Guns N Bullets

  • Home
  • Guns N Bullets

Guns N Bullets یہ صفحہ غیر پیشہ ورانہ، معلوماتی اور تفریحی نوعیت کا ہے

Some more images of CW39 rifle
16/01/2024

Some more images of CW39 rifle

07/10/2023

میرکاوا ٹینک کی تباہی کے بعد کے مناظر۔ اسرائیلی فوجی کو کھینچ کر ٹینک سے نکالنے کی ویڈیو بھی موجود ہیں لیکن ہم فیس بک کی پرواسرائیل پالیسی کی وجہ سے اسے اپلوڈ نہیں کرسکتے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن میں حماس کے عسکری ونگ 'عزالدین القسام بریگیڈ' نے دنیا کے...
07/10/2023

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن میں حماس کے عسکری ونگ 'عزالدین القسام بریگیڈ' نے دنیا کے بہترین ٹینکوں میں سے ایک میرکاوا 4 کو تباہ کردیا ہے اور عملہ یا تو مارا گیا ہے یا قیدی بنالیئے گئے ہیں۔ ہم جلد ہی میرکاوا ٹینک کے بارے میں مزید معلومات اپنے صفحہ پر شیئر کریں گے۔

ایم-134 منی گن چھ بیرلز پر مشتمل گھومنے والی مشین گن ہے جس کا ریٹ آف فائر بہت زیادہ ہے۔ اس مشین گن کو چلانے کے لیے بچلی ...
05/10/2023

ایم-134 منی گن چھ بیرلز پر مشتمل گھومنے والی مشین گن ہے جس کا ریٹ آف فائر بہت زیادہ ہے۔ اس مشین گن کو چلانے کے لیے بچلی کی ضرورت پڑتی ہے جس کی مدد سے یہ چھ ہزار راؤنڈ فی منٹ فائر کرسکتی ہے۔ یہ 7.62 ضرب 51 ایم ایم کے راؤنڈ استعمال کرتی ہے۔ اس مشین گن کو مختلف بکھتر بند گاڑیوں، ہیلی کاپٹرز اور بحری جہازوں پر نصب کیا جاسکتا ہے۔

30/11/2022

آئیڈیاز ۲۰۲۲ دفاعی نمائش میں GIDS کی جانب 51× 7.62 کیلیبر کی رائفل Klass 786 assault rifle کے نام سے پیش کی گئی ہے. رائفل کی تفصیلات اور اسکے ممکنہ استعمال کے بارے میں فی الوقت کچھ معلوم نہیں ہے لیکن بظاہر یہ رائفل اے آر پلیٹ فارم کی ایک خوبصورت اور دیدہ زیب رائفل معلوم ہوتی ہے.

11/08/2022

Incredibly fast...

Shahpar 2 uav****************** حال ہی میں پاکستانی کمپنی GIDS ( گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفینس سالوشن)  نے شہپر ۲ لانچ کرکے...
19/12/2021

Shahpar 2 uav
******************
حال ہی میں پاکستانی کمپنی GIDS ( گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفینس سالوشن) نے شہپر ۲ لانچ کرکے ڈرون سازی کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے. پاکستان گذشتہ دس سالوں سے ڈرون ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف تھا. اور آرمڈ ڈرون بنانے میں کسی قدر کامیابی بھی حاصل کرلی تھی لیکن اصل کامیابی چین اور ترکی کی ڈرون سازی کے میدان میں تعاون کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے.
شہپر ۲ ایک میل ( میڈیم آلٹیچیوڈ لانگ انڈیورینس ) ڈرون ہے. جو فی الوقت دو لیزر گائڈڈ میزائل کے ساتھ ۲۲۲ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ۱۸۰۰۰ فٹ کی بلندی پر سات گھنٹے پرواز کرسکتا ہے. اور ۱۲۰ کلو گرام کا پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے.
اس ڈرون کی خاص بات GIDS کا تیار کردہ الیکٹروآپٹیکل سسٹم ZAMUR 2 ہے جو سیٹلائیٹ سے رابطے میں رہ کر دن اور رات کے وقت نا صرف سرویلینس اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرسکتا ہے بلکہ پن پوائنٹ ایکیوریسی کے ساتھ نشانہ لگانے میں بھی مدد کرسکتا ہے.
اس ڈرون کی دوسری خاص بات GIDS کا ہی مقامی طور پر تیار کردہ لیزرگائڈڈ میزائل برق بھی ہے. جس کا وزن ۴۵ کلو گرام ہے. جسے ۵۰۰۰ میٹر کی بلندی سے فائر کیا جاسکتا ہے. یہ میزائل ۸ کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے اور ماک ۱.۱ کی اسپیڈ سے اپنے ٹارگٹ تک پہنچ سکتا ہے.
ان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھیں تو باآسانی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان ڈرون کی بین الاقوامی میں منڈی میں مقابلے کی پوزیشن میں آچکا ہے. ضرورت وقت کے حساب سے اس میں مناسب اپگریڈیشن اور ٹیکنالوجی میں بہتری کی ضرورت ہے.

پاکستان آرڈینینس فیکٹریز نے PK18 کے بعد ایک نئی رائفل BW20 لانچ کی ہے. اس رائفل کا کیلیبر سات اعشاریہ باسٹھ ضرب اکیاون ہ...
14/12/2021

پاکستان آرڈینینس فیکٹریز نے PK18 کے بعد ایک نئی رائفل BW20 لانچ کی ہے. اس رائفل کا کیلیبر سات اعشاریہ باسٹھ ضرب اکیاون ہے. PK 18 کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ جی تھری اور اے آر رائفل کا ہائبرڈ ورژن ہے جبکہ BW20 بظاہرجی تھری کا موڈیفائڈ ورژن لگ رہا ہے.
بدقسمتی سے افواج پاکستان کی اخفاء کی پالیسی کی وجہ سے اس رائفل کی نا صرف مناسب معلومات نہیں ہیں بلکہ مناسب تصاویر تک موجود نہیں آسکیں.
خوش کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں چھوٹے ہتھیاروں خاص کر اسالٹ رائفل پر ریسرچ اور ڈیولپمینٹ کا کام شروع ہوچکا ہے. امید ہے کہ مستقبل میں کسی بہترین رائفل کو ڈیویلپ کرلیا جائے گا.

27/10/2021
28/06/2021

تُرک کمپنی سارسلماز نے ایک نئی مشین گن بنائی ہے جس کا نام ایس اے آر 762 ایم ٹی ہے۔ اس پر ہماری ویڈیو

25/06/2021

تُرک کمپنی سارسلماز نے ایک نئی مشین گن بنائی ہے جس کا نام ایس اے آر 762 ایم ٹی ہے۔ اس پر ہماری ویڈیو کا لنک کمنٹ میں دیکیں۔

ایک خبر کے مطابق برطانیہ اپنی فضائیہ میں 12 بی-1 لانسر شامل کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کررہا ہے۔ امریکی فضائیہ بی-1 لا...
01/04/2021

ایک خبر کے مطابق برطانیہ اپنی فضائیہ میں 12 بی-1 لانسر شامل کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کررہا ہے۔ امریکی فضائیہ بی-1 لانسر بمبار طیاروں کو سروس سے ریٹائر کرچکی ہے جنہیں برطانیہ حاصل کریگا۔

رائل نیوی اپنے سرفیس فلیٹ میں بہت جلداپنے سب سے جدید ٹائپ 31 فریگیٹ کو شامل کرنے والی ہے اور اسکا نام مشہور اسکاٹش جنگجو...
01/04/2021

رائل نیوی اپنے سرفیس فلیٹ میں بہت جلداپنے سب سے جدید ٹائپ 31 فریگیٹ کو شامل کرنے والی ہے اور اسکا نام مشہور اسکاٹش جنگجو ویلیم والس کے نام پر رکھا جارہا ہے جو اسکاٹ لینڈ میں انگلینڈ کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف اسکاٹ لینڈ و اسکاٹس کے ایک ترجمان کے مطابق فریگیٹ کا نام ایچ ایم ایس ویلیم والس رکھنے سے ہم انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا اتحاد آئندہ مزید تین سو سالوں تک رکھ پائیں گے۔

Address


Telephone

+966547389415

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Guns N Bullets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Guns N Bullets:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share