Khyber MEDIA CELL

  • Home
  • Khyber MEDIA CELL

Khyber MEDIA CELL We will share here:
@ sports

of food items
,gold,& fuels rates
@ informati

10/11/2024

دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے نام

پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ لاہور کے آرمی پبلک اسکول کے 10 ہزار سے زائد طلبہ نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔
یہ نیا ریکارڈ لاہور یوتھ فیسٹول کے دوران قائم کیا گیا ہے۔

د نن حدیث
16/03/2024

د نن حدیث

15/11/2023

Sports
News

پی سی بی نے پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی تعیناتی سے متعلق بھی اعلان کر دیا
لاہور (۔ 15 نومبر 2023ء) پی سی بی نے پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی تعیناتی سے متعلق بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتانوں سے متعلق وضاحت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب موخر کر دیا ہے۔
اگلے ایک سال تک پاکستان کو کوئی ایک روزہ میچ شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتانوں کا باقاعدہ انتخاب کر لیا، اس حوالے سے اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپ دی۔

15/11/2023

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں نمبرز کے بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا۔

چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ سال 2024ء میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا، دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔

27/06/2023
09/06/2023

Breaking news:
*وفاقی بجٹ 2023* :
تمام نکات پر اتفاق ہو گیا ہے
صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا ۔
وزارت خزانہ کی تجویز 20 فیصد ایڈہاک ریلیف ہے وزیر اعظم زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتا ہے ۔
کابینہ کے ممبران 50 فیصد پر بضد ہیں۔

24/05/2023

Breaking news:
اسد عمر کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان
میں نے عہدے چھوڑے ہیں پارٹی نہیں چھوڑی، پارٹی چھوڑنی ہوتی تو واضح اعلان کرتا، پی ٹی آئی سینئر رہنما کی وضاحت

24/05/2023

Largest companies by categories (highest market cap):

🇺🇸 Auto → Tesla
🇨🇳 Airline → Air China
🇺🇸 Aircraft → Boeing
🇺🇸 Bank → JPMorgan
🇨🇳 Beverage → Kweichow
🇬🇧 Chemical → Linde
🇫🇷 Clothing → Louis Vuitton
🇫🇷 Construction → Vinci
🇺🇸 Courier → UPS
🇺🇸 Ecom → Amazon
🇺🇸 Electricity → Nextera
🇺🇸 Financial Service → Visa
🇨🇭 Food → Nestle
🇺🇸 Healthcare → UnitedHealth
🇯🇵 Hotel → Oriental Land
🇺🇸 Insurance → UnitedHealth
🇺🇸 Internet → Alphabet (Google)
🇺🇸
🇮🇳 IT Service → Tata Consultancy
🇺🇸 Media → Comcast
🇦🇺 Mining → BHP Group
🇸🇦 Oil & Gas → Saudi Aramco
🇺🇸 Pharma → Johnson & Johnson
🇺🇸 Railways → United Pacific
🇺🇸 Real Estate → Prologis
🇺🇸 Restaurant Chain → McDonald
🇺🇸 Retail → Amazon
🇺🇸 Software → Apple
🇺🇸 Semi Conductor → NVIDIA
🇺🇸 Tech → Apple
🇨🇳 Telecom → China Mobile
🇺🇸 To***co → Philip Morris
🇺🇸 Video Game → Microsoft

24/05/2023

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پچھلے 15 برسوں کے دوران چوتھی پارٹی چھوڑ دی۔

2008 کے بعد وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بنے۔ اس دوران وہ پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔

مارچ 2012 میں وہ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ انھیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔ 2013 کے الیکشن کے بعد وہ بلاول بھٹو کے ترجمان بھی رہے۔
وہ کچھ روز مسلم لیگ ق میں بھی رہے۔
جون 2016 میں انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔
اور آج انہوں نے تحریک انصاف بھی چھوڑ دی ہے۔

24/05/2023

Breaking news:
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر تحریک انصاف سےعلیحدگی کا باقاعدہ اعلان کچھ دیربعدکریں گے۔

اسد عمر کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

23/05/2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

23/05/2023

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی تیاریوں سمیت آمدن اور محصولات پرنظر ثانی شدہ اور اگلے سال کے ٹارگٹڈ تخمینہ جات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکن اقدامات کیےجائیں، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، دو ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا، پینشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

23/05/2023

کھیل :
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی نے منگل کو تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔

22/05/2023

‏پاکستان نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کی مخالفت کی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ جمو ں و کشمیر متنازع علاقہ ہے اور اس علاقے میں اس طرح کے اجلاسوں کا انعقادعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

22/05/2023

Trade :
کراچی: پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے لئے بڑی خبر، پاکستان کی سمندری تجارت میں بڑا انقلاب آ گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار روس کے ساتھ سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہو گیا۔
روس کی بندر گاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا، براہ راست سمندری سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا، پہلے روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگتا تھا اب 18 دن میں پہنچے گا دوسرا جہاز 29 مئی کو پاکستان کراچی پورٹ پہنچے گا۔

پاکستان روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ 300 ملین کی امپورٹ کرتا ہے، پاکستان سے روس کو تجارت 2.50 ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش ہے، پاکستان روس کے ساتھ سمندری خوراک اور دیگر سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتا ہے، خطے میں ٹرانس شپمنٹ تجارت کے تحت اس سروس سے پاکستان کو زرمبادلہ کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر مہینے میں ایک اور بعد میں ماہانہ 3 جہاز براہ راست روس سے پاکستان آئیں گے روس کے ساتھ تجارت بڑھنے سے مزید تجارتی کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی، روس سے سمندری تجارت سے خطے کے ممالک بھارت، چین اور افریقی ممالک کا ٹرانس شپمنٹ کے تحت کارگو آرہا ہے۔

مستقبل میں چین سمیت دیگر ممالک کے لیے بھی ٹرانسشپمنٹ کا اضافہ ہوگا، سروس کے آغاز پر جہاز کا فریٹ زیادہ ہوگا، جب تجارت بڑھے گی تو نرخ کم ہوگا، روسی سے براہ راست سمندری تجارت سے ڈالر کے علاوہ ادائیگی یوآن سمیت دیگر کرنسی میں بھی کی جاسکے گی۔

22/05/2023

News Update:
بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

Address


Telephone

03159494389

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber MEDIA CELL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share