لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔پرتگال میں بھی اہم ترین دن پرخصوصی تقریب کاانعقادہوا۔جس میں کشمیرکی آزادی کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج کی جاری بربریت کیخلاف شدیدغم وغصے کااظہارکیاگیا۔۔
تحریک آزادی کشمیرکےصدرراجہ حسنین اورپاک یورپین فرینڈ شپ یورپ ترتگال کےصدرسیدخالدعباس کی زیرصدارت پرتگال میں ہونیوالی خصوصی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔سینئرنائب صدرقاسم سجاد۔راجہ برکات احمد۔اسلم خان نیازی۔چوہدری فرخ مصطفیٰ۔خواجہ شاہ جہان۔ طارق میمن۔مرزاوسیم بیگ اوردیگراس موقع پرموجود تھے۔تقریب کے شرکاء نے تیرہ جولائی انیس سواکتیس کےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیااورفاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پرمقررین کاکہناتھاکہ۔بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔یوم شہدائے کشمیر اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ایک آذان بائیس لوگوں نے اپنی جان دے کر پوری کی۔ ایک پیغام جو کشمیری عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے۔ یوم شہدائے کشمیر ڈوگراراج کیخلاف جدوجہد اور قربانی کی لازوال داستان ہے۔کشمیری عوام کا ظلم کے خلاف نہ جھکنے کا یہ عہد آج نواسی سال بعد انتفادہ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ تحریک آزادی کے فیصلے کن معرکے کا آغازت
مشعال حسین ملک کا عیدالفطر پر ویڈیوں
عیدالفطر کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں وہی آہیں وہی سسکیاں۔کرفیو قتل عام ہے۔مشعال ملک
ہندوستان کی دہشگردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔مشعال ملک
آرٹیکل 370 اور کرونا وائرس کے بعد بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس مل گیا ہے۔مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں شہادت یا بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی زخمی نہ ہو۔مشعال ملک
یسین ملک تہاڑ جیل میم میں ہیں۔مشعال ملک
یسین ملک سے کوئی رابطہ نہیں ۔مشعال ملک
کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں مشعال ملک
کشمیری ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔مشعال ملک
کشمیری نوجوانوں نے لوڈ سپیکر کے ذریعے پاکستان میں چاند نظر آنے کے بعد اعلانات کیے۔مشعال ملک
کراچی تیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں 230روز سے لاک ڈاون،صورتحال انتہائی ابتر
کشمیری دنیا کی بے حسی پر ماتم کناں
حریت رہنما یاسین ملک کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان پر بیٹی پریشان
آئی لو یو پاپا،بھوک ہڑتال نہ کریں ،بیٹی کا آنسو بھری آنکھوں سے پیغام
آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا ،بیٹی رضیہ سلطانہ
Very painful message of Baby Raziyah Sultana appealing her father Mohammad Yasin Malik to not go on a hunger strike
تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے زیر اہتمام سیالکوٹ کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کے علاوہ وکلاء صحافی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیالکوٹ بار کے صدر علی نجم گیلانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو آگے بڑھ کر نہتے کشمیریوں پر پابندیوں کو ختم کرانا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری عثمان مشتاق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادی کو مسئلہ کشمیر کی حساس صورت حال سے آ گاہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں مغربی ممالک میں کشمیری تارکین وطن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔کشمیر کی حقیقی تصویر سے دنیا کا آگاہ کرنا چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے صدرراجہ حسنین نے کہاکہ۔پاکستانی قوم اور مسلم امہ کو کشمیر کے مسئلے پر متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیونے کشمیریوں کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔ اس صورتحال میں عالمی برادری بشمول یورپی یونین کا فرض بنتا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرکے وہاں کے لوگوں