خضدار
زیرو پوائنٹ کے مقام پر
آرمی پبلک اسکول کی بس پہ دھماکہ ہوا، شدید ترین نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
5 کے قریب بچے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع۔
16/05/2025
خضدار// زیروپوائنٹ سے کھوڑی تک ہر جمعہ کے روز ہونے والی ون ویلنگ اور ریسنگ کی سرگرمیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ زیرنظر ویڈیو میں جو کچھ دکھایا گیا ہے، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے — سینکڑوں نوجوان مین روڈ کو بلاک کرکے نہ صرف اپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں بلکہ راہگیروں کے لیے بھی راستہ بند کرکے خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
11/05/2025
تلاش ورثاء
خضدار (11 مئی 2025)
*لیویز فورس باغبانہ کو خضدار کے نواحی علاقے سمبان میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاش کو سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا ہے،*
*لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔*
*جو اس نامعلوم لاش کے ورثاء کے بارے میں جانتا ہیں وہ انکے ورثاء کو اطلاع کریں کہ وہ سول ہسپتال خضدار پہنچ جائیں*
10/05/2025
*قلات ۔ مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس زرائع*
قلات ۔ مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا ہے پولیس زرائع
قلات ۔ مقتول کی شناخت محمد رمضان ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی ہے پولیس زرائع
09/05/2025
بریکنگ نیوز
اوتھل کے مصروف ترین علاقے سول ہسپتال روڈ پر حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو کے مطابق مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ جانبحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
07/05/2025
*🔥انڈیا کے جنگی جہاز کی حالت 😂*
07/05/2025
*ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے دنیا کا جدید ترین بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا۔*
05/05/2025
Khuzdar
05/05/2025
کویٹہ
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبزل روڈ پر براہوئی شاعر ادیب میر اللہ بخش شہزاد شہید ہوگئے۔
آج تقریبا چار بجے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے براہوئی شاعر ادیب میر اللہ بخش شہزاد شہید ہوگئے۔
میراللہ بخش شہزاد بولان میڈیکل کالج ہسپتال میں ایکسیجن ٹیکنیشن مہر ٹی وی ۔ گدان ٹی وی کے کیمرہ مین بھی تا جس سے براہوئی ادب کو بڑا نقصان ہوا
05/05/2025
خضدار
*وڈھ بڑی تباہی سے بچ گیا موٹر سائیکل میں نصب 10کلو سے زائد آئی ڈی بم کو لیویز فورس کی ٹیم نے ناکارہ کردیا*
*کلی صالح محمد میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں آئی ڈی نصب کرکے سڑک کنارے کھڑی کی تھی: لیویز فورس کی گشتی ٹیم نے موٹر سائیکل کو مشکوک دیکھ کر عوام کو قریب جانے سے منع کی*
*ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی بم ڈسپوزل اسکوڈ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ کردیا*
*لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری*
04/05/2025
*لیویز فورس کی بروقت کارروائی تربوز سے بھرا چوری شدہ پک اپ برآمد، دو ملزمان گرفتار*
*تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربوز سے بھرے پک اپ گاڈی کو چھینا گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے نوٹس لیتے ہوۓ فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی*
*اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی نگرانی میں لیویز ڈسٹرکٹ انچارج خلیل نوتانی لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری ،لیویز انچارج زیدی نزیر احمد زہری ،محرر ریاض احمد کی سربرائی میں لیویز فورس نے پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل چوری ہونے والے تربوز سے بھرے پک اپ کو برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لیا۔*
*اس کامیاب آپریشن کے دوران دو ملزمان اعجاز احمد ولد عبدالقادر سکنہ بلبل ڈاک اور عبدالرحیم ولد نواب خان سکنہ سات مرلہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جو گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔*
*واقعہ کے فوری بعد لیویز حکام نے لیویز سی آئی اے کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کیا اور مختصر وقت میں نہ صرف گاڑی کا سراغ لگایا بلکہ ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا۔*
*ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز فورس کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف قانون کی بالا دستی قائم ہوئی ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔*
*پک اپ مالکان اور علاقہ عوام نے لیویز فورس کی انتھک محنت، فرض شناسی اور عوامی تحفظ کے عزم کوسراہا*
*ترجمان لیویز فورس خضدار*
03/05/2025
حب بھوانی حدود پرنس ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات پر ڈکیت کی اپنے بندوق سے ڈکیت کا ساتھی گولی لگنے سے جانبحق۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈکیت شھری کو لوٹ رہے تھے دوران ڈکیتی شہری کی مزاحمت پر ڈکیت کے ساتھی کی بندوق سے ساتھی جانبحق۔
شناخت حامد علی ولد عبد اللہ
سکنہ ماشی آواران
Be the first to know and let us send you an email when Khuzdar Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.