11/09/2024
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں 6 مضامین کے اے ڈی پی اور بی ایس پروگرامز کے فرسٹ سمسٹر کا نتیجہ شاندار رہا، جس کی کامیابی کی شرح 92 فیصد رہی۔ زیادہ تر طالبات کا سی جی پی اے 3.5 اور 4 کے درمیان ہے، جو کہ طالبات کی محنت اور ادارے کی بہترین تدریسی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ پولیٹیکل سائنس کی ملائکہ حسن شاہ 4 میں سے 4 سی جی پی اے حاصل کر کے ضلع بھر میں اوّل رہیں جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے۔
ذواآلوجی ڈیپارٹمنٹ نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس سمسٹر میں بھی 100 فیصد رزلٹ حاصل کیا۔
رومان فاطمہ 3.98
عائشہ خان 3.93 اور
عائشہ گل نے 3.91 سی جی پی اے کے ساتھ اول ،دوئم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں ایک سمسٹر کی فیس کسی بھی یونیورسٹی یا نجی ادارے کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ محدود وسائل کے باوجود اساتذہ اور طالبات کی کارکردگی بہترین رہی، جس کی مثال یہ بہترین نتیجہ ہے۔