Driving Pakistan

  • Home
  • Driving Pakistan

Driving Pakistan The Driving Pakistan page is created for all Pakistani community. You will also learn how to drive and thrive.
(1)

Here you will receive posts, videos about important topics which matters for driving and thriving of Pakistan.

دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا جو دنیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے ۔ اس کی لمبائی 2000 ہزار میل یا 3200 کلو م...
05/11/2024

دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا جو دنیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے ۔ اس کی لمبائی 2000 ہزار میل یا 3200 کلو میٹر ہے۔

چین کے علاقے تبت میں ہمالیہ کا ایک ذیلی پہاڑی سلسلہ کیلاش ہے ۔ کیلاش کے بیچوں بیچ کیلاش نام کا ایک پہاڑ بھی ہے جس کے کنارے پر جھیل "مانسرور" ہے۔ جسے دریائے سندھ کا منبع مانا جاتا ہے۔ اس جھیل میں سے دریائے سندھ سمیت برصغیر میں بہنے والے 4 اہم دریا اور بھی نکلتے ہیں۔

ستلج ہاتھی کے منہ سے نکل کر مغربی سمت میں بہتا ہے۔

گنگا مور کی چونچ سے نکل کر جنوبی سمت میں بہتا ہے۔

برہم پتر گھوڑے کے منہ سے نکل کر مشرقی سمت میں بہتا ہے۔

اور دریائے سندھ شیر کے منہ سے نکل کر شمالی سمت میں بہتا ہے۔

ایک زمانے تک دریائے سندھ کی تحقیق جھیل مانسرور تک ہی سمجھی جاتی رہی ۔ حتی کہ 1811 عیسوی میں "ولیم مور کرافٹ" نے اس علاقے میں جا کر بتایا کہ سندھ کا نقطہ آغاز جھیل مانسرور نہیں بلکہ جھیل میں جنوب سے آ کر ملنے والی ندیاں ہیں۔ اسی نظریہ پر مزید تحقیق کرتے ہوئے "سیون ہیڈن" 1907ء میں جھیل سے 40 کلومیٹر اوپر "سنگی کباب" یا "سینگے کباب" کے علاقے میں جا پہنچا۔ جہاں بہنے والی ندی "گارتنگ" یا "گارتانگ" ہی جھیل مانسرو کو پانی مہیا کرتی ہے۔ اس لیے گارتنگ ندی دریائے سندھ کا نقطہ آغاز ہے۔ سنگی کباب کا مطلب ہے شیر کے منہ والا۔ اسی مناسبت سے دریائے سندھ کو شیر دریا کہا جاتا ہے۔

گارتنگ ندی شمال مغربی سمت سے آکر جھیل مانسرو میں ملتی ہے۔ یہاں سے دریا لداخ کی سمت اپنا سفر شروع کرتا ہے۔ دریا کے شمال میں قراقرم اور جنوب میں ہمالیہ کے سلسلے ہیں ۔ وادی نیبرا کے مقام پر سیاچن گلیشیئر کے پانیوں سے بننے والا دریا نیبرا اس میں آکر ملتا ہے۔ یہاں تک دریا کی لمبائی تقریباً 450 کلومیٹر ہے۔ پھر دریائے سندھ پاکستانی علاقے بلتستان میں داخل ہوجاتا ہے۔

دریائے سندھ پاکستان میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے دریائے شیوک اس میں آ کر ملتا ہے پھر 30 کلومیٹر مزید آگے جا کر اسکردو شہر کے قریب دریائے شیگر اس میں آ گرتا ہے ۔ مزید آگے جا کر ہندوکش کے سائے میں دریائے گلگت اس میں ملتا ہے اور پھر نانگاپربت سے آنے والا استور دریا ملتا ہے۔

اونچے پہاڑیوں سے جیسے ہی دریائے سندھ نشیبی علاقے میں داخل ہوتا ہے۔ تربیلا کے مقام پر ایک بہت بڑی دیوار بنا کر اسے ڈیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ تھوڑا سا آگے جا کر جرنیلی سڑک کے پاس اٹک کے مقام پر دریائے کابل اس میں آ ملتا ہے ۔ دریائے سندھ کا سفر پوٹھوہاری پہاڑی علاقے سے چلتا ہوا کالا باغ تک جاتا ہے۔ کالاباغ وہ مقام ہے جہاں سے دریائے سندھ کا پہاڑی سفر ختم ہوکر میدانی سفر شروع ہوتا ہے۔

کالا باغ کے ہی مقام پر دریائے سواں سندھ میں ملتا ہے ۔ تھوڑا سا آگے مغربی سمت سے آنے والا کرم دریا اس میں شامل ہوتا ہے۔ مزید آگے جاکر کوہ سلیمان سے آنے والا گومل دریا دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے۔ مظفرگڑھ سے تھوڑا آگے جا کر پنجند کا مقام آتا ہے جہاں پنجاب کے پانچوں دریا جہلم ، چناب ، راوی ، ستلج ، بیاس آپس میں مل کر دریائے سندھ میں سما جاتے ہیں۔

گڈو سے سندھ جنوبی سمت میں بہتا ہے۔ سکھر شہر کے بیچ سے اور لاڑکانہ اور موئن جو دڑو کے مشرق سے گزرتا ہوا سہون کی پہاڑیوں تک آتا ہے۔ حیدرآباد کے پہلو سے گذر کر ٹھٹھہ کے مشرق سے گذر کر کیٹی بندر میں چھوٹی چھوٹی بہت ساری شاخوں میں تقسیم ہو کر بحیرہ عرب میں شامل ہوجاتا ہے۔

اس دریا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے نام پر سندھ اور ہندوستان کا نام انڈیا پکارا گیا ہے۔ خیبر پختون خواہ میں اس دریا کو ابا سین یعنی دریاؤں کا باپ کہتے ہیں۔ اسی دریا کے کنارے آریاؤں نے اپنی مقدس کتاب رگ وید لکھی تھی۔ رگ وید میں اس دریا کی تعریف میں بہت سارے اشلوک ہیں۔ یہ برصغیر کا واحد دریا ہے جس کی ہندو پوجا کرتے ہیں اور یہ اڈیرو لال اور جھولے لال بھی کہلاتا ہے۔ اس دریا کے کنارے دنیا کی ایک قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک منفرد تہذیب نے جنم لیا تھا۔ قدیم زمانے میں اس دریا کو عبور کرنے بعد ہی وسط ایشیا سے برصغیر میں داخل ہوسکتے تھے۔ یہ دریا اپنی تند خوئی اور خود سری کی وجہ سے بھی اسے شیر دریا بھی کہا جاتا ہے۔
یوں یہ دریا چین کے تبت اور لداخ سے ہوتا ہوا ہندستان سے گھومتا ہوا بلتستان کے علاقوں گلگت ، اسکردو ، استور نانگا پربت کے پہاڑی سلسلوں سے اپنا راستہ بناتا خیبرپختونخواہ میں داخل ہوتا ہے

دریا پارسی زبان کا لفظ ہے جس کو سنسکرت میں ندی ، عربی میں نہر ، ترکی میں نیلاب اور انگریزی میں river کہتے ہیں۔

سنسکرت میں سندھو کا مطلب ہے سمندر یا بڑا دریا۔ سنسکرت ڈکشنری کے مطابق سندھو کا بنیادی لفظ سنید Syand ہے جس کا مطلب بہنا ہے۔ یعنی سندھو کا مطلب ہوا "ایسی ندی جو ہمیشہ بہتی رہے یا پھر بہتی ہوئی ندی۔ پروفیسر میکس میولر کے نزدیک سندھو کا لفظ سُدھ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے بچاؤ کرنا۔ دریائے سندھ جن علاقوں سے بہتا ہے۔ وہاں کے رہنے والوں کا بچاؤ کرتا ہے۔ غیروں کے حملے سے اور جنگلی سوروں سے۔

سندھو لفظ کے مختلف لہجے۔
رگ وید کے زمانے 1500 ق م میں سندھو کو سندھو ہی کہا جاتا تھا۔ ایرانی دور 518 ق م میں ایران کے دارا نے سندھ پر قبضہ کیا تو انہوں نے سندھ کو ہندو کہنا شروع کردیا۔ کیونکہ ان کی زبان میں "س" کا حرف نہیں تھا۔ اور انہوں نے س کی جگہ ہ استعمال کرنا شروع کیا۔ اور اس طرح سندھو سے ہندو ہوگیا۔ یونانی دور 326 ق م میں یونانیوں نے سندھ کو ہند کہا اور اس کا لہجہ "انڈ" کردیا۔ اور ندی کو انڈوس indos اور ملک کا نام انڈیکا Indica رکھا۔ لاطینی زبان بولنے والوں نے انڈوس کو "انڈس Indus" اور سندھ کو ہند اور پورے خطے کو انڈیکا سے انڈیا بنایا۔ چینی سیاح یوان نے 641 عیسوی کو سندھو کو "سن تو" (سنتو) لکھا ہے۔ غرض دریائے سندھ مختلف لہجوں میں کچھ یوں ہے۔ (سندھو ۔ سنسکرت ) ( ہندو ۔ ایرانی ) ( انڈوس ۔ یونانی ) ( انڈس لاطینی ) ( سن ۔ تو چینی )

سندھ کے صفاتی نام
سنسکرت میں ہی سندھو کو بچانے والا یا روزی دینے والا کہا گیا ہے۔ تبت والوں نے اسے شیر کے منہ سے نکلنے والا دریا یعنی شیر دریا کہا۔ قراقرم کے بیچ والے حصے میں اسے دریا کہا گیا ہے۔ قراقرم سے نیچے تربیلا تک اسے ابا سین کہا گیا ہے جس کا مطلب ہے سب کا باپ یا دریاؤں کا باپ۔

سندھی زبان میں دریا کیلئے کوئی لفظ نہیں ہے۔ اسی طرح سنسکرت ایک قدیم زبان ہے جس کا مطلب ہے "تراشی ہوئی"۔ تو یہ کہاں سے تراشی ہوئی ہے۔ غالب امکان ہے کہ یہ موئن جو ڈارو کی زبان سے تراشی گئی ہوگی۔ جس کو اگر سندھی کہا جائے تو غلط نا ہوگا۔ لفظ سندھو کے دریا ہونے کا ایک ثبوت اس طرح سے ہے کہ آریہ قوم نے شمالی سندھ کو سپت سندھو کہا۔ سپت کا مطلب سات اور سندھو کا مطلب دریا۔ یعنی سات دریاؤں کی سرزمین۔

16/10/2024

الحمدللہ SCO سمِٹ پُر امن اور با وقار طریقے سے اختتام پزیر ہوئی۔ پوری دنیا میں وطنِ عزیز کا مثبت تاثر گیا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰

محکمہ کی کارکردگی
12/10/2024

محکمہ کی کارکردگی

10/10/2024

بے روزگاری کا اندازہ آپ اس سے اچھی طرح لگا سکتے ہیں کہ محض چھ ماہ کی نوکری کے لیے
گورنمنٹ کالجز میں 7354 سیٹس پر بطورِ CTI اپلائی کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

 #زلزلہ  ، وقت صبح 8:52 ، شدت7.9 دورانیہ 52 سیکنڈ' آج 19 سال مکمل  ہوگئے الله پاک جملہ  شہدا  کی مغفرت فرمائے۔ اور پاکست...
08/10/2024

#زلزلہ ، وقت صبح 8:52 ، شدت7.9 دورانیہ 52 سیکنڈ' آج 19 سال مکمل ہوگئے الله پاک جملہ شہدا کی مغفرت فرمائے۔ اور پاکستان کو آفات سے محفوظ رکھے۔آمین

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز، ڈینز، ایچ او ڈیز، ایم ایس وسرکاری ہسپتالوں میں نوکری ک...
05/10/2024

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز، ڈینز، ایچ او ڈیز، ایم ایس وسرکاری ہسپتالوں میں نوکری کرنے والے ڈاکٹرز، پروفیسرز، اور دیگر پر بھی پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی ھے

کلینکس کی اچانک چیکنگ کے دوران کوئی بھی سرکاری ڈاکٹر مصروف پایا گیا تو اسے نوکری سے فوری فارغ کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے.

کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024
04/10/2024

کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024

کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر پر سبسڈی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024
04/10/2024

کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر پر سبسڈی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024

کاشتکاروں کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024زرعی آلات کی تفصیل۔
04/10/2024

کاشتکاروں کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024
زرعی آلات کی تفصیل۔

کاشتکاروں کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024
04/10/2024

کاشتکاروں کے لیے سبسڈی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024

04/10/2024

لاہور شادی وال چوک میں چوتھی دفعہ گڑھ بن گیا۔ پتہ نہیں ہر دفعہ زمین ادھر سے ہی کیوں نیچے چلی جاتی۔ اب تو وہاں سے گزرتے دل ڈولتا ہے کہ کب پتہ نہیں کیا ہو جائے

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
04/10/2024

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

02/10/2024

گرمی اور سردی کے اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں سردی تین اکتوبر کو چارج سنبھالنے کے لیے تیار جبکہ گرمی چارج دینے سے مکمل انکاری ہے اب کل فائنل مذاکرات ھونگے۔
حتمی تاریخوں کا اعلان ہو گیا 10اکتوبر کو گرمی اپنی سیٹ چھوڑے گا جبکہ سردی کو 26اکتوبر کو چارج ملے گا
گرمی اپنا جتنا زور لگانا ہے لگا لے لیکن 20 اکتوبر کے بعد کوئی ایکسٹینشن نہیں ہے۔
گرمی دھاندلی کرنا چاھتی ھے لیکن سردی نے کل رات کو انٹری ڈال دی امید ھے کہ گرمی بھاگ جائیگی 😜😜

02/10/2024

پریس ریلیز
***
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
***
ایف بی آر نے مالی سال 2024 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2024 تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنزاور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی روشنی میں کی ہے۔

پنجاب کے کالجز میں CTI بھرتی کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔ماہانہ 50 ہزار روپے اعزازیہ ہو گا...
02/10/2024

پنجاب کے کالجز میں CTI بھرتی کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔
ماہانہ 50 ہزار روپے اعزازیہ ہو گا...

01/10/2024

🛑 *گزشتہ دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

🛑 *30 ستمبر 2024 | پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🛑 *حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، پیٹرول 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر سستا*

🛑 *عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان*

🛑 *اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے ریکارڈ قائم کر دیا*

🛑 *حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ*

🛑 *آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے انکار*

🛑 *جسٹس منیب کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے، چیف جسٹس کا بھی جسٹس منیب کے خط کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار*

🛑 *مقدمات کے فیصلوں کی تنخواہ ملتی ہے، عدالت کام بند نہیں کرسکتی: جسٹس منیب کے کیس نہ سننے پر چیف جسٹس کے ریمارکس*

🛑 *آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا کیس: عمران خان کے وکیل نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا*

🛑 *گولیاں، آنسو گیس اور تشدد ہمیں مقصد سے نہیں ہٹا سکتا، جہاں حکم ملا جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ*

🛑 *راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج*

🛑 *کارساز حادثہ کیس: منشیات کے مقدمے میں بھی ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور*

🛑 *سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ*

🛑 *توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد، فرد جرم عائد ہوگی*

🛑 *پنڈی: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 80 سالہ روشن بی بی سمیت 7 خواتین مقدمے سے ڈسچارج*

🛑 *ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری*

🛑 *جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان*

🛑 *کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ*

🛑 *اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا*

🛑 *آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا اور انہوں نے محتاط انداز سے کاروبار کیا*

🛑 *ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال کیا گیا*

🛑 *لاپتا افراد کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش*

🛑 *سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا*

🛑 *اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے*

🛑 *اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر نہیں پہنچے، وکیل ایمان مزاری کا دعویٰ*

🛑 *رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا*

🛑 *عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص*

🛑 *ابرارالحق نے سیاست میں واپسی عمران خان کے رابطے سے مشروط کردی*

🛑 *چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں*

🛑 *نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*

🛑 *لوئر کوہستان: ٹریفک حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق*

🛑 *ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ*

🛑 *نیپال: طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے تباہی، اموات 190 تک جا پہنچیں*

🛑 *ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے حصص کی قدر 79 فیصد تک گرگئی*

🛑 *کرم میں قبائلی تصادم سے نظام زندگی درہم برہم، تعلیمی ادارے بند، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی*

🛑 *پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت*

🛑 *سرگودھا میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا*

🛑 *وفاقی حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کرنے کا پلان تیار کرلیا*

🛑 *آئینی عدالتوں کے قیام اور ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی ضروری ہے، بلاول بھٹو*

🛑 *لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے گورنر پنجاب کے سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا*

🛑 *ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی*

🛑 *انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود*

🛑 *جعلی اکاؤنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری*

🛑 *خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست*

🛑 *سندھ میں سیاحتی مقامات پر شوٹنگ، کمرشل وڈیو اور فوٹوگرافی کی فیس میں بڑی کمی*

01/10/2024

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟

"ہمارے ہاں بچی 16 سال کی ہو تو والدین کہتے ہیں کہ
ابھی بچی پڑھ رہی ہے ۔پہلے پڑھائی مکمل کرلے ۔۔
17سال میں ۔۔۔۔ابھی بچی نے اور پڑھنا ہے ۔۔
18 سال میں ۔۔۔۔اب بچی نے ڈگری کیلیے ایپلائی کرنا ہے
20سال میں ۔۔۔۔(خاندان والوں نے رشتہ مانگا ہے) لڑکا ،لڑکی سے کم پڑھا لکھا ہے اس لیے نہیں دے سکتے ۔
21 سال میں۔۔۔۔(رشتہ آیا) ۔۔۔ہم ذات سے باہر نہیں دے سکتے
22 سال میں ۔۔۔۔لڑکا کم آمدنی والا ہے ہماری بچی کو کیسے خوش حال رکھ پائے گا ۔۔اس لیے نا۔۔۔
23سال میں ۔۔۔لڑکا ملازمت کرتا ہے ۔۔سیلری کم ہے ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
24سال میں ۔۔۔۔لڑکے کا رنگ سفید نہیں ہے ہماری بیٹی چٹی گوری ہے لہذا رشتہ میچ نہیں کرتا ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
25سال میں ۔۔۔لڑکے کا اپنا مکان نہیں ہے کرابے پر ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔
26 سال میں ۔۔۔لڑکا لڑکی سے زیادہ بڑی عمر کا لگتا ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔
27سال میں ۔۔۔لڑکے کی پہلی بھی ایک بیوی ہے اس لیے ناں۔۔۔۔
28 سال میں ۔۔۔ہم رنڈوے کو نہیں دے سکتے
30سال میں ۔۔۔۔پیر جی ہماری بچی کیلیے کچھ کریں رشتے تو بہت آتے ہیں مگر میل جوڑ کا ایک بھی نہیں ۔
32سال میں ۔۔۔۔بیٹی کے سر میں سفید چاندی دیکھ کر باپ کو بیماریاں لگ گئیں۔
35 سال میں ۔۔۔لڑکی مایوس
38 میں ۔۔۔۔ساٹھ سال کا رشتہ آیآ ہے آدمی مالدار ہے چار بچے ہیں چاروں اپنے اپنے گھر شادی شدہ ہیں ۔بس بابے کو سبنھالنا ہے ۔۔😪

40 میں ۔۔۔اب میں نے شادی نہیں کرنی ۔۔مجھ سے اب کون کرے گا ؟؟
خدارا اپنی سوچ بدلیں ۔۔بیٹیوں کو بھاگنے ،خود کشی کرنے یا زندگی سے مایوس ہونے سے پہلے ہی حق زوجیت سے نوازیں ۔اور اپنے گھر پہنچانے کی فکر کریں ۔یہ ہر ماں باپ پر فرض ہے ۔وہ اولاد کے ولی ہیں ۔۔۔بچوں بچیوں کا حق ہے ماں باپ پر ۔۔۔ضرور ادا کریں ۔ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہو جائے ۔۔۔🙏🏻

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں ۔۔۔

30/09/2024

دنیا میں مستقبل قریب میں ہونے والی کچھ تبدیلیاں:

1. کاروں کی مرمت کی دکانیں، اور آئل، ایکزاسٹ، اور ریڈی ایٹرز کی دکانیں ختم ہو جائیں گی۔

2. پٹرول/ڈیزل کے انجن میں 20,000 پرزے ہوتے ہیں جبکہ الیکٹرک کار کے انجن میں صرف 20 پرزے ہوتے ہیں۔ ان کو زندگی بھر کی ضمانت کے ساتھ بیچا جاتا ہے اور یہ وارنٹی کے تحت ڈیلر کے پاس ٹھیک ہوتے ہیں۔ ان کا انجن اتار کر تبدیل کرنا صرف 10 منٹ کا کام ہوتا ہے۔

3. الیکٹرک کار کے خراب انجن کو ایک ریجنل ورکشاپ میں روبوٹکس کی مدد سے ٹھیک کیا جائے گا۔

4. جب آپ کی الیکٹرک کار کا انجن خراب ہو جائے گا، آپ ایک کار واش اسٹیشن کی طرح کی جگہ جائیں گے، اپنی کار دے کر کافی پئیں گے اور کار نئے انجن کے ساتھ واپس ملے گی۔

5. پٹرول پمپ ختم ہو جائیں گے۔ جیسے ویڈیو فلموں کی دکانیں غائب ہو گئیں، ویسے ہی پٹرول اسٹیشن بھی ختم ہو جائیں گے۔

6. سڑکوں پر بجلی کی تقسیم کے میٹر اور الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن نصب کیے جائیں گے (پہلے سے ہی دنیا کے پہلے درجے کے ممالک میں شروع ہو چکے ہیں)۔

7. بڑی بڑی سمارٹ کار کمپنیوں نے صرف الیکٹرک کاریں بنانے کی فیکٹریاں بنانے کے لئے فنڈ مختص کیے ہیں۔

8. کوئلے کی صنعتیں ختم ہو جائیں گی۔ پٹرول/آئل کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔ آئل کی تلاش اور کھدائی رک جائے گی۔

9. گھروں میں دن کے وقت بجلی پیدا کر کے ذخیرہ کی جائے گی تاکہ رات کو استعمال اور نیٹ ورک کو فروخت کی جا سکے۔ نیٹ ورک اسے ذخیرہ کر کے زیادہ بجلی استعمال کرنے والی صنعتوں کو فراہم کرے گا۔ کیا کسی نے Tesla کی چھت دیکھا ہے؟

10. آج کے بچے موجودہ کاریں میوزیم میں دیکھیں گے۔ مستقبل ہماری توقعات سے زیادہ تیزی سے آ رہا ہے۔

11. 1998 میں کوڈک کمپنی کے 1,70,000 ملازمین تھے اور یہ دنیا بھر میں 85٪ فوٹو پیپر (فلم) فروخت کرتی تھی۔ دو سالوں میں ان کا بزنس ماڈل ختم ہو گیا اور وہ دیوالیہ ہو گئے۔ کس نے سوچا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے؟

12. جو کچھ کوڈک اور پولاروئڈ کے ساتھ ہوا، ویسا ہی اگلے 5-10 سالوں میں کئی صنعتوں کے ساتھ ہو گا۔

13. کیا آپ نے 1998 میں سوچا تھا کہ تین سالوں کے بعد، کوئی بھی فلم پر تصاویر نہیں لے گا؟ اسمارٹ فونز کی وجہ سے آج کل کون کیمرہ رکھتا ہے؟

14. 1975 میں ڈیجیٹل کیمرے ایجاد ہوئے۔ پہلے کیمرے میں 10000 پکسلز تھے، لیکن انہوں نے مور کے قانون کی پیروی کی۔ جیسے ہر ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوتا ہے، پہلے تو توقعات پر پورے نہیں اترے، لیکن پھر بہت بہتر ہو گئے اور غالب آ گئے۔

15. یہ تیزی سے مصنوعی ذہانت، صحت، خودکار گاڑیوں، الیکٹرک کاروں، تعلیم، تھری ڈی پرنٹنگ، زراعت، اور نوکریوں کے ساتھ دوبارہ ہو گا۔

16. کتاب "Future Shock" کے مصنف نے کہا ہے: "چوتھے صنعتی انقلاب میں خوش آمدید"۔

17. سافٹ ویئر نے زیادہ تر روایتی صنعتوں کو متاثر کیا ہے اور اگلے 5-10 سالوں میں مزید کرے گا۔

18. اوبر سافٹ ویئر کے پاس کوئی گاڑی نہیں، اور یہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسی کمپنی ہے۔ کس نے سوچا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے؟

19. اب ایئر بی این بی دنیا کی سب سے بڑی ہوٹل کمپنی ہے، جبکہ اس کے پاس کوئی جائیداد نہیں۔ کیا آپ نے کبھی ہلٹن ہوٹلز کے بارے میں ایسا سوچا؟

20. مصنوعی ذہانت AI کمپیوٹرز دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے لگے ہیں۔ اس سال ایک کمپیوٹر نے دنیا کے بہترین کھلاڑی کو شکست دی ہے (توقع سے 10 سال پہلے)۔

21. امریکہ کے نوجوان وکلاء کو نوکریاں نہیں مل رہیں، کیونکہ IBM کا واٹسن، جو آپ کو سیکنڈز میں 90٪ کی درستگی کے ساتھ قانونی مشورے دیتا ہے، جبکہ انسانوں کی درستگی 70٪ ہوتی ہے۔ لہذا اگر آپ قانون کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تو فوراً رک جائیں۔ مستقبل میں وکلاء کی تعداد 90٪ کم ہو جائے گی اور صرف ماہرین رہیں گے۔

22. واٹسن ڈاکٹروں کی مدد کر رہا ہے کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص میں (ڈاکٹروں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ درست)۔

23. فیس بک کے پاس اب چہرے کی شناخت کا پروگرام ہے (انسانوں سے بہتر)۔ 2030 تک کمپیوٹر انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائیں گے۔

24. خودکار گاڑیاں: پہلی خودکار گاڑی سامنے آ چکی ہے۔ دو سال میں پوری گاڑیوں کی صنعت بدل جائے گی۔ آپ کار کی ملکیت نہیں چاہیں گے کیونکہ آپ ایک کار کو فون کریں گے اور وہ آ کر آپ کو آپ کی منزل تک لے جائے گی۔

25. آپ اپنی کار پارک نہیں کریں گے بلکہ سفر کی مسافت کے حساب سے ادائیگی کریں گے۔ آپ سفر کے دوران بھی کام کریں گے۔ آج کے بچے بڑے ہو کر ڈرائیونگ لائسنس نہیں لیں گے اور نہ ہی کبھی گاڑی کے مالک ہوں گے۔

26. اس سے ہمارے شہر بدل جائیں گے۔ ہمیں 90-95٪ کم گاڑیاں چاہئیں ہوں گی۔ پارکنگ کے پرانے مقامات سبز باغات میں تبدیل ہو جائیں گے۔

27. ہر سال 1.2 ملین لوگ گاڑی حادثات میں مر جاتے ہیں، جس میں شرابی ڈرائیونگ اور تیز رفتاری شامل ہے۔ اب ہر 60,000 میل میں ایک حادثہ ہوتا ہے۔ خودکار گاڑیوں کے ساتھ، یہ حادثات 'ہر 6 ملین میل پر ایک' تک کم ہو جائیں گے۔ اس سے سالانہ ایک ملین لوگوں کی جان بچائی جائے گی۔

28. روایتی کار کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔ صرف وہ کمپنیاں بچ پائیں گی جو انقلابی انداز میں ایک بہتر کار بنانے کی کوشش کریں گی، جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیاں (Tesla، Apple، Google) ایک انقلابی انداز میں پہیے پر کمپیوٹر (ذہین الیکٹرک گاڑیاں) بنائیں گی۔

29. والوو Volvo نے اب اپنے گاڑیوں میں انٹرنل کمبسشن انجن کو ختم کر کے، صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ انجنوں سے تبدیل کر دیا ہے۔

30. وولکس ویگن Volkswagen اور Audi کے انجینئرز (Tesla) سے پوری طرح خوفزدہ ہیں اور انہیں ہونا بھی چاہیے۔ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں کو دیکھیں۔ کچھ سال پہلے یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

31. انشورنس کمپنیاں بڑے مسائل کا سامنا کریں گی کیونکہ بغیر حادثات کے اخراجات سستے ہو جائیں گے۔ کار انشورنس کا کاروباری ماڈل ختم ہو جائے گا۔

32. جائیداد میں تبدیلی آئے گی۔ کیونکہ سفر کے دوران کام کرنے کی وجہ سے، لوگ اونچی عمارتوں میں رہنا چھوڑ دیں گے اور زیادہ خوبصورت اور سستے علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے۔

33. 2030 تک الیکٹرک گاڑیاں عام ہو جائیں گی۔ شہر کم شور والے اور ہوا زیادہ صاف ہو جائے گی۔

34. بجلی بے حد سستی اور ناقابلِ یقین حد تک صاف ہو جائے گی۔ سولر پاور کی پیداوار بڑھتی جا رہی ہے۔

35. فوسل فیول انرجی کمپنیاں (آئل اینڈ گیس) گھریلو سولر پاور انسٹالیشنز کو نیٹ ورک تک رسائی محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ مقابلے کو روکا جا سکے، لیکن یہ ممکن نہیں - ٹیکنالوجی تیزی سے آ رہی ہے۔ سبز توانائی، چاہے وہ سبز ہائیڈروجن سے ہو یا دیگر ماحول دوست ذرائع سے، اور مستقبل میں سبز شہر آئیں گے، اور زیادہ تر ممالک میں نیوکلیئر ری ایکٹرز ختم ہو جائیں گے۔

36. صحت: Tricorder X کی قیمت کا اعلان اس سال کیا جائے گا۔ کچھ کمپنیاں ایک طبی آلہ بنائیں گی (جس کا نام "Tricorder" ہے جو Star Trek سے لیا گیا)، جو آپ کے فون کے ساتھ کام کرتا ہے، جو آپ کی آنکھ کی ریٹینا کا معائنہ کرے گا، آپ کے خون کا نمونہ لے گا، اور آپ کی سانس کی جانچ کرے گا۔ اور 54 بائیولوجیکل مارکرز کی تشخیص کرے گا جو تقریباً کسی بھی بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فی الحال مختلف مقاصد کے لئے درجنوں فون ایپلیکیشنز دستیاب ہیں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Driving Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share