News Fuse

News Fuse حق کی بات کہنے پر گالیاں سننے کےلئے بھی تیار ہوں کیونکہ
(2)

22/07/2024

بنوں واقعہ پر وزیراعلی ہاؤس میں جرگہ، علی امین گنڈاپور نے جرگہ عمائدین کو صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے، 48 گھنٹوں میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا ،زرائع

22/07/2024

رنگ روڈ باچا خان مرکز کے قریب فائرنگ سے میاں ،بیوی اور کمسن بچہ جاں بحق

نواحی علاقہ سربند میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق،دلہا بے ہوش ہوگیا،نوبیاہتا جوڑے کی شادی ایک روز قبل ...
22/07/2024

نواحی علاقہ سربند میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق،دلہا بے ہوش ہوگیا،نوبیاہتا جوڑے کی شادی ایک روز قبل ہوئی تھی،نوبیاہتا جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے،کھانے کی چیزوں اور برتنوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،پولیس

20/07/2024

فیس بک پر طنزیہ ایموجی بھیجنے پر جھگڑا، پشاور میں تین افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی

20/07/2024

پہاڑی پورہ میں رائیڈر سکواڈ نے باراتیوں کی گاڑی پر فائر کھول دیا،ٹائر پر فائرنگ سے گاڑی الٹ گئی

20/07/2024

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کا حال دیکھ لیں، صوبے میں گزشتہ 11سالوں سے پی ٹی ائی کی حکومت ہے ،
یہ سرکاری اعداد وشمار ہیں اس کے بعد بھی کوئی نہیں مانتا تو وہ کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائے

19/07/2024

یکہ توت رشید گھڑی میں فائرنگ تین افراد جاں بحق

18/07/2024

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

18/07/2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں کھوئے والی قلفی بیچتے ہوئے

18/07/2024

امیر ہو کہ غریب سب نے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنا ہے،

یہ حیات آباد فیز 7 نہر کنارے کی ویڈیو ہے جہاں ایک پنچر لگانے والے نے بجلی کا ڈائریکٹ کنڈا لگایا ہوا ہے کہتا وہ پیسکو والوں کا ماہانہ پیسے دیتا ہے کیا واقعی پیسکو والے ماہانہ پیسے لیتے ہیں ؟

لیمین یمال ( امین جمال) کون ہے اور گیارہ بجے کے بعد اس پر پابندی کیوں ہے؟جولائی شروع ہوتے ہی پورا یورپ یورو 2024 کے بخار...
18/07/2024

لیمین یمال ( امین جمال) کون ہے اور گیارہ بجے کے بعد اس پر پابندی کیوں ہے؟

جولائی شروع ہوتے ہی پورا یورپ یورو 2024 کے بخار میں مبتلا ہوگیا

یہ یورپی ممالک کے درمیان فٹبال کا ٹورنامنٹ تھا جو جرمنی میں منعقد کیا گیا

ٹورنامنٹ میں ایک سولہ سالہ کھلاڑی جس کی شہرت فٹبال کی دنیا میں پہلے ہی پھیل چکی تھی

اور فرانس کو سیمی فائنل میں شکست دے کر اسپین کی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے کا اس کے
خوبصورت اور جادوئی گول کا بڑا ہاتھ تھا

اس لڑکے کا پس منظر اسپین کے ایک پسماندہ علاقے اور غریب گھرانے سے ہے۔

اس کے والد، منیر، مراکش سے روزگار کی تلاش میں اسپین ائے۔
فٹبال کھیلنے کا شوق ان کو بھی تھا لیکن روزی روٹی کی وجہ سے یہ شوق چھوڑنا پڑا۔

اس کا بیٹا، امین جمال جو ہسپانوی زبان میں لیمین یمال ہے، ایک خدا داد صلاحیت لے کر پیدا ہوا۔

پندرہ سال کی عمر میں بارسلونا فٹبال کلب میں شامل کر لیا گیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے
کم عمر پیشہ ور فٹبال کھلاڑی کا

اس وقت دنیا کا سب سے شہرت یافتہ کھلاڑی بن چکا ہے

اسپین کی قومی ٹیم کا حصہ

سالانہ 53 لاکھ ڈالر تنخواہ
باقی آمدن کا حساب کتاب نہیں

یورپ کے تقریباً تمام ملک کی حکومتیں اور عوام فٹبال کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں
یہ ان کی زندگی کا ایک حصہ ہے

اس کے باوجود جب وہ اس ٹورنامنٹ کی پریکٹس کیمپ میں تھا تو اسے ہر روز اپنے اسکول کا ہوم ورک کرنا پڑا اور
آن لائن اپنے ٹیچر سے رابطے میں رہنا پڑا

اسے اسکول کا امتحان دینا ضروری تھا

اسے کوئی رعایت نہیں ملی کیونکہ سولہ سال کی عمر تک ہر بچے کو ملک کے قانون کے مطابق اسکول کا امتحان میں بیٹھنا لازمی ہے

یورپ کے بیشتر ممالک میں اگر اسکول کی عمر کا بچہ جب والدین کے ساتھ بھی ملک سے باہر جا رہا ہو تو ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ان کے پاس اسکول کی چھٹی کا اجازت نامہ ہے اگر اجازت نامہ نہ ہو بچے کا جانا مشکل ہے

اسی ٹورنامنٹ کے دوران وہ 17 سال کی عمر کا ہوگیا

یہ ٹورنامنٹ جرمنی میں ہو رہا تھا اور ایک مسئلہ یہ تھا کہ جرمن لیبر قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچہ رات کے 8 بجے کے بعد کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جس کے عوض اسے معاوضہ ملتا ہو۔

یعنی رات کے 8 بجے کے بعد اسے کام کرنے کی اجازت نہیں ۔
ایتھلیٹ اور فٹبالر کو رات کے گیارہ بجے تک کی رعایت ہے

اب مسئلہ یہ تھا کہ بیشتر اہم میچ رات 9 بجے شروع ہو رہے تھے اس کا مطلب یہ کہ 11 بجتے ساتھ
اس کو میدان چھوڑنا پڑے گا چاہے اس کی ضرورت اور اہمیت کتنی بھی کیوں نہ ہو
ورنہ اسپین کی ٹیم کو 32000 ڈالر کا جرمانہ دینا پڑے گا اور کچھ پابندیاں بھی لگ سکتی تھیں

اور اسپین کی امیدیں اسی سے وابستہ تھی

اور یہ مسلمان بچہ بھی ہر میچ سے پہلے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا تھا
اور اس نے الله کی مدد سے اپنی ٹیم اور ملک کو مایوس نہیں کیا
11 بجے سے پہلے ہی اپنا کام دکھا کر میدان چھوڑا

کل اسپین یورپ کا فٹبال چیمپئن بن گیا

پورے ٹورنامنٹ میں اس کے گھر کا ہر فرد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور مبارک باد کے پیغامات سے شوشل میڈیا پر بھرمار رہی۔

ایک مراکشی مہاجر کا سیاہ فام بیٹا،
جس کے باپ نے ریسٹوراں میں برتن دھو کر گھر چلایا

لیکن میرٹ کو ترجیح ہے

نہ ذات پات نہ رنگ و نسل

یہ ہے انصاف کا نظام

معاملات میں اسلام کا نظام

اسی طرح
ایک مثال اور ہے

برطانیہ کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہ سعیدہ وارثی رہ چکیں ہیں وزیر بھی اب ہاؤس آف لارڈز کی ممبر ہیں
ان کے والد پاکستان سے برطانیہ آئے تھے اور برطانیہ میں بس ڈرائیور تھے

اب یہاں تین باتیں اہم اور قابل توجہ ہیں

1. میرٹ

2.قانون کی پابندی سب کے لیے کسی کے لیے استثناء نہیں

3. بنیادی تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح

منقول

15/07/2024

پشاور کینٹ سرکل کا ہیروئن فیکٹری پر چھاپہ 67 کلو گرام ہیروئن،24کلو ہیروئن بنانے والے کیمیکلز برآمد،ملزمان گرفتار

15/07/2024

پختونخوا میں بےروزگاری کا اندازہ اس سے لگائیں کہ نیشنل ہائی وے پولیس میں 1 کلرک سیٹ کیلئے سینکڑوں بلکہ ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں،نیشنل ہائی وے پولیس وفاقی محکمہ ہے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، یہ ہے خیبر پختونخوا میں ترقی کا سفر ۔۔۔

13/07/2024

عدت نکاح کیس عمران خان اور بشرا بی بی بری

13/07/2024

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ناقص تفتیش، مقدمات میں نامزد 195 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج ہوگئے،

شمالی وزیرستان سے کتنی کاپر نکالی گئی ؟
12/07/2024

شمالی وزیرستان سے کتنی کاپر نکالی گئی ؟

12/07/2024

پشاور نواحی علاقہ خزانہ نادرن بائی پاس کے قریب سوئمنگ پول میں زبانی تکرار پرملزمان نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں محمد اسلام عمر 22سال اور عمرحیات عمر 18سال کو قتل کردیا

11/07/2024

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین کا دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پردھاوا،مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کروادی

مظاہرین کے مطابق18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی نہ ہونے سے گھروں اور مساجد میں پانی دستیاب نہیں ہے

11/07/2024

پیسکو سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا،مشتعل مظاہرین ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر اٹھائے پیسکو گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی، پتھراؤ کیا اور سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا، ترجمان پیسکو

11/07/2024

خیبرپختونخوا میں آٹا اور فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ ہڑتال، مارکیٹ میں دکانیں اور فلور ملز بند ہیں

11/07/2024

پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کے ٹائر میں آگ لگنے کا واقعہ

11/07/2024

پشاور باچاخان انٹر نیشینل ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈینگ مسافروں کو باحفاظت اترا جارہا ہے، لینڈنگ کے دوران حادثے سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے،طیارے میں 276 مسافر دو شیرخوار بچے اور 18 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا، ایئرپورٹ ذرائع

11/07/2024

چارسدے کی لیچی تیارہ شو زائے ملگرو

10/07/2024

خوشخبری ۔۔۔۔۔۔۔
چمکنی سے پبی(نوشہرہ) تک بی آر ٹی چلانے کا فیصلہ

10/07/2024

کینٹ سرکل پشاور نے پولیس وردی میں ملبوس ہوکر گھروں سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو بونیر گرفتار کرلیا،ملزمان نے لوٹی ہوئی رقم زمین میں چھپائی ہوئی تھی،لوٹے گئے41لاکھ روپے برآمد

09/07/2024

جنرل بس اسٹینڈ میں سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے اپنی والدہ پر کیا الزامات لگائے سنئیے اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم سے

09/07/2024

ہوشیار فیس بک پر دوستیاں نہ کریں ۔۔۔۔۔۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے پشاور یونیورسٹی کی طالبہ سے فیس بک پر دوستی کی اور بعدازاں طالبہ کو اغواء کرلیا،اس میں خواتین سمیت پورا گینگ ملوث ہے ،پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

09/07/2024

لاہور میں وکیل کی بیٹوں نے شاپنگ مال میں لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنادیا

پی ٹی وی کے ڈرامہ راہیں کا ایک منظر ۔ ۔ ۔پنڈ کے چوہدری (غیور اختر) نے مولوی (عبدالرشید) سے کہا کبھی ہمارے بڑوں کی قبروں ...
09/07/2024

پی ٹی وی کے ڈرامہ راہیں کا ایک منظر ۔ ۔ ۔
پنڈ کے چوہدری (غیور اختر) نے مولوی (عبدالرشید) سے کہا کبھی ہمارے بڑوں کی قبروں کا بھی چکر لگایا کرو۔
مولوی نے کہا ،، جی چوہدری صاحب ہر جمعرات کو جاتا ہوں اور پورا ایک پاؤ سپارہ پڑھتا ہوں اور بخشش کی دعا کرتا ہوں ۔
دتہ میراثی پاس کھڑا تھا ۔۔ بولا ،، مولوی صاب ایک پاؤ سے کیابنتا ہے۔ بڑے لوگوں کے گناہ بھی بڑے ہوتے ہیں ۔۔

07/07/2024

جماعت اسلامی کا طلبہ کےلئے بنو قابل پروگرام کے تحت اسلامیہ کالج میں ٹیسٹ لیا جارہا ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Fuse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share