![سوات (بیورورپورٹ)ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا سہراب خان چوک، نیو روڈ ، گرین چوک اور گڑھ بازار کا دورہ۔ ایس پی ٹر...](https://img5.medioq.com/298/709/1058286642987090.jpg)
17/01/2025
سوات (بیورورپورٹ)ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا سہراب خان چوک، نیو روڈ ، گرین چوک اور گڑھ بازار کا دورہ۔
ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سہراب خان چوک، نیو روڈ ، گرین چوک اور گڑھ بازار میں تجاوزات کے خلاف کیجانے والی کاروئیوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک وارڈن امیر زیب خان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سوات ٹریفک وارڈن پولیس کے حکام تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے ہموار ٹریفک کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرکے عوام کو درپیش تکالیف کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. سوات ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سروے کرکے مختلف رکاوٹوں کو سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے ہموار بنا دیا جس پر عوام نے ٹریفک پولیس سوات کے اس اقدام کو سراہا. ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس صرف ٹریفک کنٹرول نہیں کر رہی بلکہ تجاوزات کے خاتمے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ شہریوں کو کسی قسم کے سفری مشکلات درپیش نہ ہو اور عوام کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرکے ان کے سفر کو آرام دہ بنایا جاسکے.