Safeer TV

Safeer TV News website

13/04/2022

“بخدا اس ویڈیو نے تو مجھے بھی رونے پہ مجبور کیا۔۔۔۔عمران خان کے ساتھ یہ لوگ کس قدر محبت کرتے ہیں یار۔۔۔۔۔۔۔ ....

13/04/2022

عمران خان

13/04/2022

حقیقت جان کر جیو۔۔۔۔۔

13/04/2022

اصل بھکاری ۔۔۔۔۔

13/04/2022

نیوٹرل ہونا اصل میں غلامی کے جڑ ہے۔۔۔۔۔۔محروم جنرل حمید گل

13/04/2022

‏شہباز شریف خود کینسر سروائیور ہیں اور نواز شریف کی اہلیہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہوئیں
انکی بے حسی اور سفاکیت کا اندازہ لگائیں غریب کینسر کے مریضوں کی آخری امید شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بینرز تک برداشت نہیں۔۔۔۔

13/04/2022

لو جی یہ بھی سن لیں ۔۔۔۔۔

13/04/2022

یوسف جان لالا بھی کے نعرے میں شامل۔۔۔۔۔مزید اس ویڈیو میں دیکھے

12/04/2022

پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
کراٸم منسٹر کا نیب کے دفتر سے قیمتی کاغذات چراتے ھوٸے پکڑے گٸے
مبارک ھو پاکستانيوں اتے ہی کام شروع کردیے۔۔۔۔

11/04/2022

اس مولانا کے ساتھ کون متفق ہیں۔۔۔؟؟؟
صرف ایک ماہ بینک سے پسے مت بجھوں پاکستان بس۔۔۔۔۔۔ احتجاج مت کرو بائیکاٹ کرو '

11/04/2022

اس انڈین سابقہ چیف جسٹس کو بھی تو سن لو یار۔۔۔۔۔

11/04/2022
11/04/2022

‏کیا سلیم صافی، کامران شاہد، حامد میر، عاصمہ شیرازی، منصور علی خان، جاوید چوہدری، شاہزیب خانزادہ اور نجم سیٹھی بھی آج یہ مظاہرے دیکھ رہے ہیں؟





https://t.co/qRVLbQh6jF‎

10/04/2022

بخدا اس ویڈیو نے تو مجھے بھی رونے پہ مجبور کیا۔۔۔۔عمران خان کے ساتھ یہ لوگ کس قدر محبت کرتے ہیں یار۔۔۔۔

06/04/2022

امریکہ دنیا بھر میں حکومتوں کو دھمکیاں دیتا آیا ہے اور حکومتیں گرا بھی دیتا ہیں- لیکن اس بار امریکی کا پالا عمران خان سے پھڑا ہے حکومت گرانے کی پیوٹن میدان میں امریکہ گھٹنے ٹیکنے اور معافیاں دینے پر مجبور-

06/04/2022

موجودہ حالات پر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے آڈیو ایک بار ضرور سنئے ۔۔۔۔

04/04/2022

مستعفی وزیر قانون فروغ نسیم نے سچ اُگل دیا، مبینہ لیک آڈیو۔

ضلع باجوڑ ۔۔۔۔ رحمان آباد میں الفاروق کاری خیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 60 یتیم اور بیوہ اور انتہائی غریب اور ضرورت مند خاند...
01/04/2022

ضلع باجوڑ ۔۔۔۔
رحمان آباد میں الفاروق کاری خیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 60 یتیم اور بیوہ اور انتہائی غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وی سی 6 کونسلرز، علاقے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کئے۔ رمضان پیکج میں ایک بوری آٹا، چاول، تیل، شربت بوتل، کھجور اور چائے پیتے شامل تھے ۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ اس طرح فلاحی اداروں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں غریب لوگوں کے زندگی میں ضرور آسانی پیدا ہوتی ہیں اور غریب لوگ کافی خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ اس موقع پر الفاروق کاری خیر فاونڈیشن کے فائنانشل سیکٹری ابراہیم نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس فاونڈیشن کے ذریعے ہم غریب طلباء کی تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کر نگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے علاوہ جلد ہی عید پیکج بھی فراہم کر نگئی ۔ اس موقع پر غریب لوگوں کے چہروں پر خوشی ظاہر ہو رہے تھے ۔

باجوڑحفاظتی ٹیکہ جات دو سال تک بچوں میں بیماریوں کے خلاف قو ت مدافعت پیدا کرتی ہے، بڑے عمر افراد کے مقابلے میں متعدی بیم...
29/03/2022

باجوڑ
حفاظتی ٹیکہ جات دو سال تک بچوں میں بیماریوں کے خلاف قو ت مدافعت پیدا کرتی ہے، بڑے عمر افراد کے مقابلے میں متعدی بیماریاں بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہیں، پیدائش سے لیکر دوسال تک بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار حکومت خیبر پختونخوا اور یونیسیف کے تعاون سے ایم ای آر ایف کے زیراہتمام باجوڑ پریس کلب میں منعقدہ ہوا،
اس ایک روزہ آگاہی ورکشاپ ڈسٹرکٹ سپروائزر مہمند باجوڑ شاہد خان، ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر شفیق ، عابد حسین ڈسٹرکٹ سپروائز ویکسنیشن نے خطاب کئے ۔
اس موقع پر ورکشاپ میں باجوڑ پریس کلب کے صدر محمد سلیم،جنرل سیکریٹری مسعود خان،سنیئر صحافی عرفان اللہ جان ، طاہر خان ، احسان اللہ ، بلال یاسر ، سلیم اللہ ، بلال خان ، گل سبحان ، سجاد کاروان ، نظیر گل ، بلا ل خان ، ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر شیر بہادر ، مرف کے سوشل موبلائزر پیرمحمد ، خائستہ خان ، چیئرمین وی سی بتائی حاجی زبیر شاہ،قبائلی مشرملک محمدی شاہ ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا احمد نور ، وی سی چیئرمین سڑہ مینہ ملک رب الجان ، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مختلف بارہ بیماریوں خسرہ، تشنج، ٹی بی، کالی کھانسی، خناق، ٹائیفائیڈ روبیلا، نمونیا، کالا یرقان، گردن توڑ بخار، سے بچنے کیلئے اپنے دوسال تک کے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگواکر بڑی حد تک شرح اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگوانے کی صورت میں ان جان لیوا بیماریوں کے باعث ہر سال کثیر تعداد میں بچے موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں۔اسلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ان مہلک بیماریوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرکے اپنی قومی فریضہ کو احسن طریقے سے نبھایا جائے سکئے کیونکہ اکثر اموات ان بیماریوں کی وجہ سے غفلت برتنے کی صورت میں پیش آتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے بچوں کو پیدائش سے لیکر دوسال تک حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹر شفیق نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں 65فیصد خواتین ابتدائی طورپر ٹیکہ جات کیلئے اپنے بچوں کو لاتی ہے مگر بعد میں ٹیکہ جات کی کورسز کو ادھورا چھوڑ دیا جاتاہے جس کے باعث حفاظی ٹیکہ جات بھی غیر موثرثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں عوام کی سہولت کیلئے تمام مراکز کو فعال کردیا ہے جس میں محکمہ صحت کا عملہ بھرپور طریقے سے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔مہمندباجوڑ کے میڈیکل ایمرجنسی ریزیلنس فانڈیش (ایم ای ار ایف )کے سپروایزرشاھدخان نے بتایاکہ ایم ای ارایف ضلع باجوڑ کی تین ویلج کونسل پشت سلارزئی ، ڈبر ماموند اور سرکاری قلعہ چارمنگ میں ٹیکہ جات آگاہی سمیت صحت سہولیات کامیابی کیساتھ عوام کوفراہم کررہے ہیں۔

18اگست 2018 کو  منتخب ہونیوالے عمران خان تاحال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار ہیں تاہم اب اپوزیشن نے ان کے خلاف تحریک عدم...
25/03/2022

18اگست 2018 کو منتخب ہونیوالے عمران خان تاحال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار ہیں تاہم اب اپوزیشن نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے

طاہر لطیف
25مارچ2022

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کوئی بھی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہ کر سکا، کون سا وزیراعظم کب سے کب تک رہا اور اس کی مدت کتنی تھی؟
ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان 50 ماہ تک اس عہدے پر موجود رہے۔ وہ 15 اگست 1947 سے 16 اکتوبر 1951 تک وزارت عظمیٰ کےمنصب پر فائز رہے ، انہیں 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا ۔
دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین 17 اکتوبر 1951 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے اور وہ 17 اپریل 1953 تک یعنی 18 ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہے تاہم انہیں معزول کر کے کرسی سے ہٹا دیا گیا تھا اور یوں وہ اپنی مدت پوری نہ کر سکے۔
17 اپریل 1953 کو محمد علی بوگرا کو وزیر اعظم بنا دیا گیا جو 28 ماہ یعنی دو سال 4 ماہ تک اس عہدے پرفائز رہے جس کے بعد انہیں 11 اگست 1955 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر گھر جانا پڑا۔
محمد علی بوگرا کے مستعفیٰ ہونے کے بعد 11 اگست 1955 کو چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ وہ بھی اپنے عہدے کی مدت پوری نہ کر سکے اور 13 ماہ بعد ہی 12 ستمبر 1956 کو مستعفیٰ ہو گئے۔
حسین شہید سہروردی نے صرف 13 ماہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہے وہ 12 ستمبر 1956 سے 18 اکتوبر 1957 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ان کے بعد آئی آئی چند ریگر پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے جو صرف دو ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز رہے جس کے بعد وہ بھی مستعفیٰ ہو گئے تھے۔ آئی آئی چند ریگر 18 اکتوبر 1957 سے 16 دسمبر 1957 تک وزیر اعظم رہے۔
ملک فیروز خان نون بھی زیادہ عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر نہ رہ سکے۔ وہ 16 دسمبر 1957 کو وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے لیکن 10 ماہ بعد 7 اکتوبر 1958 کو ہی عہدے سے معزول ہو گئے تھے۔
ذوالفقار علی بھٹو کو 14 اگست 1973 کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا وہ 3 سال 11 ماہ یعنی 47 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے، انہیں بھی 5 جولائی 1977 کومعزول کر دیا گیا تھا۔
23مارچ 1985 کو محمد علی جونیجو پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور 3 سال 2 ماہ یعنی 38 ماہ بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے معزول کر دیئے گئے اور یوں وہ 29 مئی 1988 کو گھر بھیج دیئے گئے۔
2دسمبر 1988 کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کرسی پر بیٹھیں تاہم وہ بھی اپنے عہدے کی مدت پوری نہ کر سکیں اور 20 ماہ بعد ہی 6 اگست 1990 کو معزول کر دی گئیں۔
بے نظیر بھٹو کے معزول ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف 6 نومبر 1990 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے،انہیں بھی 29 ماہ بعد 18 اپریل 1993 کو معزول کر دیا گیا،
نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بن گئے اور ڈیڑھ ماہ بعد ہی مستعفیٰ ہو گئے، اس بار وہ 26 مئی 1993 سے 8 جولائی 1993 تک وزیر اعظم رہے۔
نواز شریف کے بعد ایک مرتبہ پھر بے نظیر بھٹو 19 اکتوبر 1993 کو وزیر اعظم منتخب ہو کر آئیں اور اس بار وہ 37 ماہ یعنی 3 سال ایک ماہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر فائز رہیں تاہم انہیں بھی 5 نومبر 1996 کو معزول کر دیا گیا۔
17فروری 1997 کو نواز شریف دوسری بار عوامی ووٹوں سے وزیر اعظم منتخب ہو کر آئے لیکن انہیں 32 ماہ بعد یعنی 2 سال 8 ماہ بعد ہی معزول کر دیا گیا اور یوں 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کے دوسرے دور کا اختتام ہوا۔
نواز شریف کے بعد ظفر اللہ خان جمالی کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا اور وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک 19 ماہ وزیر اعظم رہے اور بالآخر وہ بھی وزارت اعظمیٰ کی مدت پوری کیے بغیر مستعفیٰ ہو گئے۔
میر ظفر اللہ خان جمالی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کی پارٹی مسلم لیگ ق نے شوکت عزیز کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا، وہ 39 ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز رہے۔ وہ 28 اگست 2004 سے 15 نومبر 2007 تک وزیر اعظم رہے اور انہوں نے پارلیمنٹ کی بقیہ مدت پوری کی۔
25 مارچ 2008 کو پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ جو 4 سال ایک ماہ یعنی 49 ماہ وزیر اعظم رہے تاہم انہیں 24 اپریل 2012 کو نااہل قرار دے کر وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔
یوسف رضا گیلانی کے بعد راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا، وہ 22 جون 2012 سے 24 مارچ 2013 تک یعنی 9 ماہ تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے اور یوں پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے پر نئے انتخابات کرائے گئے۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انہیں 5 جون 2013 کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا اور وہ بھی 4 سال ایک ماہ بعد یعنی 49 ماہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر فائز رہے اور انہیں 28 جولائی 2017 نااہل قرار دے دیا گیا ۔
نواز شریف کی جگہ شاہد خاقان عباسی کو اگست 2017 کو وزیراعظم منتخب کیا گیا وہ31 مئی 2018 تک یعنی 10 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے اور انہوں نے پارلیمنٹ کی مدت پوری کی۔
18اگست 2018 کو عمران خان وزیر اعظم منتخب ہو کر ایک نئے چہرے کے ساتھ میدان میں اترے جو تاحال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار ہیں تاہم اب حزب اختلاف کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔ جس کی کارروائی جاری ہے۔

, ,

*ایک  بہن*  کہتی ھے میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی کہ اسی دوران میرے بھائی کا فون آیا کہ میں بیوی بچوں سمیت تمہاری ملاقا...
25/03/2022

*ایک بہن* کہتی ھے میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی کہ اسی دوران میرے بھائی کا فون آیا کہ میں بیوی بچوں سمیت تمہاری ملاقات کیلئے آرہا ہوں.

کہتی ہے کہ میں باورچی خانہ چلی گئ ، تاکہ ان کیلئے جلدی میں کچھ تیار کرسکوں، پر گھر میں صرف دو تین آم ہی پڑے تھے،جلدی میں دو گلاس جوس ‏تیار کرلیئے. جب وہ آئے، تو بھائی کے ساتھ انکی ساس بھی تھیں!
جو کہ اس سے پہلے کبھی بھی نہیں آئی تھیں، تو میں نے دو گلاس جوس ماں اور بیٹی کے سامنے رکھ دیئے اور پانی کا گلاس بھائی کے سامنے رکھ کر کہا کہ، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو سیون اپ پسند ہے... بھائی نے جیسے ہی گلاس منہ سے لگایا ‏تو سمجھ گئے کہ یہ تو پانی ہے،
اسی دوران ساس نے میرے بھائی سے کہا: بیٹا سیون اپ میرے معدے کیلئے اچھا ہے اس لئے میرا جوس تم پی لو اور سیون اپ مجھے دو!
یہاں پر میرے اوسان خطاء ہوئے،سخت شرمندگی ہوئی کہ میری چالاکی رسوا ہوجائیگی، پر ﷲ میرے بھائی کو سلامت رکھے ‏بھائی نے اپنی ساس سے کہا، اس گلاس سے تو میں نے کافی سیون اپ پی لیا ہے، آپ کیلئے میں فریج سے بوتل لاتا ہوں، انہوں نے گلاس لیا اور جلدی سے باہر نکلے، تھوڑی دیر بعد ہم نے گلاس ٹوٹنے کی آواز سنی
بھائی واپس آئے، ساس سے کہا کہ سیون اپ کی بوتل تو مجھ سے گر کر ٹوٹ گئی، میں جلدی سے آپ‏ کیلئے دکان سے ایک بوتل لے آتا ہوں؟ ساس نے سختی سے انکار کیا کہ چلو یہ میرے نصیب میں نہیں تھا.

جب وہ رخصت ہونے لگے تو بھائی پیچھے رہے، خدا حافظ کہا مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا، اور اسی دوران میرے ہاتھ میں پیسے بھی تھمادیے ، اور مسکرا کر بولے، میری پیاری بہن کچن میں ‏گرے ہوئے سیون اپ کی جگہ کو دھو ڈالنا.
اسطرح میرے پیارے بھائی نے میری مالی کمزوری پر پردہ ڈالا اور میرے ساتھ ہمدردی سے مدد بھی کی۔

محبت کے ساتھ رہیئے، اپنے بہنوں کا خاص خیال رکھیئے اور دوسروں کے بہنوں کو عزت کے نگاہ سے دیکھیئے ، یاد رکھئے یہی ہمارے مذہب ، اچھے خاندانی لوگوں اور معاشرے کا سنہری اصول اور رواج ہے . جس کو آہستہ آہستہ گندا خون رکھنے والے بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جو بھائی کبھی بہنوں کو پیسے دیا کرتے تھے آج بہنوں کے پیسوں پر پل رہے ہیں ۔
اللہ کے واسطے اپنی صفوں میں ان لوگوں کو پہچانیں !!!!! جو آج اپنے آپ کو لبرل کہلا رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ حقیقت میں یہ **** ہیں ۔ بے پردگی ، دین سے دوری اور اللہ کے قرآن پاک میں واضح احکامات کا صاف انکار اور نبی ﷺ کی تعلیمات سے انکار اور نیک لوگوں کو بھی گمراہ کرنے کے درپے ہیں ۔
عقلمند کو اشارہ ہی کافی ہے .

افغان لڑکی کی خودکشی۔۔۔طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے ردعمل میں مغربی کابل میں ایک طالبہ نے خود کشی کر ل...
25/03/2022

افغان لڑکی کی خودکشی۔۔۔
طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے ردعمل میں مغربی کابل میں ایک طالبہ نے خود کشی کر لی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لڑکی کمرشل مارکیٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

18/03/2022

رئیل نیوز ۔۔۔۔۔۔گل داد خان ۔۔۔۔۔۔
باجوڑ سے ایم این اے گل داد خان نے سماء نیوز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے پیسے لیکر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے پر مشاورت کے بعد نجی چینل کے خلاف عدالتی کاروائی کا، حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

17/03/2022

باجوڑ کے ایم این ایز کا نام بھی خریدی ہوئی ایم این ایز میں شامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ عمران خان پیش۔۔۔۔۔۔۔

Address


Telephone

+923088985933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safeer TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safeer TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share