہونے والے نہایت ہی شریف النفس انسان MPA چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے آج بانٹھ مندرہ کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کر کے بیٹھیں ہیں ہزاروں مسافر جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہیں ہیں

10/11/2022

( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : گوجرخان پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل اور30ہزار روپے برآمد۔گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں نعمان،رضوان اورنوید شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکل اور30ہزار روپے برآمدہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارو اقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔،،

07/11/2022

( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : گوجر خان میں سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کی خریداری غریب آدمی کے لئے خواب بن کر رہ گیا ، چینی کی خریداری کے لئے واضع پیچیدہ نظام کے سبب عوام چند کلو چینی کے حصول کے لئے خوار اس طریقہ کار کو بدلنے کے عوام بول پڑی ، ملک بھر کی طرح تحصیل گوجر خان میں قائم سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کی خریداری سے قبل جاری نمبر 5566 پر پہلے میسج کریں لوڈ نمبر کے ہمراہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جا کر سستی چینی خرید پائیں ،، GPC نیوز ،، سے مندرہ سکھو کلیام اعوان نڑالی جبر بیول و دیگر یونین کونسلوں کے باسیوں نے سروے کے دوران کہا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے جاری طریقہ کار کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا موبائل فون پر بیلنس نہ ہو تو پیغام 5566 پر کیسے ارسال کریں بوڑھے جن کے پاس موبائل نہیں وہ کہاں جائیں کوڈ لینے کے لئے ؟ سستی چینی کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کے لئے وزیر اعظم و ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آسان طریقہ کار واضح کریں موجودہ طریقہ کار غریب کے ساتھ مذاق سے کم نہیں ریجنل ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی قیصر علی نے ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں کہا کہ اس طریقہ کار کے سبب عوام کو مشکلات ا رہی ہیں امید ہے جلد اس طریقہ کار کو ختم کر دیا جائے گا ہم اپنے طور پر اسے ختم نہیں کر سکتے متبادل طریقہ کار پر غور فکر جاری ہے ۔

07/11/2022

( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ ) : گوجر خان مطوعہ روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیٹرول پمپ کے ملازمین سے 27 لاکھ چھین کر ڈکیت فرار ، مطوعہ روڈ پر ہونے والی ڈکیتی پر ڈی ایس پی گوجر خان نے ،، GPC نیوز ،، سے گفتگو میں کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ہیڈ آفیسر سمیت ہم فوری وہاں پہنچے متعدد پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں پیٹرول پمپ انتظامیہ نے بھی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا موٹر سائیکل پر 27 لاکھ روپے دو بندے بٹھا کر بھیج دیئے حالانکہ تمام پیٹرول پمپ مالکان کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رقم قریبی بینک میں جمع کروائیں سیکورٹی گارڈ کو ہمراہ رکھ کر ، ڈکیتی میں شریک ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیم مصروف عمل ہے ،،،،،،

07/11/2022

(( گوجرخان سے عمر فیض کی رپورٹ ))

++++++++

آج صبح 9 بجے کانسی پل کے قریب ڈکیتی کی واردات

+++++++++++

عینی شاہدین کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے کے قریب مطوعہ کی طرف سے دو بڑی عمر کے شخص موڑ سائیکل پر گوجرخان کی طرف جارہے تھے کہ جب ان کا موٹر سائیکل کانسی پل کے قریب نئی کارپٹ روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے تین نقاب پوش لڑکے جنوں نے جین ٹروزر پہن رکھی تھی 125 موٹر سائیکل نمبری 761 انگلش کا نمبر معلوم نہ ہو سکا انہوں نے اس موٹر سائیکل کو روکا اور تینوں نے اسلحہ کی نوک پر ان سے کافی تعداد میں کرنسی نوٹ چھین لیے اور پھر گوجرخان کی طرف فرار ہو گئے دیکھتے ہی دیکھتے لوٹنے والے شخص بھی ان کے پیچھے نکل پڑے موقع پر موجود لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا

05/11/2022

((( گوجرخان سے نوید ملک کی رپورٹ )))

تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں گاؤں میں دیدا دلیری سے مقامی پولیس کی نگرانی میں منشیات کا کاروبار جاری متعبر حوالہ سے ،، GPC نیوز ،، کو معلوم ہوا کہ تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او کی مکمل نگرانی میں سید کسراں گاؤں میں منشیات کا مکرو دھندہ جاری ہے مقامی آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ تھانہ جاتلی کی پولیس باقاعدہ منتھلی وصول کرتی ہے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ناجائز فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

03/11/2022
03/11/2022

گوجرخان کے قریب گنگریلہ اسٹیشن کے سامنے بنے والی ہاؤسنگ سوسائٹی پریزم ٹاؤن کی انتظامیہ نے ہر قسم کی ڈویلپمنٹ بند کر دی

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujar Khan Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share