10/11/2023
بستی بستی وادی وادی صحرا صحرا خون
امت والے! امت کا ہے کتنا سستا خون
خیر و شر کی جنگاہوں میں دکھلائے اعجاز
عشقِ محمدؐ کا گرمایا مہکا خون
ایک نظر سرکارِ معلی کابل تا غزہ
محروموں،مظلوموں،معصوموں کاخون
تیرے عاشق خاک و خوں میں لوٹیں اور ہم چپ
کھول رہا ہوں، اپنوں کا ہےکتنا ٹھنڈا خوں
🥺