King Media Network
- Home
- King Media Network
This is the page,from where you can stay up to date in a very funny way,with all the latest happenin King Media Network is a News Blog launched on May 01, 2013.
King Media Network
An Independent Media Outlet for Students. It is an online student portal where students from all the corners of the globe can participate ,especially IIUI student. King Media Network is an Independent Media Outlet for students to raise their voice and promote their talent. They will be able to participate by writing, making videos, promoting their events and everyday happenings
at campus. It is the voice of Campus and regardless of the city, country or institution, as long as you are a student, you are a part of it. We will try our best to publish news in Funny way ,that can be usefull as well as easier to be understand,and also will gives you an attraction towards the news. King Media Network will have its Representatives/Members/Writers in IIUI. We will appreciate your contribution and ideas regarding this new Media Outlet.
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when King Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Videos
7جولائی 2023 *اللہ تعالی کی قدرت کا کرشمہ* ملک بھر میں موسم کا رخ بدلتا نظر آ رہا ہے,بعض علاقوں میں شدید گرمی کا سامنا ہے تو بعض جگہوں پر برفباری سے سردی کی شکایت ! گلگت بلتستان کا علاقہ بابوسر ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے روڈ بند ہے, جس سے ٹریفک متاثر ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے روڈ کھولنے کےلیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
*گلے ملنے اور گلے پڑنے میں فرق جان کر جیو* وہ یادگار لمحہ جب وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ترکی صدر کے گلے پڑ گئے۔ اسی کو گلے پڑنا کہتے ہیں۔
حامد میر نے پی ڈی ایم حکومت کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اور جمہوریت کے کھوکھلے دعوی کا پوسٹ مارٹم کرکے پی ڈی ایم کو ننگا کردیا۔ "جناح ہاؤس لاہور پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے لیکن قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور اصولوں کی خلاف ورزی اس سے بڑا جرم ہے جس قانون پر قائداعظم نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا اس قانون کے ذریعہ آج کے پاکستان میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔"
کوئٹہ: آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور نے جان پر کھیل کر آبادی کو بچالیا آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرکے بڑے نقصان سے بچالیا مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی شام قمبرانی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر کھڑی آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگی اس سے پہلے کے آگ پٹرول پمپ یا قریبی عمارتوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ڈرائیور نے اپنی زندگی پر کھیل کر آئل ٹینکر کو وہاں سے روانہ کردیا ہزاروں لیٹر آئل سے بھرے ٹینکر سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے اور ڈرائیور جان کی پرواہ کئے بغیر آئل ٹینکر کو چلاتے ہوئے آبادی سے دور میدانی میں پہنچاکر چھوڑ دیا میں اس دوران قمبرانی روڈ پر فلمی مناظر دیکھنے کو ملے شہری موبائل فون سےویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے ۔ واقعے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر جل گیا جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا آگ کے شعلے انتہائی بلند اور دھواں اس قدر شدید تھا کہ شہر میں دور دور کالا دھواں اٹھتا تک دیکھا گیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھالیا تاہم آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں آکر ایک رکشہ مکمل طور پر جل گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔
اپنے ہی کہے الفاظ سے انسان کو ذلیل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ مختصر ویڈیو دیکھ لیں۔اتحادی حکومت نے اپوزیشن میں وہ وہ دعوے کیے ، وہ وہ فارمولے بتائے کہ سن کر منہ میں پانی آجائے، لیکن یہاں ہر ایک اسد عمر بنا پھرتا ہے۔ جب اقتدار میں آتا ہے تو سب سے نکما، غریبوں کا خون چوسنے والا ثابت ہوتا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران ہے۔ لوگ بلک رہے ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سوچتے ہوئے دورہ پڑتا ہے، مگر بتایا جارہا ہے کہ ہم کیا کریں ملک کو تو سابق حکومت ڈبوچکی تھی۔ یہ تو اسی کا کیا دھرا ہے! جمال عبد اللہ
بصد احترام مولانا سے سوال ہے،کیا گند اٹھانے کا ٹھیکہ عوام نے اٹھا رکھا ہے؟کیا مولانا یہ ہمت کرسکتے ہیں کہ اسمبلی کے فلور پر قانون پاس کروائیں ،نہیں تو کم ازکم اس حوالے سےمؤثر آواز اٹھائیں کہ مراعت یافتہ طبقہ کو حاصل تمام مراعات یکسر ختم کر دی جائیں،ججز،جرنیل اور سیاست دانوں کو حاصل مفت پٹرول صحت اور دیگر مراعات ختم ہو ۔ یہ کہاں کا انصاف ہےکہ ایک صاحب گریڈ 21 کا ملازم ہے اور اسے ماہانہ 150 لیٹر پیٹرول فری ملتا ہے ۔۔۔۔اور عام آدمی 210 کا ایک لیٹر خریدے ۔۔۔ لیکن مولانا ایسا کبھی کریں گے کیونکہ مولانا سمیت ملک سے وفاداری کا ڈھونک رچانے والے سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر مراعات یافتہ طبقات کی مراعات میں ذرا سی بھی کمی کر دی جائے تو تمام ججز،جنرلز،وزراء ،بیوروکریسی، اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبرز، سرکاری اداروں کے اعلی افسران ایک لمحے میں حکومت کو چلتا کر دیں. سارا ملک اشرافیہ کی بھتہ خوری پر چلتا ہے. قربانی کا بکرا بننےکےلیے کوئی ہے تو بس وہ بے چارہ عوام ہے باقی سب نے وطن کی محبت کی لولی پوپ دے کر دیمک کی طرح اس ملک کو چاٹنے کی قسم کھارکھی ہے۔۔ سوشل میڈیا کا دور ہے ہر چیز ریکارڈ پر موجود ہے مہنگائی کے خلاف مولانا نے سابقہ حکومت میں کتنا سخت مؤقف اپنایا تھا۔لہذا گذارش ہے کہ عوام پر رحم کریں پچھلی حکومت کے
کراچی سے پنڈی تک دیواروں پر عامل بنگالی جادوگر لکھا ہے، آج پاکستان استخارہ ڈاٹ کام پر چل رہا ہے، پاکستان ایک نشئی کے ہاتھ میں دے دیاگیا ہے۔ ملک ایک بد کردار شخص کے ہاتھ میں دے دہا گیا ہے۔ کنونشن سنٹر میں چار روز قبل ایک نشئی قوم کو فیملی سسٹم اور اخلاقیات پر درس دے رہا تھا،اور بتا رہا تھا کہ طلاق سے معاشرے میں کتنی تباہی ہوتی ہے، نیازی صاحب! معلوم ہے اس میں آپ کا تجربہ زیادہ ہے مگر قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا آپ جو قوم کو گھریلو مسائل پر درس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی آپ نے نادرا میں اپنے بچوں کا فارم مکمل کیا ہے؟۔نیازی صاحب آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بد کردار شخص ہیں۔ شاہ اویس نورانی
Shortcuts
- Address
- Alerts
- Videos
- Claim ownership or report listing
-
Want your business to be the top-listed Media Company?