30/05/2024
فری لانسنگ کیا ہے؟ کونسی سکل بہتر ہے؟ کامیابی کے امکانات کتنے فیصد ہیں؟
تحریر : ارشد فاروق بٹ
اگرچہ پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد فری لانسنگ سے پیسہ کما رہی ہےپھر بھی بے شمار پاکستانیوں کے لیے یہ دور کے ڈھول سہانے والی بات ثابت ہو رہی ہے. بنیادی وجہ تعلیم یا ہنر کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے اور سماجی رویے بھی. اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ اس قابل ہو سکیں گے کہ کوئی "سٹارٹ" لے سکیں.
فری لانسنگ سے مراد کسی ایک کمپنی کے ملازم ہونے کے بجائے متعدد کلائنٹس کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنا ہے۔ فری لانسرز بنیادی طور پر خود ملازمت والے افراد ہوتے ہیں جو اپنی مہارتیں اور خدمات براہ راست گاہکوں کو پیش کرتے ہیں۔
1. فری لانسنگ ویب سائٹس
فری لانسنگ ویب سائٹس جو موبائل فونز پر ایپس کی صورت میں بھی دستیاب ہیں، عالمی تجارتی منڈیوں کا کام دیتی ہیں جہاں آپ اپنی سروسز کو فروخت کرتے ہیں. ان میں 'فائیور' اور 'اپ ورک' سب سے مقبول ویب سائٹس ہیں. فائیور نسبتا آسان ہے اور یہاں آپ کو آسانی سے کسٹمرز مل جاتے ہیں.
2. کونسی سکل سیکھیں؟
اس بات کو جاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ فائیور کا ایک Buyer اکاؤنٹ بنائیں اور فائیور پر موجود سروسز کا جائزہ لیں. اس کے بعد اپنے شہر میں موجود تعلیمی سہولیات کے مطابق فیصلہ کریں کہ آپ کونسا ہنر آسانی سے اور جلد سیکھ سکتے ہیں. سکل کوئی بھی سیکھیں، انگریزی میں کچھ حد تک مہارت ضروری ہے.
دستیاب سروسز میں گرافک ڈیزائننگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کانٹنٹ رائٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کیٹیگریز شامل ہیں.ان کیٹیگریز کے اندر لوگ کون کون سی سروسز پر کام کر رہے ہیں یہ آپ کو وہاں موجود Gigs یعنی دکانوں سے پتہ چل جائے گا.
3. کامیابی کے امکانات کتنے فیصد ہیں؟
میں کوئی موٹیویشنل سپیکر نہیں جو آپ کو غیر حقیقی اعداد وشمار کے گورکھ دھندے میں الجھا کر نوکری چھوڑنے کا مشورہ دوں. تاہم اپنے تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ انگلش میں چیٹ کر سکتے ہیں اور آپ کے پاس درج بالا سروسز میں سے کوئی بھی سروس دستیاب ہے تو آپ کی کامیابی کے امکانات سو فیصد ہیں.
گرافک ڈیزائننگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کانٹنٹ رائٹنگ : ان چار کیٹیگریز کی ٹریننگ چھوٹے شہروں میں بھی دی جاتی ہے.کسی اچھے ادارے سے
سکل سیکھٰیں اور یوٹیوب پر موجود ٹیوٹوریلز دیکھیں. (یوٹیوب کی شاگردی مستقل اختیار کریں)
4. خواتین کے لیے کونسی سکل بہتر ہے؟
درج بالا سروسز خواتین کے لیے بھی اتنی ہی آسان اور مفید ہیں جتنی مرد حضرات کے لیے.پاکستانی خواتین اس فیلڈ میں نہ صرف داخل ہو چکی ہیں بلکہ اکثر شہروں میں آن لائن بزنس کو لیڈ کر رہی ہیں.
5. مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے بار بار
کوئی بھی سکل سیکھنے کے لیے لوکل اکیڈمیز کی بجائے مستند اداروں کا رخ کریں. بڑے شہروں میں نسبتا سہولتیں زیادہ ہوتی ہیں. موسم گرما کی چھٹیوں میں چارپائی توڑنے کی بجائے بے روزگاری کا خ*ل توڑیں.
6. حاصل کلام
بیشتر اساتذہ اسی انتظار میں سالہا سال سے بیکار بیٹھے ہیں کہ آن لائن ٹیچنگ کا کوئی کام مل جائے. جبکہ تھوڑی کی کوشش کر کے آپ نہ صرف کروڑوں کما سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کا سبب بن سکتے ہیں. ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کسی ایک سکل کو سیکھیں اور پھر دیکھیں یہ آپ کی زندگی کو کیسے تبدیل کرتی ہے.
نوٹ: درج بالا معلومات فرسٹ ہیڈ انفارمیشن پر مبنی ہیں جن میں ذرہ برابر بھی مبالغہ آرائی نہیں ہے.سروسز کی تفصیل میں جاتا تو تحریر خاصی طویل ہو جاتی. کوئی سوال ہو تو کمنٹ کردیں. شکریہ.
اگرچہ پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد فری لانسنگ سے پیسہ کما رہی ہےپھر بھی بے شمار پاکستانیوں کے لیے یہ دور کے ڈھول سہانے والی بات ثابت ہو رہی ہے.