Covid-19 Updates

  • Home
  • Covid-19 Updates

Covid-19 Updates Waqar Bagga page

جعلی ورک پرمٹ کیس،پولیس تھانہ سٹی میں گرفتار ملزم احسن کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری،سادہ لوح لوگوں کو جعلی ورک  پرم...
26/01/2024

جعلی ورک پرمٹ کیس،پولیس تھانہ سٹی میں گرفتار ملزم احسن کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری،سادہ لوح لوگوں کو جعلی ورک پرمٹ تھما کر مستقبل خراب کر دیا،مرکزی ملزمان الیاس،قدیر اور جنید کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں شکایات کے انبار لگ گئے،رو پوش ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے معاملہ کو غلط رنگ دینا شروع کر دیا،متاثرین کا اعلیٰ حکام سے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ

میرپور آزاد کشمیر۔۔۔۔  ڈسٹرکٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماؤں نے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض ک...
19/10/2023

میرپور آزاد کشمیر۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماؤں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کو ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات ہوئے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ھے کہ یاسر ریاض چوہدری نے مانچسٹر یونیورسٹی UK سے ماسٹر ڈگری ۔ حاصل کی اور Charted Quality Institute Uk کے ممبر بھی ہیں ۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں Photonics UK کے ساتھ بطور کوالٹی Engineer اور Cubic Uk کے ساتھ بطور System Quality Manager کام کیا اس سے قبل بذریعہ پبلک سروس کمیشن ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ بطور اسسٹنٹ کمشنر موصوف میرپور ، ہجیرہ ، پلندری اور ڈڈیال اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی وجہ سے ایک بہترین انتظامی افسر کے طور پہ جانے جاتے ہیں ۔ انتظامی آمور کے علاوہ موصوف دیگر شعبہ جات میں بھی بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں ۔ ان کی بطور ڈپٹی کمشنر میرپور تعیناتی سے جہاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہی اورسیز کشمیریوں میں بھی خوشی کی لہر دور گئی اور جناب صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے عوامی حلقوں میں امید کی جارہی ھے کہ ڈسٹرکٹ میرپور کو درپیش انتظامی و دیگر مسائل یکسو ہوں گے #

اختیارات کا ناجائز استعمال،سپریم کورٹ کا نوٹس،ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ ترقیات میرپور راجہ کلیم اللہ خان سمیت چار دیگر افسران...
18/10/2023

اختیارات کا ناجائز استعمال،سپریم کورٹ کا نوٹس،ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ ترقیات میرپور راجہ کلیم اللہ خان سمیت چار دیگر افسران معطل،اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی قائم،چھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم،چیف سیکرٹری انکوائری کمیٹی کی نگرانی کرینگے👁️

پولیس تھانہ چکسواری کی کارروائی جعلی صحافی گرفتار مقدمہ درج ملزمان شرفاء کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے
28/09/2023

پولیس تھانہ چکسواری کی کارروائی
جعلی صحافی گرفتار مقدمہ درج
ملزمان شرفاء کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے

ان سے ملئیے یہ ہیں ادارہ ترقیات میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہہہہہ کلیم اللہ خان جو سارا دن دفتر میں بیٹھ کر اصول، ایمان...
21/09/2023

ان سے ملئیے یہ ہیں ادارہ ترقیات میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہہہہہ کلیم اللہ خان جو سارا دن دفتر میں بیٹھ کر اصول، ایمانداری اور شرافت کا درس دیتے ہیں لیکن موصوف نے خود ادارہ کے سیکٹر مجاھد ٹاؤن میں کمرشل جگہ کو نقشہ میں توڑ پھوڑ کر کے رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرتے ہوئے خود اپنے نام الاٹ کروا لیا، راجہ کلیم اللہ نے دوسری بڑی کاروائی شہر کے مہنگے ترین سیکٹر اے فائیو میں 10/100 سڑک کےرقبہ پر قبضہ کر کے ایک کنال کا پلاٹ اپنے نام الاٹ کروا رکھا ہے، موصوف کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہی نہیں موصوف نے اپنے نام اور بھی بہت کچھ حاصل کر رکھا ہے تفصیلات جلد انشاءاللہ

آج کینڈا سے انڈین را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔ سفارت کار کے روپ چھپے اس بھڑئیے نے کنینڈا میں جو دشت گردی مچائی آج...
19/09/2023

آج کینڈا سے انڈین را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔ سفارت کار کے روپ چھپے اس بھڑئیے نے کنینڈا میں جو دشت گردی مچائی آج دنیا نے اس کے ثبوت دیکھ لئیے۔ دشت گردی کے مذید واقعات کے ثبوت آنے والے دنوں میں دنیا کی آنکھیں کھول دیں گئے۔
ہندواتا کے مکروہ چہرے کی گھناونی کاراوئیاں مذید بے نقاب ہوں گی،(رام رام جاپی جاو دہشت گردی مچائی جاو)
آج دنیا کو یہ بھی سمجھ لینا چائیے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری کے پیھچے کون ہے
مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کے پیھچے بھی وہی جنونی مذہبی دہشت گرد ہیں جو دنیا کو پتھروں کی پوجا پہ لگانا چاہ رہے ہیں ، یہ دنیا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیھچے مودی گردی ہے…

انسانی سمگلنگ کا دھندہ ! خطے میں بھارتی قونصلیٹ کی مہریں لگے ویزے اور ذمہ دار اداروں کی معنی خیز خاموشیآزاد کشمیر میں ان...
26/07/2023

انسانی سمگلنگ کا دھندہ ! خطے میں بھارتی قونصلیٹ کی مہریں لگے ویزے اور ذمہ دار اداروں کی معنی خیز خاموشی

آزاد کشمیر میں انسانی سمگلنگ کے متعلق کیسز کے قوانین سرے سے موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے یہاں یہ جان لیوا دھندہ زوروں پر ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں انسانی سمگلرز کا شکار زیادہ ہو رہے ہیں
اس تمہید کا مقصد ایک خوفناک سامنے آنے والے کیس کو بیان کرنا ہے جو آزاد کشمیر کے جدید شہر میرپور میں ہوا جہاں انتظامی و حکومتی مشنیری
تو موجود ہوتی ہی ہے یہاں آنکھ کان والوں کی بھی بھرمار رہتی ہے ایسے میں ایک خاتون سمگلر دیدہ دلیری سے دھوکہ دہی کرتی ہے اور نوسربازی سے کسی کو پولینڈ کا جعلی ویزہ جاری کرتی ہے اور اس پر جو مہر ثبت ہوتی ہے وہ ہمارے دشمن ملک بھارت کی ! جی ہاں نیو دہلی کی
اس واقعے کو رونما ہوے کوئی ایک ہفتہ ہو گیا اس سنگیں ایشو ہوا ، بھارت کی مہر کہاں بنی؟ کس نے بنوائی؟ کون خطے میں را کا ایجنٹ بیٹھا ہے ؟ کون اتنا با اثر ہے جس کی وجہ سے انتظامی و لا انفورسمنٹ ایجنسیز سمیت آنکھ کان والے بھی چپ ہو گئے؟ خاتون کے ساتھ کون کون ملوث ہے؟ یہ سوالات خطے کے امن پر سوالیہ نشان ہیں اس پر خاموشی مجرمانہ ہے آزادی کے بیس کیمپ میں ایسی جعلسازی کے چرچے عالمی میڈیا پر بھی ہیں

ڈپٹی کمشنر میرپور کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیرہنما مسلم کانفرنس جمیل تبسم المعروف قبضہ والی سرکار ایک مرتبہ پھ...
18/07/2023

ڈپٹی کمشنر میرپور کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

رہنما مسلم کانفرنس جمیل تبسم المعروف قبضہ والی سرکار ایک مرتبہ پھر سے میراڈمرال تحصیل میرپور میں قبضہ کی کوشش کر رہے تھے جسے انتظامیہ کے بروقت ایکشن کے باعث ناکام بنا دیا گیا --

نائب تحصیلدار راجہ شکیل نے ہمراہ عملہ محکمہ مال اور پولیس کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مسمار کر دیا اور ناجائز قبضہ کی کوشش کرنے کی پاداش میں مسلم کانفرنسی رہنما کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی

یاد رہے کہ موصوف نے قبل ازیں بھی ادارہ ترقیات میرپور کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی تھی جس کو متعلقہ ادارے نے ناکام بنا دیا تھا جبکہ چند عرصہ قبل بھی رٹھوعہ مہرو میں بھی قبضہ کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بنایا

عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور سے اس امر کی غیر جانب دار انکوائری کرواتے ہوئےمسلم کانفرنسی رہنماکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے!!!

ادارہ ترقیات میرپور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے ادارے کے قوانین سے کھلواڑ شروع کر رکھا ہ...
01/06/2023

ادارہ ترقیات میرپور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے ادارے کے قوانین سے کھلواڑ شروع کر رکھا ہے اختیارات کے ناجائیز استعمال سے بنائے گئے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے احتساب بیورو میں انکوائری زیرکار ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور چیف جسٹس آزادکشمیر نوٹس لیں واقعات کے مطابق ادارہ ترقیات میرپور میں محکمہ سپورٹس سے ڈی ایم جی کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے اختیارات کا ناجائیز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس اور زمینیں اپنے نام پر حاصل کر رکھی ہیں جنکے بارے میں ایک شہری کی درخواست پر انکوائری احتساب بیورو میں زیرکار ہے دوسری جانب افیسر موصوف تارکین وطن کے قیمتی پلاٹوں کی فائلیں ریکارڈ سے غائب کر کے الاٹیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں زرائع کے مطابق راجہ کلیم اللہ خان نے شہر کے مہنگے ترین سیکٹر اے فائیو میں بھی سڑک کا رقبہ متاثر کر کے پختہ چاردیواری اور کمرے تعمیر کر لئے ہیں جس سے اہل محلہ کو مشکلات کا سامنا ہے افسر موصوف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ادارہ میں نصف درجن سے زائد نئے ملازمین بدوں میرٹ بھرتی کر رکھے ہیں جبکہ غلط فیصلوں کے باعث ادارہ کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ افسر موصوف کے دور تعیناتی میں بدوں میرٹ ہونے والی بھرتوں اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے حاصل کردہ کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی انکوائری کروائی جائے

ایم ڈی اے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کا ڈراپ سین غیر قانونی بھرتیاں منسوخ نہ ہو سکیں سابق وزیر ایم ڈی اے کے کزن ڈپ...
11/05/2023

ایم ڈی اے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کا ڈراپ سین
غیر قانونی بھرتیاں منسوخ نہ ہو سکیں
سابق وزیر ایم ڈی اے کے کزن ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ چودھری اجمل اکرم
اور انچارج ون ونڈو چودھری طارق محمود نے ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان اور صدر ایمپلائز یونین پرویز رشید کے درمیان معاملہ طے کروا دیا
چند دنوں میں پرویز رشید کے عزیز و اقارب کو بھرتی کرنے پر مبینہ ڈیل فائنل

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Covid-19 Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share