12/10/2024
نوائےجوہرنیوز نیٹ ورک
جوہرآباد۔۔۔۔۔ مندیا ل ٹاون جوہرآباد میں پلاٹ کے تنازعہ پر ہونیوالی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا الطاف ٹاون کا رہائشی ثناء اللہ اعوان 24گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا، جس کے بعد ایک ہی روز ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں قتل کئے جانیوالے افراد کی تعداد دو ہو گئی م یاد رہے کہ گزشتہ روز کٹھہ سگھرال کے علاقہ ڈھوک سنادھا میں مخالفین نے ایک زمیندرا محمدپرویزولداورنگزیب قوم سنادھا پر اس وقت فائرنگ کر دی جس وہپ مال مویشی چرا رہا تھا، مخالفین کی فائرنگ سے محمد پرویز موقع پر جاں بحق ہو گیا اسی دوران مندیال ٹاون ٹاون جوہر ۤباد میں پلاٹ کے تنازعہ پر رمضان مندیال اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کےملک ثناء اللہ ولد سیف اللہ اعوان کو شدید زخمی کیا تھا استے تشویشناک حالت کلے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیون کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا