Karbala e Gilgit / کربلائے گلگت

  • Home
  • Karbala e Gilgit / کربلائے گلگت

Karbala e Gilgit / کربلائے گلگت شیعیان گلگت بلتستان کی آواز

گلگت۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے 13رجب حضرت علی ؑ کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے کل14 جنوری 2025کو...
13/01/2025

گلگت۔
ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے 13رجب حضرت علی ؑ کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے کل14 جنوری 2025کو ضلع گلگت میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

13/01/2025

13 رجب جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت شہر کے پہاڑوں میں شاندار چراغاں

گلگت:شہید قرآن و سنت آغا سید ضیاء الدین رضوی و رفقاء کی 20ویں برسی کی مناسبت سے رہائش گاہ شہید رضوی امپھری میں پروگرام ک...
13/01/2025

گلگت:
شہید قرآن و سنت آغا سید ضیاء الدین رضوی و رفقاء کی 20ویں برسی کی مناسبت سے رہائش گاہ شہید رضوی امپھری میں پروگرام کا انعقاد۔
علماء کرام، زعماء سمیت مومنین کی کثیر تعداد شریک۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بسمِ ربِ شہداءشہادت ایک انتخاب ہے کچھ خوداس کا انتخاب کرتے ہیں ۔۔۔کچھ کی شہادت خود مشتاق ھوتی ہےتاریخِ شہادت:13 جنوری   ...
12/01/2025

بسمِ ربِ شہداء

شہادت ایک انتخاب ہے کچھ خوداس کا انتخاب کرتے ہیں ۔۔۔
کچھ کی شہادت خود مشتاق ھوتی ہے

تاریخِ شہادت:13 جنوری 2005

شہادتوں کے قبیلے سے عشق تھا جن کو.....
لہو سے کر کے وہ دامن کو تار تار اٹھے ۔۔۔

شہید آغا ضیاءالدین اور
انکے باوفا ،جانثار محافط جوانوں کی قربانی سر زمین گلگت کاایک عجیب واقعہ ہے اور یہ واقعہ اپنے پس منظر اور پیش منظر کے تنا ظر میں ہمشہ کے لئے امر ہوگا ۔یہ شہداء اپنی ملت اور اپنے خالق کے سامنے سرخ رو ہوگئےہیں ۔یہ شہدا اور انکی جوانی پر ملت تشیع کی تاریخ ہمشہ ناز کریگی۔شہد آغارضوری اپنے کام ،فکر ،اہداف اور نام کے حوالے سے آنے والی نسلوں کے دلوں میں ہمشہ کے لئے زندہ رہینگے

‫التماس سوره الفاتحہ برائے بلند درجات شہداء مظلوم.

برسی شہدائے سانحہ 8 جنوری 200513 جنوری بروز پیر صبح 9:30 بجے،امام بارگاہ شہید رضوی امپھری گلگت
12/01/2025

برسی شہدائے سانحہ 8 جنوری 2005
13 جنوری بروز پیر صبح 9:30 بجے،
امام بارگاہ شہید رضوی امپھری گلگت

قم ایران:تقریب حلف برداری صدر و کابینہ متحدہ علماء فورم جی بیمتحدہ علماء فورم جی بی کے زیر اہتمام مجمع جھانی اہل البیت م...
11/01/2025

قم ایران:
تقریب حلف برداری صدر و کابینہ متحدہ علماء فورم جی بی

متحدہ علماء فورم جی بی کے زیر اہتمام مجمع جھانی اہل البیت میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے علماء اور طلاب کرام نے شرکت کیں تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب حجت الاسلام سید جاوید الحسن بخاری نے حاصل کی جس کے بعد حجت الاسلام آقای عاشق حسین محمدی نے منقبت پیش کی۔

تقریب سے حضرت آیت باقر مقدسی دام ظلہ العالی اور تقریب کا مہمان خصوصی حجت الاسلام سید افتخار حسین نقوی صاحب ( سربراہ امام خمینی ٹرسٹ) نے خطاب کیا اور حضرت حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی (نور اللہ مرقدہ ) صاحب کے علمی، دینی، فلاحی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں
پاکستان کی قومی ترانہ کے نشر ساتھ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم جناب حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاھدی نے متحدہ علماء فورم جی بی کے نو منتخب صدر جناب حجت الاسلام صادق حسین مناوری سے حلف لیا اور حجت الاسلام صادق حسین مناوری نے اپنی کابینہ کے اعلان کے ساتھ ان سے حلف لیا۔
تقریب کے احتتام پر حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کی دست مبارک سے سابق صدر حجت الاسلام غلام محمد شاکری کو متحدہ کی جانب سے شیلڈ پيش کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں متحدہ علماء فورم جی بی کے نئے صدر نے خطاب کیا جس میں حاضرین کا اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

10/01/2025
بسمِ ربِ شہداءشہادت ایک انتخاب ہے کچھ خوداس کا انتخاب کرتے ہیں ۔۔۔کچھ کی شہادت خود مشتاق ھوتی ہےنام: شہید نوید حسین تاری...
09/01/2025

بسمِ ربِ شہداء

شہادت ایک انتخاب ہے کچھ خوداس کا انتخاب کرتے ہیں ۔۔۔
کچھ کی شہادت خود مشتاق ھوتی ہے

نام: شہید نوید حسین


تاریخِ شہادت:10 جنوری2017
جائے شہادت: اڈیالہ جیل گلگت

‫التماس سوره الفاتحہ برائے بلند درجات شہداء مظلوم...‬

شہید نوید حسینتاریخ شہادت: 10 جنوری 2017مقام شہادت: اڈیالہ جیل راولپنڈی
09/01/2025

شہید نوید حسین
تاریخ شہادت: 10 جنوری 2017
مقام شہادت: اڈیالہ جیل راولپنڈی

گلگت:شہید قرآن و سنت آغا سید ضیاء الدین رضوی و رفقاء کی 20ویں برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ کلاں نگرل میں پروگرام کا انع...
08/01/2025

گلگت:
شہید قرآن و سنت آغا سید ضیاء الدین رضوی و رفقاء کی 20ویں برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ کلاں نگرل میں پروگرام کا انعقاد۔
علماء کرام، زعماء سمیت مومنین کی کثیر تعداد شریک۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

گلگت( ) انجمن حیدریہ نگرل گلگت اور خانوادہ شہید حسین اکبر کے زیر اہتمام شہید راہ حق فرزند قرآن و اسلام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا جانثاران شہید حسین اکبر۔شہید تنویر علی اور شہید عباس علی کی 20 ویں برسی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان احتجاجی و تعزیتی اجتماع امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں منعقد ہوا جس میں علماء۔مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی برسی کے اجتماع میں شهید راه خدا داعی اتحاد بین المسلمین ملک کے نظریاتی سرحدوں کا محافظ سید ضیاء الدین رضوی کی انسانی ملکی قومی ملی اور دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے افکار و نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تعزیتی اجتماع کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر مرتب کیے جانے والے نصاب کو بھی متنازعہ قرار دیتے ہوئے 2009 کے معاہدہ کے تحت تمام مکاتب فکر کے لیے قابل قبول نصاب تعلیم مرتب ) کرنے اور مسلکی اور علاقائی تعصبات سے پاک نصاب تعلیم مرتب کرنے کے لیے گلگت بلتستان سطح پر ٹیکسٹ بک بورڈ اور کریکولم ونگ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہے۔ 20 سال گزرنے کے باوجود شہید ضیاء الدین رضوی ان کے ساتھی شہداء کے بہیمانہ قتل میں ملوث نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری سوچی سمجھی سازش ہے گرفتار ملزمان کے فرار کو حکومت کی ناکامی اور عدالتی کاروائی کو ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے تعبیر کرتے ہوے تمام نامزد ملزمان اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عدالتی کمیشن کے ذریعہ دوبارہ ٹرائل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو 77 سال سے بے آئین رکھ کر جبر اور طاقت کے ذریعہ کی جانے والی حکومت کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسلیے فی الفور اس علاقہ کی آئینی حیثیت واضح کر کے ملک کا پانچواں صوبہ ڈیکلیر کیا جائے۔ گلگت شہر میں پانی و بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو حکومت کی بے حسی اور نااہلی ہے بجلی و پانی کی سپلائی کو بہتر اور محلہ نگرل کے شدید ترین موسمی حالات کے پیش نظر نگرل کو بجلی و پانی کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہے۔ علاقے میں ثقافت کے فروغ کے نام پر حکومتی حکم اور ر غیر حکومتی اداروں کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانیت نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے دور کرنے ان کی غیرت و حمیت کو ختم کر کے مغربی کلچر کو فروغ دینے کی سازش ہے ایسے تمام اقدامات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہے گلگت بلتستان کے اندر افیون چرس شراب ہیروئن اور آئس جیسے منشیات کے کھلے عام دستیابی اور حکومت کی پر اسرار خاموشی کو اس خطے کے نوجوان نسل کو نشائی بنانے کے سازش ہے لہزا منشیات سمگلرز کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمینوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولت کاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہے اور غیر مقامی افراد کو جاری کیے جانے والے لیز لائسنس کو منسوخ کر کے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والے لینڈ ریفارمز ایکٹ کو غیر تسلی بخش ہے اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے عوام کے لیے قابل قبول لینڈ ریفام ایکٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے مذہبی اقدار اور علاقائی روایات کے پیش نظر مخلوط نظام تعلیم معاشرتی اقدار کے لیے زہر قاتل ہے لہزا خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہے ملک عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار اور سانحہ پارا چنار کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور شاہراہ پارا چنار کے سفر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ نیز شہر کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنے پر ریاستی و دهشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہے۔

عالم اسلام کا م کی مدافعی تنظیم تنظیم حزب اللہ لبنان کے سر براہان سید حسن نصر اللہ اور سید هاشم صفی الدین اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہان اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کو فلسطین و لبنان کے ہزار بے گناہ شہداء کی شہادت کو اسلام محمدی کی راہ میں عظیم قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ لبنان حماس اور انصار اللہ کے مدافعانہ اقدامات کو حق اور جائز قرار دیتے ہوے بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہے نیز نام نہاد اسلامی ممالک کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہےشیطان بزرگ امریکہ کی پشت پناہی میں ارض فلسطین ارض لبنان ارض شام پر کی جانے والی اسرائیلی دہشت گردی کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے تنظیموں کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مسلم اقوام سے متحد ہو کے اسرائیلی وجود کو نیست و نابود کرنے کا مطالبہ کرتے ہے شہد ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقا کی برسی کے تعزیتی اجتماع سے امام جمعہ والجماعت گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی۔امام جمعہ والجماعت دنیور شیخ میرزا علی۔ شیخ کرامت حسین۔صدر انجمن حیدریہ نگرل شاہد حسین و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید سید ضیاء الدین رضوی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

میں ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا اپنا شرعی وظیفہ سمجھتا ہوں.(شہید سید آغا ضیاء الدین رضوی)ؒیوم شہادت 13 جنوری...
08/01/2025

میں ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا اپنا شرعی وظیفہ سمجھتا ہوں.
(شہید سید آغا ضیاء الدین رضوی)ؒ

یوم شہادت 13 جنوری 2005ء
شہید ســــید آغا ضیاء الدین رضوی رحمتہ اللہ علیہؒ

04/01/2025

سندھ حکومت کی شیعہ مخالف پالیسیوں کے خلاف پی پی پی سے اظہار بیزاری کا سلسلہ جاری۔ ۔

ہنزہ گلگت:پاراچنار کے محاصرے اور کراچی میں پر امن دھرنا میں حکومت سندھ کی ایماء پر پولیس کے حملے کے خلاف گنش ہنزہ میں اح...
31/12/2024

ہنزہ گلگت:
پاراچنار کے محاصرے اور کراچی میں پر امن دھرنا میں حکومت سندھ کی ایماء پر پولیس کے حملے کے خلاف گنش ہنزہ میں احتجاج۔
شاہراہ قراقرم بلاک

گلگتقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت کی جانب سے پہلے مرحلے می...
27/12/2024

گلگت
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت کی جانب سے پہلے مرحلے میں پاراچنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بعد نماز جمعہ پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
۔
۔
۔

ہوپر نگر میں پارہ چنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
27/12/2024

ہوپر نگر میں پارہ چنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

20 جمادی الثانی ولادت باسعادت بی بی فاطمہ س کے موقع پر ضلع نگر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان۔
21/12/2024

20 جمادی الثانی ولادت باسعادت بی بی فاطمہ س کے موقع پر ضلع نگر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karbala e Gilgit / کربلائے گلگت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karbala e Gilgit / کربلائے گلگت:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share