Multan Yt

Multan Yt Personal Blog

19/09/2022

Alert !

پی سی بی نےانگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان ...
15/09/2022

پی سی بی نےانگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔ .

ریزرو: فخر، دھانی اور محمد حارث

سہ فریقی سیریز:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔ .

ریزرو: فخر، دھانی اور محمد حارث

انگلینڈ سیریز:

بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، شان مسعود، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عامر جمال، ابرار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے، سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

قومی ٹیم اسٹریلیا میں ہوے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا لیگ میچ کھیلے گی۔

11/09/2022

ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعت کی پیٹھ پر ایک کاغذ چپکا دیا جس پر لکھا تھا

"𝗜'𝗺 𝗦𝘁𝘂𝗽𝗶𝗱"

اور باقی ہم جماعت لڑکوں سے کہا کہ لڑکے کو نہ بتائیں۔ سب ہنسنے لگے۔ دوپہر کو ریاضی کی کلاس شروع ہوئی اور ان کے استاد نے بورڈ پر ایک مشکل سوال لکھا۔
اسٹیکر والے لڑکے کے علاوہ کوئی بھی اس کا جواب نہیں دے سکتا تھا، وہ بورڈ کی طرف بڑھا اور مسئلہ حل کیا۔ استاد نے کلاس سے کہا کہ وہ اس کے لیے تالیاں بجائیں اور اس کی پیٹھ پر موجود کاغذ ہٹا دیں۔ ٹیچر نے لڑکے سے کہا : "ایسا لگتا ہے کہ آپ اس کاغذ کے بارے میں نہیں جانتے جو آپ کے ہم جماعت نے آپ کی پیٹھ پر چسپاں کیا ہے۔"
پھر استاد نے باقی کلاس کی طرف دیکھا اور کہا: "اس سے پہلے کہ میں آپ کو سزا دوں، میں آپ کو دو باتیں بتاتا ہوں: سب سے پہلے، زندگی بھر، لوگ آپ کی ترقی کو روکنے کے لیے بہت سے برے الفاظ کے ساتھ آپ پر لیبل لگائیں گے۔ اگر آپ کے ہم جماعت کو اس سٹیکر کے بارے میں علم ہوتا تو وہ سوال کا جواب دینے کے لیے نہیں اٹھتا۔
یہ واضح ہے کہ آپ سب کے درمیان اس کا کوئی وفادار دوست نہیں ہے جو اسے اسٹیکر کے بارے میں بتائے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے کتنے دوست ہیں - یہ وہ وفاداری ہے جو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹتے ہیں جو اہم ہے۔
آپ نے اپنے اوپر لگائے کسی بھی لیبل پر دهيان نہیں دینا ۔
اگر آپ کے پاس ایسے دوست نہیں ہیں جو آپ کی پیٹھ پیچھے آپ کا دفاع کر سکیں، اور جو آپ کا حقیقی طور پر خیال رکھ سکیں، تو آپ اکیلے ہی بہتر ہیں۔

مسجد کی اسپیکر والی الماری جو بغیر تالے کے ہے، ایک دن آذان دینے کے لئے مؤذن صاحب نے اسپیکر کا بٹن کھولا تو اسپیکر کی مشی...
09/09/2022

مسجد کی اسپیکر والی الماری جو بغیر تالے کے ہے، ایک دن آذان دینے کے لئے مؤذن صاحب نے اسپیکر کا بٹن کھولا تو اسپیکر کی مشین تو چلی مگر آواز ہارن تک نہ جاتی تھی۔

بوڑھے مؤذن صاحب نے مشین اور الماری بند کر کے بغیر اسپیکر کے آذان دی، جب نمازی آئے تو مؤذن صاحب نے ایک نوجوان کو اسپیکر چیک کرنے کو کہا، اُس نے دیکھا تو ہارن کی جانب جانے والی تار ایسے کٹی اور چھیلی ہوئی تھی جیسے کسی نے چھری سے کاٹنے کی کوشش کی ہو، ساری مسجد میں یہ بات پھیل گئی کہ جناب کوئی چور مشین چوری کرنے کی غرض سے آیا، اچانک کسی کی آہٹ سنائی دینے پر وہ کام نامکمل چھوڑ کر بھاگ گیا۔

اَب چور تلاش کرنے کی صدا لگائی گئی، محلے کے فُلاں اُوباش کی یہ حرکت ہو سکتی ہے، دوسرے نے کہا فلاں چھوکرا بری صحبت میں اٹھتا بیٹھتا ہے اُس کی کارستانی ہو سکتی ہے، تیسرے بابا جی نے کہا فلاں گھر والا لڑکا دو سال پہلے چوری کے کیس میں پکڑا گیا تھا مجھے تو اُس پر شک ہے، غرض کہ جتنے منہ اُتنی باتیں۔

ظاہر ہے کسی کا گھر تو تھا نہیں کہ جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو جاتا مجلس برخاست نہ ہوتی، سب اپنی بولی بول کر آہستہ آہستہ بِنا کوئی فیصلہ کئے مسجد سے رخصت ہو گئے، تار جوڑ دی گئی، آذان کی آواز آنا شروع ہو گئی، ہر نماز پہ بات چِھڑتی اور مختلف چوروں پہ تبصرے ہوتے رہے۔

دوسرے دن ظہر کی آذان دینے کے لئے مؤذن صاحب نے جونہی الماری کا دروازہ کھولا تو خَپ کر کے بڑا چوہا مؤذن صاحب کے قدموں کو چھوتا ھوا
وہ گیا،
اوسان بحال ہونے پہ جب مشین کا بٹن کھولا تو ہارن میں آواز ندا رد، وہی تار کٹی ہوئی، وہی کل والا مسئلہ،
اب جب نمازی تشریف لائے تو مؤذن صاحب نے ساری صورتحال سے آگاہ کیا،

تو سب خاموش۔

ہمارے اکثر جھگڑے مفروضوں پہ قائم ہوتے ہیں،
دشمنیاں شک کی بنیاد پہ ہوتی ہیں،
نفرتیں گمانوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،
اکثر وہ کچھ نہیں ہوتا جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں،
دل پاک کیجیئے سوچ پاک ہو جائے گی،
نفرت کی جگہ اُلفت جنم لے گی۔

جلاو گھیراؤ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیعسیشن عدالت میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے ...
08/09/2022

جلاو گھیراؤ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع
سیشن عدالت میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی

سیشن عدالت اسلام آباد نے جلاو گھیراو کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جلاو گھیراو کیس کی سماعت ہوئی،وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟ جج نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوئے ہیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ عمران خان بذریعہ کونسل شامل تفتیش ہوں گے ہیں،عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ادھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر ارادی طور پر بولے گئے الفاظ پر افسوس ہے۔ عمران خان کا مقصد خاتون جج کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اگر خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو اس پر افسوس ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے الفاط پر خاتون جج سے پچھتاوے کا اظہار کرنے پر بھی شرمندگی نہیں ہوگی۔مجھے ضمنی جواب جمع کروانے کا موقع ملا تو پولیٹکل پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں نے تنقید کی۔ انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ بشمول ماتحت عدلیہ کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔خاتون ججز کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ بھرتی کا حمایتی ہوں۔عمران خان نے جواب میں لکھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہائیکورٹ میں شہباز گل کیس کی اپیل زیرالتوا ہے۔

نسیم شاہ کے دو چھکوں کے باعث پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں، انڈیا اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہرپاکستان اور افغانستان کر...
08/09/2022

نسیم شاہ کے دو چھکوں کے باعث پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں، انڈیا اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

پاکستان اور افغانستان کرکٹ کے میدانوں میں انڈیا پاکستان کی طرح روایتی حریف نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان کے میچوں میں خون گرمادینے والا ماحول ضرور ہوتا ہے۔

سنہ 2018 کے ایشیا کپ، سنہ 2019 کے عالمی کپ اور گذشتہ سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں کو کون بھول سکتا ہے؟

بدھ کی شب شارجہ سٹیڈیم میں بھی جوشیلے شائقین ایک اور دلچسپ مقابلے کی توقع کررہے تھے اور انھیں مایوسی نہیں ہوئی۔

نوجوان نسیم شاہ کے دو چھکوں نے پاکستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ کی ڈرامائی جیت دلوا کر ہوئے فائنل میں پہنچا دیا۔

نسیم شاہ نے اصغر افغان کا خواب توڑ دیاسیاسی اختلافات جب سیاسی اکھاڑے سے بڑھ کر کھیل کے میدان میں جھلکنے لگتے ہیں تو پھر ...
08/09/2022

نسیم شاہ نے اصغر افغان کا خواب توڑ دیا

سیاسی اختلافات جب سیاسی اکھاڑے سے بڑھ کر کھیل کے میدان میں جھلکنے لگتے ہیں تو پھر کھیل کھیل نہیں رہتا، تھیٹر بن جاتا ہے۔ ایسا سنسنی خیز تھیٹر جس میں جانے کب کون اچانک سے ابھر کر آئے اور کلائمیکس پر سبھی اندازوں کو مات دے ڈالے۔

ورلڈ کپ یا ایشیا کپ میں جب بھی پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوتے ہیں، ڈرامہ ضرور ہوتا ہے۔ یہ اپنی طرح کی ایک عجیب ننھی مُنی سی رقابت دونوں ملکوں کی دو طرفہ کرکٹنگ تاریخ کو ایک نئی جہت دینے کی کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک اسے کوئی کامیابی ہو نہیں پائی۔

حالانکہ افغان کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے میں کلیدی کردار پاکستان کا تھا۔ افغان کرکٹ کے سپر سٹارز کی تیاری میں پاکستانی کوچز اور کرکٹ کلبز کی بھی محنت شامل رہی ہے مگر پھر اچانک حکومتی پالیسی میں بدلاؤ آیا اور افغان کرکٹ نے اپنا قبلہ پاکستان کی بجائے انڈیا کو ٹھہرا دیا۔

پھر ان دونوں ملکوں کی ایک تلخ سفارتی تاریخ بھی ہے جو اب افغان کرکٹ کے سر اٹھاتے ہی کھیل کے میدان پر بھی جھلکنا شروع ہو گئی ہے۔ یہ تو ہر کس و ناکس پر عیاں ہے کہ کرکٹنگ قد کاٹھ میں افغانستان کا پاکستان سے کوئی موازنہ ہی نہیں۔

لیکن پھر بھی گذشتہ چند سال سے، میچز کے اختتامی لمحات میں جذبات آسمان کو چھونے لگتے ہیں اور بات کھیل تک ہی محدود نہیں رہتی۔ زبانیں تلخ ہو جاتی ہیں اور محاذ آرائی کے خدشات بڑھ چلتے ہیں مگر نتیجہ ایک بار پھر وہی نکلا جو ہر بار نکلتا ہے۔

اصغر افغان اسی دکھ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کرکٹ سے ہی رخصت ہو گئے کہ وہ پاکستان کو ہرا نہ پائے تھے۔ گلبدین نائب نے بھی وہی علم تھامے رکھا اور اعلان کر ڈالا کہ، ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ مگر، شومئی قسمت کہ وہ بھی ’صنم‘ کو لے ڈوب نہ سکے۔

محمد نبی نے بھی اپنے پیشروؤں کی طرح یہ جھنڈا اسی جذبے سے تھاما اور اسی سوچ کے ساتھ میدان میں اترے کہ وہ یہ دیرینہ قومی خواب شرمندۂ تعبیر کر کے چھوڑیں گے۔ مگر اصغر افغان اور گلبدین نائب کی طرح ان کی دشواری بھی سہل نہ ہو پائی۔

میچ سے پہلے پچ رپورٹ کے دوران وسیم اکرم نے پیشگوئی کی تھی کہ یہاں 140 جیسا مجموعہ مسابقتی ہو گا اور دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے یہ ہدف عبور کرنا بہت مشکل ہو گا۔ مگر جس رفتار سے افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا، یہ متوقع مسابقتی مجموعے سے کہیں آگے جانے کی سوچ میں نظر آئی۔

اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں ہرانے کے لیے اگر افغانستان نے اب تک اپنی کوئی بہترین ٹیم پیش کی ہے تو وہ محمد نبی کی یہ ٹیم ہے جہاں گیارہ کے گیارہ کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ثابت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ اس سطح کی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا حق رکھتے ہیں۔

مجیب، نبی اور راشد خان تو بہت پہلے ہی اپنا سکہ جما چکے، اب تو نجیب زدران، گُرباز اور زازئی بھی دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نام کما چکے ہیں۔ پھر فرید اور فاروقی جیسے اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولرز تو افغان کرکٹ کی قوت کو سہ آتشہ کر دیتے ہیں۔

اس سطح کی ٹیم کو جب مقابلے پر ایک ایسی پاکستانی ٹیم ملے جس کی بیٹنگ کا لگ بھگ نصف بوجھ اٹھانے والے کپتان کی فارم روٹھی ہوئی ہو، مڈل آرڈر تجربے سے خالی ہو اور بولنگ اٹیک کا لیڈر بھی ٹیم سے باہر ہو، تو اس کی امیدیں قوی تر ہو جاتی ہیں۔

سونے پر سہاگہ یہ کہ ڈیتھ اوورز کی ٹی ٹونٹی بولنگ کو طرح دینے والے عمر گل جب افغان ڈریسنگ روم میں بیٹھے بابر، فخر اور رضوان کے خلاف سٹریٹیجی بنا رہے ہوں تو یہ یقین سا ہو جاتا ہے کہ یہ ٹیم ضرور تاریخ پلٹ دے گی۔

08/09/2022

*‏افغانستان اور بنگلہ دیش 2 ایسی ٹیمیں ہیں جنہیں پاکستان نے بہت سپورٹ کیا*
*1999 میں جب بنگلہ دیش ایک کمزور ٹیم تھی اس سے ایک میچ ہار کر اسے ٹیسٹ کیپ دلوائی*
*افغانستان ٹیم کو تو بنایا ہی پاکستان نے ہے، پاکستان کے کرکٹر انضمام الحق نے کڑی محنت سے یہ ٹیم تیار کی اور حیرت ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں پاکستان ‏سے بدتمیزی کرتی ہیں*
*بنگلہ دیش نے جب 1999 کا میچ جیتا تھا تو حسینہ واجد نے کہا کہ ہمیں آج 1971 جیسی خوشی ملی ہے*
*پاکستان نے اس بات کو یاد رکھا اور پھر اس کے بعد جب بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ کھیلنے آئی تو پاکستان کے پہلے پانچ بلے بازوں نے پانچ سنچریاں مار کر ان کی طبعیت بھی صاف کر دی اور اوقات بھی یاد دلا ‏دی*
*ایسے ہی دو بار ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیشی کھلاڑی اوقات سے باہر ہوئے تو جیتے ہوئے میچ ہار گئے*
*ایک میچ میں اعزاز چیمہ نے شاندار باؤلنگ سے ان کو رُلایا تو دوسرے فائنل میں لالہ شاہد آفریدی نے سات چھکے مار کر بنگلہ دیشی لڑکیوں کی بھی چیخیں نکلوا دیں*
*یہی کچھ افغانستان کے ‏ساتھ بھی اس کی بدتمیزی کے جواب میں 2018 ، 2020, 2021 اور آج کے میچ میں کیا گیا*
*ایک میچ میں شعیب ملک ، ایک میں عماد وسیم ، ایک میں آصف علی اور آج کے میچ میں نسیم شاہ نے افغانستان کی ٹیم کو بتایا کہ بڑے بھائی سے تمیز سے بات کرنی چاہیئے*
*انڈیا ہمارا روایتی حریف ہے مگر آف دی گراؤنڈ ان کے ‏پاکستانی کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور گراؤنڈ پر بھی کبھی ان کی یا ہماری طرف سے بھی اس طرح کی بدتمیزی دیکھنے میں نہیں آئی*
*میرے مولا علی کا فرمان حق ہے کہ "اگر کسی کم ظرف پہ احسان کرو تو اس کے شر سے بچو*
*پاکستانی مہمان نواز ہیں*
*پاکستانی محبت کرنے والے ہیں*
*مگر پاکستانی کمزور نہیں ہیں*

07/09/2022

This is what Afghan fans are doing.
This is what they've done in the past multiple times.This is a game and its supposed to be played and taken in the right spirit.
Afghanistan
your crowd & your players both need to learn a few things if you guys want to grow in the sport.

07/09/2022

پاکستان اور افغانستان نے مشترکہ طور پر بے شمار سختیاں برداشت کیں اور قربانی دیں-

دونوں بھائی ملک ھیں اور ھمسائے ھیں- ھمارا مستقبل مشترکہ ھے-

ان سے ھم نے پیار کرنا ھے- یہ لازمی ھے-

07/09/2022

The scene we love❤️🤩



Naseem shah literally said 'Asif Ali ko hath kaisay lagaya
07/09/2022

Naseem shah literally said 'Asif Ali ko hath kaisay lagaya

07/09/2022

Final moments ❤️❤️

خبروں کہ مطابق اس لڑکے نے 2 بالز پر 2 ٹیموں کو ایشیا کپ سے باہر نکال دیا -
07/09/2022

خبروں کہ مطابق اس لڑکے نے 2 بالز پر 2 ٹیموں کو ایشیا کپ سے باہر نکال دیا -

06/09/2022

Share to brighten someone’s day 😂😂😂😂

06/09/2022
ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیاپاکستان کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرے لسٹ سے نکلنے کا امکانپاکستان کے ا...
06/09/2022

ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا
پاکستان کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

پاکستان کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے۔ایف اے ٹی ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے واپس چلی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ایف اے ٹی ایف کی 15 رکنی ٹیم پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کرکے واپس روانہ ہو گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 15 رکنی ٹیم پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئی تھی جہاں ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ آیا پاکستان کے دیے گئے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی تیاری کر لی ہے یا نہیں۔
نتائج کا اعلان اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا

صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا، پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں۔

2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی، جون 2018کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی۔
پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔ فیٹف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد رواں سال اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے دوران پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

عطا تارڑ کو دیکھ کر ہنسنے پر 4 نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیاعطاء تارڑ کی فیملی کو ...
06/09/2022

عطا تارڑ کو دیکھ کر ہنسنے پر 4 نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا
عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا، سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا،عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کر دیا جس کے بعد رہا کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس

مشیر برائے وزیراعظم عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا بھی موقف سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پر ہنسنے کے الزام میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیے بغیر 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک لاک اپ میں رکھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے حکم پر چار نوجوانوں زین، تیمور، سلمان اور قدیر کو تھانہ کوہسار میں قید کر دیا گیا ۔

کوہسار تھانے کے ایس ایچ او نے عطا تارڑ کے حوالے سے بتایا کہ نوجوانوں ایک نجی ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسے اور انہیں چور کہا۔

تاہم ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایسی کوئی خاص بات نہیں، گرفتار افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مشیر برائے وزیراعظم عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا تھا۔مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔پولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا۔

پیمراکا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز اور ...
06/09/2022

پیمراکا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کوپیمرا اتھارٹی کا 174واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت میں پیمرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو جاری شدہ لائسنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
اتھارٹی کو بتایا گیا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنسز اتھارٹی سے 2017ء میں 131ویں اجلاس میں منسوخ کر دیئے تھے۔ لائسنسز کی منسوخی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس جاری نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ اس ضمن میں اتھارٹی کا حکم نامہ کمپنی ہذا کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ التواء رہا اور چینلز نے اپنی نشریات جاری کئے رکھیں تاہم سندھ ہائی کورٹ نے زیرِ التوا کیس کو 2021ء میں نمٹا دیا۔

دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی سیکورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا دونوں چینلز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ)کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دے گا لہٰذا اتھارٹی نے تمام ریکارڈ عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری لائسنسز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ) کے چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بول انٹرٹیمنٹ کے لائسنس کی15 سالہ مدت دسمبر 2021ء میں اختتام پذیر ہو گئی تھی اور کمپنی ہٰذا نے لائسنس کی تجدید کیلئے اتھارٹی کو کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی

06/09/2022

ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شہدا اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

آج ہی کے دن 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا۔

شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے، قوم آج مادر وطن کے دفاع کے لیے لہو کا آخری قطرہ بہانے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی۔ علامہ اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کے تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے، جس میں پاک فضاؤں کے دفاع کے عظیم فریضے کو ادا کرنے والے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

دستاویزی فلم میں چھ ستمبر کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 230 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیل...
06/09/2022

ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 230 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی پاکستانی روپے کیلئے برا ہی ثابت ہوا۔ پیر کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، امریکی ڈالر کی قدر 7روپے کے اضافے سے 232روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 88 پیسے اضافے سے 219.86 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضے کا پاکستانی روپیہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، عالمی مالیاتی فنڈ سے قرضہ قسط موصول ہونے کے باوجود گزشتہ کاروباری ہفتے اختتامی 2 روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہو گیا تھا۔

05/09/2022

❤️❤️❤️🌹🌹🌹

05/09/2022

❤️❤️❤️❤️

05/09/2022

بھارت کے خلاف قیمتی 16 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم حصہ ملانے والے آصف علی کی محمد نواز کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

روایتی حریف کے خلاف دبئی میں ریکارڈ ہدف حاصل کرنے والی گرین شرٹس نے فتح کا جشن منایا تو جارحانہ بلے باز آصف علی نے پنجابی میں ایک جملہ کہا جو وائرل ہو گیا۔

آصف علی نے پنجاب میں کہا کہ ’ہور کچھ ساڈے لائق‘ جس پر محمد نواز نے کہا کہ آصف علی کا نام یاد رکھیں۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت کے خلاف 71 رنز کی قیمتی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے کہا کہ جیسے پانڈیا نے کوشش کی تھی کہ ایک اوور میں زیادہ رنز بنائے اور آخر تک میچ لے جائیں ایسے کوشش کی کہ ایک اوور کو ٹارگٹ کر کے زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں

ملک بھر میں سیلاب سے 1314 اموات اور چھ لاکھ سے زیادہ لوگ ریلیف کیمپوں میں: این ڈی ایم اےپاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے ...
05/09/2022

ملک بھر میں سیلاب سے 1314 اموات اور چھ لاکھ سے زیادہ لوگ ریلیف کیمپوں میں: این ڈی ایم اے
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے 4 ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق 14 جون سے اب تک ملک بھر میں سیلاب سے 1314 اموات ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات ہوئیں جن میں سب سے زیادہ سندھ میں 19 ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 47 ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا۔ اسی دوران 13 ہزار سے زائد مویشی سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیں اور دو لاکھ سے زیادہ گھر و عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 5735 کلومیٹر طویل سڑکیں، 246 پُل، 173 دکانیں، 16 لاکھ سے زیادہ گھر و عمارتیں اور ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ مویشی متاثر ہوئے ہیں۔

ملک میں 631,824 افراد ریلیف کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گندم اور آٹے کی قلتکوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد دیگر علاقوں میں گندم اورآٹے کی ق...
05/09/2022

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گندم اور آٹے کی قلت

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد دیگر علاقوں میں گندم اورآٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

آٹے کی قلت کے باعث نہ صرف اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے۔

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئے ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیے دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گندم اور آٹے کی قلت
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد دیگر علاقوں میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر این ڈی ایم اے کے 4 ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق 14 جون سے اب تک ملک بھر میں سیلاب سے 1314 اموات ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہے۔

آرشدیپ سنگھ: اہم موقع پر آصف علی کا کیچ ڈراپ کرنے پر نوجوان بولر کو انڈیا میں تنقید کا سامنا، جیت پر پاکستانی مداحوں کی ...
05/09/2022

آرشدیپ سنگھ: اہم موقع پر آصف علی کا کیچ ڈراپ کرنے پر نوجوان بولر کو انڈیا میں تنقید کا سامنا، جیت پر پاکستانی مداحوں کی خوشی دیدنی

آرشدیپ سنگھ ہوا میں معلق گیند کی جانب دیکھ رہے ہیں لیکن اپنی جگہ سے ہل نہیں رہے اور انتہائی پرسکون نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کو اس موقع پر جیت کے لیے 31 رنز درکار ہیں اور دو بہترین پاور ہٹرز آصف علی اور خوشدل شاہ کریز پر موجود ہیں۔

یہ نوجوان لیگ سپنر روی بشنوئی کی گیند پر آصف علی کا ٹاپ ایج تھا جو عموماً شارٹ تھرڈ مین پر ایک انتہائی عام سا کیچ سمجھا جاتا ہے۔

لیکن نہ جانے کیا وجہ تھی کہ آرشدیپ سنگھ اس آسان سے کیچ، اور آصف علی کی وکٹ کی اہمیت کو سمجھ نہ پائے اور گیند ان کے ہاتھوں سے چھوٹ گئی۔

اس سے اگلے ہی اوور میں آصف علی نے پہلے تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو ایک چھکا، اور پھر ایک چوکا مار کر خوشدل کے ساتھ مل کر ان کے اوور میں 19 رنز وصول کیے اور یوں پاکستان کی جیت یقینی بنا دی۔

اب انڈین سوشل میڈیا پر سب کی تنقید کا محور اس وقت آرشدیپ سنگھ ہیں اور ان پر خاصی ذاتی نوعیت کی تنقید کی جا رہی ہے۔

تاہم یہی نشتر انڈیا کی بیٹنگ اننگز کے آخری اوور کے بعد فخر زمان پر برس رہے تھے جنھوں نے میچ کی آخری دو گیندوں پر دو مس فیلڈز کے باعث دو چوکے لگوا دیے تھے۔

کرکٹ کے کھیل میں کب کون سا لمحہ میچ تبدیل کرنے والا بن جائے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔

لیکن پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک ہفتے کے وقفے سے دو میچ کھیلے جائیں اور دونوں ہی آخری اوور تک دلچسپ صورتحال اختیار کیے رکھیں، یہ کسی بھی کرکٹ کے مداح کے سہانے خواب جیسا ہے۔

پہلی اننگز کے پاور پلے میں انڈیا کی دھواں دار بیٹنگ، وراٹ کوہلی کی بہترین نصف سنچری اور پاکستانی بولرز کی دباؤ میں ہونے کے باوجود اچھی بولنگ نے میچ کو دلچسپ بنایا۔ جبکہ دوسری اننگز میں رضوان اور نواز کی عمدہ شراکت، روی بشنوئی کی اچھی بولنگ اور آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ نے اننگز میں جان ڈال دی۔

05/09/2022

Beach house. 🏖️🏡🦀👏

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Yt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share