Poetry Markaz

  • Home
  • Poetry Markaz

Poetry Markaz AIK TANHAI, DUSRI DHRKAN,

SHAIRY TISRI SAHYLI HY.

07/08/2024

مجھے نیند سے بیدار ہونے کے بعد اُن تین سیکنڈز سے محبت ہے جب مجھے نہیں پتا ہوتا کہ میں کون ہوں؟
کہاں ہوں؟
کیوں ہوں؟
کیسا ہوں؟
کوئی غم یاد نہیں ہوتا کوئی پریشانی یاد نہیں ہوتی اُس وقت ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے میں آسمان پر ہوں
لیکن اُس کے بعد ہی زمین پر گر پڑتا ہوں جب مجھے سب کچھ یاد آجاتا ہے
نام
ادھورا
حالت
انتظار
غم
اور تلخ یادیں جن میں بہت سی درد ناک ہیں
یہ میرے ساتھ ہر روز ہوتا ہے...

26/09/2023

میرا دل چاہتا ہے!!❤️
میں تم سے روز کچھ نئے الفاظ میں محبت کا اظہار کروں
لغت تمام ہو جاۓ تو نئ زبانوں میں
اور اگر زبانیں تمام ہوجائیں تو پھر نئے اشاروں سے
یہاں تک کہ تم میری چہل قدمی میں اپنے لیے محبت محسوس کرسکو
میرے آبروؤں کے خم،
اور پلکوں کی جنبش میں محبت تلاش کرسکو
یہاں تک کہ تمہیں میری ہر سانس سانس محبت لگنےلگے
کبھی کبھی من کرتا ہےکہ دنیا کی تمام زبانیں سیکھوں
اور پھر ہر زبان میں محبت لکھ کر تمہارے سامنے پیش کردوں
مگر دل زبانِ محبت کے ایک لفظ"انت الحیات"پہ آکے ٹھہر ساجاتا ہے
کہ جب تمہیں اپنی زندگی ہی لکھ دیا
تو کہنےکو باقی کیا رہ جاتا ہے❤️

02/06/2023

مجھ کو ڈر ہے کہ پڑے رہنے سے کیڑے نہ لگیں..
تم مِرے جسم کا انبار، ہلاتے رہنا...

کوئی بدخُو مِرے لاشے کی اہانت نہ کرے..
تم پسِ مرگ، مِری قبر پہ آتے رہنا... 🖤

روحِ من ♥️میرا دل کرتا ہے تم اچانک سے سامنے آجاؤ ،تا کہ میں تمہیں سن سکوں تمہارے لہجے میں لکھے تمھارے الفاظ کا ذائقہ اپن...
02/01/2023

روحِ من ♥️
میرا دل کرتا ہے تم اچانک سے سامنے آجاؤ ،
تا کہ میں تمہیں سن سکوں
تمہارے لہجے میں لکھے تمھارے الفاظ کا ذائقہ اپنی سماعت کے توسط سے چکھ سکوں
ایک راز کہوں!
میں تمہیں چھو کر دیکھنا چاہتا ہوں،
میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ محبت پر عبور رکھنے والی لڑکی کی بانہوں کے گھیرے کا احساس کیسا ہے،
اور تمہیں یوں اپنے قریب پا کر میں اس بات کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی محبت اتنی خوبصورت ہوتی ہے یا شاعری جھوٹ کہتی ہے-💗

29/10/2022

‏اگر کوئی شخص یہ سوچتا ہے کہ
"یہ دنیا بہت بڑی ہے"
تو اسے چاہیے کہ محبت کر کے دیکھے
اس کا اصل حدود اربع سامنے آ جاۓ گا
اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ
"ہماری عمریں بہت کم ہیں"
تو اسے سال کی سب سے چھوٹی رات
اپنے پسندیدہ شخص کے انتظار میں گزار کر دیکھنی چاہیے۔

14/10/2022

اے شخص آ بھی جا کہ کسی روز بیٹھ کر.....
ہر روز بھڑتے پیار کا کوئی حل نکال لیں..

05/10/2022

میں وہ کھنڈر ہوں کوئی ڈھونڈنے والا ہو اگر
میرے دِل سے مُحبت کے_____ خزانے نکلیں♥️

07/09/2022

ستبمر شروع ہوگیا
آہستہ آہستہ شامیں
گہری ہوتی جائیں گی
نا جانے کیوں جیسے جیسے
خزاں کا موسم قریب آتا
ہمارے اندر بھی اداسی
گہری ہوتی جاتی ہے
درختوں سے پتے گرتے دیکھتے ہیں
تو ہمیشہ کے لیے بچھڑے جانے والے
یاد آتے ہیں
باقی لوگوں کی طرح
بہار نہیں پسند مجھے
میرا پسندیدہ موسم تو
خزاں ہی ہے
جب ہر طرف
خاموشی چھا جاتی ہیں
شام ہوتے ہی گھر کی چھت سے
خالی درختوں اور
پر سکون ماحول کو دیکھنا
بہت سکون دیتا
پھر وہ ہی شام وہی دل میں اداسی کی صلیب
پھر وہ ہی یاد کے چلمن میں بھلاۓ ہوۓ لوگ

05/05/2022

عید پھیکی لگ رھی ھے، عشق کی تاثیر بھیج
آ گلے مِل یا لباسِ عید میں تصویر بھیج
تیری خُوشبو اور کھنَک مَیں خط سے کرلُوں گا کشید
چُوڑیوں والے حنائی ھاتھ کی تحریر بھیج
دیکھ کر ویران گلیاں خوف آتا ھے مُجھے
اے خُدا ! کوئی گداگر یا کوئی رھگیر بھیج
میری آنکھوں کو نہ دے آدھی ادھوری بخشِشیں
خواب واپس چھین لے یا خواب کی تعبیر بھیج
جاں لبوں پر آگئی ھے آنسُوؤں کے قحط سے
آنکھ بُھوکی مر رھی ھے، غم کے شہدو شِیر بھیج
عید کا تُحفہ یہ کہہ کر اُس نے واپس کردیا
میرے پیروں کے لیے پائل نہیں، زنجیر بھیج
تیری لکّھی قید سے باھر نکلنا ھے مُجھے
کاتبِ تقدیر ! ایسا کر، کوئی تدبیر بھیج
دُوسرے مصرعے کے گہرے راز کو فارس نہ کھول
اس غزل کو چُپکے چُپکے وادئ کشمیر بھیج

05/05/2022

یہ جو !! اِتنا خلوص لائے ہو!
اَب میں اِس کا اچار ڈالوں کیا ؟

ٹھیک ہے !! عید ہے !! مگر بھائی !
اَب اُداسی کو مار ڈالوں کیا ؟
۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

28/04/2022
27/03/2022

تم نے کبھی....
کسی گونگے کو روتے ہوئے سنا ہے....
انہیں روتے ہوئے سننا...
بڑا اذیت ناک ہوتا ہے....
وہ اپنا دکھ ...
لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے ....
تو بولنے والوں سے....
زیادہ شدت سے روتے ہیں....
گونگے کے رونے کی آواز....
بڑی غیر انسانی ہوتی ہے....
یوں لگتا ہے....
کہ جیسے کسی جانور کو ۔۔۔۔
کند چھری سے ذبح کیا جا رہا ہو۔۔۔۔
اور!!!!
اور مجھے ایسا تب محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔
جب میں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر ۔۔۔۔۔
تمھاری یادوں کا گلا گھونٹتی ہوں۔۔۔۔

06/03/2022

لکھ دینے سے ___ کہہ دینے سے
بوجھ ہلکے ___ کہاں ہوتے ہیں !!!

🔥

رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اُٹھا کر پتھر اب کوئی بچھڑے تو دُشواری نہیں ہوتی ہےاِک سُکوں ہے جو کہیں دُور پڑا رہتا ہے ایک وحش...
10/02/2022

رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اُٹھا کر پتھر
اب کوئی بچھڑے تو دُشواری نہیں ہوتی ہے
اِک سُکوں ہے جو کہیں دُور پڑا رہتا ہے
ایک وحشت ہے جو اب طاری نہیں ہوتی ہے

03/02/2022


صبر کے لفافوں میں ـــــــــــ..
ہم نے تیرے وعدوں کو ـــــــــــ..
تہہ بہ تہہ کر کے جوڑ جوڑ رکھا ھے...

کوئی حصّہ بستر پر ـــــــــــ..
کوئی ٹُکڑا ٹیرس پر ـــــــــــ..
ہم نے تیری یادوں کو توڑ توڑ رکھا ھے...

جن صفحوں پہ ذِکر ہے ـــــــــــ..
تیرے میرے ملنے کا ـــــــــــ..
ڈائری کے ان ورقوں کو موڑ موڑ رکھا ھے...

دریچے میرے خیال کے ـــــــــــ..
مَسکن تیرے پیکر کے ـــــــــــ..
جانِ جاں آج بھی لَمس تیرا ـــــــــــ..
اوڑھ اوڑھ رکھا ھے ــــــــــــــــــــــ !!!
❤❤❤

18/01/2022

کوئی فال نکال !! کرشمہ کر !!!
میری راه میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وه پیئے تو میرے خواب آئیں..!

کوئی ایسی راه پہ ڈال مجهے!!!!
جس ، راه سے وه دلدار ملے !!!!!
کوئی تسبیح ، دم ، درود ، بتا !!!
جسے پڑهوں تو میرا یار ملے..!!!!

کوئی قابو کر !! بے قابو جن !!!!
کوئی سانپ نکال پٹاری سے !!!!!
کوئی دهاگا ، کھینچ پراندے کا !
کوئی منکا , اکشا دهاری سے...!!!

کوئی ایسا بول سکھا دے ناں !!!
وه سمجھے, خوش گفتار ہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا دے ناں !!!!!
وه جانے، جان نثار ہوں میں..!!!!!!

کوئی ڈهونڈ کے وه کستوری لا !!!!
اسے لگے ! میں چاند کےجیسا ہوں!!!
جو مرضی میرے یار کی ہے !!!!!!
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں..!!!

کوئی ایسا اسمِ اعظم پڑھ !!!!!
جو اشک بہا دے سجدوں میں !!
اور جیسے تیرا دعویٰ ہے !!!!!!!!!!
محبوب ہو میرے قدموں میں !!

پر عامل رک!! اک بات کہوں..!!!!!
یہ قدموں والی, بات ہے کیا..؟؟؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر !!!
مجھ !! پتھر کی, اوقات ہے کیا..؟؟؟

اور عامل سن!! یہ کام بدل !!!!!!
یہ کام ! بہت نقصان کا ہے !!!!!!!
سب دهاگے ، اس کے ہاتھ میں ہیں !!
جو مالک کل جہان کا ہے !!!!!!!!!

23/12/2021

ایک تیری ہی آرزو کر کے
سب دروازے بند کر دیۓ..♥

15/12/2021

ہم دونوں " چائے کے دیوانے تھے"
"اسے ٹھنڈی چائے پسند تھی " اور " مجھے گرم "

وہ اکثر کہتی تھی کہ تم "ہمیشہ گرم چائے پیتے ہو"
ایک دن میں تماری یہ عادت بدل دوں گی"

"میں ہنس کر اسے چھیڑتا تھا"
"جسے شدت کی محبت ہو گی وہی اپنی عادت بدلے گا"

" تمیں مجھ سے محبت ہوئی تو " تم گرم چائے پینے لگو گی"
"اور اگر مجھے تم سے محبت ہوئ"

" تو میں جب تک جیوں گا چائے ٹھنڈی کر کے پیوں گا "

"وہ مسکراتی رہتی اثبات میں سر ہلاتی رہتی"
"پھر اچانک یوں ہوا کہ محبت کی منزل ٹھکرا کر"

" اس نے راستہ بدل لیا "
" پہلے وہ بے وفا ہوئی"

" پھر ہمیشہ کےلیے جدا ہوئی"
" اسکے بعد میری عادتیں بدل گئی"

" اب میں اپنی زندگی نہیں جیتا"
" بس اسکے یاد کے لحموں میں جی رہا ہوں "

" برسوں سے " گرم چائے ٹھنڈی کر کے پی رہا ہوں "
" اج مدت بعد اچانک وہ بے وفا وہ وعدہ شکن نظر آ گئی"

" ایک ایسا منظر دیکھ کر یکطرفہ محبت کے بھنور میں ڈوبے"
" میرے دل کو جیسے کنارا نظر آ گیا "

" وہ بظاہر تو کسی اور کے سنگ ہنستے مسکراتے جی رہی تھی"
" لیکن اصل میں وہ میری زندگی جی رہی تھی "

" بے خیالی میں لیکن بھاپ اڑاتی " گرم چائے " پی رہی تھی"

ھمیں شوقِ اذیت ھے ، وَگرنہ اِس زمانے میں تیری یادیں بُھلانے کو ، بہت سامان رکھآ ہے
02/12/2021

ھمیں شوقِ اذیت ھے ، وَگرنہ اِس زمانے میں
تیری یادیں بُھلانے کو ، بہت سامان رکھآ ہے

28/11/2021

تمہاری قبر پر
میں فاتحہ پڑھنے نہیں آیا
مجھے معلوم تھا
تم مر نہیں سکتے
تمہاری موت کی سچی خبر جس نے اڑائی تھی
وہ جھوٹا تھا
وہ تم کب تھے
کوئی سوکھا ہوا پتہ ہوا سے مل کے ٹوٹا تھا
مری آنکھیں
تمہارے منظروں میں قید ہیں اب تک
میں جو بھی دیکھتا ہوں
سوچتا ہوں
وہ وہی ہے
جو تمہاری دنیا تھی
کہیں کچھ بھی نہیں بدلا
تمہارے ہاتھ میری انگلیوں میں سانس لیتے ہیں
میں لکھنے کے لیے
جب بھی قلم کاغذ اٹھاتا ہوں
تمہیں بیٹھا ہوا میں اپنی ہی کرسی میں پاتا ہوں
بدن میں میرے جتنا بھی لہو ہے
وہ تمہاری کامیوں کے ساتھ بہتا ہے
مری آواز میں چھپ کر
تمہارا ذہن رہتا ہے
مری بیماریوں میں تم
مری لاچاریوں میں تم
تمہاری قبر پر جس نے تمہارا نام لکھا ہے
وہ جھوٹا ہے
تمہاری قبر میں میں دفن ہوں
تم مجھ میں زندہ ہو..

25/11/2021

*گلے کسی کے لگا ہوں، کسی کو رو رہا ہوں*

*یہ بات اور زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ رلا رہی ہے مجھے*

25/11/2021

*وہ شخص میری پہلی محبت ہے*
*اور پہلی محبت برگد کے اس پرانے پیڑ کی طرح ہوتی ہے جس کو باہر سے چاہے مکمل طور پہ کاٹ بھی دیا جائے مگر اس کی جڑیں میلوں دور تک پھیلی رہتی ہیں۔۔*

17/11/2021

ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب
آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں

06/11/2021

میں ایک قرض ہوں اور اتارا گیا ہوں
حسن گفتگو اور محبت سے مارا گیا ہوں
اتنا نہ کرو غور میری حالت دیوانگی پر
میں ایک وقت ہوں اور گزارا گیا ہوں۔

06/11/2021

چائے کے کپ میں نظر آتی ہے صورت تیری۔۔۔
ہم بڑھے اطعمنان سے تجھے چسکیوں میں پی لیتے ہیں۔۔۔

Address


Telephone

03480544044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share