03/05/2022
رمضان المبارک تو خیر سے گزر گیا، اور عید کے مزید دو دن بھی گزر ھی جائینگے۔ اور پھر اصل کھانی ھونی ھے شروع ۔
رمضان کو ھر لحاظ سے دوسرے تمام مھینوں سے زیادہ فضیلت حاصل ھے، اور اس ماہ میں ھم بھت کچھ سیکھتے ھیں جیسا کہ ھمیں عبادات اپنے مقررہ اوقات میں ادا کرنی چاھیئے۔ نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ حقوق العباد کے معاملات کو ھر لحاظ سے سنجیدگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دینا چاھیئے۔
یتیموں پر بلخصوص شفقت و محبت کے ساتھ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے۔
مسکینوں اور حاجت مندوں کی ھر ممکنہ طور پر مدد کرنی چاہیے۔
غصے، غیبت، جھوٹ سے نفرت کرنی چاہیے، اور کسے کے حقوق یا امانت میں کسی بھی لحاظ سے تاخیر یا خیانت نہ کی جائے۔
اللہ رب العالمین کے عطا کردہ مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے۔
کوئی اگر آپ سے امید کرتا ھے کہ آپ اس کی معاونت کروگے، اور آپ کر سکتے ہیں تو، اس پہ شکر کریں رب کا، کے اس رب العزت نے آپ کو اس قابل بنایا اور اس کا موقعا دیا۔
رمضان کریم نے اس طرح کے اور بھی بھت سے اسباق، ان 3 عشروں میں سکھائے اور ان 3 عشروں اپنے رحمتوں، نعمتوں، اور مغفرت کے تمام انعامات سے روشناس کروایا۔
اب ھمارے امتحانات کا وقت ھوگا شروع اور ھمیں آئندہ رمضان المبارک تک یہ ثابت کرنا ھوگا کہ ھم اس رب کریم کو کیسے راضی کرینگے۔ اور کس طرح اپنی زندگی کو ان کے سکھائے ھوئے اسباق کی روشنی میں گذار کر آسانیاں پیدا کرنے والوں میں سے ھونگے۔
اس رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ھے کہ وہ ھم پر، اپنی ھدایت کے رستے کھول دے، اور ھمیں ویسا بنادے جن کو تو پسند فرماتا ھے۔
بیشک تمام کائنات کے تمام معاملات آپکی کن کے منتظر ھیں، ھم پر بھی کرم کی اک نظر ھوجائے۔
آج کی عید ھماری زندگی میں احساس الاھی , خوف آخرت اور منزل محبت سے ھمارے ایمان کو سرشار کر دے۔
اور ھمارہ خاتمہ ایمان اور کلمہ کے ساتھ ھو۔
معذرت کا طلبگار
عین
رے
میم
عید الفطر کی مبارکباد قبول کرنے والوں پر رب العزت اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے
آمین یا رب العالمین۔