MTI Hospitals Kpk Leaks

  • Home
  • MTI Hospitals Kpk Leaks

MTI Hospitals Kpk Leaks FIGHT AGAINST MORTAL MIGHTS...

21/11/2024
پنجاب میں دوسرا لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی منظوریکے پی کے والے قیدی نمبر 804 کا ورد کرتے رہو..
20/11/2024

پنجاب میں دوسرا لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی منظوری

کے پی کے والے قیدی نمبر 804 کا ورد کرتے رہو..

16/11/2024
15/11/2024

خیبر گرلز میڈیکل کالج میں غیر قانونی اپوائنٹمنٹ ڈاکٹر تنظیموں کا اظہار برہمی۔
بی ڈی ایس (دندانساز ڈاکٹر) کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ڈیمانسٹریٹر کو غیر قانونی قرار دیا۔

Even public is raising objections on thatToday's The Frontier Post dated 14.11.2024Page 3Two daughters:                 ...
15/11/2024

Even public is raising objections on that

Today's The Frontier Post dated 14.11.2024
Page 3
Two daughters: 1. Zahid Aman's 2. A. H Aamir's : notorious chairman Institutional Promotion Committee
Two sons: 1. Amir Muhammad's : Chairman of the Committee for Appointment of Demonstrators and the illegal Vice Dean 2. son of a top notch in Finance Department
Two Daughters in Law: 1. Amin ul Haq's: the criminal under investigation in Anti Corruption 2. Mushtaq Khattak: the wheeler and dealer of BoG, who himself brought the eligibility for Associate Professor but was Promoted to Professor by previous Dean and BoG
Not to talk of
Nephew of Zahid Aman appointment in IT section in KGMC in Grade 17

Provincial Doctors Association YDA KPK Maulana Fazl ur Rehman Ashfaq Yusufzai Haider Khan Hoti What is going on in Peshawar Ali Amin Khan Gandapur Syed Qasim Ali Shah Faisal Amin Khan Gandapur Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Sardar Hussain Babak Health Department, KP

آج ہم اپنے دوست اور بھائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ڈاکٹر  مجاہد کے لیے بے حد احترام محسوس کر ر...
03/11/2024

آج ہم اپنے دوست اور بھائی
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ڈاکٹر مجاہد کے لیے بے حد احترام محسوس کر رہے ہیں۔

چند دن پہلے اس نے اپنے والد کی زندگی بچانے کے لیے جگر عطیہ دے کر سرجری کروائی. یہ اس کی ہمت، طاقت اور اپنے والد سے بے پناہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دعا ہے کہ آپ دونوں جلدی صحتیاب ہوں۔
تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے۔
ہم سب بے تابی سے آپ کو دوبارہ ہمارے درمیان دیکھنے کے منتظر ہیں۔انشاء اللہ
Salute To You 🤚

03/11/2024
واو
03/11/2024

واو

03/11/2024
عوام کی آسانی کے لیے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے سروس ڈلیوری سنٹرز کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں
02/11/2024

عوام کی آسانی کے لیے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے سروس ڈلیوری سنٹرز کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس*صوبائی کابینہ کا 16 اجلاس، وفاقی حک...
25/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس

*صوبائی کابینہ کا 16 اجلاس، وفاقی حکومت سے پشتون امن جرگے کی قرار داد پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ،بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری، ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری*

صوبائی کابینہ نے پختون امن جرگے کی پیش کردہ قرارداد سے متعلق پیشرفت پر وفاقی حکومت سے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور تجویز دی ہے کہ کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو،اوروفاقی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وفاقی حکومت سے جڑے مطالبات پر پیشرفت یقینی بنائے۔ صوبائی کابینہ نے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے جرگے کے پر امن انداز میں انعقاد کو سراہا اور موقف اختیار کیا کہ جرگے نے اپنے مطالبات پر مشتمل قرارداد پیش کی ہے اور اب اس پر پیشرفت کرنی ہے،صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جو مطالبات صوبائی حکومت سے متعلق ہیں انہیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے اتفاق رائے پیدا کی جائے گی۔صوبائی کابینہ کا 16و اں اجلاس وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

صوبائی کابینہ نے ریلیف ڈپارٹمنٹ کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ایک ڈیسک قائم کرنے کے لئے اقدامات شروع کرنے کی اجازت دی تاکہ بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس ضمن میں کابینہ نے تین ایمبولینسوں کی خریداری کے لیے 36 ملین روپے کی گرانٹ اور ریسکیو 1122 کو پی او ایل اور ایم اینڈ آر کے تحت ماہانہ 0.7 ملین روپے کا بجٹ کی منطوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی ضرورت کے تحت سہولت فراہم کی جائے گی۔
دیگر اہم ایجنڈا ٓئٹمزپر فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے بورڈ آف ریونیو سے پاکستان کسٹمز کو کسٹم ہاؤس اور ویئر ہاؤسز کی تعمیر کے لیے ڈی آئی خان میں 40 کنال زمین کی منتقلی کی منظوری دی، پاکستان کسٹمز ایف بی آر کی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق زمین کے لیے 128.8 ملین روپے کی مارکیٹ قیمت ادا کرے گا۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا رولز آف بزنس 1985 کے شیڈول -1 میں ترمیم کی منظوری دی، جس سے اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔یہ تجویز محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ،مقبولیت اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی جس کو سرہاتے ہوئے صوبائی کابینہ نے رول آف بزنس میں ڈیجیٹل میڈیا کو شامل کرنے کی منظوری دی تاکہ ایک ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

کابینہ نے یکسپلوسیوپر قومی پالیسی تشکیل دینے کے لئے وفاقی حکومت کی تجویزسے اتفاق کیا۔ اگرچہ یہ موضوع 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو منتقل کیا گیا ہے اور اسے صرف ایسی ترمیم کے ذریعے واپس لیا جا سکتا ہے، لیکن چونکہ اس کے تمام صوبوں پر مساوی اثرات ہیں، اس لیے ملک کی سطح پریکساں قانون سازی کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ نے پہلے ہی وفاقی حکومت کویہ اختیار دے چکا ہے اور پنجاب کے صوبے کی بھی یہی رائے متوقع ہے۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سول سروس (تقرری، ترقی اور تبادلہ) رولز 1989 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے BS-15 اور نیچے کی آسامیوں میں 0.5% کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ اس کوٹے پر انتخاب موزونیت کے مطابق ہوں گا، جس میں صوبے کے سماجی و ثقافتی ماحول کو مدنظر رکھا جائے گا۔ امیدوار کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور تقرریاں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ امیدواروں کی رجسٹریشن سے مشروط ہوں گی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں صرف 457 رجسٹرڈ خواجہ سرا ہیں۔

سابقہ فاٹا کے علاوہ ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کی مشترکہ اپیل قبول کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے کابینہ کے12ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی چوتھی شرط پر نظرثانی کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل ملازمین کے لیے جزوی نرمی کی منظوری دی۔

کابینہ نے پروڈکشن بونس یوٹیلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے رہنما اصولوں اور پروڈکشن بونس رہنما اصولوں 2024 میں ترامیم کی منظوری دی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت، پروڈکشن بونس اس وقت ادا کیا جاتا ہے جب کسی پیداوار ی علاقے سے تیل اور گیس کی تجارتی پیداوار شروع ہو جاتی ہے۔یہ پالیسی صوبائی حکومت کو گائیڈ لائنزجاری کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

کابینہ نے پارکس اور ہارٹیکلچر اتھارٹی بل 2024 کے مسودے کی منظوری دی اور تمام غیر آؤٹ سورس شدہ انسپیکشن ہٹس اور ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت کے محکمے سے واپس آبپاشی اور جنگلات کے محکموں کو دینے کی منظوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام انسپیکشن ہٹس کی لیز کے اختتام پر انہیں ان کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے ضلع اورکزئی میں تین کمیونٹی گیم ریزور کے قیام کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے خیبر ضلع میں بر قمبر خیل کی 12 کلومیٹر سڑک کی بہتری/کشادگی اور بحالی کی لاگت اور خیبر ضلع میں 7 کلومیٹر باڑہ بائی پاس کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ضلع ٹانک میں آر سی سی پلوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (خیبر پختونخوا) ایکٹ 2019 کے تحت بالائی چترال میں ایمرجنسی کے اعلان کی ایکس فیکٹومنظوری بھی دی۔ ضلع میں ایمرجنسی 2 اگست 2024 سے 30 اگست 2024 تک مون سون سیلاب کے دوران امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے نافذ کی گئی تھی۔ سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن پالیسی بورڈ میں ڈاکٹر نوشیروان برکی کی شمولیت کی منظوری دی۔

خیبر پختونخوا انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور نفاذ کے ایکٹ 2014 کی سیکشن 13 کے تحت صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایسی غیر سرکاری تنظیموں جوانسانی حقوق کے میدان میں کام کر رہی ہیں کے لئے قواعد 2024 کے مسودے کی منظوری دی۔

کابینہ نے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے چار ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اپر چترال اور دیر لوئر میں جوڈیشیل کمپلیکس کی تعمیر اور زمین کے حصول ومنتقلی؛ گومل یونیورسٹی سے زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کو ڈیری کالونی ڈی آئی خان میں منتقل کرنے؛ خیبر پختونخوا کے لیے ڈیجیٹل گورننس اقدام کے عنوان سے اے ڈی پی اسکیم میں ترمیم؛ خیبر پختونخوا میں دینی مدارس/دارالعلوم کے لیے امداد؛ مانسہرہ میں ماڈل اسکول کی تعمیرکی لاگت میں اضافے، ضلع شانگلہ میں جوان مرکز کے قیام؛ اور مسکان یتیم خانہ انسٹی ٹیوٹ اور اومنگ اسپیشل چلڈرن اسکول سوات کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی معاونت کی بھی منظوریاں دیں۔

صوبائی کابینہ نے خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے لیے فنڈز اور خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012 کے سیکشن 14(iii) کے تحت احساس نوجوان، روزگار اور ہنر پروگراموں کے ذریعے نرم قرضوں کی فراہمی کے لیے اخوت اسلامی مائیکروفنانس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں فیس معافی فنڈ کے تحت انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی۔
َََ

21/10/2024

وہی سرفراز ہوتا ہے جو منزلوں کا حوصلہ رکھے،
ڈاکٹر رضوان کنڈی کی قیادت میں اب ہر قدم فتح کا راستہ رکھے!

انتہائی خوشی اور مسرت کا لمحہ ہے کہ ڈاکٹر رضوان کنڈی صاحب کو YDA پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان کنڈی، جو پہلے YDA خیبرپختونخوا کے صدر کے طور پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں، اب قومی سطح پر YDA پاکستان کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ ان کا انتخاب نہ صرف ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ یہ ڈاکٹروں کے اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے عزم کا بھی مظہر ہے۔

یہ تاریخی انتخاب سپریم کونسل YDA خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں، اسلام آباد، اور آزاد کشمیر کی قیادت کے متفقہ فیصلے سے عمل میں آیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کنڈی ہر سطح پر ایک قابلِ اعتماد اور باصلاحیت رہنما کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔

ہم سپریم کونسل YDA کے پی کے، صدر YDA پاکستان ڈاکٹر عاطف مجید، پیٹرن ان چیف ڈاکٹر عمر سلطان، اور جنرل سیکریٹری YDA پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈاکٹر رضوان کنڈی پر بھرپور اعتماد کیا اور اس اہم منصب کے لیے ان کا انتخاب کیا۔

یہ انتخاب YDA پاکستان کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر رضوان کنڈی کی زیرِ قیادت تنظیم نئی راہیں متعین کرے گی اور ڈاکٹروں کے مسائل کا مؤثر حل فراہم کرے گی۔

دعا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کنڈی کی سربراہی میں YDA پاکستان ترقی اور اتحاد کی نئی منزلیں طے کرے اور پوری ڈاکٹر کمیونٹی کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم فراہم کرے۔

** #اتحاد #قیادت**

10/10/2024

لوگ بیرسٹر سیف کے بیان پر اتنا غصہ ہے جیسے انکو یہ پتہ نہ ہو کہ انکے لیڈر عمران خان نے بلوچوں کی میتوں کے ساتھ دھرنے پر کیا بیان دیا تھا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTI Hospitals Kpk Leaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share